It was narrated that Ibn 'Umar said: We used to pledge to the Messenger of Allah to hear and obey, the he said: 'In as much as you can. '
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع و طاعت ( سننے اور حکم بجا لانے ) پر بیعت کرتے تھے، پھر آپ فرماتے تھے: ”جتنی تمہاری طاقت ہے“ ۱؎۔
Ibn 'Umar said: When we gave our pledge to the Messenger of Allah to hear and obey, he would say to us: 'In as much as you can .
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس وقت ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع و طاعت ( سننے اور حکم بجا لانے ) پر بیعت کرتے تھے تو آپ ہم سے فرماتے تھے: ”جتنی تمہاری طاقت ہے“۔
It was narrated that Jarir bin 'Abdullah said: I gave my pledge to the Prophet to hear and obey, and he told me to add the words.' In as much as you can, and to be since toward every Muslim '. (Sahih) '
جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع و طاعت ( حکم سننے اور اس پر عمل کرنے ) پر بیعت کی تو آپ نے مجھے ”جتنی میری طاقت ہے“ کہنے کی تلقین کی، نیز میں نے ہر مسلمان کی خیر خواہی پر بیعت کی۔
It was narrated that Umaimah bin Ruqaiqah said: We gave pledge to the Messenger of Allah among a group of women, and he said to us: 'In as much as you can and are able . '
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے عورتوں کی ایک جماعت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تو آپ نے ہم سے فرمایا: ”جتنی تم استطاعت اور قدرت رکھتی ہو“۔