Surat Younus

Surah: 10

Verse: 81

سورة يونس

فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئۡتُمۡ بِہِ ۙ السِّحۡرُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبۡطِلُہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصۡلِحُ عَمَلَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۱﴾

And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters.

سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے ۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
تو جب
اَلۡقَوۡا
انہوں نے ڈالا
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
مَا
وہ جو
جِئۡتُمۡ
لائے ہو تم
بِہِ
جس کو
السِّحۡرُ
جادو ہے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
سَیُبۡطِلُہٗ
عنقریب وہ باطل کردے گا اسے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَایُصۡلِحُ
نہیں وہ سنوارتا
عَمَلَ
کام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
مفسدوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَلۡقَوۡا
انہوں نے پھینکا
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
مَا
جو کچھ
جِئۡتُمۡ
لائے ہو تم
بِہِ
اس کو
السِّحۡرُ
جادو ہے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَیُبۡطِلُہٗ
جلد ہی باطل کر دےگا اسے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُصۡلِحُ
نہیں درست کرتا
عَمَلَ
کام کو
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد برپا کرنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters.

سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے ۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب وہ پھینک چکے تو موسیٰ نے کہا : جو کچھ تم لائے ہو وہ جادو ہے۔ اللہ ابھی اسے مٹا ڈالے گا۔ اللہ فسادیوں کے کام کو سنوارا نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب انہوں نے پھینکا، موسیٰ نے کہاکہ تم جوکچھ لائے ہووہ جادوہے،یقینااﷲ تعالیٰ جلد ہی اسے باطل کردے گا، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ فسادبرپاکرنے والوں کے کام درست نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they threw, Musa said, |"What you have come up with is magic. Allah will certainly nullify it. It is sure that Allah does not let sustain the work of the mis¬chief-makers.

پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ بولا کہ جو تم لائے ہو سو جادو ہے، اب اللہ اس کو بگاڑتا ہے، بیشک اللہ نہیں سنوارتا شریروں کے کام،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہوں نے ڈال دیاتو موسیٰ نے فرمایا کہ تم لوگ جو کچھ لائے ہو یہ جادو ہے۔ یقیناً اللہ اسے ابھی باطل کر دے گا۔ بیشک اللہ مفسدوں کے عمل کو کامیاب نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then when they had cast (their staffs), Moses said: 'What you have produced is sheer sorcery. Allah will certainly reduce it to naught. Surely Allah does not set right the work of the mischief-makers.

پھر جب انہوں نے اپنے اَنچھر پھینک دیے تو موسیٰ نے کہا یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے 77 ، اللہ ابھی اسے باطل کیے دیتا ہے ، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب انہوں نے ( اپنی لاٹھیوں اور رسیوں کو ) پھینکا ( اور وہ سانپ بن کر چلتی ہوئی نظر آئیں ) تو موسیٰ نے کہا کہ : یہ جو کچھ تم نے دکھایا ہے جادو ہے ۔ اللہ ابھی اس کو ملیا میٹ کیے دیتا ہے ۔ اللہ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب انہوں نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں ڈالیں موسیٰ نے کہا یہ جو تم لے کر آئے وہ تو جادو ہے 1 بیشک اللہ اس کو بھی میٹ دے گا کیونکہ اللہ شریر لوگوں کا کام بننے نہیں دیتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب انہوں نے (رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا جو کچھ تم بنا کر لائے ہو یہ جادو ہے بیشک اللہ اس کو عنقریب درہم برہم کردے گا یقینا اللہ شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب انہوں نے جادو ڈال دیا تو موسیٰ نے کہا کہ جو کچھ تم نے جادو ڈالا ہے وہ یہ ہے بہت جلد اللہ اس جادو کہ تہس نہس کر ڈالے گا۔ بیشک اللہ فساد کرنے والوں کے عمل کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ خدا شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they had cast down, Musa said: that which ye have brought is magic, verily Allah will soon make it vain; verily Allah setteth not right the work of the corrupters.

پھر جب انہوں نے (رسے) ڈال دیئے تو موسیٰ (علیہ السلام) بولے جادو یہ ہے جو کچھ تم (بنا کر) لائے ہو یقیناً اللہ اسے ابھی توڑ پھوڑ دے گا یقیناً اللہ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب انہوں نے پیش کیا ، موسیٰ نے کہا: یہ جو کچھ تم لائے ہو ، یہ جادو ہے ۔ بیشک اللہ اس کو نیست کردے گا ۔ اللہ فساد برپا کرنے والوں کے عمل کو نتیجہ خیز نہیں ہونے دیتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے یقینا اﷲ ( تعالیٰ ) ابھی سے تباہ فرمادیں گے بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) فساد کرنے والوں کے کام نہیں بننے دیتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو ڈالا، تو موسیٰ نے کہا ” جو چیزیں تم بنا کر لائے ہو، جادو ہے۔ اللہ اس کو ابھی نیست و نابود کر دے گا۔ اللہ شریروں کا کام سنوارا نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس جب وہ ڈال چکے (جو کچھ کہ انھیں ڈالنا تھا) تو موسیٰ نے کہا کہ جو کچھ تم لائے ہو وہ جادو ہے، یقیناً اللہ اسے ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے، بلاشبہ اللہ سدھرنے (اور سنورنے) نہیں دیتا فسادی لوگوں کے کام کو

Translated by

Noor ul Amin

جب پھینک چکے توموسی نے کہا:جوکچھ تم لائے وہ جادوہے اللہ ابھی اسے مٹا ڈالے گااللہ فسادیوں کے کام کو سنوارا نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ نے کہا یہ جو تم لائے یہ جادو ہے ( ف۱۷۵ ) اب اللہ اسے باطل کردے گا ، اللہ مفسدوں کا کام نہیں بناتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انہوں نے ( اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ) ڈال دیں تو موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: جو کچھ تم لائے ہو ( یہ ) جادو ہے ، بیشک اللہ ابھی اسے باطل کر دے گا ، یقیناً اللہ مفسدوں کے کام کو درست نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

جب وہ ( رسیاں وغیرہ ) پھینک چکے ۔ تو موسیٰ نے کہا جو کچھ تم لائے ہو یہ جادو ہے ( نہ وہ جو میں لایا ہوں ) یقینا اللہ اسے بھی ملیامیٹ کر دے گا کیونکہ قانونِ قدرت ہے کہ اللہ مفسدین کے کام کو بننے نہیں دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they had had their throw, Moses said: "What ye have brought is sorcery: Allah will surely make it of no effect: for Allah prospereth not the work of those who make mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the magicians had thrown theirs, Moses said, "What you have performed is magic. God will certainly prove it to be false; He will not make the deeds of the corrupt people righteous.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when they had cast down, Musa said: "What you have brought is sorcery, Allah will surely make it of no effect. Verily, Allah does not set right the work of the evildoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they cast down, Musa said to them: What you have brought is deception; surely Allah will make it naught; surely Allah does not make the work of mischief-makers to thrive.

Translated by

William Pickthall

And when they had cast, Moses said: That which ye have brought is magic. Lo! Allah will make it vain. Lo! Allah upholdeth not the work of mischief-makers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब जादूगरों ने डाला तो मूसा (अलै॰) ने कहा कि जो कुछ तुम लाए हो वह तो जादू है, बेशक अल्लाह उसको बातिल कर देगा, अल्लाह यक़ीनन मुफ़सिदों के काम को सुधरने नहीं देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب انھوں نے (اپنا جادو کا سامان) ڈالا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم (بنا کر) لائے ہو جادو یہ ہے (2) یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اس (جادو) کو ابھی درہم برہم کیے دیتا ہے (کیونکہ) اللہ تعالیٰ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا۔ (3) (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب انھوں نے ڈالا، موسیٰ نے کہا تم جو کچھ لائے ہو یہ تو جادو ہے، یقیناً اللہ اسے جلدی جھوٹا ثابت کردے گا۔ بیشک اللہ مفسدوں کا کام درست نہیں کرتا۔ “ (٨١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو موسیٰ نے کہا یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے ، اللہ ابھی اسے باطل کیا دیتا ہے ، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ نے کہا تم جو کچھ لائے ہو یہ جادو ہے بلاشبہ عنقریب اللہ اسے باطل کر دے گا بیشک اللہ فساد کرنے والوں کا کام نہیں بننے دیتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ بولا کہ جو تم لائے ہو سو جادو ہے اب اللہ اس کو بگاڑتا ہے بیشک اللہ نہیں سنوارتا شریروں کے کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جب ان جادوگروں نے اس کو ڈال دیا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا جو کچھ تم لائے ہو یہی ہے جادو یقین جانو ! کہ خدا اس کو ابھی درہم برہم کردے گا بیشک اللہ تعالیٰ شریروں کے کام کو بننے نہیں دیتا