TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

سورۃ الفاتحہ میں « بسم اللہ الرحمن الرحیم » کی قرأت چھوڑ دینے کا بیان۔ - سورۃ الفاتحہ میں « بسم اللہ الرحمن الرحیم » کی قرأت چھوڑ دینے کا بیان۔ - The book of the commencement of the prayer - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 22 of The book of the commencement of the prayer in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 22 of 88 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ هِيَ خِدَاجٌ هِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ:‏‏‏‏ إِنِّي أَحْيَانًا أَكُونُ وَرَاءَ الْإِمَامِ فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ بِهَا يَا فَارِسِيُّ فِي نَفْسِكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:‏‏‏‏ قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لِي وَنِصْفُهَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اقْرَءُوا يَقُولُ الْعَبْدُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:‏‏‏‏ حَمِدَنِي عَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ:‏‏‏‏ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ:‏‏‏‏ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَجَّدَنِي عَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ فَهَذِهِ الْآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ الْعَبْدُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَهَؤُلَاءِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ .
Abu As-Sa'ib- the freed slave of Hisham bin Zuhrah-said: I heard Abu Hurairah say: 'The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever offers a prayer in which he does not recite Umm Al-Quran (Al Fatihah), it is deficient, it is deficient, it is deficient, incomplete. I (Abu As-Sa'ib) said: 'O Abu Hurairah, sometimes I am behind the Imam.' He poked me in the arm and said: 'Recite it to yourself, O Persian! For I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Allah says: I have divided prayer between Myself and My slave into two halves, and My slave shall have what he has asked for.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: Recite, for when the slave says: All the praises and thanks be to Allah, the Lord of all that exists, Allah says: 'My slave has praised Me.' And when he says: The Most Gracious, the Most Merciful, Allah says: 'My slave has extolled Me.' And when he says: The Only Owner (and the Only Ruling Judge) of the Day of Recompense (i.e. the Day of Resurrection), Allah says: 'My slave has glorified Me' . And when he says: You (alone) we worship, and You (alone) we ask for help (for each and everything), He says: 'This is between Me and My slave, and My slave shall have what he has asked for.' And when he says: 'Guide us to the straight way, the way of those on whom You have bestowed Your grace, not (the way) of those who earned Your anger, nor of those who went astray, He says: 'This is for My slave, and My slave shall have what he asked for.'
ابوسائب مولی ہشام بن زہرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس نے نماز پڑھی اور اس میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، پوری نہیں ، میں نے پوچھا: ابوہریرہ! کبھی میں امام کے پیچھے ہوتا ہوں تو  ( کیسے پڑھوں؟ )  تو انہوں نے میرا ہاتھ دبایا، اور کہا: اے فارسی! اسے اپنے جی میں پڑھ لیا کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:  میں نے نماز ۱؎ کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں بانٹ دیا ہے، تو آدھی میرے لیے ہے اور آدھی میرے بندے کے لیے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تم سورۃ فاتحہ پڑھو، جب بندہ «الحمد لله رب العالمين» کہتا ہے ۲؎ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری حمد  ( تعریف )  کی، اسی طرح جب بندہ «‏الرحمن الرحيم» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا بیان کی، جب بندہ «مالك يوم الدين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعظیم و تمجید کی، اور جب بندہ «إياك نعبد وإياك نستعين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے: یہ آیت میرے اور میرے بندے دونوں کے درمیان مشترک ہے، اور جب بندہ «‏اهدنا الصراط المستقيم * صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ تینوں آیتیں میرے بندے کے لیے ہیں، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۱۱ (۳۹۵)، سنن ابی داود/الصلاة ۱۳۵ (۸۲۱)، سنن الترمذی/تفسیر الفاتحة ۵ (۲۹۵۳)، سنن ابن ماجہ/إقامة ۱۱ (۸۳۸) (تحفة الأشراف: ۱۴۹۳۵)، موطا امام مالک/الصلاة ۹ (۳۹)، مسند احمد ۲/۲۴۱، ۲۵۰، ۲۸۵، ۲۸۶، ۲۹۰، ۴۵۷، ۴۶۰، ۴۷۸، ۴۸۷ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: صلاۃ سے مراد سورۃ فاتحہ ہے کل بول کر جزء مراد لیا گیا ہے۔ ۲؎: اسی سے مؤلف نے سورۃ فاتحہ میں «‏بسم الله الرحمن الرحيم» نہ پڑھنے پر استدلال کیا ہے، حالانکہ یہاں بات صرف یہ ہے کہ اصل سورۃ فاتحہ تو «الحمد للہ» سے ہے، اور رہا پڑھنا «‏بسم الله» ‘ تو ہر سورۃ کی شروع میں ہونے کی وجہ سے اس کو تو پڑھنا ہی ہوتا ہے، وہ ایک الگ مسئلہ ہے، اس لیے یہاں اس کو نہیں چھیڑا گیا ہے۔
910
Sahih

Chapters

88
01
نماز شروع کرنے کے طریقہ کا بیان۔
1 Hadith
02
اللہ اکبر کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
03
نماز دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
04
نماز دونوں ہاتھ کانوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
3 Hadith
05
ہاتھ اٹھاتے وقت دونوں انگوٹھوں کو کہاں تک اٹھائے ؟
1 Hadith
06
دونوں ہاتھوں کو بڑھا کر اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
07
تکبیر تحریمہ کی فرضیت کا بیان۔
1 Hadith
08
وہ کلمہ جس کے ذریعہ نماز شروع کی جاتی ہے۔
2 Hadith
09
نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان۔
1 Hadith
10
امام جب کسی شخص کو اپنا بائیاں ہاتھ داہنے ہاتھ پہ رکھے ہوئے دیکھے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
11
نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر کہاں رکھے ؟
1 Hadith
12
نماز میں کوکھ (کمر) پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
13
نماز میں دونوں قدموں کے ملانے کا بیان۔
2 Hadith
14
نماز شروع کرنے کے بعد امام کے (تھوڑی دیر) خاموش رہنے کا بیان۔
1 Hadith
15
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان کی دعا کا بیان
1 Hadith
16
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان ایک اور دعا کا بیان۔
3 Hadith
17
باب: نماز شروع کرنے اور قرأت کرنے کے بیچ کی ایک اور دعا کا بیان۔
2 Hadith
18
تکبیر تحریمہ کے بعد کی ایک اور دعا کا بیان۔
1 Hadith
19
سورت سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
20
نماز میں)« بسم اللہ الرحمن الرحیم » پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
21
:« بسم اللہ الرحمن الرحیم » زور سے نہ پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
22
سورۃ الفاتحہ میں « بسم اللہ الرحمن الرحیم » کی قرأت چھوڑ دینے کا بیان۔
1 Hadith
23
نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کے وجوب و فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
24
سورۃ الفاتحہ کی فضیلت۔
1 Hadith
25
تفسیر آیت کریمہ: ’’ یقیناً ہم آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں کہ دہرائی جاتی ہے اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے ‘‘۔
4 Hadith
26
سری نمازوں میں امام کے پیچھے قرأت نہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
27
جہری نماز میں امام کے پیچھے قرأت نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
28
جہری نمازوں میں امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
29
آیت کریمہ: ’’ اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو ‘‘ (الاعراف:۲۰۴) کی تفسیر۔
2 Hadith
30
امام کی قرأت مقتدی کے لیے کافی ہے۔
1 Hadith
31
جو قرآن اچھی طرح نہ پڑھ سکے تو اسے کیا پڑھنا کافی ہو گا ؟
1 Hadith
32
امام کے زور سے آمین کہنے کا بیان۔
4 Hadith
33
امام کے پیچھے آمین کہنے کے حکم۔
1 Hadith
34
آمین کہنے کی فضیلت۔
1 Hadith
35
جب مقتدی کو امام کے پیچھے چھینک آئے تو کیا کہے ؟
2 Hadith
36
قرآن سے متعلق جامع باب۔
11 Hadith
37
فجر کی دونوں رکعتوں میں قرات کا بیان۔
1 Hadith
38
فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
39
فجر کی دونوں رکعتیں ہلکی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
نماز فجر میں سورۃ الروم پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
41
نماز فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
42
نماز فجر میں سورۃ « ق » پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
43
نماز فجر میں «إذا الشمس كورت» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
نماز فجر میں معوذتین پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
45
معوذتین پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
2 Hadith
46
جمعہ کے دن فجر میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
47
سورۃ « ص » میں سجدوں کا بیان۔
1 Hadith
48
سورۃ النجم میں سجدہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
49
سورۃ النجم میں سجدہ نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
50
اذا السماء انشقت» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
5 Hadith
51
اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
52
فرض نمازوں میں سجدہ تلاوت کا بیان۔
1 Hadith
53
دن کی نمازوں میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
54
ظہر میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
55
ظہر کی پہلی رکعت میں لمبا قیام کرنے کا بیان۔
2 Hadith
56
ظہر میں امام کا ایک آدھ آیت بلند آواز سے پڑھ کر سنا دینے کا بیان۔
1 Hadith
57
ظہر کی دوسری رکعت میں (پہلی رکعت کی بہ نسبت) قیام مختصر کرنے کا بیان۔
1 Hadith
58
نماز ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
1 Hadith
59
عصر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
3 Hadith
60
قیام اور قرأت کو ہلکا کرنے کا بیان۔
2 Hadith
61
مغرب میں قصار مفصل پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
62
مغرب میں «سبح اسم ربک الاعلی» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
63
مغرب میں سورۃ المرسلات پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
64
مغرب میں سورۃ الطور پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
65
مغرب میں سورۃ الدخان پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
66
مغرب میں سورۃ «المص» پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
67
مغرب کے بعد کی دونوں رکعتوں میں قرأت کا بیان۔
1 Hadith
68
قل ھو اللہ أحد» پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
4 Hadith
69
عشاء میں «سبح اسم ربک الا ٔعلیٰ» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
70
عشاء میں «والشمس وضحاها» پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
71
عشاء میں «والتین والزیتون» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
72
عشاء کی پہلی رکعت میں قرأت کا بیان۔
1 Hadith
73
پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت لمبی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
74
ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
75
سورت کا کچھ حصہ پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
76
قاری کا عذاب سے متعلق آیت پر گزر ہو تو اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
1 Hadith
77
قاری کا رحمت کی آیت سے گزر ہو تو اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کرنے کا بیان۔
1 Hadith
78
کسی خاص آیت کو باربار دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
79
آیت کریمہ: ’’ اے محمد ! نہ اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھیں اور نہ بہت پست آواز سے ‘‘ کی تفسیر۔
2 Hadith
80
قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
81
قرأت میں آواز کھینچنے کا بیان۔
1 Hadith
82
خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان۔
8 Hadith
83
رکوع کے لیے اللہ اکبر کہنے کا بیان۔
1 Hadith
84
رکوع کے لیے دونوں ہاتھ کانوں کی لو کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
85
رکوع کے لیے دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
86
تکبیر تحریمہ کے بعد رفع یدین نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
87
رکوع میں پیٹھ برابر رکھنے کا بیان۔
1 Hadith
88
رکوع میں اعتدال کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.