18 Here also, although in view of the context, "power" seems to be a more conspicuous meaning of alaa', yet, besides, the aspect of "blessing" and 'praiseworthy qualities" also is present in it. It is a great blessing that Allah Almighty has prescribed the rule of the rising and setting of the sun, for by means of it the changes of the crops and seasons arc regulated with which countless interests of the men and animals and vegetables are attached. Likewise, it is Allahs mercy and providence and wisdom that He has made these arrangements by His power to meet the respective needs and requirements of the creatures He has created on the earth.
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :18
یہاں بھی اگرچہ موقع و محل کے لحاظ سے آلاء کا مفہوم قدرت زیادہ نمایاں محسوس ہوتا ہے ، مگر ساتھ ہی نعمت اور صفات حمیدہ کا پہلو بھی اس میں موجود ہے ۔ یہ بڑی نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورج کے طلوع و غروب کا یہ قاعدہ مقرر کیا ، کیونکہ اس کی بدولت فصلوں اور موسموں کے وہ تغیرات باقاعدگی سے رونما ہوتے ہیں جن سے انسان و حیوان اور نباتات سب کے بے شمار مصالح وابستہ ہیں ۔ اسی طرح یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت و ربوبیت اور حکمت ہی تو ہے کہ اس نے جن مخلوقات کو زمین پر پیدا کیا تھا ان کی ضرورتوں کو ملحوظ رکھ کر اپنی قدرت سے یہ انتظامات کر دیے ۔