Surat Younus

Surah: 10

Verse: 51

سورة يونس

اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنۡتُمۡ بِہٖ ؕ آٰلۡئٰنَ وَ قَدۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۵۱﴾

Then is it that when it has [actually] occurred you will believe in it? Now? And you were [once] for it impatient

کیا پھر جب وہ آہی پڑے گا اس پر ایمان لاؤ گے ۔ ہاں اب مانا!حالانکہ تم اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَثُمَّ
کیا پھر
اِذَامَا
جونہی
وَقَعَ
وہ واقع ہوگا
اٰمَنۡتُمۡ
تب) ایمان لاؤ گے تم
بِہٖ
اس پر
آٰلۡئٰنَ
کیا اب
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
اسی کو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تم جلدی طلب لیا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَثُمَّ
کیا پھر
اِذَامَا
جونہی
وَقَعَ
واقع ہو گا
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لاؤ گے تم
بِہٖ
اس پر
آٰلۡئٰنَ
کیا اب
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
اس کو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
جلدی طلب کرتے
Translated by

Juna Garhi

Then is it that when it has [actually] occurred you will believe in it? Now? And you were [once] for it impatient

کیا پھر جب وہ آہی پڑے گا اس پر ایمان لاؤ گے ۔ ہاں اب مانا!حالانکہ تم اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا جب وہ عذاب واقع ہوجائے گا تو اس وقت تم ایمان لاؤ گے۔ اب (تمہیں یقیں آیا) جبکہ اسی کے لئے تو تم جلدی مچا رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا پھر جونہی عذاب واقع ہو گا، اس پر تم ایمان لاؤ گے؟ کیا اب ! حالانکہ اس کو تم خودجلدی طلب کرتے تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it then when it befalls you that you will believe in it? Now (you believe)? And you have been asking for it to come sooner!|"

کیا پھر جب عذاب واقع ہوچکے گا تب اس پر یقین کرو گے اب قائل ہوئے اور تم اسی کا تقاضہ کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر کیا جب وہ (عذاب) واقع ہوجائے گا تب تم لوگ اس پر ایمان لاؤ گے ؟ (اس وقت کہا جائے گا) کیا اب (ایمان لا رہے ہو) ؟ اور اسی کی تو تم جلدی مچا رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Is it only when this chastisement has actually overtaken you that you will believe in it? (And when the chastisement will surprise you), you will try to get away from it, although it is you who had sought to hasten its coming.'

کیا جب وہ تم پر آپڑے اسی وقت تم اسے مانو گے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اب بچنا چاہتے ہو؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے !

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا جب وہ عذاب آہی پڑے گا ، تب اسے مانو گے ؟ ( اس وقت تو تم سے یہ کہا جائے گا کہ ) اب مانے؟ حالانکہ تم ہی ( اس کا انکار کر کے ) اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہا پھر جب سچ مچ عذاب آن ہی پڑے گا تب اس پر یقین کرو گے اس وقت تو تم سے یہ کہا جائیگا اب تم کو یقین آیا اور تم تو عذاب آنے سے پہلے 1 اس کو غلط سمجھ کر اس کی جلدی مچا رہے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا پھر جب وہ واقع ہوجائے گا تب تم اس پر ایمان لاؤ گے ؟ (فرمایا جائے گا) اب (مانتے ہو) اور بیشک اسی کے لئے تو تم جلدی مچاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر جب (تمہارے سروں پر ہی) آپڑے گا تب مانو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا جب وہ آ واقع ہوگا تب اس پر ایمان لاؤ گے (اس وقت کہا جائے گا کہ) اور اب (ایمان لائے؟) اس کے لیے تو تم جلدی مچایا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is It, then, when it hath befallen, that ye will believe therein Now?- whereas ye have surely been hastening it On.

کیا پھر جب وہ آہی پڑے گا جب اس کا یقین کرو گے ؟ ۔ ہاں اب ! حالانکہ تم اسی کی تو جلدی مچایا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر کیا جب آ ہی دھمکے گا تب اس کو مانو گے؟ اب مانے؟ اسی کی تم جلدی مچائے ہوئے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا پھر جب عذاب واقع ہی ہو جائے تو اس پر ایمان لائو گے؟ ( اس وقت ان سے کہا جائے گا ) اب ایمان لاتے ہو حالانکہ تم تو اس عذاب کے آنے کی جلدی مچا رکھی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا جب وہ آ واقع ہوگا تب اس پر ایمان لائو گے ؟ اس وقت کہا جائے گا کہ اب ایمان لائے ؟ اسی لیے تو تم جلدی مچایا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا جب وہ آپڑے گا تو اسی وقت تم اس کا یقین کرو گے (اس وقت تم سے کہا جائے گا کہ) اب ایمان لاتے ہو، حالانکہ اس سے پہلے تم لوگ اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا جب وہ عذاب واقع ہوجائے گاتواس وقت تم ایمان لائوگے اب تمہیں یقین آیاجبکہ اس کے لئے توتم جلدی مچا رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جب ( ف۱۲۹ ) ہو پڑے گا اس وقت اس کا یقین کرو گے ( ف۱۳۰ ) کیا اب مانتے ہو پہلے تو ( ف۱۳۱ ) اس کی جلدی مچا رہے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا جس وقت وہ ( عذاب ) واقع ہوجائے گا تو تم اس پر ایمان لے آؤ گے ، ( اس وقت تم سے کہا جائے گا: ) اب ( ایمان لا رہے ہو؟ اس وقت کوئی فائدہ نہیں ) حالانکہ تم ( استہزاءً ) اسی ( عذاب ) میں جلدی چاہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

کیا جب وہ ( عذاب ) واقع ہو جائے گا تو تب اس پر تم ایمان لاؤگے؟ ( اس پر یقین کروگے؟ ) ( اس وقت تو کہا جائے گا ) اب؟ ( اس پر یقین کرکے اس سے بچنا چاہتے ہو؟ ) حالانکہ تم ہی اس کی جلدی کر رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Would ye then believe in it at last, when it actually cometh to pass? (It will then be said): 'Ah! now? and ye wanted (aforetime) to hasten it on!'

Translated by

Muhammad Sarwar

Besides, if He was to send them the punishment which they want to quickly experience, would they then have faith?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it then that when it has actually befallen, you will believe in it What! Now (you believe) And you used (aforetime) to hasten it on!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it comes to pass, will you believe in it? What! now (you believe), and already you wished to have it hastened on.

Translated by

William Pickthall

Is it (only) then, when it hath befallen you, that ye will believe? What! (Believe) now, when (until now) ye have been hastening it on (through disbelief)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या जब वह अज़ाब आ ही पड़ेगा तब उसे मानोगे? (उस वक़्त तो तुमसे यह कहा जाएगा कि) अब माने? हालाँकि तुम ही (इसका इनकार करके) उसकी जल्दी मचाया करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا پھر جب وہ (اصل موعود) آ ہی پڑے گا (اس وقت) اس کی تصدیق کرو گے ہاں اب مانا حالانکہ (پہلے سے) تم (بقصد تکذیب) اس کی جلدی مچایا کرتے تھے۔ (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا جب وہ واقع ہوجائے گا تو پھر اس پر ایمان لاؤ گے ؟ کیا اب ! حالانکہ تم اس کو جلدی مانگا کرتے تھے۔ “ (٥١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا جب وہ تم پر آپڑے اسی وقت تم اسے مانوگے ؟۔۔۔ اب بچنا چاہتے ہو ؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا پھر جب وہ واقع ہو ہی جائے تو اس پر ایمان لاؤ گے۔ اب ایمان لاتے ہو حالانکہ تم اس کے جلد آنے کا تقاضا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا پھر جب عذاب واقع ہوچکے گا تب اس پر یقین کرو گے اب قائل ہوئے اور تم اسی کا تقاضا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کیا پھر جس وقت وہ عذاب واقع ہوجائے گا تو اس وقت اس پر ایمان لائو گے اس وقت کہاجائے گا اب اس پر ایمان لاتے ہو حالانکہ تمہ ہی اس عذاب کی جلدی کیا کرتے تھے