Surat Younus

Surah: 10

Verse: 65

سورة يونس

وَ لَا یَحۡزُنۡکَ قَوۡلُہُمۡ ۘ اِنَّ الۡعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا ؕ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۶۵﴾

And let not their speech grieve you. Indeed, honor [due to power] belongs to Allah entirely. He is the Hearing, the Knowing.

اورآپ کو ان کی باتیں غم میں نہ ڈالیں تمام تر غلبہ اللہ ہی کے لئے ہے وہ سنتا جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
یَحۡزُنۡکَ
غمگین کرے آپ کو
قَوۡلُہُمۡ
بات ان کی
اِنَّ
بیشک
الۡعِزَّۃَ
عزت
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
یَحۡزُنۡکَ
غمزدہ کرے آپ کو
قَوۡلُہُمۡ
بات ان کی
اِنَّ
یقیناً
الۡعِزَّۃَ
عزت
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And let not their speech grieve you. Indeed, honor [due to power] belongs to Allah entirely. He is the Hearing, the Knowing.

اورآپ کو ان کی باتیں غم میں نہ ڈالیں تمام تر غلبہ اللہ ہی کے لئے ہے وہ سنتا جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) کافروں کی باتوں سے آپ غمزدہ نہ ہوں۔ عزت تو تمام تر اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کی بات آپ کوغم زدہ نہ کرے، یقیناساری کی ساری عزت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔ وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what they say should not make you grieve. Surely, all power belongs to Allah. He is All-Hearing, All Know¬ing.

اور رنج مت کر ان کی بات سے، اصل میں سب زور اللہ کے لئے ہے، وہی ہے سننے والا جاننے والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) ان کی باتیں آپ کو رنجیدہ نہ کریں عزت کل کی کل اللہ کے اختیار میں ہے وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet!) Let not the utterances of the opponents distress you. Indeed all honour is Allah's. He is All-Hearing, All-Knowing.

اے نبی ، جو باتیں یہ لوگ تجھ پر بناتے ہیں وہ تجھے رنجیدہ نہ کریں ، عزّت ساری کی ساری خدا کے اختیار میں ہے ، اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) یہ لوگ جو باتیں بناتے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں ، یقین رکھو کہ اقتدار تمام تر اللہ کا ہے ، اور وہ ہر بات سننے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) تو ان کافروں کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہو کیونکہ ساری عزت اللہ ہی کی ہے 10 اور وہ سب سنتا جانتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کو ان کی باتیں آزروہ نہ کریں یقینا ساری عزت اللہ ہی کے لئے ہے (اور) وہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ان کی باتیں رنجیدہ نہ کردیں۔ بیشک عزت و عظمت تو سب کی سب اللہ کے لئے ہے جو سنتا بھی ہے اور جانتا بھی ہے۔ )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کی باتوں سے آزردہ نہ ہونا (کیونکہ) عزت سب خدا ہی کی ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let not their saying grieve thee. Verily honour is Allah's wholly. He is the Hearer, the Knower.

اور آپ کو ان (کافروں) کی باتیں غم میں نہ ڈالیں غلبہ تمامتر اللہ ہی کے لئے ہے وہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم کو ان کی بات غم میں نہ ڈالے ۔ عزت تمام اللہ ہی کیلئے ہے ۔ وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) کو ان ( کافروں ) کی باتیں غم میں نہ ڈالیں ۔ بلاشبہ ساری عزت اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے وہ سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان لوگوں کی باتیں آپ کو غمزدہ نہ کریں کیونکہ عزت سب اللہ ہی کی ہے وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور غم میں نہ ڈالنے پائیں آپ کو (اے پیغمبر) ان لوگوں کی (یہ کفریہ) باتیں، بیشک عزت (اور غلبہ) سب اللہ ہی کے لئے ہے، وہی ہے سنتا (ہر کسی کی) جانتا (سب کچھ)

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) کافروں کی باتوں سے آپ غمزدہ نہ ہوں عزت توتمام تراللہ ہی کے لئے ہے اور وہ سب کچھ سننے والااور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم ان کی باتوں کا غم نہ کرو ( ف۱٤۹ ) بیشک عزت ساری اللہ کے لیے ہے ( ف۱۵۰ ) وہی سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) ان کی ( عناد و عداوت پر مبنی ) گفتگو آپ کو غمگین نہ کرے ۔ بیشک ساری عزت و غلبہ اللہ ہی کے لئے ہے ( جو جسے چاہتا ہے دیتا ہے ) ، وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) ان ( کافروں ) کی ( معاندانہ ) باتیں آپ کو غمزدہ نہ کریں ۔ یقینا تمام کی تمام عزت اللہ کے لئے ہے ( وہ جسے چاہے عزت و ذلت دے ) وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let not their speech grieve thee: for all power and honour belong to Allah: It is He Who heareth and knoweth (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), let not their words disappoint you; all dignity belongs to God. He is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do not grieve over their speech, for all power and honor belong to Allah. He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And let not their speech grieve you; surely might is wholly Allah's; He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And let not their speech grieve thee (O Muhammad). Lo! power belongeth wholly to Allah. He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपको उनकी बात ग़म में न डाले, बेशक सारा ज़ोर अल्लाह ही के लिए है, वह सुनने वाला जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کو ان کی باتیں غم میں نہ ڈالیں تمام تر غلبہ اور قدرت بھی خدا کے لیے (ثابت) ہے (5) وہ (ان کی باتیں) سنتا ہے ( اور ان کی حالت) جانتا ہے (وہ آپ کا بدلہ ان سے خود لے گا۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آپ کو ان کی باتیں پریشان نہ کریں، یقیناً عزت اللہ ہی کے لیے ہے، وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ، جو باتیں یہ لوگ تجھ پر بناتے ہیں وہ تجھے رنجیدہ نہ کریں۔ عزت ساری کی ساری خدا کے اختیار میں ہے ، اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کو ان کی بات رنجیدہ نہ کرے بلاشبہ ساری عزت اللہ ہی کے لیے ہے۔ وہ سننے والا ہے اور جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رنج مت کر ان کی بات سے اصل میں سب زور اللہ کے لیے ہے وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان کافروں کی باتیں آپکو آزردہ خاطر نہ کریں کیوں کہ ہر قسم کا غلبہ اللہ ہی کی حاصل ہے وہی سب سننے والا اور جاننے والا ہے