TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Is Disliked For Slaughtering - باب: جن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے - The book on sacrifices - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 6 of The book on sacrifices in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 21 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ،‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ الصَّائِدِيِّ وَهُوَ الْهَمْدَانِيُّ،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ،‏‏‏‏ وَالْأُذُنَ،‏‏‏‏ وَأَنْ لَا نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ،‏‏‏‏ وَلَا مُدَابَرَةٍ،‏‏‏‏ وَلَا شَرْقَاءَ،‏‏‏‏ وَلَا خَرْقَاءَ ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى،‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ،‏‏‏‏ وَزَادَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ الْمُقَابَلَةُ:‏‏‏‏ مَا قُطِعَ طَرَفُ أُذُنِهَا،‏‏‏‏ وَالْمُدَابَرَةُ:‏‏‏‏ مَا قُطِعَ مِنْ جَانِبِ الْأُذُنِ،‏‏‏‏ وَالشَّرْقَاءُ:‏‏‏‏ الْمَشْقُوقَةُ،‏‏‏‏ وَالْخَرْقَاءُ:‏‏‏‏ الْمَثْقُوبَةُ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى،‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى،‏‏‏‏ وَشُرَيْحُ بْنُ النُّعْمَانِ الصَّائِدِيُّ هُوَ كُوفِيٌّ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ وَشُرَيْحُ بْنُ هَانِئٍ كُوفِيٌّ وَلِوَالِدِهِ صُحْبَةٌ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ وَشُرَيْحُ بْنُ الْحَارِثِ الْكِنْدِيُّ أَبُو أُمَيَّةَ الْقَاضِي،‏‏‏‏ قَدْ رَوَى عَنْ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ وَكُلُّهُمْ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ فِي عَصْرٍ وَاحِدٍ،‏‏‏‏ قَوْلُهُ أَنْ نَسْتَشْرِفَ:‏‏‏‏ أَيْ أَنْ نَنْظُرَ صَحِيحًا.
Narrated 'Ali bin Abi Talib: The Messenger of Allah (ﷺ) ordered that we check the eyes and ears, and not to slaughter the Muqabalah, nor the Mudabarah, nor the Sharqa', nor the Kharqa'
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ( قربانی والے جانور کی ) آنکھ اور کان اچھی طرح دیکھ لیں، اور ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جس کا کان آگے سے کٹا ہو، یا جس کا کان پیچھے سے کٹا ہو، یا جس کا کان چیرا ہوا ہو ( یعنی لمبائی میں کٹا ہوا ہو ) ، یا جس کے کان میں سوراخ ہو۔ اس سند سے بھی علی رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، اس میں یہ اضافہ ہے کہ «مقابلة» وہ جانور ہے جس کے کان کا کنارہ ( آگے سے ) کٹا ہو، «مدابرة» وہ جانور ہے جس کے کان کا کنارہ ( پیچھے سے ) کٹا ہو، «شرقاء» جس کا کان ( لمبائی میں ) چیرا ہوا ہو، اور «خرقاء» جس کے کان میں ( گول ) سوراخ ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شریح بن نعمان صائدی، کوفہ کے رہنے والے ہیں اور علی رضی الله عنہ کے ساتھیوں میں سے ہیں، ۳- شریح بن ہانی کوفہ کے رہنے والے ہیں اور ان کے والد کو شرف صحبت حاصل ہے اور علی رضی الله عنہ کے ساتھی ہیں، اور شریح بن حارث کندی ابوامیہ قاضی ہیں، انہوں نے علی رضی الله عنہ سے روایت کی ہے، یہ تینوں شریح ( جن کی تفصیل اوپر گزری ) علی رضی الله عنہ کے ساتھی اور ہم عصر ہیں، ۳- «نستشرف» سے مراد «ننظر صحيحا» ہے یعنی قربانی کے جانور کو ہم اچھی طرح دیکھ لیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأضاحي ۶ (۲۸۰۴)، سنن النسائی/الضحایا ۱۰ (۴۳۷۹)، سنن ابن ماجہ/الأضاحي ۸ (۳۱۴۲)، (تحفة الأشراف : ۱۰۱۲۵)، و مسند احمد (۱/۸۰، ۱۰۸، ۱۲۸، ۱۴۹)، سنن الدارمی/الأضاحي ۳ (۱۹۹۵)
1498
Zaeef

Chapters

21
01
Chapter: What Has Been Related About The Virtues Of Slaughtering
باب: قربانی کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About Sacrificing Two Male Sheep
باب: دو مینڈھوں کی قربانی کا بیان
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About Slaughtering On Behalf Of The Deceased
باب: میت کی طرف سے قربانی کا بیان
1 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About What Is Recommended To Slaughter
باب: کس قسم کے جانور کی قربانی مستحب ہے؟
1 Hadith
05
Chapter: What Is Not Allowed For Slaughtering
باب: جن جانوروں کی قربانی ناجائز ہے
1 Hadith
06
Chapter: What Is Disliked For Slaughtering
باب: جن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About The Jadha' Among Sheep For Slaughtering
باب: بھیڑ کے جذع کی قربانی کا بیان
2 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Sharing In The Udhiyah
باب: قربانی میں اشتراک کا بیان
2 Hadith
09
Chapter: Regarding A Sacrificial Animal With A Stump Horn Or Ear
باب: ٹوٹی سینگ اور پھٹے کان والے جانوروں کی قربانی کا بیان
2 Hadith
10
Chapter: What Has Been Reported About: One Sheep Will Suffice For The People In The Household
باب: ایک بکری کی قربانی گھر کے سارے افراد کی طرف سے کافی ہے
1 Hadith
11
Chapter: The Evidence That The Udhiyah (sacrifice) Is A Sunnah
باب: قربانی کے سنت ہونے کی دلیل
2 Hadith
12
Chapter: What Has been Related About Slaughtering After The Salat
باب: نماز عید کے بعد قربانی کرنے کا بیان
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Eat From The Sacrificial Meat Beyond Three Days.
باب: تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانا مکروہ ہے
1 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About The Permission To Eat From It Beyond Three Days
باب: تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھ کر کھانے کی رخصت کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About The Fara' And The 'Atirah
باب: فرع اور عتیرہ کا بیان
1 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About The 'Aqiqah
باب: عقیقہ کا بیان
1 Hadith
17
Chapter: The Adhan In The Ear Of The Newborn
باب: نومولود کے کان میں اذان کہنے کا بیان
3 Hadith
18
Chapter: The Best Sacrifice Is The Male Sheep
باب: قربانی سے متعلق ایک اور باب
4 Hadith
19
Chapter: The 'Aqiqah With One Sheep
باب: عقیقہ میں ایک بکری ذبح کرنے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: About The 'Aqiqah
باب: عقیقہ سے متعلق ایک اور باب
1 Hadith
21
Chapter: To Avoid Removing One's Hair For Those Who Want To Offer Sacrifice
باب: جو قربانی کرنا چاہتا ہو وہ بال نہ کاٹے
1 Hadith
No chapter matched that.