TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: Mention Of Judges - قاضیوں کا بیان - The chapters on rulings - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 1 of The chapters on rulings in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 33 · 3 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْالْمَقْبُريِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا بَيْنَ النَّاسِ فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) said: “Whoever is appointed judge between the people, he has been slaughtered without a knife.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص لوگوں کا قاضی ( فیصلہ کرنے والا ) بنایا گیا تو وہ بغیر چھری کے ذبح کر دیا گیا ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ:(تحفة الأشراف:۱۲۹۵۵)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأقضیة ۱ (۳۵۷۱)، سنن الترمذی/الأحکام ۱ (۱۳۲۵)، مسند احمد (۲/۳۶۵)
Explanation
یعنی بن مارے اس کی موت ہوئی، مطلب یہ ہے کہ قضا کا عہدہ بڑے خطرے اور مواخذے کا کام ہے، اور اس میں عاقبت کے خراب ہونے کا ڈر ہے مگر جس کو اللہ تعالیٰ بچائے، اور اسی واسطے اکثر اسلاف نے تکلیفیں برداشت کیں اور ذلت کو گوارا کیا، لیکن قضا کا عہدہ نہ قبول کیا، چنانچہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو خلیفہ منصور نے مارا پیٹا اور قید کیا، لیکن انہوں نے قاضی بننا قبول نہ کیا، تاکہ اپنے آپ کو حدیث میں وارد وعید سے بچا سکیں، اورجن علماء نے یہ ذمہ داریاں قبول کیں انہوں نے ایک دینی فریضہ پورا کیا، ان کو اللہ کے فضل سے اپنے اوپر اعتماد تھا کہ وہ اس عہدے کے ذریعے سے ملک اور عوام کی خدمت کریں گے، اور اللہ رب العزت کے یہاں اجر کے مستحق ہوں گے۔
2308
Sahih
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ سَأَلَ الْقَضَاءَ وُكِلَ إِلَى نَفْسِهِ وَمَنْ جُبِرَ عَلَيْهِ نَزَلَ إِلَيْهِ آلِكْ فَسَدَّدَهُ .
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever asks to be appointed a judge, will be entrusted to himself, but “Whoever asks to be appointed a judge, will be entrusted to himself, but whoever is forced to accept position, an angel will come down to him and guide him.' ”
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے عہدہ قضاء کا مطالبہ کیا، وہ اپنے نفس کے حوالہ کر دیا جاتا ہے، اور جو اس کے لیے مجبور کیا جائے تو اس کے لیے ایک فرشتہ اترتا ہے جو اسے درست بات کی رہنمائی کرتا ہے ۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأقضیة ۱ (۳۵۷۸)، سنن الترمذی/الأحکام ۱ (۱۳۲۳)،(تحفة الأشراف:۲۵۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۱۸،۲۲۰)
2309
Zaeef
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الأَعْمَشِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبْعَثُنِي وَأَنَا شَابٌّ أَقْضِي بَيْنَهُمْ وَلَا أَدْرِي مَا الْقَضَاءُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ وَثَبِّتْ لِسَانَهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَمَا شَكَكْتُ بَعْدُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ.
It was narrated that 'Ali said: “The Messenger of Allah (ﷺ) sent me to Yemen. I said: 'O Messenger of Allah, you are sending me to judge between them while I am a young man, and I do not know how to judge.' He struck me on the chest with his hand and said: 'O Allah, guide his heart and make his tongue steadfast.' And after that I never doubted in passing judgment between two people.”
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے ( قاضی بنا کر ) یمن بھیج رہے ہیں، اور میں ( جوان ) ہوں، لوگوں کے درمیان مجھے فیصلے کرنے ہوں گے، اور میں یہ بھی نہیں جانتا کہ فیصلہ کیا ہوتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر ہاتھ مارا پھر فرمایا: اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت فرما، اور اس کی زبان کو ثابت رکھ ، پھر اس کے بعد مجھے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی کوئی تردد اور شک نہیں ہوا ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۱۱۳)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأقضیة ۶ (۳۵۸۲)، سنن الترمذی/الأحکام ۵ (۱۳۳۱)، مسند احمد (۱/۸۳،۱۴۹)
Explanation
نبی اکرم ﷺ نے محبت سے علی رضی اللہ عنہ کے سینے پر جب ہلکی سی ضرب لگائی اور دعا فرمائی تو اس معجزے کا ظہور ہوا اور دعا کی قبولیت کی مثال سامنے آئی، یہ محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے ساتھی کے سینے پر ہاتھ رکھا اور دعا فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے سینے کو علم قضا کے لیے کھول دیا، ایسا ہی معجزہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیش آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے سینے کو علم حدیث کے لیے کھول دیا، اور خود ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اکرم ﷺ سے حدیث بھول جانے کی شکایت کی تو آپ نے ان کو ایک چادر دی جسے انہوں نے اپنے جسم سے لپیٹ لیا، اور نبی اکرم ﷺ نے آپ کے حافظے کے تیز ہونے کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ ظاہر کیا اور اپنے محبوب نبی کی ایسی دعا قبول کی کہ ابوہریرہ صحابہ کرام میں احادیث شریفہ کے سب سے بڑے حافظ قرار پائے، جب کہ آپ کو نبی اکرم ﷺ کی مصاحبت کا شرف بہت مختصر ملا کہ آپ غزوہ خیبر کے وقت محرم سن ۷ ہجری کو مدینہ آئے، اس طرح سے تقریباً سوا چار سال کی مدت آپ نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ گزاری،اور پھر اللہ کا فضل ان پر اور اہل اسلام پر یہ ہوا کہ وہ یکسوئی کے ساتھ پوری زندگی حدیث کی خدمت کرتے رہے، یہاں تک کہ ۵۷ یا ۵۸ ہجری میں آپ کی وفات ہوئی رضی اللہ عنہ۔
2310
Zaeef

Chapters

33
01
Chapter: Mention Of Judges
قاضیوں کا بیان
3 Hadith
02
Chapter: Emphatic Prohibition against Injustice and Bribery
ظلم اور رشوت پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
03
Chapter: When The Judge Does His Best (To Reach A Verdict) And Gets It Right
اجتہاد کر کے صحیح فیصلہ تک پہنچنے والے حاکم کے اجر و ثواب کا بیان
2 Hadith
04
Chapter: The judge Should Not Pass A Judgment When He Is Angry
غصہ کی حالت میں حاکم و قاضی فیصلہ نہ کرے
1 Hadith
05
Chapter: The Ruling Of A judge Does Not Make What Is Permissible Forbidden
حاکم کا فیصلہ حرام کو حلال اور حلال کو حرام نہیں کرتا
2 Hadith
06
Chapter: One Who Claims Something Does Not Belong To Him And Disputes About It
جس نے دوسرے کے مال پر دعویٰ کر کے اس میں جھگڑا کیا اس پر وارد وعید کا بیان
2 Hadith
07
Chapter: The Burden Of Proof Rests With The Plaintiff And An Oath Is Required From The One The Cla
مدعی اپنے دعوے کے حق میں گواہی پیش کرے اور مدعیٰ علیہ (یعنی جس کے خلاف دعویٰ ہے) اس پر قسم کھائے
2 Hadith
08
Chapter: Who Swears A False Oath In Order To Seize Wealth Unlawfully
جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال ہڑپ کر لینے کی شناعت کا بیان
2 Hadith
09
Chapter: Swearing An Oath At The Time Of Usurping People's Rights
حقوق دلانے کی جگہوں پر قسم کھانے کا بیان۔
2 Hadith
10
Chapter: What The People Of The Book Should Be Asked To Swear By
اہل کتاب کو کن الفاظ میں قسم دلائی جائے گی اس کا بیان۔
2 Hadith
11
Chapter: When Two Men Claim Some Goods And Neither Of Them Has Any Proof
ایک چیز کے دو دعوے دار ہوں اور کسی کے پاس گواہ نہ ہوں تو اس کی حکم کا بیان
2 Hadith
12
Chapter: A Person Who Has Something Stolen, And He Finds It In The Possession Of A Man Who Bought
کسی آدمی کے یہاں چوری ہو گئی اور چوری کا مال کسی نے خرید لیا تو اس کا مال کا حقدار کون ہے؟۔
1 Hadith
13
Chapter: Ruling On Property Damaged By Livestock
مویشیوں نے اگر کسی کے کھیت اور باغ کو نقصان پہنچا دیا ہو تو اس کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
14
Chapter: Ruling Concerning One Who Breaks Something
اگر کسی نے کوئی چیز توڑ دی تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: A Man Fixing Wood To The Wall Of His Neighbor
پڑوسی کی دیوار پر دھرن (شہتیر) رکھنے کا بیان
3 Hadith
16
Chapter: When There Is A Dispute As To How Wide A Road Or Path Should Be
راستے کی لمبائی چوڑائی کے بارے میں لوگوں میں جھگڑا ہو تو فیصلہ کیسے ہو گا؟
2 Hadith
17
Chapter: One Who Builds Something On His Own Property That Harms His Neighbor
جس نے اپنی جگہ میں کوئی ایسی عمارت بنائی جس سے پڑوسی کو نقصان ہے تو اس کے حکم کا بیان
3 Hadith
18
Chapter: Two Men Who Lay Claim To A Hut
جھونپڑی کے دو دعوے دار ہوں تو فیصلہ کیسے ہو گا؟۔
1 Hadith
19
Chapter: Who Stipulates The Condition Of Khalas
(خرید و فروخت میں) خلاصی کی شرط لگانے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: Passing Judgment By Casting Lots
قرعہ اندازی کے ذریعہ فیصلہ کرنے کا بیان
4 Hadith
21
Chapter: Those Who Detect A Family Likeness
قیافہ شناسوں کا بیان
2 Hadith
22
Chapter: Giving A Child The Choice Between His The Parents
چے کو اختیار دینا کہ ماں باپ میں سے جس کے پاس رہنا چاہے رہے۔
2 Hadith
23
Chapter: Reconciliation
صلح کا بیان
1 Hadith
24
Chapter: Preventing One Who Will Mishandle His Wealth
جو شخص اپنا مال برباد کرتا ہو تو اس پر حجر (پابندی لگانا) درست ہے
2 Hadith
25
Chapter: Bankruptcy Of A Poor Man, And Selling His Assets To Pay Off His Creditors
مفلس آدمی کو دیوالیہ قرار دے کر اس کا مال بیچ کر قرض خواہوں کو ادائیگی کرنا
2 Hadith
26
Chapter: One Who finds His Exact Property With A Man Who Has Become Bankrupt
ایک شخص کا دیوالیہ ہو گیا اور کسی نے اپنا مال اس کے پاس پا لیا تو اس کے حکم کا بیان
4 Hadith
27
Chapter: To Give Testimony When One Has Not been Asked To Do Is Disliked
بغیر طلب کئے خود سے گواہی دینے کی کراہت کا بیان
2 Hadith
28
Chapter: A Man Who Has Testimony To Give, When The Person To Whom It Pertains Is Unaware Of That
گواہ موجود ہے لیکن صاحب معاملہ کو اس کی خبر نہیں ہے تو گواہ کیا کرے؟۔
1 Hadith
29
Chapter: Witnessing Loans
قرض پر گواہ بنانے کا بیان
1 Hadith
30
Chapter: The One Whose Testimony Permitted
جن لوگوں کی گواہی جائز نہیں ہے ان کا بیان۔
2 Hadith
31
Chapter: Passing Judgement On The Basis Of A Witness And An Oath
ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے فیصلہ کرنے کا بیان
4 Hadith
32
Chapter: False Witness
جھوٹی گواہی دینے کا بیان
2 Hadith
33
Chapter: The Testimony Of The People Of The Book Against One Another
اہل کتاب کی ایک دوسرے کے خلاف گواہی کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.