مشکوۃ

Mishkat

پاکیزگی کا بیان

وضو کے طریقوں کا بیان

بَاب سنَن الْوضُوء


وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَرَّ بِسَعْدٍ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ: «مَا هَذَا السَّرَفُ يَا سَعْدُ» . قَالَ: أَفِي الْوُضُوءِ سَرَفٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ وَإِنْ كُنْتَ عَلَى نَهْرٍ جَارٍ» . رَوَاهُ أَحْمد وَابْن مَاجَه

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سعد ؓ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ وضو کر رہے تھے ، آپ نے فرمایا :’’ سعد ! یہ کیسا اسراف ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : کیا وضو کرنے میں بھی اسراف ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، خواہ تم نہر رواں پر ہوں ۔‘‘ ضعیف ۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Reference
حوالہ حکم
(ضَعِيف)
Conclusion
تخریج
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۲۲۱ ح ۷۰۶۵) و ابن ماجہ (۴۲۵) [و ضعفہ البوصیری فی الزوائد] * عبداللہ بن لھیعۃ مدلس و عنعن ۔