Surat Younus

Surah: 10

Verse: 30

سورة يونس

ہُنَالِکَ تَبۡلُوۡا کُلُّ نَفۡسٍ مَّاۤ اَسۡلَفَتۡ وَ رُدُّوۡۤا اِلَی اللّٰہِ مَوۡلٰىہُمُ الۡحَقِّ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿٪۳۰﴾  8 النصف

There, [on that Day], every soul will be put to trial for what it did previously, and they will be returned to Allah , their master, the Truth, and lost from them is whatever they used to invent.

اس مقام پر ہر شخص اپنے اگلے کئے ہوئے کاموں کی جانچ کر لے گا اور یہ لوگ اللہ کی طرف جو ان کا مالک حقیقی ہے لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ جھوٹ باندھا کرتے تھے سب ان سے غائب ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُنَالِکَ
اسی جگہ/ وقت
تَبۡلُوۡا
جانچ لے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس
مَّاۤ
جو
اَسۡلَفَتۡ
اس نے پہلے کیا
وَرُدُّوۡۤا
اور وہ لوٹائے جائیں گے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
مَوۡلٰىہُمُ
جو مولا ہے ان کا
الۡحَقِّ
سچا
وَضَلَّ
اور گم ہوجائے گا
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُنَالِکَ
وہاں
تَبۡلُوۡا
جانچ لے گا
کُلُّ نَفۡسٍ
ہرنفس
مَّاۤ
جو
اَسۡلَفَتۡ
اس نے آگے بھیجا
وَرُدُّوۡۤا
اور وہ لوٹائے جائیں گے
اِلَی
طرف
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
مَوۡلٰىہُمُ
مالک ہے ان کا
الۡحَقِّ
حقیقی
وَضَلَّ
اور گم ہو جائے گا
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
جھوٹ گھڑا کرتے
Translated by

Juna Garhi

There, [on that Day], every soul will be put to trial for what it did previously, and they will be returned to Allah , their master, the Truth, and lost from them is whatever they used to invent.

اس مقام پر ہر شخص اپنے اگلے کئے ہوئے کاموں کی جانچ کر لے گا اور یہ لوگ اللہ کی طرف جو ان کا مالک حقیقی ہے لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ جھوٹ باندھا کرتے تھے سب ان سے غائب ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت ہر شخص اپنے اعمال کو، جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے جانچ لے گا اور وہ سب اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور جو کچھ وہ افترا پردازیاں کرتے رہے سب انہیں بھول جائیں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہاں ہرنفس جانچ لے گا جواس نے آگے بھیجااور وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جائیں گے (جو)ان کاحقیقی مالک ہے اور ان سے گم ہوجائے گا جو جھوٹ وہ گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereupon, everyone shall assess what one sent ahead, and they will be sent back to Allah, their true Lord, and lost to them shall be what they used to coin.

وہاں جانچ لے گا ہر کوئی جو اس نے پہلے کیا تھا اور رجوع کریں گے اللہ کی طرف جو سچا مالک ہے ان کا اور جاتا رہے گا ان کے پاس سے جو جھوٹ باندھا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس وقت ہر جان کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا تھا اور وہ لوٹا دیے جائیں گے اللہ کی طرف جو ان کا برحق مولیٰ ہے اور گم ہوجائے گا ان سے وہ سب کچھ جو وہ افترا کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon everyone shall taste the recompense of his past deeds. All shall be sent back to Allah, their true Lord, and then all the falsehoods they had fabricated will have forsaken them.

اس وقت ہر شخص اپنے کیے کا مزا چکھ لے گا ، سب اپنے حقیقی مالک کی طرف پھیر دیے جائیں گے اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے گم ہو جائیں گے ۔ ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہر شخص نے ماضی میں جو کچھ کیا ہوگا ، اس موقع پر وہ خود اس کو پرکھ لے گا ( ١٧ ) اور سب کو اللہ کی طرف لوٹا دیا جائے گا جو ان کا مالک حقیقی ہے ، اور جو جھوٹ انہوں نے تراش رکھے تھے ، ان کا کوئی سراغ انہیں نہیں ملے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس جگہ ہر شخص جانچ لے گا 2 جو عمل اس نے آگے بھیجا 3 اور سب لوگ اپنے سچے مالک خدا کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جتنی باتیں جھوٹ باندھتے تھے وہ سب ہوا ہوجائیں گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس جگہ ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے (اعمال) کی آزمائش کرے گا اور وہ اپنے سچے مالک اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو انہوں نے جھوٹ تراش رکھے تھے وہ سب ان سے جاتے رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس جگہ ہر شخص اپنے کئے ہوئے کاموں کا امتحان کرلے گا۔ یہ لوگ اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹا دیئے جائیں گے اور وہ (جھوٹے) معبود جن کو انہوں نے تراش رکھتا تھا وہ ان سے گم ہوجائیں گے۔ )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہاں ہر شخص (اپنے اعمال کی) جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے آزمائش کرلے گا اور وہ اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Therein every soul shall prove that which it sent before, and they shall be brcught back to Allah, their rightful Owner, and there shall stray from them that which they were wont to fabriCate.

اس جگہ ہر شخص اس (عمل) کا امتحان کرے گا جو وہ پیشتر بھیج چکا ہے اور یہ لوگ اللہ اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ (معبود) انہوں نے گڑھ رکھے تھے وہ ان سے غائب ہوجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس وقت ہر شخص اپنے اس عمل سے دوچار ہوگا ، جو اس نے کیا ہوگا اور لوگ اللہ ، اپنے مولائے حقیقی کے حضور پیش ہوں گے اور افتراء کرکے انہوں نے جو معبود بنائے تھے ، وہ سب ہوا ہوجائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس موقع پر ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال جانچ لے گا اور وہ لوگ اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ جھوٹ باندھ رکھا تھا وہ سب ان سے غائب ہو جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہاں ہر شخص اپنے اعمال کی جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے آزمائش کرلے گا۔ اور وہ اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائینگے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس موقع پر جانچ لے گا ہر کوئی اپنے زندگی بھر کے کئے کرائے (کی قدرو قیمت) کو، لوٹا دیا گیا ہوگا ان سب کو اللہ کی طرف، جو کہ مالک حقیقی ہے ان سب کا، اور کھو چکا ہوگا ان سے وہ سب کچھ جو کہ یہ لوگ گھڑا کرتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت ہرشخص اپنے اعمال کو ، جو آگے بھیجے ہوں گے جانچ لے گا اور وہ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گےجو ان کاحقیقی مالک ہے اور جو کچھ جھوٹ وہ باندھاکرتے تھے سب انہیں بھول جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں ہر جان جانچ لے گی جو آگے بھیجا ( ف۷٤ ) اور اللہ کی طرف پھیرے جائیں گے جو ان کا سچا مولیٰ ہے اور ان کی ساری بناوٹیں ( ف۷۵ ) ان سے گم ہوجائیں گی ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس ( دہشت ناک ) مقام پر ہر شخص ان ( اعمال کی حقیقت ) کو جانچ لے گا جو اس نے آگے بھیجے تھے اور وہ اللہ کی جانب لوٹائے جائیں گے جو ان کا مالکِ حقیقی ہے اور ان سے وہ بہتان تراشی جاتی رہے گی جو وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اس موقع پر ہر شخص اسے جانچ لے گا جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہے ( کہ اس کا نتیجہ کیا ہے؟ ) اور سب اللہ کی بارگاہ میں لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور جو ( شریک ) انہوں نے گھڑ رکھے تھے وہ سب غائب ہو جائیں گے ( اور ان کے کچھ کام نہ آئیں گے )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There will every soul prove (the fruits of) the deeds it sent before: they will be brought back to Allah their rightful Lord, and their invented falsehoods will leave them in the lurch.

Translated by

Muhammad Sarwar

There every soul will experience the result of all that it had done. They will be brought into the presence of God, their true Lord, and all that they falsely invented will vanish.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There! Every person will know (exactly) what he had earned before and they will be brought back to Allah, their rightful Mawla (Lord), and their invented false deities will vanish from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There shall every soul become acquainted with what it sent before, and they shall be brought back to Allah, their true Patron, and what they devised shall escape from them.

Translated by

William Pickthall

There doth every soul experience that which it did aforetime, and they are returned unto Allah, their rightful Lord, and that which they used to invent hath failed them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस वक़्त हर शख़्स अपने उस अमल से दो-चार होगा जो उसने किया था और लोग अपने हक़ीक़ी मालिक अल्लाह की तरफ़ लौटाए जाएंगे और जो झूठ उन्होंने घड़े थे वे सब उनसे जाते रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس مقام پر ہر شخص اپنے اگلے کئے ہوئے کاموں کا امتحان کرے گا اور یہ لوگ اللہ (کے عذاب) کی طرف جو ان کا مالک حقیقی ہے لوٹائے جاویں گے (3) اور جو کچھ معبود تراش رکھے تھے سب ان سے غائب ( اور گم) ہوجاویں گے (کوئی بھی تو کام نہ آوے گا) ۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس موقع پر ہر شخص جانچ لے گا جو اس نے آگے بھیجا اور وہ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور ان سے گم ہوجائے گا جو وہ افتراء باندھتے رہے۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت ہر شخص اپنے کئے کا مزہ چکھ لے گا ، سب اپنے حقیقی مالک کی طرف سے پھیر دیئے جائیں گے اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے گم ہوجائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس موقعہ پر ہر شخص اپنے ان کاموں کو جانچ لے گا جو اس نے پہلے کئے تھے اور وہ اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹا دئیے جائیں گے اور جو کچھ جھوٹ تراش رکھا تھا وہ سب غائب ہوجائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہاں جانچ لے گا ہر کوئی جو اس نے پہلے کیا تھا اور رجوع کریں گے اللہ کی طرف جو سچا مالک ہے ان کا اور جاتا رہے گا ان کے پاس سے جو جھوٹ باندھا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس جگہ ہر شخص اپنے اعمال کو جو وہ کرچکا ہے جانچ لے گا اور یہ سب لوگ اللہ کی طرف جو ان کا حقیقی مالک ہے لوٹائے جائیں گے اور جو افترا پروازیاں یہ کیا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہوجائیں گے