TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: خاتمہ والے اعمال معتبر ہونے کا بیان - باب: خاتمہ والے اعمال معتبر ہونے کا بیان - Chapters on al-qadar - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 4 of Chapters on al-qadar in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 4 of 17 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ:‏‏‏‏ إِنَّ أَحَدَكُمْ يُجْمَعُ خَلْقُهُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ فِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ إِلَيْهِ الْمَلَكَ فَيَنْفُخُ فِيهِ الرُّوحَ، ‏‏‏‏‏‏وَيُؤْمَرُ بِأَرْبَعٍ يَكْتُبُ:‏‏‏‏ رِزْقَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَجَلَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَعَمَلَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَشَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ، ‏‏‏‏‏‏فَوَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلَّا ذِرَاعٌ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ، ‏‏‏‏‏‏فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ فَيَدْخُلُهَا، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلَّا ذِرَاعٌ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ، ‏‏‏‏‏‏فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَدْخُلُهَا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرَ مِثْلَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَى شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، نَحْوَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ الْحَسَنِ، ‏‏‏‏‏‏قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ مَا رَأَيْتُ بِعَيْنِي مِثْلَ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ.
Abdullah bin Mas'ud said: The Messenger of Allah (s.a.w) narrated to us - and he is the truthful and entrusted one: 'Indeed the creation of one of you is gathered inside his mother in forty days. Then, for a similar period, he is a clot. Then, for a similar period, he is a piece of flesh. Then Allah sends the angel to him to blow the soul into him, and he is ordered to write four (things): To write his provision, his life-span, his works, and whether he will be wretched or happy. By the One besides Whom there is none other worthy of worship! One of you will do deeds of the people of Paradise, until there is between him and it but a forearm span, then he is overcome by what is written for him, and he is sealed off with the deeds of the people of the Fire, so that he enters it. And indeed one of you will do deeds of the people of the Fire, until there is between him and it but a forearm span, then he is overcome by what is written for him, and he is sealed off with the deeds of the people of Paradise, so that he enters it.'
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم سے صادق و مصدوق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ۱؎، ”تم میں سے ہر آدمی اپنی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک نطفہ کی شکل میں رہتا ہے، پھر اتنے ہی دن تک «علقة» ( یعنی جمے ہوئے خون ) کی شکل میں رہتا ہے، پھر اتنے ہی دن تک «مضغة» ( یعنی گوشت کے لوتھڑے ) کی شکل میں رہتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کے پاس فرشتہ بھیجتا ہے جو اس کے اندر روح پھونکتا ہے، پھر اسے چار چیزوں ( کے لکھنے ) کا حکم کیا جاتا ہے، چنانچہ وہ لکھتا ہے: اس کا رزق، اس کی موت، اس کا عمل اور یہ چیز کہ وہ «شقي» ( بدبخت ) ہے یا «سعيد» ( نیک بخت ) ، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تم میں سے کوئی آدمی جنتیوں کا عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے پھر اس کے اوپر لکھی ہوئی تقدیر غالب آتی ہے اور جہنمیوں کے عمل پر اس کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ لہٰذا وہ جہنم میں داخل ہو جاتا ہے، اور تم میں سے کوئی آدمی جہنمیوں کا عمل کرتا رہتا ہے پھر اس کے اوپر لکھی ہوئی تقدیر غالب آتی ہے اور جنتیوں کے عمل پر اس کا خاتمہ کیا جاتا ہے، لہٰذا وہ جنت میں داخل ہوتا ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق ۶ (۳۲۰۸)، وأحادیث الأنبیاء ۱ (۳۳۹۳)، صحیح مسلم/القدر ۱ (۲۶۴۳)، سنن ابی داود/ السنة ۱۷ (۴۷۰۸)، سنن ابن ماجہ/المقدمة ۱۰ (۷۶) (تحفة الأشراف : ۹۲۲۸)، و مسند احمد (۱/۳۸۲، ۴۱۴)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یعنی سچے ہیں اور سچی بات آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے۔
2137
Sahih

Chapters

16
01
باب: تقدیر کے مسئلہ میں بحث و تکرار بڑی بری بات ہے
1 Hadith
02
باب: تقدیر کے مسئلہ میں آدم اور موسیٰ علیہما السلام کے درمیان مناظرہ کا بیان
1 Hadith
03
باب: اچھی اور بری تقدیر (قسمت) کا بیان
2 Hadith
04
باب: خاتمہ والے اعمال معتبر ہونے کا بیان
1 Hadith
05
باب: ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے
1 Hadith
06
باب: صرف دعا ہی تقدیر ٹال سکتی ہے
1 Hadith
07
باب: لوگوں کے دل رحمن کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں
1 Hadith
08
باب: اللہ تعالیٰ نے جنتیوں اور جہنمیوں کو اپنی کتاب میں لکھ رکھا ہے
2 Hadith
09
باب: چھوت چھات، الو اور صفر کے مہینہ کی نحوست کی نفی کا بیان
1 Hadith
10
باب: اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانے کا بیان
2 Hadith
11
باب: موت اسی جگہ آتی ہے جہاں مقدر ہوتی ہے
2 Hadith
12
باب: جھاڑ پھونک اور دوا، اللہ کی تقدیر میں سے کچھ بھی رد نہیں کر سکتی
1 Hadith
13
باب: فرقئہ قدریہ کا بیان
1 Hadith
14
باب: اللہ کے فیصلہ پر راضی ہونے کا بیان
1 Hadith
15
باب: قدریہ سے متعلق ایک اور باب
2 Hadith
16
باب: تقدیر سے متعلق ایک اور باب
4 Hadith
No chapter matched that.