Surat Younus

Surah: 10

Verse: 82

سورة يونس

وَ یُحِقُّ اللّٰہُ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۸۲﴾٪  13

And Allah will establish the truth by His words, even if the criminals dislike it."

اور اللہ تعالٰی حق کو اپنے فرمان سے ثابت کر دیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیُحِقُّ
اور سچا ثابت کر دکھاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡحَقَّ
حق کو
بِکَلِمٰتِہٖ
اپنے کلمات سے
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَرِہَ
ناپسند کریں
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیُحِقُّ
اور سچا کردیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡحَقَّ
حق کو
بِکَلِمٰتِہٖ
اپنی باتوں سے
وَلَوۡ
خواہ
کَرِہَ
برا سمجھیں
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

And Allah will establish the truth by His words, even if the criminals dislike it."

اور اللہ تعالٰی حق کو اپنے فرمان سے ثابت کر دیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کر دکھائے گا اگرچہ یہ بات مجرموں کو ناگوار ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ اپنی باتوں سے حق کوحق کردیتاہے خواہ مجرم برا سمجھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah establishes the truth through His words, even though the guilty may dislike it.

اور اللہ سچا کرتا ہے حق بات کو اپنے حکم سے اور پڑے برا مانیں گنہگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ تو حق کو حق ثابت کرتا ہے اپنے کلمات سے خواہ یہ مجرموں کو کتنا ہی ناگوار ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah vindicates the truth by His commands, howsoever much the guilty might detest that.'

اور اللہ اپنے فرمانوں سے حق کو حق کر دکھاتا ہے ، خواہ مجرموں کو وہ کتنا ہی ناگوار ہو ۔ ؏ ۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ سچ کو اپنے حکم سے سچ کر دکھاتا ہے ، چاہے مجرم لوگ کتنا برا سمجھیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے فرمان سے اللہ بات کو حق کر دکھائے گا گو 2 نافرمان لوگ برا مانا کریں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ثابت کردیں گے اور اگرچہ گنہگاروں کو برا ہی لگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ سچائی کو اپنے وعدے کے مطابق ثابت کر کے چھوڑے گا۔ اگرچہ یہ بات مجرموں کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ گذرے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کردے گا اگرچہ گنہگار برا ہی مانیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah justifieth the truth according to His words, even though the culprits may detest.

اور اللہ حق کو سچ کردکھاتا ہے اپنے وعدوں کے موافق خواہ مجرموں کو (کیسا ہی) ناگوار گزرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ مجرموں کے علی الرغم ، اپنے کلمات سے حق کا بول بالا کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے حکم سے سچ کو سچ ثابت ہی فرما دیتے ہیں اگرچہ مجرموں ناپسند کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کر دے گا، اگرچہ گنہگار برا ہی مانیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ حق کو حق کر کے دکھاتا ہے اپنے فرامین (و ارشادات) کے ذریعے، اگرچہ یہ برا لگے مجرموں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کر دکھائے گااگرچہ یہ بات مجرموں کو ناگوارہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ اپنی باتوں سے ( ف۱۷٦ ) حق کو حق کر دکھاتا ہے پڑے برا مانیں مجرم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ اپنے کلمات سے حق کا حق ہونا ثابت فرما دیتا ہے اگرچہ مجرم لوگ اسے ناپسند ہی کرتے رہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ حق کو اپنے کلمات کے ذریعہ سے ضرور حق ثابت کر دکھاتا ہے اگرچہ مجرموں کو ناپسند ہی ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And Allah by His words doth prove and establish His truth, however much the sinners may hate it!"

Translated by

Muhammad Sarwar

God will make the Truth stand supreme by His words, even though the wicked people dislike it."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And Allah will establish and make apparent the truth by His Words, however much the criminals may hate (it)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah will show the truth to be the truth by His words, though the guilty may be averse (to it).

Translated by

William Pickthall

And Allah will vindicate the Truth by His words, however much the guilty be averse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह अपने हुक्म से हक़ को हक़ कर दिखाता है चाहे मुजरिमों को वह कितना ही नागवार हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ دلیل صحیح (یعنی معجزہ) کو اپنے وعدوں کے موافق ثابت کردیتا ہے گو مجرم ( اور کافر) لوگ کیسا ہی ناگوار سمجھیں۔ (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ حق کو اپنے فرمان کے ساتھ حق ثابت کردیتا ہے، خواہ مجرم ناپسند کریں۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ اپنے فرمانوں سے حق کو حق کر دکھاتا ہے ، خواہ مجرموں کو وہ کتنا ہی ناگوار ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ اپنے وعدہ کے موافق حق کو ثابت فرماتا ہے اگرچہ مجرمین برامانیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ سچا کرتا ہے حق بات کو اپنے حکم سے اور پڑے برا مانیں گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے حق کو حق ہی کر دکھائے گا خواہ مجرم کتنا ہی برا مانا کریں