VerbPersonal Pronoun

يُوقِنُونَ

firmly believe

وہ یقین رکھتے ہیں

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَيْقَنَ
يُوْقِنُ
أَيْقِنْ
مُوْقِن
مُوْقَن
إِيْقَان
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْیَقِیْنُ کے معنی کسی امر کوپوری طرح سمجھ لینے کے ساتھ اس کے پایہ ثبوت تک پہنچ جانے کے ہیں۔اسی لئے یہ صفات علم سے ہے اور معرفت،درایۃ وغیرہ سے اسکا درجہ اوپر ہے یہی وجہ ہے کہ عِلْمُ الْیَقِیْنِ کا محاورہ تو استعمال ہوتا ہے لیکن مَعْرِفَۃُ الْبَقِیْنِ نہیں بولتے۔اور علم الیقین،وعین الیقین، وحق الیقین میں قدرے معنوی فرق پایا جاتا ہے جسے ہم اس کتاب کے بعد بیان کریں گے۔اِسْتَیْقَنَ وَاَیْقَنَ یقین کرنا۔قرآن پاک میں ہے۔ (اِنۡ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّ مَا نَحۡنُ بِمُسۡتَیۡقِنِیۡنَ) (۴۵۔۳۲) ہم اس کو محض ظن ہی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا۔ (وَ فِی الۡاَرۡضِ اٰیٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِیۡنَ) (۵۱۔۲۰) اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ (لِّقَوۡمٍ یُّوۡقِنُوۡنَ ) (۴۵۔۴) یقین کرنے والوں کے لئے اور آیت کریمہ: ۔ (وَ مَا قَتَلُوۡہُ یَقِیۡنًۢا) (۴۔۱۵۷) اور انہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو یقیناً قتل نہیں کیا۔کے معنی یہ ہیں کہ انہیں انکے قتل ہوجانے کا یقین نہیں ہے بلکہ ظن و تخمین سے ان کے قتل ہوجانے کا حکم لگاتے ہیں۔

Lemma/Derivative

12 Results
يُوقِنُ
Surah:45
Verse:20
جو یقین رکھتی ہو
who are certain
Surah:52
Verse:36
وہ یقین
they are certain