Surat Younus

Surah: 10

Verse: 36

سورة يونس

وَ مَا یَتَّبِعُ اَکۡثَرُہُمۡ اِلَّا ظَنًّا ؕ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغۡنِیۡ مِنَ الۡحَقِّ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِمَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۳۶﴾

And most of them follow not except assumption. Indeed, assumption avails not against the truth at all. Indeed, Allah is Knowing of what they do.

اور ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں یقیناً گمان ، حق ( کی معرفت ) میں کچھ بھی کام نہیں دے سکتا یہ جو کچھ کر رہے ہیں یقیناً اللہ کو سب خبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَتَّبِعُ
پیروی کرتے
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
اِلَّا
مگر
ظَنًّا
گمان کی
اِنَّ
بیشک
الظَّنَّ
گمان
لَایُغۡنِیۡ
نہیں کام آتا
مِنَ الۡحَقِّ
حق کے مقابلہ میں
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
اسے جو
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کررہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَتَّبِعُ
پیروی کرتے
اَکۡثَرُہُمۡ
ان میں سے اکثر
اِلَّا
مگر
ظَنًّا
ایک گمان کی
اِنَّ
یقیناً
الظَّنَّ
گمان
لَایُغۡنِیۡ
نہیں کام دیتا
مِنَ الۡحَقِّ
حق کے مقابلے میں
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
جو بھی
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And most of them follow not except assumption. Indeed, assumption avails not against the truth at all. Indeed, Allah is Knowing of what they do.

اور ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں یقیناً گمان ، حق ( کی معرفت ) میں کچھ بھی کام نہیں دے سکتا یہ جو کچھ کر رہے ہیں یقیناً اللہ کو سب خبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(حقیقت یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر لوگ قیاس و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں حالانکہ گمان حق کے مقابلہ میں کسی کام نہیں آسکتا۔ بلاشبہ اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان میں سے اکثر لوگ نہیں پیروی کرتے مگرایک گمان کی، یقیناًگمان حق کے مقابلے میں کچھ بھی کام نہیں دیتا، یقینااﷲ تعالیٰ خوب جاننے والاہے جو بھی وہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And most of them follow nothing but conjecture. Sure¬ly, conjecture does not suffice against the truth in any way. Certainly, Allah is fully aware of what they do.

اور وہ اکثر چلتے ہیں محض اٹکل پر، سو اٹکل کام نہیں دیتی حق بات میں کچھ بھی اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں پیروی کر رہے ان میں سے اکثر مگر گمان کی اور یہ گمان کسی بھی درجے میں (انسان کو) حق سے مستغنی نہیں کرسکتا۔ یقیناً اللہ جانتا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Most of them only follow conjectures; and surely conjecture can be no substitute for truth. Allah is well aware of whatever they do.

حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ محض قیاس و گمان کے پیچھے چلے جا رہے ہیں 44 ، حالانکہ گمان حق کی ضرورت کو کچھ بھی پورا نہیں کرتا ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( حقیقت یہ ہے کہ ) ان ( مشرکین ) میں سے اکثر لوگ کسی اور چیز کے نہیں ، صرف وہمی اندازے کے پیچھے چلتے ہیں ، اور یہ یقینی بات ہے کہ حق کے معاملے میں وہمی انداہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا ۔ یقین جانو جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں ، اللہ اس کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان مشرکوں میں اکثر نرے گمان (اٹکل) پر چلتے ہیں 2 تو گمان کہیں یقین کا کام دے سکتا ہے 3 بیشک اللہ جانتا ہے جو وہ نادانی اور حماقت کی باتیں کر رہے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں اکثر لوگ صرف (اپنے) خیالات کی پیروی کرتے ہیں بیشک بےاصل خیالات حق سے کچھ بھی بےنیاز نہیں کرسکتے جو کچھ یہ کر رہے ہیں بیشک اللہ کو سب خبر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں اکثر وہ لوگ ہیں جو بےبنیاد خیالات پر چل رہے ہیں۔ حالانکہ بےبنیاد باتیں سچائی کے مقابلے میں کسی کام نہیں آتیں۔ بیشک اللہ ان تمام باتوں سے واقف ہے جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور کچھ شک نہیں کہ ظن حق کے مقابلے میں کچھ بھی کارآمد نہیں ہوسکتا۔ بےشک خدا تمہارے (سب) افعال سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And most of them follow naught but an opinion; verily opinion availeth not against the truth; verily Allah is the Knower of that which they do.

ان میں سے اکثر تو صرف (اپنے) گمان کی پیروی کررہے ہیں اور یقیناً گمان تو حق (کے اثبات) میں ذرا بھی مفید نہیں یقیناً اللہ خوب واقف ہے اس سے جو کچھ یہ کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے اکثر محض گمان کے پیچھے چل رہے ہیں اور گمان حق کا بدل ذرا بھی نہیں ہوسکتا ۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں ، اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے اکثر بے بنیا باتوں کی پیروی کرتے ہیں اور حق کو ثابت کرنے کیلئے بے بنیاد باتیں کوئی فائدہ نہیں دیتیں بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ وہ کرتے ہیں اسے جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور کچھ شک نہیں کہ ظن حق کے مقابلہ میں کچھ بھی کارآمد نہیں ہوسکتا بیشک اللہ تمہا رے سب اعمال سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کی اکثریت کا حال یہ ہے کہ وہ پیروی نہیں کرتے مگر ظن (و گمان) کی، حالانکہ یہ قطعی بات ہے کہ ظن (گمان) حق کی طرف سے کچھ بھی کام نہیں آسکتے، بیشک اللہ پوری طرح جانتا ان سب کاموں کو جو یہ لوگ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے اکثرلوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں بیشک گمان حق کو پانے کے لئے کچھ بھی کام نہیں آسکتابلا شبہ اللہ خوب جانتا ہےجو عمل یہ کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان ( ف۹۰ ) میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر ( ف۹۱ ) بیشک گمان حق کا کچھ کام نہیں دیتا ، بیشک اللہ ان کاموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں ، بیشک گمان حق سے معمولی سا بھی بے نیاز نہیں کرسکتا ، یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

لوگوں میں اکثر ایسے ہیں جو صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں حالانکہ گمان حق کی پہچان اور اس تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ فائدہ نہیں دیتا ( اور نہ ہی یہ حق و یقین سے بے نیاز کرتا ہے ) بے شک اللہ اسے خوب جانتا ہے جو کچھ لوگ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But most of them follow nothing but fancy: truly fancy can be of no avail against truth. Verily Allah is well aware of all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Most of the unbelievers follow only conjecture which certainly cannot serve as a substitute for the Truth. God knows well what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And most of them follow nothing but conjecture. Certainly, conjecture can be of no avail against the truth. Surely, Allah is All-Aware of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most of them do not follow (anything) but conjecture; surely conjecture will not avail aught against the truth; surely Allah is cognizant of what they do.

Translated by

William Pickthall

Most of them follow not but conjecture. Assuredly conjecture can by no means take the place of truth. Lo! Allah is Aware of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनमें से अकसर सिर्फ़ गुमान की पैरवी कर रहे हैं, और गुमान हक़ बात में कुछ भी काम नहीं देता, बेशक अल्लाह को ख़ूब मालूम है जो कुछ वे करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان میں سے اکثر لوگ صرف بےاصل خیالات پر چل رہے ہیں ( اور) یقینا بےاصل خیالات امر حق (کے اثبات) میں ذرا بھی مفید نہیں (خیر) جو کچھ کر رہے ہیں یقینا اللہ کو سب خبر ہے (وقت پر سزا دے گا) ۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان میں سے اکثر گمان کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے۔ یقیناً گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا۔ یقیناً اللہ اچھی طرح جاننے والا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ محض قیاس و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں ، حالانکہ گمان حق کی ضرورت کو کچھ بھی پورا نہیں کرتا جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں سے اکثر لوگ صرف اٹکل کے پیچھے چلتے ہیں بلاشبہ اٹکل حق کے بارے میں ذرا بھی مفید نہیں ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان کاموں کو جاننے والا ہے جن کاموں کو وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ اکثر چلتے ہیں محض اٹکل پر سواٹکل کام نہیں دیتی حق بات میں کچھ بھی اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان میں کہ اکثر لوگ تو محض گمان اور اٹکل کی پیروی کرتے ہیں اور بلاشبہ امر حق کے مقابلہ میں گمان اور اٹکل کی باتیں ذرا بھی مفید نہیں ہوسکتیں۔ اللہ تعالیٰ یقینا ان اعمال سے باخبر ہے جو یہ کر رہے ہیں