Surat Younus

Surah: 10

Verse: 87

سورة يونس

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰی وَ اَخِیۡہِ اَنۡ تَبَوَّاٰ لِقَوۡمِکُمَا بِمِصۡرَ بُیُوۡتًا وَّ اجۡعَلُوۡا بُیُوۡتَکُمۡ قِبۡلَۃً وَّ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸۷﴾

And We inspired to Moses and his brother, "Settle your people in Egypt in houses and make your houses [facing the] qiblah and establish prayer and give good tidings to the believers."

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے ان لوگوں کے لئے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰی
طرف موسیٰ کے
وَاَخِیۡہِ
اور اس کے بھائی کے
اَنۡ
کہ
تَبَوَّاٰ
تم دونو ںمتعین کرو
لِقَوۡمِکُمَا
اپنی قوم کے لیے
بِمِصۡرَ
مصر میں
بُیُوۡتًا
کچھ گھر
وَّاجۡعَلُوۡا
اور بنا لو
بُیُوۡتَکُمۡ
اپنے گھروں کو
قِبۡلَۃً
مرکز/قبلہ
وَّاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَبَشِّرِ
اور خوشخبری دو
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰی
موسیٰ کی طرف
وَاَخِیۡہِ
اور اس کے بھائی کے
اَنۡ
یہ کہ
تَبَوَّاٰ
تم دونوں ٹھکانہ مقرر کر لو
لِقَوۡمِکُمَا
اپنی قوم کے لیے
بِمِصۡرَ
مصر میں
بُیُوۡتًا
چند گھروں میں
وَّاجۡعَلُوۡا
اور بناؤ
بُیُوۡتَکُمۡ
اپنے انہی گھروں کو
قِبۡلَۃً
قبلہ
وَّاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَبَشِّرِ
اور خوشخبری دے دو
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And We inspired to Moses and his brother, "Settle your people in Egypt in houses and make your houses [facing the] qiblah and establish prayer and give good tidings to the believers."

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے ان لوگوں کے لئے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر منتخب کرو۔ اور ان گھروں کو قبلہ بنا کر نماز قائم کرو اور اہل ایمان کو خوشخبری دے دو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے موسیٰ اوراس کے بھائی کو وحی کی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لیے مصرمیں چند گھروں کوٹھکانامقررکرلو اور اپنے انہی گھروں کو مسجد بناؤاورنمازقائم کرواورایمان والوں کوخوش خبری دے دو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We revealed to Musa and his brother: |"Have houses for your people in Egypt and make your houses wor¬ship oriented, and establish , Oalah, and give good tid¬ings to the believers.|"

اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو اور اس کے بھائی کو کہ مقرر کرو اپنی قوم کے واسطے مصر میں سے گھر اور بناؤ اپنے گھر قبلہ رو اور قائم کرو نماز اور خوش خبری دے ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے وحی کی موسیٰ اور اس کے بھائی (ہارون ) کو کہ تم اپنی قوم کے لیے مصر میں کچھ گھر معینّ کرلو اور بناؤ اپنے گھروں کو قبلہ رخ اور نماز قائم رکھو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We directed Moses and his brother: 'Prepare a few houses for your people in Egypt, and make your houses a direction for men to pray, and establish Prayer, and give glad tidings to the men of faith.

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لیے مہیّا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھہرا لو اور نماز قائم کرو 84 اور اہل ایمان کو بشارت دے دو ۔ 85

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی پر وحی بھیجی کہ : تم دونوں اپنی قوم کو مصر ہی کے گھروں میں بساؤ ، اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بنا لو ۔ ( ٣٤ ) اور ( اس طرح ) نماز قائم کرو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو وحی بھیجی تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر بنا لو اور اپنے گھروں ہی کو مسجد کرلو 6 اور نماز درستی سے ادا کرتے رہو اور (اے موسیٰ ) ایمان والوں کو خوشخبری سنا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لئے مصر میں گھر بنائیں اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) بنائیں اور نماز قائم کریں اور ایمان والوں کو خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی کی طرف وحی کی تم دونوں اپنی قوم کے لئے شہر میں کوئی گھر بنا لو اور تم اپنے گھروں میں نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو اور نماز کو قائم کرو اور اہل ایمان کو خوش خبری سنا دو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لیے مصر میں گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) ٹھہراؤ اور نماز پڑھو۔ اور مومنوں کو خوشخبری سنادو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We Revealed unto Musa and his brother: inhabit houses for your people in Misr, and make your houses a place of Worship, and establish prayer, and give glad tidings to the believers.

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم لو اپنے گھروں ہی کو نماز گاہ قرار دے لو ۔ اور نماز کی پا بندی رکھو اور آپ ایمان والوں کو خوشخبری سنا دیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کیلئے مصر میں کچھ گھر ٹھہرالو اور اپنے گھروں کو قبلہ بناؤ اور نماز کا اہتمام کرو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ( علیہماالسلام ) کی طرف سے وحی بھیجی آپ دونوں اپنی قوم کے لیے مصر میںگھر برقرار رکھیں اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ بنائیں اور نماز کی پابندی رکھیں اور مؤمنین کو خوشخبری دیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی قوم کے لیے مصر میں گھر بنائو اور اپنے گھروں کو قبلہ یعنی مسجدیں ٹھہرائو، نماز پڑھو اور مؤمنوں کو خوشخبری سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف، کہ اپنی قسم کے لئے مصر میں کچھ گھر بنا لو، اور اپنے گھروں کو مسجد قرار دے دو ، اور نماز کی پابندی کرو، اور خوشخبری سنا دو ایمان والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے موسی اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ وہ اپنی قوم کے لیے مصرمیں کچھ گھرمنتخب کریں اور ان گھروں کو قبلہ بناکر نماز قائم کریں اور اہل ایمان کو خوشخبری دے دو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو وحی بھیجی کہ مصر میں اپنی قوم کے لیے مکانات بناؤ اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ کرو ( ف۱۸۳ ) اور نماز قائم رکھو ، اور مسلمانوں کو خوشخبری سناؤ ( ف۱۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) اور ان کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تم دونوں مصر ( کے شہر ) میں اپنی قوم کے لئے چند مکانات تیار کرو اور اپنے ( ان ) گھروں کو ( نماز کی ادائیگی کے لئے ) قبلہ رخ بناؤ اور ( پھر ) نماز قائم کرو ، اور ایمان والوں کو ( فتح و نصرت کی ) خوشخبری سنا دو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ( ہارون ) کی طرف وحی کی کہ مصر میں اپنی قوم کے لئے چند گھر مہیا کرو ( بناؤ ) اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ بنائیں ( یا اپنے گھروں کو ہی قبلہ بنائیں ) اور نماز قائم کریں اور ( اے موسیٰ اہلِ ایمان کو ) کامیابی کی بشات دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We inspired Moses and his brother with this Message: "Provide dwellings for your people in Egypt, make your dwellings into places of worship, and establish regular prayers: and give glad tidings to those who believe!"

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent a revelation to Moses and his brother to build houses for their people in the Pharaoh's town and to build them facing one another. (We told him) that therein they should pray and that Moses should give the glad news (of God's mercy) to the faithful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We revealed to Musa and his brother (saying): "Provide dwellings for your people in Egypt, and make your dwellings as places for your worship, and perform the Salah, and give glad tidings to the believers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We revealed to Musa and his brother, saying: Take for your people houses to abide in Egypt and make your houses places of worship and keep up prayer and give good news to the believers.

Translated by

William Pickthall

And We inspired Moses and his brother, (saying): Appoint houses for your people in Egypt and make your houses oratories, and establish worship. And give good news to the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने मूसा (अलै॰) और उसके भाई की तरफ़ वह्य की कि अपनी क़ौम के लिए मिस्र में कुछ घर मुक़रर्र कर लो और अपने उन घरों को क़िब्ला बनाओ और नमाज़ क़ायम करो, और अहले-ईमान को ख़ुश-ख़बरी दे दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی (ہارون (علیہ السلام) کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے لوگوں کے لیے (بدستور) مصر میں گھر برقرار رکھو اور (نماز کے اوقات میں) تم سب انہیں گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو اور یہ (ضروری ہے کہ) نماز کے پابند رہو اور اے موسیٰ (علیہ السلام) آپ مسلمانوں کو بشارت دیں۔ (6) (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے موسیٰ اور اسکے بھائی کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کے لیے مصر میں کچھ گھروں کو منتخب کرلو اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ بنا لو نماز قائم کرو اور ایمان والوں کو خوشخبری دو ۔ “ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لئے مہیا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھرا لو اور نماز قائم کرو ، اور اہل ایمان کو بشارت دے دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تم اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر برقرار رکھو اور اپنے گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ بنالو اور نماز قائم کرو اور مومنین کو خوشخبری دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو اور اس کے بھائی کو کہ مقرر کرو اپنی قوم کے واسطے مصر میں سے گھر اور بناؤ اپنے گھر قبلہ رو اور قائم کرو نماز اور خوشخبری دے ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کے بھائی پر وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں مکان بنائو اور تم اپنے گھروں ہی میں نماز کی جگہ بنالو اور نماز کی پابندی رکھو اور اے موسیٰ (علیہ السلام) تو ایمان والوں کو بشارت دے دے