Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The best medical treatment you apply is cupping.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن دواؤں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ( بھلائی ) ہے تو وہ سینگی ( پچھنے ) لگوانا ہے ۔
Narrated Salmah: the maid-servant of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, said: No one complained to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم of a headache but he told him to get himself cupped, or of a pain in his legs but he told him to dye them with henna.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ سلمی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جو شخص بھی اپنے سر درد کی شکایت لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا آپ اسے فرماتے: سینگی لگواؤ اور جو شخص اپنے پیروں میں درد کی شکایت لے کر آتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے فرماتے: ان میں خضاب ( مہندی ) لگاؤ ۔