Surat Younus

Surah: 10

Verse: 42

سورة يونس

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّسۡتَمِعُوۡنَ اِلَیۡکَ ؕ اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ وَ لَوۡ کَانُوۡا لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴۲﴾

And among them are those who listen to you. But can you cause the deaf to hear, although they will not use reason?

اور ان میں بعض ایسے ہیں آپ کی طرف کان لگائے بیٹھے ہیں کیا آپ بہروں کو سناتے ہیں گو ان کو سمجھ بھی نہ ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور کچھ ان میں سے ہیں
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُوۡنَ
کان لگاتے ہیں
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
اَفَاَنۡتَ
کیا پھر آپ
تُسۡمِعُ
سنائیں گے
الصُّمَّ
بہروں کو
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡا
ہوں وہ
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہ وہ عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اوران میں سے کچھ ہیں
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُوۡنَ
کان لگاتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
اَفَاَنۡتَ
تو پھر آپ
تُسۡمِعُ
سنائیں گے
الصُّمَّ
بہروں کو
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانُوۡا لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہ وہ سمجھتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And among them are those who listen to you. But can you cause the deaf to hear, although they will not use reason?

اور ان میں بعض ایسے ہیں آپ کی طرف کان لگائے بیٹھے ہیں کیا آپ بہروں کو سناتے ہیں گو ان کو سمجھ بھی نہ ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو آپ کی باتیں سنتے تو ہیں مگر کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں خواہ وہ کچھ بھی سمجھ نہ سکتے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں سے کچھ ہیں جوآپ کی طرف کان لگاتے ہیں،توکیاآپ بہروں کو سنائیں گے، اگرچہ وہ نہ سمجھتے ہوں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are those who listen to you. Would you, then, make the deaf hear, even when they lack understanding?

اور بعضے ان میں کان رکھتے ہیں تیری طرف، کیا تو سنائے گا بہروں کو اگرچہ ان کو سمجھ نہ ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو بڑی توجہ سے سنتے ہیں آپ (کی باتوں) کو۔ تو کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہروں کو سنا سکتے ہیں چاہے وہ عقل سے کام نہ لیتے ہوں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Of them some seem to give heed to you; will you, then, make the deaf hear even though they understand nothing?

ان میں بہت سے لوگ ہیں جو تیری باتیں سنتے ہیں ، مگر کیا تو بہروں کو سنائے گا خواہ وہ کچھ نہ سمجھتے ہوں؟ 50

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو تمہاری باتوں کو ( بظاہر ) کان لگا کر سنتے ہیں ( مگر دل میں حق کی طلب نہیں رکھتے ، اس لیے درحقیقت بہرے ہیں ) تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے ، چاہے وہ سمجھتے نہ ہوں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں میں بعضے ایسے بھی ہیں جو صرف تیری طرف کان لگاتے ہیں اس (سن لیتے ہیں پر بتاتے نہیں) بھلا کیا تو بہروں کو سنائے گا گو وہ عقل نہ رکھتے ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں کچھ ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کیا آپ بہروں کو سنائیں گے اور اگرچہ وہ کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان میں سے بعض لوگ وہ ہیں (جو بظاہر) آپ کی سن رہے ہیں۔ کیا پھر آپ بہروں کو سنوائیں گے خواہ کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے اگرچہ کچھ بھی (سنتے) سمجھتے نہ ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who hearken unto thee, so canst thou make the deaf hear, even though they apprehend not?

اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کیا آپ بہروں کو سنا دیں گے جبکہ وہ سمجھ سے بھی کام نہ لے رہے ہوں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں وہ بھی ہیں جو تمہاری بات پر کان دھرتے ہیں ۔ تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے اگر وہ کچھ سمجھتے بوجھتے نہ ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں بعض وہ ہیں جو آپ ( ﷺ ) ( کی باتوں ) کی طرف کان لگائے رکھتے ہیں پس کیا آپ بہروں کو سنا دیں گے اگرچہ وہ کچھ بھی سمجھ نہ رکھتے ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سنائو گے اگرچہ کچھ بھی سنتے نہ ہوں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو سنتے ہیں آپ کی طرف کان لگا کر، (مگر اپنی بدنیتی کی بناء پر وہ بہرے ہیں) تو کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں اگرچہ وہ کچھ سمجھتے بھی نہ ہوں ؟

Translated by

Noor ul Amin

اوران میں سے کچھ لوگ آپ کی باتیں سنتے ہیں مگر کیا آپ بہروں کو سناسکتے ہیں خواہ وہ کچھ بھی سمجھ نہ سکتے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں ( ف۱۰۷ ) تو کیا تم بہروں کو سنا دو گے اگرچہ انہیں عقل نہ ہو ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو ( ظاہراً ) آپ کی طرف کان لگاتے ہیں ، تو کیا آپ بہروں کو سنا دیں گے خواہ وہ کچھ عقل بھی نہ رکھتے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) ان لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی باتوں کی طرف کان لگاتے ہیں ( حالانکہ سنتے نہیں ہیں ) تو کیا آپ بہروں کو سنائیں گے اگرچہ وہ عقل سے کام نہ لیتے ہوں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Among them are some who (pretend to) listen to thee: But canst thou make the deaf to hear,- even though they are without understanding?

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them will listen to you, but are you supposed to make the deaf hear even if they have no understanding?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among them are some who listen to you, but can you make the deaf to hear -- even though they apprehend not

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are those of them who hear you, but can you make the deaf to hear though they will not understand?

Translated by

William Pickthall

And of them are some who listen unto thee. But canst thou make the deaf to hear even though they apprehend not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें बअज़ ऐसे भी हैं जो आपकी तरफ़ कान लगाते हैं, तो क्या आप बहरों को सुनाओगे जबकि वे समझ से काम न ले रहे हों?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (آپ ان کے ایمان کی توقع چھوڑ دیجیئے کیوں کہ) ان میں (گو) بعض ایسے بھی ہیں جو (ظاہر میں) آپ کی طرف کان لگا لگا بیٹھے ہیں کیا آپ بہروں کو سنا (کر ان کے ماننے کا انتظار) کرتے ہیں۔ (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں، تو کیا آپ بہروں کو سناسکتے ہیں، جو سمجھ نہ رکھتے ہوں۔ “ ( ٤٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تیری باتوں کو سنتے ہیں مگر کیا تو بہروں کو سنائے گا خواہ وہ کچھ ہی نہ سمجھتے ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض وہ ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں کیا آپ بہروں کو سنا دیں گے اگرچہ وہ سمجھ بھی نہ رکھتے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں کان رکھتے ہیں تیری طرف کیا تو سنائے گا بہروں کو اگرچہ ان کو سمجھ نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو آپ کا کلام خوب کان لگا کر سنتے ہیں تو کیا آپ بہروں کو سنا سکتے ہیں خواہ وہ سمجھ بھی نہ رکھتے ہوں