ConjunctionNoun

وَحَفَدَةً

and grandsons

اور پوتے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَافِد: ہر اس شخص کو کہتے ہیں جو تبرعاً تیزی کے ساتھ خدمت بجا لائے خواہ وہ اجنبی ہو یا رشتہ دار۔ اسی کی جمع حَفَدَۃً آتی ہے قرآن پاک میں ہے: (وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ بَنِیۡنَ وَ حَفَدَۃً ) (۱۶:۷۲) اور عورتوں سے تمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کئے۔ مفسرین کا قول ہے کہ یہاں حَفَدَۃٌ سے مراد اَسْبَاط یعنی پوتے، نو اسے وغیرہم ہیں۔ کیونکہ ان کی خدمت زیادہ سچی ہوتی ہے۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (الکامل) (۱۱۴) حَفَدَالْوَلَائِدُ بَینَھُنَّ، فُلَانٌ مَحْفُوْدٌ فلاں مخدوم ہے۔ الغرض حَفَدَۃٌ کا اطلاق سسر اور اولاد دونوں طرف کے رشتہ داروں پر ہوتا ہے۔ اور اور دعا میں ہے(2) اِلَیکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ: ہم تیری طرف دوڑتے ہیں۔ سَیْفٌ مُحْتَفِدٌ: قاطع تلوار۔ اصمعی کہتے ہیں کہ اصل میں حَفَدٌ کے معنی پھرتی اور جلدی کرنا کے ہیں۔

Lemma/Derivative

1 Results
حَفَدَة
Surah:16
Verse:72
اور پوتے
and grandsons