أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا، وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا، وَلَا أَمَةً إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا، وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَقَالَ قُتَيْبَةُ: مَرَّةً أُخْرَى صَدَقَةً.
It was narrated that 'Amr bin Al-Harith said:
The Messenger of Allah did not leave behind a Dinar nor a Dirham, or any slave, male or female; except his white mule which he used to ride, his weapon and some land which he left to be used for the cause of Allah. (One of the narrators) Qutaibah said on one occasion: In charity.
عمرو بن حارث رضی الله عنہ کہتے ہیں ۔ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے ) اور انتقال کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر سوار ہوا کرتے تھے اور اپنے ہتھیار کے اور زمین کے جسے اللہ کے راستہ میں دے دیا تھا کچھ نہ چھوڑا تھا نہ دینار نہ درہم نہ غلام نہ لونڈی، ( مصنف ) کہتے ہیں ( میرے استاذ ) قتیبہ نے دوسری بار یہ بتایا کہ زمین کو صدقہ کر دیا تھا۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا ۱ (۲۷۳۹)، الجہاد ۶۱ (۲۸۷۳)، ۸۶ (۲۹۱۲)، الخمس ۳ (۳۰۹۸)، المغازي ۸۳ (۴۴۶۱)، سنن الترمذی/الشمائل ۵۴ (۳۸۲)، (تحفة الأشراف: ۱۰۷۱۳)، (تحفة الأشراف: ۱۰۷۱۳)، مسند احمد (۴/۲۷۹)
3624
Sahih