Surat Younus

Surah: 10

Verse: 4

سورة يونس

اِلَیۡہِ مَرۡجِعُکُمۡ جَمِیۡعًا ؕ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقًّا ؕ اِنَّہٗ یَبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ لِیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالۡقِسۡطِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَہُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِیۡمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ ﴿۴﴾

To Him is your return all together. [It is] the promise of Allah [which is] truth. Indeed, He begins the [process of] creation and then repeats it that He may reward those who have believed and done righteous deeds, in justice. But those who disbelieved will have a drink of scalding water and a painful punishment for what they used to deny.

تم سب کو اللہ ہی کے پاس جانا ہے اللہ نے سچا وعدہ کر رکھا ہے بیشک وہی پہلی بار بھی پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ بھی پیدا کرے گا تاکہ ایسے لوگوں کو جو کہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے انصاف کے ساتھ جزا دے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے واسطے کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور دردناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی وجہ سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
جَمِیۡعًا
سب کے سب کا
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقًّا
سچا
اِنَّہٗ
بیشک وہ
یَبۡدَؤُا
وہ ابتدا کرتا ہے
الۡخَلۡقَ
پیدائش کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
دوبارہ لوٹائے گا اسے
لِیَجۡزِیَ
تاکہ وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
بِالۡقِسۡطِ
ساتھ انصاف کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شَرَابٌ
پینا ہے
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
سخت گرم پانی کا
وَّعَذَابٌ
اور عذاب ہے
اَلِیۡمٌۢ
دردناک
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ کفر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
مَرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہیں
جَمِیۡعًا
سب کو
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقًّا
سچا
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
یَبۡدَؤُا
وہ آغاز کرتا ہے
الۡخَلۡقَ
پیدائش کا
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ دوبارا پیدا کرے گا اسے
لِیَجۡزِیَ
تاکہ وہ جزا دے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
بِالۡقِسۡطِ
انصاف کے ساتھ
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شَرَابٌ
پینا ہے
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
کھولتا ہوا پانی
وَّعَذَابٌ
اور عذاب ہے
اَلِیۡمٌۢ
دردناک
بِمَا
اس کے بدلے میں جو
کَانُوۡا
وہ تھے
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

To Him is your return all together. [It is] the promise of Allah [which is] truth. Indeed, He begins the [process of] creation and then repeats it that He may reward those who have believed and done righteous deeds, in justice. But those who disbelieved will have a drink of scalding water and a painful punishment for what they used to deny.

تم سب کو اللہ ہی کے پاس جانا ہے اللہ نے سچا وعدہ کر رکھا ہے بیشک وہی پہلی بار بھی پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ بھی پیدا کرے گا تاکہ ایسے لوگوں کو جو کہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے انصاف کے ساتھ جزا دے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے واسطے کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور دردناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی وجہ سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے، وہی خلقت کی ابتدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے جو ایمان لائے اور جو نیک عمل کرتے رہے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہوگا۔ یہ اس انکار حق کا بدلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے، اﷲ تعالیٰ کاسچاوعدہ ہے،یقیناوہی پیدائش کاآغاز کرتاہے پھر وہ اسے دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ وہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ جزادے جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں اورجن لوگوں نے کفرکیااُن کے لیے کھولتے ہوئے پانی سے پیناہے اور دردناک عذاب ہے، اس کے بدلے میں جووہ کفر کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Towards Him is the return of you all - a real promise from Allah. Surely, He originates the creation, then He will bring it again so that He may reward those who be¬lieve and do good deeds, with justice. As for those who disbelieve, for them there is a drink of boiling water and a painful punishment because they used to disbe¬lieve.

اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو، وعدہ ہے اللہ کا سچا، وہی پیدا کرتا ہے اول بار پھر دوبارہ کرے گا اس کو تاکہ بدلہ دے ان کو جو ایمان لائے تھے اور کئے تھے کام نیک انصاف کے ساتھ، اور جو کافر ہوئے ان کو پینا ہے کھولتا پانی اور عذاب ہے دردناک اس لئے کہ کفر کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم سب کا لوٹنا اسی کی جانب ہے۔ یہ وعدہ ہے اللہ کا سچاوہی ہے جو خلق کا آغاز کرتا ہے پھر وہی اس کا اعادہ کر دے گا تاکہ وہ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اچھے عمل کیے انصاف کے ساتھ (اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے پینے کے لیے ہوگا کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب اس کفر کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Him is your return. This is Allah's promise that will certainly come true. Surely it is He Who brings about the creation of all and He will repeat it so that He may justly reward those who believe and do righteous deeds; and that those who disbelieve may have a draught of boiling water and suffer a painful chastisement for their denying the truth.

اسی کی طرف تم سب کو پلٹ کا جانا ہے 8 ، یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بے شک پیدائش کی ابتداء وہی کرتا ہے ، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا ، 9 تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان کو پورے انصاف کے ساتھ جزا دے ، اور جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا وہ کھولتا ہوا پانی پئیں اور دردناک سزا بھگتیں اس انکارِحق کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اسی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے ، یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے ، یقینا ساری مخلوق کو شروع میں بھی وہی پیدا کرتا ہے اور دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو انصاف کے ساتھ اس کا صلہ دے ۔ اور جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، انکے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب ہے ، اور دکھ دینے والا عذاب ہے ، کیونکہ وہ حق کا انکار کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم سب کو (مرنے کے بعد) اسی کی طرف لوٹ جانا ہے (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے وہی شروع میں پیدا کرتا ہے (عدم سے) پھر وہی (قیامت کے دن) دوبارہ پیدا کرے گا 7 تاکہ جو لوگ (دنیا میں) ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو انصاف سے بدلہ دے اور جو (دنیا میں) کافر رہے ان کے لئے ان کے کفر کی سزا میں پینے کو کھولتا پانی ہے اور تکلیف کا عذاب ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کے پاس تم سب کو پلٹ کر جانا ہے اللہ نے (اس کا) سچا وعدہ فرمارکھا ہے بیشک وہی مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے وہی دوبارہ بھی پیدا فرمائے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی ہے اور درد دینے والا عذاب اس لئے کہ (اللہ سے) کفر کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی کی طرف تم سب کو لٹو کر جانا ہے۔ اللہ کا وعدہ سچا وعدہ ہے۔ اسی نے پہلی مرتبہ پیدا کیا پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور عمل صالح کئے ان کو انصاف کے ساتھ بدلہ دیا جائے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کی روش کو اختیار کیا ان کو ان کے کفر کی وجہ سے کھولتا ہوا پانی اور درد ناک عذاب دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے۔ وہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہوگا کیوں کہ (خدا سے) انکار کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Unto Him is the return of you all--the promise of Allah is truth. Verily He beginneth the creation, then He shall repeat it, that he may recompense those who believed and did righteous works with equity. And those who disbelieved -- for them shall be draught of boiling water and a torment afflictive for they were wont to disbelieve.

تم سب کو اسی کی لوٹنا ہے اللہ نے سچا وعدہ کر رکھا ہے بیشک اسی نے خلق کو پہلی بار پیدا کیا ہے پھر وہی اس کو دہرائے گا تاکہ انصاف کے ساتھ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ۔ اور جن لوگوں نے کفر (اختیار) کیا ان کے لئے پینے کو کھولتا پانی اور عذاب دردناک ہے بہ سبب اس کے کہ کفر کرتے رہتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے ۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بیشک وہی خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا ، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کو عدل کے ساتھ بدلہ دیا اور جنہوں نے کفر کیا ، ان کیلئے ان کے کفر کی پاداش میں کھولتا پانی اور دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم سب نے اسی کی طرف لوٹنا ہے یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا سچا وعدہ ہے ۔ بلاشبہ وہی مخلوق کی پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے دوبارہ لوٹا دے گا تاکہ انصاف کے ساتھ جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال کیے انہیں بدلہ دے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کیلئے پینے کیلئے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ وہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا۔ تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے اور جو کافر ہیں ان کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہوگا۔ کیونکہ وہ اللہ سے انکار کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو، اللہ کا اٹل وعدہ ہے، بلاشبہ وہی ہے جو پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جو ایمان لائے، اور انہوں نے (اس کے مطابق) کام بھی نیک کئے انصاف کے ساتھ، اور (اس کے مقابلے میں) جو لوگ اڑے رہے اپنے کفر (و باطل) پر، ان کے پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ہوگا، اور ایک بڑا ہی دردناک عذاب، اس کفر کی پاداش میں جو کہ وہ کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

تمہیں اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے وہی خلقت کی ابتداکرتا ہے اور وہی دوبارہ پیداکرے گاتاکہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دےجو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ، اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہوگا یہ اس انکارِحق کابدلہ ہےجو وہ کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اسی کی طرف تم سب کو پھرنا ہے ( ف۷ ) اللہ کا سچا وعدہ بیشک وہ پہلی بار بناتا ہے پھر فنا کے بعد دوبارہ بنائے گا کہ ان کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے انصاف کا صلہ دے ( ف۸ ) اور کافروں کے لیے پینے کو کھولتا پانی اور دردناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( لوگو! ) تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ( یہ ) اللہ کا سچا وعدہ ہے ۔ بیشک وہی پیدائش کی ابتداء کرتا ہے پھر وہی اسے دہرائے گا تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ، انصاف کے ساتھ جزا دے ، اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دردناک عذاب ہے ، اس کا بدلہ جو وہ کفر کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

تم سب نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے بے شک وہی مخلوق کی پیدائش کی ابتداء کرتا ہے پھر وہی دوبارہ اسے زندہ کرے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں انہیں انصاف کے ساتھ جزا دے اور جنہوں نے کفر کیا انہیں ان کے کفر کی پاداش میں کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him will be your return- of all of you. The promise of Allah is true and sure. It is He Who beginneth the process of creation, and repeateth it, that He may reward with justice those who believe and work righteousness; but those who reject Him will have draughts of boiling fluids, and a penalty grievous, because they did reject Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

People, you will all return to God. The promise of God is true; He creates all things and (after their death) brings them to life again so that He may justly reward the righteously striving believers. The disbelievers will drink boiling filthy water and suffer painful torment as a recompense for their disbelief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him is the return of all of you. The promise of Allah is true. It is He Who begins the creation and then will repeat it, that He may reward with justice those who believed and did deeds of righteousness. But those who disbelieved will have a drink of boiling fluids and painful torment because they used to disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

To Him is your return, of all (of you); the promise of Allah (made) in truth; surely He begins the creation in the first instance, then He reproduces it, that He may with justice recompense those who believe and do good; and (as for) those who disbelieve, they shall have a drink of hot water and painful punishment because they disbelieved.

Translated by

William Pickthall

Unto Him is the return of all of you; it is a promise of Allah in truth. Lo! He produceth creation, then reproduceth it, that He may reward those who believe and do good works with equity; while, as for those who disbelieve, theirs will be a boiling drink and painful doom because they disbelieved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसी की तरफ़ तुम सबको लौट कर जाना है, यह अल्लाह का पक्का वादा है, बेशक वह पैदाइश की इब्तिदा करता है फिर वह दोबारा पैदा करेगा; ताकि जो लोग ईमान लाए और उन्होंने नेक काम किए उनको इंसाफ़ के साथ बदला दे, और जिन्होंने इनकार किया उनके इनकार के बदले उनके लिए खौलता हुआ पानी और दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم سب کو اس (الله) ہی کے پاس جانا ہے اللہ نے (اس کا) سچا وعدہ کر رکھا ہے بیشک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ بھی (قیامت) کو پیدا کرے گا تاکہ ایسے لوگوں کو جو کہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے انصاف کے ساتھ (پوری پوری) جزا دے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے واسطے (آخرت میں) کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور دردناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی وجہ سے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اسی کی طرف تم سب کو لوٹ کرجانا ہے، اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ بیشک وہی پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ لوٹائے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے انھیں انصاف کے ساتھ جزا دے اور جن لوگوں نے انکار کیا ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی سے پینا ہے اور دردناک عذاب ہے، اس کے بدلے جو وہ کفر کیا کرتے تھے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے۔ بیشک پیدائش کی ابتدا وہی کرتا ہے ، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان کو پورے انصاف کے ساتھ جزا دے۔ اور جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ہو کھولتا ہوا پانی پئیں اور درد ناک سزا بھگتیں اس انکار حق کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی کی طرف تم سب کو لوٹ جانا ہے اس نے سچا وعدہ کر رکھا ہے بلاشبہ وہی مخلوق کو ابتدائً پیدا فرماتا ہے پھر وہ اسے دوبارہ لوٹا دے گا تاکہ وہ ان لوگوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کیلئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور درد ناک عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو وعدہ ہے اللہ کا سچا وہی پیدا کرتا ہے اول بار پھر دوبارہ کرے گا اس کو تاکہ بدلہ دے ان کو جو ایمان لائے تھے اور کیے تھے کام نیک انصاف کے ساتھ اور جو کافر ہوئے ان کو پینا ہے کھولتا پانی اور عذاب ہے دردناک اس لیے کہ کفر کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم سب کو اسی خدا کی طرف واپس جانا ہے یہ وعدہ کیا ہے اللہ نے وعدہ سچا۔ بیشک وہی پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے اور وہی اس کو دوبارہ بھی پیدا کردے گا تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ان کا صلہ انصاف کے ساتھ عطا فرمائے اور جو لوگ دین حق سے منکر ہوئے ان کو پینے کے لئے سخت کھولتا ہواپانی ملے گا اور ان کو دردناک عذاب ہوگا اس کفر کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے۔