Surat Younus

Surah: 10

Verse: 21

سورة يونس

وَ اِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَۃً مِّنۡۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡہُمۡ اِذَا لَہُمۡ مَّکۡرٌ فِیۡۤ اٰیَاتِنَا ؕ قُلِ اللّٰہُ اَسۡرَعُ مَکۡرًا ؕ اِنَّ رُسُلَنَا یَکۡتُبُوۡنَ مَا تَمۡکُرُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And when We give the people a taste of mercy after adversity has touched them, at once they conspire against Our verses. Say, " Allah is swifter in strategy." Indeed, Our messengers record that which you conspire

اور جب ہم لوگوں کو اس امر کے بعد کہ ان پر کوئی مصیبت پڑ چکی ہو کسی نعمت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ تو فوراً ہی ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ چال چلنے میں تم سے زیادہ تیز ہے بالیقین ہمارے فرشتے تمہاری سب چالوں کو لکھ رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَذَقۡنَا
مزہ چکھاتے ہیں ہم
النَّاسَ
لوگوں کو
رَحۡمَۃً
رحمت کا
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ضَرَّآءَ
مصیبت کے
مَسَّتۡہُمۡ
جو پہنچی انہیں
اِذَا
تب
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّکۡرٌ
چالیں چلنا ہے
فِیۡۤ اٰیَاتِنَا
ہماری آیات میں
قُلِ
کہہ دیجیے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
اَسۡرَعُ
زیادہ تیز ہے
مَکۡرًا
چال چلنے میں
اِنَّ
بیشک
رُسُلَنَا
فرشتے ہمارے
یَکۡتُبُوۡنَ
لکھ رہے ہیں
مَا
جو
تَمۡکُرُوۡنَ
تم چالیں چل رہے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَذَقۡنَا
چکھاتے ہیں ہم
النَّاسَ
لوگوں کو
رَحۡمَۃً
رحمت
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ضَرَّآءَ
کسی تکلیف کے
مَسَّتۡہُمۡ
پہنچی ان کو
اِذَا
تو تب
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّکۡرٌ
کوئی بری چال ہوتی ہے
فِیۡۤ اٰیَاتِنَا
ہماری آیات میں
قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَسۡرَعُ
زیادہ تیز ہے
مَکۡرًا
تدبیر میں
اِنَّ
بلاشبہ
رُسُلَنَا
ہمارے فرشتے
یَکۡتُبُوۡنَ
وہ لکھ رہے ہیں
مَا
جو
تَمۡکُرُوۡنَ
تم بری چالیں چلتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And when We give the people a taste of mercy after adversity has touched them, at once they conspire against Our verses. Say, " Allah is swifter in strategy." Indeed, Our messengers record that which you conspire

اور جب ہم لوگوں کو اس امر کے بعد کہ ان پر کوئی مصیبت پڑ چکی ہو کسی نعمت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ تو فوراً ہی ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ چال چلنے میں تم سے زیادہ تیز ہے بالیقین ہمارے فرشتے تمہاری سب چالوں کو لکھ رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب کوئی تکلیف پہنچنے کے بعد ہم انہیں اپنی رحمت (کا مزا) چکھاتے ہیں تو پھر یہ ہماری نشانیوں (کی مختلف توجیہات پیش کرکے ان) میں چال بازیاں شروع کردیتے ہیں۔ آپ ان سے کہئے کہ : اللہ بہت جلد تمہاری چال بازیوں کا جواب دے دے گا۔ جو چالیں تم چل رہے ہو یقینا ہمارے رسول (فرشتے) انہیں لکھتے جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم لوگوں کوکسی رحمت کامزہ چکھاتے ہیں کسی تکلیف کے بعد جوانہیں پہنچی ہو،تب اچانک ان کے لیے ہماری آیات میں کوئی بری چال ہوتی ہے۔آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ تدبیر میں سب سے زیادہ تیزہے،بلاشبہ ہمارے فرشتے وہ سب لکھ رہے ہیں جوتم بری چالیں چلتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Once We cause people to taste a blessing after a hardship having afflicted them, they at once start devising plans against Our verses. Say, Allah is swifter in implementing His plan. Indeed, Our messengers (angels) record whatever you intrigue.

اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو مزا اپنی رحمت کا بعد ایک تکلیف کے جو ان کو پہنچی تھی اسی وقت بنانے لگیں حیلے ہماری قدرتوں میں، کہہ دے کہ اللہ سب سے جلد بنا سکتا ہے حیلے، تحقیق ہمارے فرشتے لکھتے ہیں حیلہ بازی تمہاری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں اس تکلیف کے بعد جو ان پر آگئی تھی تو فوراً ہی وہ ہماری آیات کے بارے میں سازشیں کرنے لگتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ اللہ اپنی تدبیروں میں کہیں زیادہ تیز ہے۔ یقیناً ہمارے فرشتے لکھ رہے ہیں جو کچھ بھی سازشیں تم لوگ کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No sooner than We bestow mercy on a people after hardship has hit them than they begin to scheme against Our signs. Tell them: 'Allah is swifter in scheming. Our angels are recording all your intriguing.

لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب انہیں رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فوراً ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملے میں چال بازیاں شروع کر دیتے ہیں ۔ 29 ان سے کہو اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے ، اس کے فرشتے تمہاری سب مکّاریوں کو قلمبند کر رہے ہیں ۔ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انسانوں کا حال یہ ہے کہ جب ان کو پہنچنے والی کسی تکلیف کے بعد ہم ان کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو ذرا سی دیر میں وہ ہماری نشانیوں کے بارے میں چالبازی شروع کردیتے ہیں ( ١٠ ) ۔ کہہ دو کہ : ‘‘ اللہ اس سے بھی جلدی کوئی چال چل سکتا ہے ( ١١ ) یقینا ہمارے فرشتے تمہاری ساری چالبازیوں کو لکھ رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب لوگوں کو تکلیف لگ جاتی ہے اس کے بعد ہم ان کو اپنی مہربانی کا مزہ چکھاتے ہیں آرام اور راحت دیتے ہیں تو ہماری آیتوں میں چال بازی 4 کرنے لگتے ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے اللہ کی 5 چال بہت تیز ہے اور ہمارے فرشتے تمہاری چالیں سب لکھتے جاتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد آرام (کا مزہ) چکھاتے ہیں تو فوراً ہی ہماری آیات کے بارے حیلے کرنے لگتے ہیں فرمادیجئے کہ اللہ سب سے جلد تدبیر کرنیوالے ہیں۔ جو حیلے تم کرتے ہو بیشک ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) اسے لکھتے جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم مصیبتوں اور پریشانیوں کے بعد لوگوں کو نعمت کا مزا چکھا دیتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں شرارتیں کرنے لگتے ہیں۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اللہ اس مکر و فریب کی سزا بہت جلد دینے والا ہے۔ یقینا ہمارے فرشتے ان تمام شرارتوں کو لکھ رہے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد (اپنی) رحمت (سے آسائش) کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا بہت جلد حیلہ کرنے والا ہے۔ اور جو حیلے تم کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when We let mankind taste of mercy after an adversity hath touched them, forthwith they have a plot with regard to his signs. Say thou: Allah is swifter in plotting. Verily Our mesengers write down that which ye plot.

اور جب ہم (ناشکر) لوگوں کو بعد اس کے کہ ان پر کوئی مصیبت پڑچکی ہو اپنی رحمت کا مزا چکھا دیتے ہیں تو فورا ہی وہ ” لوگ “۔ ہماری نشانیوں کے باب میں چالیں چلنے لگتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے اللہ چالوں میں ان سے بھی بڑھا ہوا ہے جو چالیں تم چل رہے ہو ہمارے قاصد انہیں لکھتے جارہے ہیں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انسان کا حال یہ ہے کہ جب کسی تکلیف کے بعد ، جو اس کو پہنچ چکی ہو ، ہم اسے اپنے فضل سے نوازتے ہیں تو وہ ہماری نشانیوں کے باب میں چالیں چلنے لگتا ہے ۔ کہہ دو: خدا اپنی تدبیروں میں کہیں زیادہ تیز ہے ۔ جو چالیں تم چل رہے ہو ، ہمارے فرستادے ان کو نوٹ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد ( اپنی ) رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو فوراً ہی ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) چالوں کے چلنے میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں ۔ بلاشبہ ہمارے بھیجے ہوئے تمہاری چالوں کو لکھ رہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد اپنی رحمت سے آسائش کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں کہہ دو کہ اللہ بہت جلد حیلہ کرنے والا ہے اور جو حیلے تم کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوگوں (کی ناس پاسی و سرکشی) کا یہ عالم ہے کہ جب ہم ان کو چکھا دیں کوئی رحمت، کسی ایسی تکلیف (و مصیبت) کے بعد، جو ان کو پہنچ چکی ہوتی ہے تو یہ چھوٹتے ہی چالبازیاں کرنے لگتے ہیں ہماری آیتوں کے بارے میں، کہو کہ اللہ کی چال اس سے کہیں زیادہ تیز (اور کارگر) ہے، بیشک ہمارے فرشتے دیکھ رہے ہیں وہ سب مکاریاں جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کوئی تکلیف پہنچنے کے بعدہم انہیں اپنی ر حمت ( کامزا ) چکھاتے ہیں تو پھریہ ہماری نشانیوں میں چال بازیاں کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ:’’اللہ جلدتمہاری چالوں کاجواب دے گایقینا ہمارے رسول ا نہیں لکھتے جاتے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کہ ہمارے آدمیوں کو رحمت کا مزہ دیتے ہیں کسی تکلیف کے بعد جو انہیں پہنچی تھی جبھی وہ ہماری آیتوں کے ساتھ داؤں چلتے ہیں ( ف٤۹ ) تم فرمادو اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے جلد ہوجاتی ہے ( ف۵۰ ) بیشک ہمارے فرشتے تمہارے مکر لکھ رہے ہیں ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد ( اپنی ) رحمت سے لذت آشنا کرتے ہیں تو فوراً ( ہمارے احسان کو بھول کر ) ہماری نشانیوں میں ان کا مکر و فریب ( شروع ) ہو جاتا ہے ۔ فرما دیجئے: اللہ مکر کی سزا جلد دینے والا ہے ۔ بیشک ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ، جو بھی فریب تم کر رہے ہو ( اسے ) لکھتے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف اور دکھ درد کے بعد ( اپنی ) رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ فوراً ہماری آیتوں میں چال بازی و حیلہ سازی کرنے لگتے ہیں ۔ کہہ دیجیئے کہ اللہ تدبیر و ترکیب میں ( تم سے ) زیادہ تیز ہے بے شک ہمارے فرستادہ ( فرشتے ) تمہاری سب چالبازیاں اور مکاریاں برابر لکھتے جا رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We make mankind taste of some mercy after adversity hath touched them, behold! they take to plotting against Our Signs! Say: "Swifter to plan is Allah!" Verily, Our messengers record all the plots that ye make!

Translated by

Muhammad Sarwar

When people are granted mercy after having suffered hardship, they begin to plot against Our revelations. Say, "God is the most swift in His plans." Our angelic messengers record all that you plot.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We let mankind taste mercy after some adversity has afflicted them, behold! They take to plotting against Our Ayat! Say: "Allah is more swift in planning!" Certainly, Our messengers (angels) record all of that which you plot.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We make people taste of mercy after an affliction touches them, lo! they devise plans against Our communication. Say: Allah is quicker to plan; surely Our apostles write down what you plan.

Translated by

William Pickthall

And when We cause mankind to taste of mercy after some adversity which had afflicted them, behold! they have some plot against Our revelations. Say: Allah is more swift in plotting. Lo! Our messengers write down that which ye plot.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कोई तकलीफ़ पड़ने के बाद हम लोगों को अपनी रहमत का मज़ा चखाते हैं तो वे फ़ौरन हमारी निशानियों के मामले में बहाने बनाने लगते हैं, कह दीजिए कि अल्लाह अपनी तदबीरों में उनसे भी ज़्यादा तेज़ है, यक़ीनन हमारे फ़रिश्ते तुम्हारी बहाने बाज़ियों को लिख रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم لوگوں کو بعد اس کے کہ کوئی مصیبت پڑچکی ہو کسی نعمت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو فورا ہی ہماری آیتوں کے بارے میں شرارت کرنے لگتے ہیں (6) آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ اس شرارت کی سزا بہت جلد دے گا بالیقین ہمارے فرشتے تمہاری سب شرارتوں کو لکھ رہے ہیں۔ (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم کسی تکلیف کے بعد لوگوں کو کوئی رحمت چکھاتے ہیں، جو انھیں پہنچی ہو، تو اچانک ہماری نشانیوں کے بارے میں کوئی نہ کوئی چال چلتے ہیں۔ فرما دیں کہ اللہ بہت جلد تدبیر کرنے والا ہے۔ بیشک ہمارے فرشتے جو چال تم چلتے ہو، لکھتے جاتے ہیں۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب ہم ان کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فورا ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملہ میں چالبازیاں شروع کردیتے ہیں۔ ان سے کہو اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے ، اس کے فرشتے تمہاری سب مکاریوں کو قلم بند کر رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد جب ہم انہیں اپنی رحمت چکھا دیں تو اچانک ہماری آیتوں کے بارے میں مکر کرنے لگتے ہیں آپ فرما دیجئے کہ بلاشبہ اللہ مکر کی سزا جلد ہی دینے والا ہے بلاشبہ ہمارے فرشتے تمہارے مکر کے کاموں کو لکھ لیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو مزا اپنی رحمت کا بعد ایک تکلیف کے جو ان کو پہنچی تھی اس وقت بنانے لگیں حیلیہ ماری قدرتوں میں، کہہ دے کہ اللہ سب سے جلد بنا سکتا ہے حیلے تحقیق ہمارے فرشتے لکھتے ہیں حلیہ بازی تمہاری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم لوگوں کو کوئی دکھ پہنچنے کے بعد اپنی مہربانی اور سکھ کا مزہ چکھاتے ہیں تو اسی وقت وہ ہماری آیتوں کے بارے میں شرارت کرنے لگتے ہیں آپ فرما دیجئے کہ اللہ اس شرارت کی سزا دینے میں بہت جلدی کرنے والا ہے بلاشبہ ہمارے فرشتے تمہاری سب مکاریاں لکھتے رہتے ہیں۔