Surat Younus

Surah: 10

Verse: 13

سورة يونس

وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَا الۡقُرُوۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا ۙ وَ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ وَ مَا کَانُوۡا لِیُؤۡمِنُوۡا ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۳﴾

And We had already destroyed generations before you when they wronged, and their messengers had come to them with clear proofs, but they were not to believe. Thus do We recompense the criminal people

اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کر دیا جب کہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دلائل لے کر آئے اور وہ ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے؟ ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیا ہم نے
الۡقُرُوۡنَ
امتوں کو
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
لَمَّا
جب
ظَلَمُوۡا
انہوں نے ظلم کیا
وَجَآءَتۡہُمۡ
اور آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح نشانیوں کے
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡا
کہ وہ ایمان لے آتے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بلہ دیتے ہیں
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
جو مجرم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کر دئیے ہم نے
الۡقُرُوۡنَ
بہت سے زمانوں کے لوگ
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
لَمَّا
جب کہ
ظَلَمُوۡا
انہوں نے ظلم کیا
وَجَآءَتۡہُمۡ
لائے تھے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
ان کے پیغمبر
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل
وَمَا
اور نہیں
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡا
کہ وہ ایمان لاتے
کَذٰلِکَ
ایسےہی
نَجۡزِی
ہم سزا دیتے ہیں
الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرم لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

And We had already destroyed generations before you when they wronged, and their messengers had come to them with clear proofs, but they were not to believe. Thus do We recompense the criminal people

اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کر دیا جب کہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دلائل لے کر آئے اور وہ ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے؟ ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم تم سے پہلے کی بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے مگر وہ ایمان لانے والے نہ تھے۔ ہم مجرم لوگوں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے بہت سے زمانوں کے لوگوں کوتم سے پہلے بھی ہلاک کردیاجب کہ انہوں نے ظلم کیااوراُن کے پیغمبراُن کے پاس واضح دلائل لائے تھے اور وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے،ایسے ہی ہم مجرم لوگوں کو سزا دیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed We have destroyed generations before you when they transgressed, while their Messengers came to them with clear signs. And they were not the ones to believe. This is how We punish the guilty people.

اور البتہ ہم ہلاک کرچکے ہیں جماعتوں کو تم سے پہلے جب ظالم ہوگئے حالانکہ لائے تھے ان کے پاس رسول ان کے کھلی نشانیاں، اور ہرگز نہ تھے ایمان لانے والے، یوں ہی سزا دیتے ہیں ہم قوم گنہگاروں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سی نسلوں اور قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی اور ان کے پاس (بھی ) آئے تھے ان کے رسول واضح تعلیمات لے کر لیکن وہ نہیں تھے ایمان لانے والے۔ اسی طرح ہم بدلہ دیا کرتے ہیں مجرم لوگوں کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We destroyed the nations (which had risen to heights of glory in their times) before you when they indulged in wrong-doing and refused to believe even when their Messengers brought clear signs to them. Thus do We recompense the people who are guilty.

لوگو ، تم سے پہلے کی قوموں کو 16 ﴿ جو اپنے اپنے زمانہ میں برسرِ عروج تھیں﴾ ہم نے ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کی روِش 17 اختیار کی اور ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے اور انہوں نے ایمان لاکر ہی نہ دیا ۔ اس طرح ہم مجرموں کو ان کے جرائم کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے تم سے پہلے ( کئی ) قوموں کو اس موقع پر ہلاک کیا جب انہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا تھا ، اور ا ن کے پیغمبر ان کے پاس روشن دلائل لے کر آئے تھے ، اور وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے ، ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو غارت کردیا جب وہ ظالم بن گئے اور ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی تھی ہم گنہگار لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے تم سے پہلے بہت گروہوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر دلائل لے کر آئے اور وہ ہرگز ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا تم سے پہلے ہم نے بہت سی قوموں کو تہس نہس کردیا تھا۔ حالانکہ ان کے پاس ہمارے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے جس پر وہ ایمان نہ لائے اس طرح ہم مجرم قوم کو سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے پہلے ہم کئی امتوں کو جب انہوں نے ظلم کا راستہ اختیار کیا ہلاک کرچکے ہیں۔ اور ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگار لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have destroyed the generations before you when they did wrong, while their apostles came unto them with the evidences, and they were not such as to believe. In this wise We requite the sinning people.

اور بالیقین ہم تم سے قبل (بہت سی) نسلوں کو ہلاک کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ظلم کیا درآنحالیکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے دلائل کے ساتھ آتے رہے اور وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لے آتے ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں مجرم لوگوں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے قوموں کو ہلاک کیا جبکہ وہ ظلم کی مرتکب ہوئیں اور ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے اور وہ ایمان لانے والے نہ بنے ۔ ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں مجرم قوم کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق ہم نے تم سے پہلے بہت ساری قوموں کو ہلاک کر دیا ۔ جبکہ انہوں نے ظلم کیا اور ان کے پاس ان کے رسول کھلی دلیلیں لے کر آئے اور وہ لوگ ایمان قبول کرنے والے تھے ہی نہیں ہم اسی طرح مجرم لوگوں کو سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم سے پہلے کئی امتوں کو جب انہوں نے ظلم اختیار کیا ہم ہلاک کرچکے ہیں اور ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے، مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں تم سے پہلے، جب کہ وہ لوگ اڑے رہے تھے اپنے ظلم پر، حالانکہ ان کے پاس آچکے تھے ان کے رسول کھلے دلائل لے کر، مگر وہ (اپنے بغض وعناد کی وجہ سے) ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے، اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرم لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ہم تم سے پہلی بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ظلم کی روش اختیارکی ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کرآئے مگر وہ ایمان لانے والے ہی نہ تھے ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزادیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تم سے پہلی سنگتیں ( قومیں ) ( ف۲۷ ) ہلاک فرمادیں جب وہ حد سے بڑھے ( ف۲۸ ) اور ان کے رسول ان کے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے ( ف۲۹ ) اور وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لاتے ، ہم یونہی بدلہ دیتے ہیں مجرموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے ( بھی بہت سی ) قوموں کو ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کیا ، اور ان کے رسول ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے مگر وہ ایمان لاتے ہی نہ تھے ، اسی طرح ہم مجرم قوم کو ( ان کے عمل کی ) سزا دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بالیقین ہم تم سے پہلے ( بہت سی ) نسلوں کو ہلاک کر چکے ہیں جب انہوں نے ظلم کی راہ و روش اختیار کی ۔ اور ان کے رسول ان کے پاس کھلی نشانیاں ( معجزے ) لے آئے مگر وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لاتے ہم اسی طرح مجرم لوگوں کو سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Generations before you We destroyed when they did wrong: their messengers came to them with clear-signs, but they would not believe! thus do We requite those who sin!

Translated by

Muhammad Sarwar

We destroyed certain generations who lived before you because of their injustice. Our Messengers came to them and showed them miracles, but they would not believe. Thus do We punish the criminals.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed, We destroyed generations before you when they did wrong, while their Messengers came to them with clear proofs, but they were not such as to believe! Thus do We requite the people who are criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We did destroy generations before you when they were unjust, and their apostles had come to them with clear arguments, and they would not believe; thus do We recompense the guilty people.

Translated by

William Pickthall

We destroyed the generations before you when they did wrong; and their messengers (from Allah) came unto them with clear proofs (of His Sovereignty) but they would not believe. Thus do We reward the guilty folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने तुमसे पहले क़ौमों को हलाक किया जबकि उन्होंने ज़ुल्म किया, और उनके पैग़म्बर उनके पास खुली दलीलों के साथ आए और वे ईमान लाने वाले न बने, हम ऐसा ही बदला देते हैं मुजरिम लोगों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو (انواع عذاب سے) ہلاک کردیا ہے جب کہ انہوں نے ظلم کیا یعنی کفر و شرک) حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دلائل لے کر آئے اور وہ (بوجہ غایت عناد کے) ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں (جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے) ۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے تم سے پہلے بہت سی بستیوں کو ہلاک کردیا، جب انھوں نے ظلم کیا اور ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے اور وہ ہرگز ایمان لانے والے نہ تھے۔ ہم مجرم لوگوں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔ “ (١٣) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ، تم سے پہلے کی قوموں کو ہم نے ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی اور ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے اور انہوں نے ایمان لاکر ہی نہ دیا۔ اس طرح ہم مجرموں کو ان کے جرائم کا بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے تم سے پہلے بہت سی جماعتوں کو ہلاک کیا جبکہ انہوں نے ظلم کیا اور ان کے پاس ان کے رسول کھلی ہوئی دلیلیں لے کر آئے اور وہ لوگ ایمان لانے والے نہ تھے ہم اسی طرح مجرموں کو سزا دیا کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ ہم ہلاک کرچکے ہیں جماعتوں کو تم سے پہلے جب ظالم ہوگئے حالانکہ لائے تھے ان کے پاس رسول ان کی کھلی نشانیاں اور ہرگز نہ تھے ایمان لانے والے یوں ہی سزا دیتے ہیں ہم قوم گناہ گاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم تم سے پہلے بہت سی قوموں کو جب انہوں نے ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہلاک کرچکے ہیں حالانکہ ان کے رسول ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے مگر وہ ایسے نہ تھے جو مان کردیتے ہم گنہگاروں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔