Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 13

سورة الروم

وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہُمۡ مِّنۡ شُرَکَآئِہِمۡ شُفَعٰٓؤُا وَ کَانُوۡا بِشُرَکَآئِہِمۡ کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۳﴾

And there will not be for them among their [alleged] partners any intercessors, and they will [then] be disbelievers in their partners.

اور ان کےتمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور ( خود یہ بھی ) اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمۡ
اور نہ
یَکُنۡ
ہوں گے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ شُرَکَآئِہِمۡ
ان کے شریکوں میں سے
شُفَعٰٓؤُا
کوئی سفارشی
وَ کَانُوۡا
اور وہ ہوجائیں گے
بِشُرَکَآئِہِمۡ
اپنی شریکوں کا
کٰفِرِیۡنَ
انکار کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمۡ
اور نہ
یَکُنۡ
ہوں گے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ شُرَکَآئِہِمۡ
ان کے شریکوں میں سے
شُفَعٰٓؤُا
کوئی سفارشی
وَ کَانُوۡا
اور وہ ہو جائیں گے
بِشُرَکَآئِہِمۡ
اپنے شریکوں کا
کٰفِرِیۡنَ
انکار کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And there will not be for them among their [alleged] partners any intercessors, and they will [then] be disbelievers in their partners.

اور ان کےتمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور ( خود یہ بھی ) اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے شریکوں میں کوئی بھی ان کا سفارشی نہ بنے گا اور وہ خود بھی اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کے شریکوں میں سے کوئی سفارشی نہ ہوں گے اوروہ اپنے شریکوں کا انکارکرنے والے ہو جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will have no intercessor from among their (so-called) ` partners of Allah&, and they themselves will reject their (such) ` partners&.

اور نہ ہوں گے ان کے شریکوں میں کوئی ان کے سفارش کرنے والے اور وہ ہوجائیں گے اپنے شریکوں سے منکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہوں گے ان کے شریکوں میں سے کوئی بھی ان کے لیے سفارش کرنے والے اور وہ خود بھی اپنے شریکوں کا انکار کرنے والے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

None whom they had associated with Allah in His Divinity will intercede on their behalf; rather, they will disown those whom they had set up as Allah's associates in His Divinity.

ان کے ٹھیر ائے ہوئے شریکوں میں کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا 16 اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے ۔ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے جن کو اللہ کا شریک مان رکھا تھا ، ان میں سے کوئی ان کا سفارشی نہیں ہوگا ، اور خود یہ لوگ اپنے مانے ہوئے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن کو یہ خدا کا شریک ٹھیرات یہیں ان میں سے کوئی ان کی سفارش نہ کریں گے 5 اور اس وقت یہ لوگ بھی اپنے شریکوں سے پھر بیٹھیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے (بنائے ہوئے) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور یہ لوگ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیونکہ ان کے سفارشیوں میں سے کوئی ان کی سفارش نہ کرے گا۔ اور پھ وہ خود ہی ان شریکوں کا انکار کردیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے (بنائے ہوئے) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں سے نامعتقد ہوجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not from their associate-gods, there will be intercessors for them, and unto their associate-gods they will be unbelievers.

اور ان کے (گڑھے ہوئے) شریکوں میں کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور یہ لوگ (خود) اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے ]

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے شریکوں میں سے کوئی ان کیلئے سفارش کرنے واا نہیں بنے گا اور وہ اپنے شریکوں کا انکار کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے ( تجویز کردہ ) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور ( خود ) وہ لوگ ( بھی ) اپنے شریکوں کا انکار کرنے والے ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے بنائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے (من گھڑت) شریکوں میں سے کوئی بھی ان کا سفارشی نہیں بن سکے گا اور خود ہی اپنے ان شریکوں کے منکر ہوجائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے شریکوں میں کوئی بھی ان کاسفارشی نہ بنے گا اور وہ خودبھی اپنے شریکوں کے منکرہو جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے شریک ( ف۲۲ ) ان کے سفارشی نہ ہوں گے اور وہ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے ( خود ساختہ ) شریکوں میں سے ان کے لئے سفارشی نہیں ہوں گے اور وہ ( بالآخر ) اپنے شریکوں کے ( ہی ) مُنکِر ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے بنائے شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ بھی اپنے شریکوں سے انکار کر جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No intercessor will they have among their "Partners" and they will (themselves) reject their "Partners".

Translated by

Muhammad Sarwar

None of the idols will intercede for them and they will reject their idols.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No intercessors will they have from those whom they made equal with Allah, and they will reject and deny their partners.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall not have any intercessors from among their gods they have joined with Allah, and they shall be deniers of their associate-gods.

Translated by

William Pickthall

There will be none to intercede for them of those whom they made equal with Allah. And they will reject their partners (whom they ascribed unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के ठहराए हुए साझीदारों में से कोई उन का सिफ़ारिश करने वाला न होगा और वे स्वयं भी अपने साझीदारों का इनकार करेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے شریکوں میں سے ان کا کوئی سفارشی نہ ہوگا اور یہ لوگ اپنے شریکوں سے منکر ہوجاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے بنائے ہوئے شریکوں میں سے نہ صرف کوئی ان کا سفارشی ہوگا بلکہ وہ خود اپنے بنائے ہوئے شریکوں کا انکار کریں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انکے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے شرکاء میں سے کوئی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور وہ اپنے شرکاء کے منکر ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ ہوں گے ان کے شریکوں میں کوئی ان کے سفارش کرنے والے اور وہ ہوجائے گا اپنے شریکوں سے منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کو خود ساختہ شرکاء میں سے کوئی بھی ان کی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور یہ لوگ اپنے ان خود ساختہ شرکاء سے خود ہی منکر ہوجائیں گے