Surat Younus

Surah: 10

Verse: 37

سورة يونس

وَ مَا کَانَ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنُ اَنۡ یُّفۡتَرٰی مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ لٰکِنۡ تَصۡدِیۡقَ الَّذِیۡ بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ تَفۡصِیۡلَ الۡکِتٰبِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۟۳۷﴾

And it was not [possible] for this Qur'an to be produced by other than Allah , but [it is] a confirmation of what was before it and a detailed explanation of the [former] Scripture, about which there is no doubt, from the Lord of the worlds.

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ ( کی وحی ) کے بغیر ( اپنے ہی سے ) گھڑ لیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ تو ( ان کتابوں کی ) تصدیق کرنے والا ہے جو اس کے قبل نازل ہو چکی ہیں اور کتاب ( احکام ضروریہ ) کی تفصیل بیان کرنے والا ہے اس میں کوئی بات شک کی نہیں کہ رب العالمین کی طرف سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
اَنۡ
کہ
یُّفۡتَرٰی
وہ گھڑ لیا جائے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
تَصۡدِیۡقَ
تصدیق ہے
الَّذِیۡ
اس چیز کی
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
وَتَفۡصِیۡلَ
اور تفصیل ہے
الۡکِتٰبِ
کتاب کی
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ رَّبِّ
رب کی طرف سے ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
اَنۡ
یہ کہ
یُّفۡتَرٰی
گھڑ لیا گیا ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
غیر اللہ سے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
تَصۡدِیۡقَ
تصدیق ہے
الَّذِیۡ
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
وَتَفۡصِیۡلَ
اور تفصیل ہے
الۡکِتٰبِ
کتاب کی
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
رب العالمین کی طرف سے ہے
Translated by

Juna Garhi

And it was not [possible] for this Qur'an to be produced by other than Allah , but [it is] a confirmation of what was before it and a detailed explanation of the [former] Scripture, about which there is no doubt, from the Lord of the worlds.

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ ( کی وحی ) کے بغیر ( اپنے ہی سے ) گھڑ لیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ تو ( ان کتابوں کی ) تصدیق کرنے والا ہے جو اس کے قبل نازل ہو چکی ہیں اور کتاب ( احکام ضروریہ ) کی تفصیل بیان کرنے والا ہے اس میں کوئی بات شک کی نہیں کہ رب العالمین کی طرف سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قرآن ایسی چیز نہیں جسے اللہ کے سوا کوئی اور بناسکے بلکہ یہ تو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق (کرتی) ہے اور الکتاب کی تفصیل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ رب العالمین کی طرف سے (نازل شدہ) ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہ قرآن ایسا نہیں کہ غیراﷲسے گھڑ لیاگیاہولیکن اس کی تصدیق ہے جواس سے پہلے ہے اورکتاب کی تفصیل ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اللہ رب العالمین کی طرف سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this Qur&an is not such as could be made by some-one other than Allah, but it is a confirmation of what has been before it, and an elaboration of what is writ-ten. There is no doubt in it. It is from the Lord of the worlds.

اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنالے اللہ کے سوا اور لیکن تصدیق کرتا ہے اگلے کلام کی اور بیان کرتا ہے ان چیزوں کو جو تم پر لکھی گئیں جس میں کوئی شبہ نہیں، پروردگار عالم کی طرف سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ قرآن ایسی شے نہیں ہے جس کو اللہ کے سوا (کہیں اور) گھڑ لیا گیا ہو بلکہ یہ تو تصدیق (کرتے ہوئے آیا) ہے اس کی جو اس کے سامنے ہے اور ( اس میں تمام ) شریعت کی تفصیل ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And this Qur'an is such that it could not be composed by any unless it be revealed from Allah. It is a confirmation of the revelation made before it and a detailed exposition of the Book. Beyond doubt it is from the Lord of the universe.

اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ کی وحی و تعلیم کے بغیر تصنیف کر لیا جائے ۔ بلکہ یہ تو جو کچھ پہلے آچکا تھا اس کی تصدیق اور الکتاب کی تفصیل ہے ۔ 45 اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے کسی نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہو ، اللہ نے نہ اتارا ہو بلکہ یہ ( وحی کی ) ان باتوں کی تصدیق کرتا ہے جو اس سے پہلے آچکی ہیں ، اور اللہ نے جو باتیں ( لوح محفوظ میں ) لکھ رکھی ہیں ، ان کی تفصیل بیان کرتا ہے ، ( ٢١ ) اس میں ذرا شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ یہ اس ذات کی طرف سے ہے جو تمام جہانوں کی پرورش کرتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کوئی اس کو اپنے دل سے بنا لے اس کی ایک سورت بھی کسی سے نہ بن سکی بلکہ وہ اگلی کتابوں کو سچ بتاتا ہے اور ان میں جو باتیں ہیں ان کو کھول کر بیان کرتا ہے 4 کوئی شبہ نہیں وہ اللہ کی طرف سے اترا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ قرآن اللہ کے سوا کسی کا بنایا ہوا نہیں و لیکن اپنے سے پہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتا ہے اور (تم پر) لکھی گئی چیزوں کی تفصیل ہے (اور) اس میں (ذرہ برابر) شبہ نہیں کہ (یہ) پروردگار عالمین کی طرف سے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ قرآن (کسی انسان کا) گھڑا ہوا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کسی نے بھیج دیا ہو بلکہ یہ تو ان کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے جو سامنے ہیں اور اس الکتاب کی تفصیل ہے جس میں شک نہیں ہے جو رب العالمین کی طرف سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And this Qur'an is not such as could be fabricated as against Allah. But it is a confirmation of that a which is before it, and and a d etailing of the Decree, whereof there is no doubt, from the Lord of the worlds.

اور یہ قرآن ایسا ہے ہی نہیں کہ غیر اللہ کی طرف سے گھڑ لیا جائے ۔ بلکہ یہ تو تصدیق (کرنے والا) ہے اس (کلام) کی جو اس کے قبل سے ہے اور تفصیل (بیان کرنے والا ہے) احکام کی اور اس کے اندر کوئی شک (وشبہ کی بات) ہی نہیں جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ قرآن ایسی چیز نہیں ہے جو اللہ سے پرے پرے ہی گھڑ لیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ تصدیق ہے ان ( پیشین گوئیوں ) کی ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں اور کتاب کی تفصیل ہے ۔ اس کے خداوند عالم کی طرف سے ہونے میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی اپنی طرف سے گھڑے لے بلکہ وہ اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے اور ضروری احکام کی تفصیل بیان کرنے والا ہے اس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور تمام جہانوں کے پالنے والے کی طر ف سے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ قرآن کوئی ایسا نہیں کہ اللہ کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے ہاں ! یہ اللہ کا کلام ہے جو کتابیں اس سے پہلے کی ہیں انکی تصدیق کرتا ہے اور انہی کتابوں کی اس میں تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ رب العلمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ قرآن کوئی ایسی کتاب نہیں جسے اللہ کی وحی کے بغیر یونہی گھڑ لیا جائے بلکہ یہ تصدیق ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے آچکی ہیں، اور یہ تفصیل ہے ان احکام کی جو تم پر لکھ دئیے گئے ہیں، (تمہارے رب کی طرف سے) جس میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں، (اور یہ) پروردگار عالم کی طرف سے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ قرآن ایسی چیز نہیں جسے ا للہ کے سواکوئی اور بنا سکے بلکہ یہ توان آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہےجو اس سے پہلے نازل ہوئیں تھیں اور اللہ کے مقررکردہ احکامات کی تفصیل بیان کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس قرآن کی یہ شان نہیں کہ کوئی اپنی طرف سے بنالے بے اللہ کے اتارے ( ف۹۲ ) ہاں وہ اگلی کتابوں کی تصدیق ہے ( ف۹۳ ) اور لوح میں جو کچھ لکھا ہے سب کی تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں ہے پروردگار عالم کی طرف سے ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے اللہ ( کی وحی ) کے بغیر گھڑ لیا گیا ہو لیکن ( یہ ) ان ( کتابوں ) کی تصدیق ( کرنے والا ) ہے جو اس سے پہلے ( نازل ہوچکی ) ہیں اور جو کچھ ( اللہ نے لوح میں یا احکامِ شریعت میں ) لکھا ہے اس کی تفصیل ہے ، اس ( کی حقانیت ) میں ذرا بھی شک نہیں ( یہ ) تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے گھڑ لیا جائے بلکہ یہ تو تمام سابقہ کتابوں اور وحیوں کی تصدیق ہے اور الکتاب کی تفصیل ہے ( یعنی اس میں آسمانی کتابوں کی تعلیم کی تفصیل ہے ) اس میں کچھ شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This Qur'an is not such as can be produced by other than Allah; on the contrary it is a confirmation of (revelations) that went before it, and a fuller explanation of the Book - wherein there is no doubt - from the Lord of the worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one could have composed this Quran besides God. This confirms the existing Book (the Bible) and explains itself. There is no doubt that it is from the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And this Qur'an is not such as could ever be produced by other than Allah but it is a confirmation of (the revelation) which was before it, and a full explanation of the Book -- wherein there is no doubt -- from the Lord of all that exists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And this Quran is not such as could be forged by those besides Allah, but it is a verification of that which is before it and a clear explanation of the book, there is no doubt in it, from the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

And this Qur'an is not such as could ever be invented in despite of Allah; but it is a confirmation of that which was before it and an exposition of that which is decreed for mankind - Therein is no doubt - from the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह क़ुरआन ऐसा नहीं कि अल्लाह के सिवा कोई उसको बना ले; बल्कि यह तस्दीक़ है उन पेशीनगोईयों की जो इससे पहले मौजूद हैं और किताब की तफ़सील है, इसमें कोई शक नहीं कि वह तमाम जहानों के परवरदिगार की तरफ़ से है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ قرآن افتراء کیا ہوا نہیں ہے کہ غیر اللہ سے صادر ہوا ہو بلکہ یہ تو ان کی (کتابوں) کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس کے قبل نازل ہوچکی ہیں اور احکام ضروریہ (الہیٰہ) کی تفصیل بیان کرنے والا ہے ( اور) اس میں کوئی بات شک و (شبہ) کی نہیں ( اور وہ) رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ قرآن بنانا ایسا نہیں کہ اللہ کے سوا کوئی خود بنالے اور لیکن یہ اس کی تصدیق ہے جو اس سے پہلے ہے اور رب العالمین کی طرف سے تفصیل ہے اس کتاب میں کوئی شک نہیں۔ “ (٣٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ کی وحی کے بغیر تصنیف کرلیا جائے بلکہ یہ تو جو کچھ آچکا تھا اس کی تصدیق اور کتاب کی تفصیل ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے جو افتراء کیا گیا ہو اللہ کی طرف سے نہ ہو۔ بلکہ وہ ان کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے پہلے ہیں اور احکام ضرور یہ کی تفصیل بیان کرنے والا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنا لے اللہ کے سوا  اور لیکن تصدیق کرتا ہے اگلے کلام کی اور بیان کرتا ہے ان چیزوں کو جو تم پر لکھی گئیں جس میں کوئی شبہ نہیں پروردگار عالم کی طرف سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قرآن کریم ایسا نہیں ہے کہ ان کو خدا کے سوا کوئی اپنی طرف سے بناکر لاسکے بلکہ یہ تو ان کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے پہلے نازل ہوچکی ہیں اور احکام شرعیہ کی تفصیل بیان کرنیوالا ہے اور اس قرآن کریم میں شک کی گنجائش نہیں یہ اس کی طرف سے ہے جو تمام عالموں کا رب ہے