TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

CHAPTER: Signs of the hour. - باب: قیامت کی نشانیوں کا بیان ۔ - Battles (kitab al-malahim) - Sunnan Abu Dawood with Urdu and English Translation

Chapter 12 of Battles (kitab al-malahim) in Sunnan Abu Dawood. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 12 of 18 · 3 Hadith
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ جَاءَ نَفَرٌ إِلَى مَرْوَانَ بِالْمَدِينَةِ فَسَمِعُوهُ يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏فِي الْآيَاتِ أَنَّ أَوَّلَهَا الدَّجَّالُ قَالَ فَانْصَرَفْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَحَدَّثْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:‏‏‏‏ لَمْ يَقُلْ شَيْئًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ إِنَّ أَوَّلَ الْآيَاتِ خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَوِ الدَّابَّةُ عَلَى النَّاسِ ضُحًى فَأَيَّتُهُمَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا فَالْأُخْرَى عَلَى أَثَرِهَا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:‏‏‏‏ وَكَانَ يَقْرَأُ الْكُتُبَ وَأَظُنُّ أَوَّلَهُمَا خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا.
Abu zurah said: A group of people came to Marwan in Madina, and they heard him say that the first of the signs to appear would be the coming forth of the Dajjal (Antichirst). He said: I then went to Abdullah bin Amr and mentioned it to him. He did not say anything (reliable). I heard the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم say: The first of the signs to appear will be the rising of the sun in its place of setting and the coming forth of the beast against mankind in the forenoon. Whichever of them comes first will soon be followed by the other. Abdullah who used to read the scriptures (Torah, Gospel) said: I think the first of them will be the rising of the sun in its place of setting.
ابوزرعہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ مروان کے پاس مدینہ آئے تو وہاں اسے ( قیامت کی ) نشانیوں کے متعلق بیان کرتے سنا کہ سب سے پہلی نشانی ظہور دجال کی ہو گی، تو میں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، اور ان سے اسے بیان کیا، تو عبداللہ نے صرف اتنا کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ پہلی نشانی سورج کا پچھم سے طلوع ہونا ہے، یا بوقت چاشت لوگوں کے درمیان دابہ ( چوپایہ ) کا ظہور ہے، ان دونوں میں سے جو نشانی بھی پہلے واقع ہو دوسری بالکل اس سے متصل ہو گی، اور عبداللہ بن عمرو جن کے زیر مطالعہ آسمانی کتابیں رہا کرتی تھیں کہتے ہیں: میرا خیال ہے ان دونوں میں پہلے سورج کا پچھم سے نکلنا ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفتن ۲۳ (۲۹۴۱)، سنن ابن ماجہ/الفتن ۳۲ (۴۰۶۹)، (تحفة الأشراف: ۸۹۵۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۱۶۴، ۲۰۱)
4310
Sahih
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏وَهَنَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏المعنى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا فُرَاتٌ الْقَزَّازُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ هَنَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ،‏‏‏‏عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا قُعُودًا نَتَحَدَّثُ فِي ظِلِّ غُرْفَةٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرْنَا السَّاعَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَنْ تَكُونَ أَوْ لَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ قَبْلَهَا عَشْرُ آيَاتٍ طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَخُرُوجُ الدَّابَّةِ وَخُرُوجُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَالدَّجَّالُ وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَالدُّخَانُ وَثَلَاثَةُ خُسُوفٍ:‏‏‏‏ خَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، ‏‏‏‏‏‏وَخَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، ‏‏‏‏‏‏وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، ‏‏‏‏‏‏وَآخِرُ ذَلِكَ تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ الْيَمَنِ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى الْمَحْشَرِ .
Hudhaifah bin Usaid al-Ansari said: We were sitting in the shade of the chamber of the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم discussing (something) and when we mentioned the last hour, our voices rose high. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: The last hour will not come or happen until there appear ten signs before it: the rising of the sun in its place of setting, the coming forth of the beast, the coming forth of Gog and Magog, the Dajjal (Antichrist), (the descent of) Jesus son of Mary, the smoke, three subsidence’s, one in the will issue forth from the Yemen, from the lowest part of Aden, and drive mankind to their place of assembly.
حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمرے کے زیر سایہ بیٹھے باتیں کر رہے تھے، ہم نے قیامت کا ذکر کیا تو ہماری آوازیں بلند ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک نہیں ہو گی، یا قائم نہیں ہو گی جب تک کہ اس سے پہلے دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں: سورج کا پچھم سے طلوع ہونا، دابہ ( چوپایہ ) کا ظہور، یاجوج و ماجوج کا خروج، ظہور دجال، ظہور عیسیٰ بن مریم، ظہور دخان ( دھواں ) اور تین جگہوں: مغرب، مشرق اور جزیرہ عرب میں خسف ( دھنسنا ) اور سب سے آخر میں یمن کی طرف سے عدن کے گہرائی میں سے ایک آگ ظاہر ہو گی وہ ہانک کر لوگوں کو محشر کی طرف لے جائے گی ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفتن ۱۳ (۲۹۰۱)، سنن الترمذی/الفتن ۲۱ (۲۱۸۳)، سنن ابن ماجہ/الفتن ۲۸ (۴۰۴۱)، (تحفة الأشراف: ۳۲۹۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد ( ۴/۷)
4311
Sahih
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُمَارَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا طَلَعَتْ وَرَآهَا النَّاسُ آمَنَ مَنْ عَلَيْهَا فَذَاكَ حِينَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا سورة الأنعام آية 158 الْآيَةَ .
Abu Hurairah reported the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم as saying: The last hour will not come before rising of the sun in its place of setting. When it rises (there) and the people see it, those who are on it (the earth) will believe. This is the time of which the Quranic verse says: “. . . no good will it do to a soul to believe in them then, if it believed not before nor earned righteousness through its faith.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سورج پچھم سے نہ نکل آئے، تو جب سورج نکلے گا اور لوگ اس کو دیکھ لیں گے تو جو بھی روئے زمین پر ہو گا ایمان لے آئے گا، لیکن یہی وہ وقت ہو گا جب کسی کو بھی جو اس سے پہلے ایمان نہ لے آیا ہو اور اپنے ایمان میں خیر نہ کما لیا ہو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر القرآن ۷ (۴۶۳۵)، الرقاق ۴۰ (۶۵۰۶)، الفتن ۲۵ (۷۱۲۱)، صحیح مسلم/الإیمان ۷۲ (۱۵۷)، سنن ابن ماجہ/الفتن ۳۱ (۴۰۶۸)، (تحفة الأشراف: ۱۴۸۹۷)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/التفسیر ۷ (۳۰۷۲)، مسند احمد ( ۲/۲۳۱، ۳۱۳، ۳۵۰، ۳۷۲،۵۳۰)
4312
Sahih

Chapters

18
01
CHAPTER: Description Of Happenings In Every Century.
باب: صدی پوری ہونے پر مجدد کے پیدا ہونے کا بیان ۔
1 Hadith
02
CHAPTER: What was mentioned about war with Rome.
باب: رومیوں سے ہونے والی لڑائیوں کا بیان ۔
2 Hadith
03
CHAPTER: Signs Of The Battles.
باب: لڑائیوں اور فتنوں کی نشانیوں کا بیان ۔
1 Hadith
04
CHAPTER: Order Of The Battles.
باب: لڑائی پر لڑائی ہونے کا بیان ۔
2 Hadith
05
CHAPTER: Nations Summoning One Another To Attack Muslims.
باب: مسلمانوں پر دوسری قوموں کی مسلسل یلغار کا بیان ۔
1 Hadith
06
CHAPTER: Regarding the Muslim stronghold during the time of the battles.
باب: معرکوں میں مسلمانوں کے جماؤ کی جگہ کا بیان ۔
3 Hadith
07
CHAPTER: The End Of Civil Strife Among Muslims During Battles.
باب: دشمن سے جنگ کے وقت اندرونی فتنہ دبا رہے گا ۔
1 Hadith
08
CHAPTER: Prohibition Of Agitating The Turks And Abyssinians.
باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے ۔
1 Hadith
09
CHAPTER: Regarding fighting the Turks.
باب: کافر ترکوں سے لڑنے کا بیان ۔
3 Hadith
10
CHAPTER: On The Mention Of Al-Basrah.
باب: بصرہ کا بیان ۔
3 Hadith
11
CHAPTER: Prohibition Of Agitating The Abyssinians.
باب: اہل حبشہ سے چھیڑ چھاڑ منع ہے ۔
1 Hadith
12
CHAPTER: Signs of the hour.
باب: قیامت کی نشانیوں کا بیان ۔
3 Hadith
13
CHAPTER: The Euphrates will uncover a treasure.
باب: دریائے فرات میں سے خزانہ نکلنے کا بیان ۔
2 Hadith
14
CHAPTER: The appearance of the Dajjal.
باب: دجال کے نکلنے کا بیان ۔
10 Hadith
15
CHAPTER: Regarding narrations about Al-Jassasah.
باب: جساسہ کا بیان ۔
4 Hadith
16
CHAPTER: Reports regarding Ibn As-Sa’id.
باب: ابن صیاد کا بیان ۔
7 Hadith
17
CHAPTER: Command And Prohibition.
باب: امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا بیان ۔
12 Hadith
18
CHAPTER: The onset of the hour.
باب: قیامت آنے کا بیان ۔
3 Hadith
No chapter matched that.