TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

The book of cutting off the hand of the thief - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 19 of The book of cutting off the hand of the thief in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 19 of 19 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ مِنْ لَفْظِهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ:‏‏‏‏ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْإِيمَانُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ .
It was narrated from Abu Hurairah that: The Messenger of Allah [SAW] was asked: Which deed is best? He said: Faith in Allah [SWT] and His messenger [SAW].
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: سب سے بہتر عمل کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا“ ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان ۱۸ (۲۶)، الحج۴(۱۵۱۹)، صحیح مسلم/الإیمان ۳۶ (۸۳)، (تحفة الأشراف: ۱۳۱۰۱)، مسند احمد (۲/۲۶۴، ۲۸۷، ۳۴۸، ۳۸۸، ۵۳۱)، سنن الدارمی/الجہاد ۴ (۲۴۳۸)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : ایمان کے لغوی معنیٰ تصدیق کے ہیں اور شرع کی اصطلاح میں ایمان یہ ہے : زبان سے اقرار، دل سے تصدیق اور اعضاء و جوارح سے عمل کرنا، نیز ایمان کا طاعت و فرمانبرداری سے بڑھنا اور عصیان و نافرمانی سے گھٹنا سلف کا عقیدہ ہے۔ اور ایمان سب سے بہتر عمل اس لیے ہے کہ تمام اچھے اور نیک اعمال و افعال کا دارومدار ایمان ہی پر ہے، اگر ایمان نہیں ہے تو کوئی بھی نیک عمل مقبول نہیں ہو گا، بہت سی احادیث میں مختلف اعمال کو «أفضل عمل» ” سب سے اچھا کام) بتایا گیا ہے، تو (ایمان کے بعد) پوچھنے والے یا پوچھے جانے کے وقت کے خاص حالات اور پس منظر کے لحاظ سے جواب دیا گیا ہے۔
4988
Sahih

Chapters

18
01
باب: چوری کی سنگینی کا بیان۔
4 Hadith
02
باب: اعتراف جرم کی خاطر چور کو مارنے یا قید میں ڈالنے کا بیان۔
3 Hadith
03
باب: چور کو توبہ و استغفار کی تلقین کا بیان۔
1 Hadith
04
باب: حاکم تک معاملہ پہنچنے کے بعد آدمی چور کو معاف کر دے تو اس کے حکم کا بیان، اور صفوان بن امیہ کی اس حدیث میں عطا کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
3 Hadith
05
باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
13 Hadith
06
باب: چوری کرنے والی مخزومی عورت کے بارے میں زہری کی روایت میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا بیان۔
10 Hadith
07
باب: حد نافذ کرنے کی ترغیب کا بیان۔
2 Hadith
08
باب: مال کی وہ مقدار جس کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا؟
8 Hadith
09
باب: (اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث کی روایت میں) تلامذہ زہری کے اختلاف کا ذکر۔
14 Hadith
10
باب: اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔
28 Hadith
11
باب: درخت پر لٹکے ہوئے پھلوں کی چوری کا بیان۔
1 Hadith
12
باب: کھلیان سے پھل کی چوری کا بیان۔
2 Hadith
13
باب: جن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
17 Hadith
14
باب: ہاتھ کے بعد چور کے پاؤں کاٹنے کا بیان۔
1 Hadith
15
باب: چور کے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں کاٹنے کا بیان۔
1 Hadith
16
باب: سفر میں چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان۔
2 Hadith
17
باب: بلوغت کی حد اور عمر کے اس مرحلے کا ذکر جس میں مرد اور عورت پر حد قائم کی جائے۔
1 Hadith
18
باب: ہاتھ کاٹ کر چور کی گردن میں لٹکا دینے کا بیان۔
3 Hadith
No chapter matched that.