Surat Younus

Surah: 10

Verse: 27

سورة يونس

وَ الَّذِیۡنَ کَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَۃٍۭ بِمِثۡلِہَا ۙ وَ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ ؕ مَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ عَاصِمٍ ۚ کَاَنَّمَاۤ اُغۡشِیَتۡ وُجُوۡہُہُمۡ قِطَعًا مِّنَ الَّیۡلِ مُظۡلِمًا ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۷﴾

But they who have earned [blame for] evil doings - the recompense of an evil deed is its equivalent, and humiliation will cover them. They will have from Allah no protector. It will be as if their faces are covered with pieces of the night - so dark [are they]. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

اور جن لوگوں نے بد کام کئے ان کی بدی کی سزا اس کے برابر ملے گی اور ان کو ذلت چھائے گی ان کو اللہ تعالٰی سے کوئی نہ بچا سکے گا گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے پرت کے پرت لپیٹ دیئے گئے ۔ ہیں یہ لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں ، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَسَبُوا
کمائیں
السَّیِّاٰتِ
برائیاں
جَزَآءُ
تو)بدلہ
سَیِّئَۃٍۭ
برائی کا
بِمِثۡلِہَا
اس کی مانند ہے
وَتَرۡہَقُہُمۡ
اور چھا جائے گی ان پر
ذِلَّۃٌ
ذلت
مَا
نہیں ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
مِنۡ عَاصِمٍ
کوئی بچانے والا
کَاَنَّمَاۤ
گویا کہ
اُغۡشِیَتۡ
ڈھانپ دیے گئے ہیں
وُجُوۡہُہُمۡ
چہرے ان کے
قِطَعًا
ٹکڑوں سے
مِّنَ الَّیۡلِ
رات کے
مُظۡلِمًا
تاریک
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
النَّارِ
آگے کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَسَبُوا
کمائیں
السَّیِّاٰتِ
برائیاں
جَزَآءُ
بدلہ
سَیِّئَۃٍۭ
برائی کا
بِمِثۡلِہَا
اس جیسا
وَتَرۡہَقُہُمۡ
اور ڈھانپے گی ان کو
ذِلَّۃٌ
رسوائی
مَا
نہ(ہو گا)
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مِنۡ عَاصِمٍ
کوئی بچانے والا
کَاَنَّمَاۤ
گویا کہ
اُغۡشِیَتۡ
ڈھانپ دئیے گئے
وُجُوۡہُہُمۡ
ان کے چہروں کو
قِطَعًا
ٹکڑوں سے
مِّنَ الَّیۡلِ
رات کے
مُظۡلِمًا
سیاہ
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے ہیں
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But they who have earned [blame for] evil doings - the recompense of an evil deed is its equivalent, and humiliation will cover them. They will have from Allah no protector. It will be as if their faces are covered with pieces of the night - so dark [are they]. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

اور جن لوگوں نے بد کام کئے ان کی بدی کی سزا اس کے برابر ملے گی اور ان کو ذلت چھائے گی ان کو اللہ تعالٰی سے کوئی نہ بچا سکے گا گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے پرت کے پرت لپیٹ دیئے گئے ۔ ہیں یہ لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں ، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے برے کام کیے ان کو اتنا ہی بدلہ ملے گا۔ جتنی ان کی برائی ہے۔ ان پر ذلت چھائی ہوگی۔ کوئی انہیں اللہ سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوگی جیسے ان پر تاریک رات کے پردے پڑے ہوئے ہوں۔ یہی لوگ دوزخی ہیں۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے بُرائیاں کمائیں تو بُرائی کا بدلہ اُس جیسا ہوگااور اُن کورسوائی ڈھانپے ہوگی،کوئی اُنہیں اﷲ تعالیٰ سے بچانے والانہ ہو گا،گویااُن کے چہرے سیاہ رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیے گئے ہیں۔یہی لوگ آگ والے ہیں ،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who commit evils, the recompense of each evil shall be similar to that evil, and disgrace shall cov¬er them. For them, there is none to save from Allah. Their faces seem to be covered with layers of a dark night. Those are the people of the Fire. Therein they shall live forever.

اور جنہوں نے کمائیں برائیاں بدلہ ملے برائی کا اس کے برابر اور ڈھانک لے گی ان کو رسوائی کوئی نہیں ان کو اللہ سے بچانے والا، گویا کہ ڈھانک دیئے گئے ان کے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے، وہ ہیں دوزخ والے، وہ اسی میں رہا کریں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو (ان کے لیے) بدلہ ہوگا برائی کا ویسا ہی اور ان پر ذلت چھا جائے گی۔ نہیں ہوگا انہیں اللہ (کی پکڑ ) سے کوئی بھی بچانے والا۔ گویا ان کے چہروں پر تاریک رات کے ٹکڑے اڑھا دیے گئے ہوں۔ یہی لوگ ہوں گے جہنمی یہ رہیں گے اسی میں ہمیشہ ہمیش۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who do evil deeds, the recompense of an evil deed is its like, and humiliation shall spread over them and there will be none to protect them from Allah. Darkness will cover their faces as though they were veiled with the dark blackness of night. These are the people of the Fire and in it they shall abide.

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں ان کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے ، 34 ذلّت ان پر مسلّط ہوگی ، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہوگا ، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہوگی 35 جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں ، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رہے وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں تو ( ان کی ) برائی کا بدلہ اسی جیسا برا ہوگا ( ١٥ ) اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ، اللہ ( کے عذاب ) سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا ۔ ایسا لگے گا جیسے ان کے چہروں پر اندھیری رات کی تہیں چڑھادی گئی ہیں ۔ وہ دوزخ کے باسی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے برائیاں کہیں تو برائی کا بدلہ دیسی ہی برائی ان کو برائی سے بڑھ کر سزا نہ ملے گی اور سروائی ان پر چھا جائے گی اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہیں 7 جیسے ان کے مونہوں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دیئے ہیں یہی لوگ دوزخی ہیں وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے برے کام کیے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا اور ان (کے چہروں) پر ذلت چھا جائے گی۔ ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دیئے گئے۔ یہ لوگ دوزخ (میں رہنے) والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں وہ اپنی برائی کا بدلہ ایسا ہی پائیں گے جتنی انہوں نے برائی کی ہے البتہ ذلت و رسوائی ان پر مسلط ہوگی۔ ان کو اللہ کے عذاب سے کوئی بچا نہ سکے گا۔ ان کی حالت یہ ہوگی جیسے ان کے چہروں پر رات کا اندھیرا اور سیاہی لپیٹ دی گئی ہے۔ یہی وہ جہنمی لوگ ہیں جو اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who have earned misdeeds -the requital of a misdeed is the like thereof and abjection will cover them; no protector they shall have from Allah, though their faces were over cast with pieces of night pitch-dark. These are the fellows of the Fire: therein they will be abiders.

اور جن لوگوں نے بدیاں کمائی ہیں (سو) بدی کی سزا بھی ویسی ہی (بدی) ہے اور ایسے لوگوں کو ذلت چھالے گی اور کوئی انہیں اللہ (کے عذاب) سے نہ بچا سکے گا ۔ گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے لپیٹ دیئے گئے ہیں دوزخ والے یہی ہیں اس میں (ہمیشہ) پڑے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے بدیاں کمائی ہوں گی تو برائی کا بدلہ اس کے مثل ہے اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ۔ اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہ ہوگا ۔ گویا ان کے چہرے شب دیجور کے ٹکڑوں سے ڈھانک دیے گئے ہیں ۔ یہی لوگ اہلِ دوزخ ہیں ، یہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائی ہیں ( ان کی ) برائی کی سزا برائی کے برابر ملے گی اور ان پر ذلت چھا جائے گی انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ان کے چہرے ڈھانپ دیے گئے ہیں یہی لوگ دوزخ والے ہیں اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جنہوں نے برے کام کیے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے چہروں پر ذلت چھا جائے گی اور کوئی بھی ان کو اللہ سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے چہروں کی سیاہی کا یہ حال ہوگا کہ گویا ان پر اندھیری رات کے ٹکڑے اڑھا دیے گئے ہیں، یہی دوزخی ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جن لوگوں نے برائیاں کمائیں ان کو برائی کا بدلہ اسی کے برابر ملے گا، اور چھا رہی ہوگی ان پر ایک (ہولناک) ذلت، ان کے لئے کوئی اللہ سے بچانے والا نہیں ہوگا (ان کی حالت یہ ہوگی کہ) گویا ڈھانک دیا گیا ان کے چہروں کو اندھیری رات کے ٹکڑوں سے، یہ ہیں یار دوزخ کے، جنہوں نے ہمیشہ رہنا ہوگا اس (ہولناک آگ) میں

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو اتنا ہی بدلہ ملے گاان پر ذلت چھائی ہوگی کوئی انہیں اللہ سے بچانے والانہ ہوگاان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہو گی جیسے ان پر تاریک رات کے پر دے پڑے ہوئے ہوں یہی لوگ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے برائیاں کمائیں ( ف٦۸ ) تو برائی کا بدلہ اسی جیسا ( ف٦۹ ) اور ان پر ذلت چڑھے گی ، انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ، گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے چڑھا دیئے ہیں ( ف۷۰ ) وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جنہوں نے برائیاں کما رکھی ہیں ( ان کے لئے ) برائی کا بدلہ اسی کی مثل ہوگا ، اور ان پر ذلت و رسوائی چھا جائے گی ان کے لئے اللہ ( کے عذاب ) سے کوئی بھی بچانے والا نہیں ہوگا ( یوں لگے گا ) گویا ان کے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیئے گئے ہیں ۔ یہی اہلِ جہنم ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کی سزا بھی ویسی ہی برائی ہے اور ان پر ذلت و خواری چھا جائے گی ان کو اللہ ( کے قانون مکافاتِ عمل ) سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا ( ان کے چہرے سیاہ ہوں گے کہ ) گویا ان کے چہروں کو اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے یہی لوگ دوزخی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who have earned evil will have a reward of like evil: ignominy will cover their (faces): No defender will they have from (the wrath of) Allah: Their faces will be covered, as it were, with pieces from the depth of the darkness of night: they are companions of the Fire: they will abide therein (for aye)!

Translated by

Muhammad Sarwar

The recompense for the evil deeds will be equally evil (not more) and the faces of the evil-doers will suffer from disgrace. No one can protect them from the wrath of God. Their faces will become dark as if covered by the pitch-darkness of night. They will be the dwellers of hell wherein they will remain forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who have earned evil deeds, the recompense of an evil deed is the like thereof, and humiliating disgrace will cover them (their faces). No defender will they have from Allah. Their faces will be covered as it were with pieces from the darkness of night. They are the dwellers of the Fire, they will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who have earned evil, the punishment of an evil is the like of it, and abasement shall come upon them-- they shall have none to protect them from Allah-- as if their faces had been covered with slices of the dense darkness of night; these are the inmates of the fire; in it they shall abide.

Translated by

William Pickthall

And those who earn ill-deeds, (for them) requital of each ill-deed by the like thereof; and ignominy overtaketh them - They have no protector from Allah - as if their faces had been covered with a cloak of darkest night. Such are rightful owners of the Fire; they will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने बुराइयाँ कमाईं तो बुराई का बदला उसके बराबर है और उन पर रुसवाई छाई हुई होगी, कोई उनको अल्लाह से बचाने वाला न होगा, गोया कि उनके चेहरे अंधेरी रात के टुकड़ों से ढाँक दिए गए हैं, यही लोग दोज़ख़ वाले हैं वे उसमें हमेशा रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں نے بدکام کیے (4) ان کی بدی کی سزا اس کے برابر ملے گی اور ان کو ذلت چھائے گی ان کو اللہ (کے عذاب) سے کوئی بچا نہ سکے گا (ان کے چہروں کی کدورت کی ایسی حالت ہوگی کہ) گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے پرت کے پرت لپیٹ دیے گئے ہیں یہ لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمشیہ رہیں گے۔ (5) (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے برے کام کیے، ہر برائی کا بدلہ اس جیسا ہی ہوگا اور ان پر ذلت چھائی ہوگی، گویا ان کے چہروں پر رات کی تاریکیاں اوڑھادی گئی ہیں، جو بہت سیاہ ہے انھیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔ یہی لوگ آگ والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں ان کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے ، ذلت ان پر مسلط ہوگی ، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہوگا ، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہوگی جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں ، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے برے کام کئے ان کی برائی کی سزا برائی کے برابر ملے گی اور ان پر ذلت چھا جائے گی انہیں اللہ سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا گویا کہ ان کے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ڈھانک دیے گئے ہیں۔ یہ لوگ دوزخ والے ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے کمائیں برائیاں بدلہ ملے برائی کا اس کے برابر اور ڈھانک لے گی ان کو رسوائی کوئی نہیں ان کو اللہ سے بچانے والا گویا کہ ڈھانک دیئے گئے ان کے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے وہ ہیں دوزخ والے وہ اسی میں رہا کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کا بدلہ اسی برائی کی مثل ہوگا اور ان پر ذلت و پھٹکار برستی ہوگی ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ان کے منہ ایسے سیاہ ہوں گے گویا اندھیری رات کے ٹکڑے ان کے چہرے پر ڈھانک دئیے گئے ہیں یہی لوگ جہنمی ہیں وہ اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے