Surat Younus

Surah: 10

Verse: 7

سورة يونس

اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ اطۡمَاَنُّوۡا بِہَا وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوۡنَ ۙ﴿۷﴾

Indeed, those who do not expect the meeting with Us and are satisfied with the life of this world and feel secure therein and those who are heedless of Our signs

جن لوگوں کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے اور وہ دنیاوی زندگی پر راضی ہوگئے اور اس میں جی لگا بیٹھے ہیں اور جو لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں وہ امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہوگئے
بِالۡحَیٰوۃِ
زندگی پر
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَاطۡمَاَنُّوۡا
اور وہ مطمئن ہوگئے
بِہَا
اس پر
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
ہُمۡ
وہ
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات سے
غٰفِلُوۡنَ
غافل ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہو گئےہیں
بِالۡحَیٰوۃِ
زندگی پر
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَاطۡمَاَنُّوۡا
اور وہ مطمئن ہیں
بِہَا
اس پر ہی
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
ہُمۡ
وہ
عَنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات سے
غٰفِلُوۡنَ
غافل ہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who do not expect the meeting with Us and are satisfied with the life of this world and feel secure therein and those who are heedless of Our signs

جن لوگوں کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے اور وہ دنیاوی زندگی پر راضی ہوگئے اور اس میں جی لگا بیٹھے ہیں اور جو لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پر ہی راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں اور وہ لوگ جو ہماری قدرت کے نشانوں سے غافل ہیں،

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ ہماری ملاقات کی اُمیدنہیں رکھتے اوروہ دنیاکی زندگی پرراضی ہوگئے اور اس پرہی مطمئن ہوگئے اوروہ لوگ جوہماری آیات سے غافل ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who do not believe in meeting Us and are happy with the life of this world and are quite satisfied with it, and those who are heedless to Our signs,

البتہ جو لوگ امید نہیں رکھتے ہمارے ملنے کی اور خوش ہوئے دنیا کی زندگی پر اور اسی پر مطمئن ہوگئے اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے بیخبر ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جو ہم سے ملاقات کے امیدوار نہیں ہیں اور وہ دنیا کی زندگی پر ہی راضی اور اسی پر مطمئن ہیں اور جو ہماری آیات سے غافل ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who do not expect to meet Us, who are gratified with the life of the world and content with it, and are heedless of Our signs,

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہو گئے ہیں ، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ہم سے ( آخرت میں ) آملنے کی کوئی توقع ہی نہیں رکھتے ، اور دنیوی زندگی میں مگن اور اسی پر مطمئن ہوگئے ہیں ، اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ مرے بعد ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے 10 اور دنیا ہی کی زندگی پر خوش ہیں اور اسی سے ان کی خاطر جمع ہے اور جو لوگ ہماری قدرت کی نشانیوں سے غافل ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں کو ہم سے ملنے پر یقین نہیں ہے اور وہ دنیا ہی کی زندگی پر خوش اور اس پر مطمئن ہوگئے ہیں اور جو لوگ ہمارے نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ہم سے (قیامت کے دن) ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پر مطمئن اور خوش ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who hope not for meeting with us, and, well- pleased with the life of the world, and are satisfied therewith, and those who are neglectful of our signs.

بیشک جن لوگوں کو ہماری ملاقات کا کھٹکا ہی نہیں ۔ اور وہ دنیوی زندگی پر راضی ۔ ہوگئے اور اسی سے جی لگا بیٹھے ہیں ۔ اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے (بالکل) بےپروا رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ہماری ملاقات کے متوقع نہیں ہیں اور اسی دنیا کی زندگی پر قانع اور مطمئن ہیں اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں کو ہماری ملاقات کی امیدنہیں اور وہ دنیوی زندگی پر راضی ہوگئے اور اسی پر مطمئن ہو گئے اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں سے غافل ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں، دنیا کی زندگی سے خوش اور مطمئن ہو بیٹھے ہماری نشانیوں سے غافل ہو بیٹھے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ امید نہیں رکھتے ہمارے یہاں پیشی (وحاضری) کی، اور وہ راضی ہوگئے دنیاوی زندگی سے، اور مطمئن ہوگئے اس (کی عارضی لذتوں) سے، اور جو غافل (و بیخبر ) ہیں ہماری آیتوں سے

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ ہماری ملاقات کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پر ہی راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں اور وہ لوگ جو ہماری قدرت کی نشانیوں سے غافل ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے ( ف۱۳ ) اور دنیا کی زندگی پسند کر بیٹھے اور اس پر مطمئن ہوگئے ( ف۱٤ ) اور وہ جو ہماری آیتوں سے غفلت کرتے ہیں ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور دنیوی زندگی سے خوش ہیں اور اسی سے مطمئن ہوگئے ہیں اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ( مرنے کے بعد ) ہماری بارگاہ میں حاضری کی امید نہیں رکھتے اور صرف دنیوی زندگی میں مگن ہیں اور اس پر مطمئن ہیں اور جو لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who rest not their hope on their meeting with Us, but are pleased and satisfied with the life of the present, and those who heed not Our Signs,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who do not have hope of receiving Our mercy in the life hereafter who are pleased and satisfied with the worldly life and who pay no attention to Our revelations

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who hope not for their meeting with Us, but are pleased and satisfied with the life of the present world, and those who are heedless of Our Ayat,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who do not hope in Our meeting and are pleased with this world's life and are content with it, and those who are heedless of Our communications:

Translated by

William Pickthall

Lo! those who expect not the meeting with Us but desire the life of the world and feel secure therein, and those who are neglectful of Our revelations,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग हमारी मुलाक़ात की उम्मीद नहीं रखते और दुनिया की ज़िंदगी पर राज़ी और मुतमइन हैं और जो हमारी निशानियों से बे-परवा हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کو ہمارے پاس آنے کا کھٹکا نہیں ہے اور وہ دنیوی زندگی پر راضی ہوگئے ہیں (آخرت کی طلب نہیں کرتے) اور اس میں جی لگا بیٹھے ہیں (آئندہ کی کچھ خبر نہیں) اور جو لوگ ہماری آیتوں سے بالکل غافل ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پر خوش ہوئے اور اس پر مطمئن ہوگئے اور جو ہماری آیات سے غافل ہیں۔ “ (٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں ، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ہمارے پاس آنے کی امید نہیں رکھتے اور وہ دنیا والی زندگی پر راضی ہوگئے اور اس پر مطمئن ہوگئے اور وہ لوگ جو ہماری آیات سے غافل ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ جو لوگ امید نہیں رکھتے ہمارے ملنے کی اور خوش ہوئے دنیا کی زندگی پر اور اسی پر مطمئن ہوگئے اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے بیخبر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں کو ہمارے روبرو پیش ہونے کا کھٹکا نہیں ہے اور وہ دنیا کی زندگی سے خوش ہیں اور اسی زندگی پر مطمئن ہیں اور جو لوگ ہمارے دلائل سے غفلت برتتے ہیں