TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اس چیز کا بیان کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں گھنٹی یا گھونگرو ہو، نیز فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں چلتے، جس میں یہ چیزیں ہوں اور ان چیزوں کا اہتمام کرنے سے ممانعت کا بیان - اس چیز کا بیان کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں گھنٹی یا گھونگرو ہو، نیز فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں چلتے، جس میں یہ چیزیں ہوں اور ان چیزوں کا اہتمام کرنے سے ممانعت کا بیان - لباس اور زینت کے مسائل - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 24 of لباس اور زینت کے مسائل in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 24 of 37 · 7 Hadith
۔
۔ سیدنا ابو بکر بن ابی موسیٰ کہتے ہیں میں سالم بن عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا، اتنے میں وہاں سے ام بنین کا قافلہ گزرا، اس میں گھونگرو تھے، سالم نے اپنے باپ سیدنا عبدا للہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے، جس میں گھونگرو ہو۔ اور تم دیکھو کہ ان لوگوں میں کتنے زیادہ گھونگرو ہیں۔
Takhreej
(۸۰۷۰) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ النسائی: ۸/ ۱۸۰(انظر: ۴۸۱۱)
8070
Sahih
۔
۔ بنانہ سے مروی ہے کہ وہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس تھیں کہ ان کے پاس ایک لڑکی کو لایا گیا، اس پر گھونگرو تھے، جن کی آواز آ رہی تھی، سیدہ نے کہا: اس کو میرے پاس نہ آنے دو، ہاں اگر اس کی جھانجھریں کاٹ دو تو پھر آ سکتی ہے، کیونکہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں گھنٹی ہو اور فرشتے اس قافلے کے ساتھ بھی نہیں چلتے جس میں گھونگرو ہو۔
Takhreej
(۸۰۷۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن جریج مدلس ولم یصرح بالتحدیث، وبنانۃ لا تعرف، وقولہ ولا تصحب رفقۃ فیھا جرس صحیح بالشواھد، أخرجہ ابوداود: ۴۲۳۱(انظر: ۲۶۰۵۲)
8071
Zaeef
۔
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بدر کے دن حکم دیا کہ اونٹوں کی گردنوں سے گھونگرو کاٹ دیئے جائیں۔
Takhreej
(۸۰۷۲) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ النسائی فی الکبری : ۸۸۰۹، وابن حبان: ۴۷۰۱ (انظر: ۲۵۱۶۶)
8072
Sahih
۔
۔ مجاہد سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے آزاد کردہ غلام نے ان کو بیان کیا اور اس نے کہا: میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی سواری چلایا کرتا تھا، وہ جب بھی اپنے سامنے گھنٹی یا گھونگرو کی آواز سنتیں تو کہتیں: ٹھہر جائو،پس میں اتنی دیر ٹھہرا رہتا، جب تک ان کی آواز آنا بند نہ ہو جاتی اور اگر وہ اپنے پیچھے سے گھنٹی کی آواز سنتیں تو کہتیں: تیزی سے نکل جائو حتی کہ یہ آواز سنائی نہ دے، سیدہ بیان کرتی تھیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (گھونگرو وغیرہ کی) اس آواز کے پیچھے شیطان ہوتا ہے۔
Takhreej
(۸۰۷۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لابھام الراوی عن عائشۃ، وعبد الکریم غیر منسوب، فان کان ابنَ مالک الجزری، فھو ثقۃ، وان کان ابنَ ابی المخارق البصری فھو ضعیف (انظر: ۲۵۱۸۸)
8073
Zaeef
۔
۔ سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اونٹوں کا وہ قافلہ جس میں گھنٹی ہو، فرشتے اس کے ساتھ نہیں چلتے۔ ایک روایت میں ہے: فرشتے ان لوگوں کے ساتھ شامل نہیں ہوتے، جن میں گھٹنی کی آواز ہو۔
Takhreej
(۸۰۷۴) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۲۲۹، وابویعلی: ۷۱۳۳، وابن حبان: ۴۷۰۰ (انظر: ۲۷۴۷۸)
8074
Sahih
۔
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں چلتے، جس کے ساتھ کتا یا گھنٹی ہو۔
Takhreej
(۸۰۷۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۱۱۳ (انظر: ۸۰۹۷)
8075
Sahih
۔
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔
Takhreej
(۸۰۷۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۱۱۴(انظر: ۸۷۸۳)
Explanation
فوائد:… شریعت نے صرف گھنٹی اور گھونگرو کے بارے میں اس قدر سختی کی ہے، ان احادیث کو دیکھ کر اپنی زندگی کا جائزہ لیں، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا کا مسئلہ انتہائی قابل غور ہے، اگر شرعی احکام کو دیکھا جائے تو خبرنامہ سننا اور دیکھنا ہی مسئلہ بن گیا، بے پردگی بلکہ خواتین کا نیم برہنہ پن کیا، آلات ِ موسیقی کیا، لغو و لہو کیا، مرد و زن کے عشقیہ گانے، سفروں میں وڈیو فلموں کی انتہاء درجے کی بے حیائی کیا۔ کاش ہم آخرت کے معاملے میں فکر مند ہو جاتے۔
8076
Sahih

Chapters

37
01
صاف ستھرا رہنے کا، اچھے لباس کے ذریعے اللہ تعالی کی نعمت کا اظہار کرنے کا اور مستحب ملبوسات کا بیان
7 Hadith
02
تہبند اور قمیص اور ان سے متعلقہ آداب کا بیان
6 Hadith
03
جوتا پہننے کے آداب کا بیان
8 Hadith
04
پگڑی، شلوار اور دھاری دار پوشاکیں پہننے کا بیان
5 Hadith
05
نیا کپڑا پہننے والے کی دعا کا بیان
4 Hadith
06
سیاہ، سبز، زعفرانی اور رنگین ملبوسات کا بیان
6 Hadith
07
مرد کو عصفر بوٹی سے رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے ممانعت اور سرخ رنگ کے استعمال کا بیان
5 Hadith
08
سرخ رنگ کے استعمال کا بیان
4 Hadith
09
سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان
15 Hadith
10
سونے اور چاندی کے برتنوں کا مردو زن پر حرام ہونے کا بیان
3 Hadith
11
سونے کی انگوٹھی اور اس قسم کے دوسرے زیورات کے ابواب سونے کی انگوٹھی کا بیان
13 Hadith
12
پیتل اور لوہے کی انگوٹھی کی کراہت اور چاندی کی انگوٹھی کے استحباب کا بیان
4 Hadith
13
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی انگوٹھی اور اس کا چاندی کے ہونے کا بیان آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نقش کے بارے میں تنبیہ
6 Hadith
14
انگوٹھی کا نقش بنوانے، اس کو دائیں ہاتھ میں پہننے اور اس کو درمیانی انگلی میں پہننے کی کراہت کا بیان
5 Hadith
15
خواتین کو سونے کے زیورات سے منع کرنے اور ان کے لیے چاندی کے جائز ہونے کا بیان
16 Hadith
16
سونے اور ریشم کی عام حرمت کا بیان
24 Hadith
17
عورتوں کے لیے سونے اور ریشم کی رخصت کا بیان، نہ کہ مردوں کے لیے
8 Hadith
18
مردوں کے لیے ضرورت کے وقت سونا اور ریشم استعمال کرنے کی رخصت کے ابواب ناک کٹ جانے والے آدمی کا سونے کا ناک بنوا لینے کا بیان
3 Hadith
19
سونے کے ذریعے دانتوں کو باندھنے کا بیان
2 Hadith
20
خارش وغیرہ کی وجہ سے ریشم پہننے کے جواز کا بیان
2 Hadith
21
کوئی نقش بنوانے یا پیوند وغیرہ لگانے کے لیے ریشم کی معمولی مقدار کے جواز کا بیان
8 Hadith
22
تصویر بنانے کی ممانعت اور ان کپڑوں، بچھونوں اور پردوں وغیرہ کے حکم کا بیان جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں تصویر سے ممانعت اور تصویر بنانے والے کی وعید کا بیان
11 Hadith
23
اس چیز کا بیان کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں تصویر، یا کتا، یا جنابت والا آدمی ہو
7 Hadith
24
اس چیز کا بیان کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں گھنٹی یا گھونگرو ہو، نیز فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں چلتے، جس میں یہ چیزیں ہوں اور ان چیزوں کا اہتمام کرنے سے ممانعت کا بیان
7 Hadith
25
گھروں، پردوں، کپڑوں اور چادروں وغیرہ پر موجود تصویروں اور صلیبوں کے حکم کا بیان
19 Hadith
26
خوبصورت لباس کی رخصت، لیکن اس سلسلے میں تواضع کے مستحب ہونے اور شہرت اور اسبال کی کراہت کے ابواب خوبصورت لباس اور اس میںتواضع کے مستحب ہونے کا بیان
2 Hadith
27
لباس کے معاملے میں شہرت اور کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کی ممانعت اور ایسا کرنے والے کی وعید کا بیان
13 Hadith
28
لباس کی مستحبّ، جائز اور حرام حد کا بیان
12 Hadith
29
عورت کا اپنا دامن لمبا کرنے کی رخصت کا بیان
6 Hadith
30
خواتین کے لیے زینت وغیرہ کی جائز اور ناجائز صورتوں کے ابواب بال ملانے اور تیل لگانے کا بیان
12 Hadith
31
عورت کے لیے اس لباس کی ممانعت کا بیان، جو اس کے بدن کو واضح کرے یا جس کی وجہ سے مردوں سے تشبیہ لازم آئے
6 Hadith
32
بغیر کسی ضرورت کے عورتوں کے گھروں سے نکلنے کا اور عطر لگا کر نکلنے والی کی وعید کا بیان
3 Hadith
33
خواتین کے لئے مہندی لگانے کے مستحبّ ہونے کا بیان
5 Hadith
34
خوشبو، سرمہ اور ان سے متعلقہ امور کے ابواب خوشبو کے مستحب ہونے اور عمدہ ترین خوشبو کا بیان
6 Hadith
35
مردوں کے لئے مکروہ خوشبو کا بیان
7 Hadith
36
عورتوں اورمردوں کی خوشبو کا بیان
2 Hadith
37
سرمہ کا بیان
8 Hadith
No chapter matched that.