Surat Younus

Surah: 10

Verse: 88

سورة يونس

وَ قَالَ مُوۡسٰی رَبَّنَاۤ اِنَّکَ اٰتَیۡتَ فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَاَہٗ زِیۡنَۃً وَّ اَمۡوَالًا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِکَ ۚ رَبَّنَا اطۡمِسۡ عَلٰۤی اَمۡوَالِہِمۡ وَ اشۡدُدۡ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَلَا یُؤۡمِنُوۡا حَتّٰی یَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ ﴿۸۸﴾

And Moses said, "Our Lord, indeed You have given Pharaoh and his establishment splendor and wealth in the worldly life, our Lord, that they may lead [men] astray from Your way. Our Lord, obliterate their wealth and harden their hearts so that they will not believe until they see the painful punishment."

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے عرض کیا کہ اے ہمارے رب! تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو سامان زینت اور طرح طرح کے مال دنیاوی زندگی میں دیئے اے ہمارے رب! ( اسی واسطے دیئے ہیں کہ ) وہ تیری راہ سے گمراہ کریں ۔ اے ہمارے رب! انکے مالوں کو نیست و نابود کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کردے سو یہ ایمان نہ لانے پائیں یہاں تک کہ دردناک عذاب کو دیکھ لیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بیشک تو
اٰتَیۡتَ
دی تو نے
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کو
وَمَلَاَہٗ
اور اس کے سرداروں کو
زِیۡنَۃً
زینت
وَّاَمۡوَالًا
اور مال
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِیُضِلُّوۡا
تاکہ وہ بھٹکائیں
عَنۡ سَبِیۡلِکَ
تیرے راستے سے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اطۡمِسۡ
مٹا دے
عَلٰۤی اَمۡوَالِہِمۡ
ان کے مالوں کو
وَاشۡدُدۡ
اور سختی ڈال دے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
فَلَا
تو نہ
یُؤۡمِنُوۡا
تو وہ ایمان لائیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَرَوُا
وہ دیکھ لیں
الۡعَذَابَ
عذاب
الۡاَلِیۡمَ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بلاشبہ آپ
اٰتَیۡتَ
آپ نے دیا
فِرۡعَوۡنَ
فرعون
وَمَلَاَہٗ
اور اس کے سرداروں کو
زِیۡنَۃً
زینت
وَّاَمۡوَالًا
اور اموال
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِیُضِلُّوۡا
تاکہ وہ بھٹکا دیں
عَنۡ سَبِیۡلِکَ
آپ کی راہ سے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اطۡمِسۡ
مٹا دے
عَلٰۤی اَمۡوَالِہِمۡ
ان کے مال
وَاشۡدُدۡ
اور سخت گرہ لگا دے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
فَلَا یُؤۡمِنُوۡا
سو نہ وہ ایمان لائیں
حَتّٰی
حتیٰ کہ
یَرَوُا
وہ دیکھ لیں
الۡعَذَابَ
عذاب
الۡاَلِیۡمَ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And Moses said, "Our Lord, indeed You have given Pharaoh and his establishment splendor and wealth in the worldly life, our Lord, that they may lead [men] astray from Your way. Our Lord, obliterate their wealth and harden their hearts so that they will not believe until they see the painful punishment."

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے عرض کیا کہ اے ہمارے رب! تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو سامان زینت اور طرح طرح کے مال دنیاوی زندگی میں دیئے اے ہمارے رب! ( اسی واسطے دیئے ہیں کہ ) وہ تیری راہ سے گمراہ کریں ۔ اے ہمارے رب! انکے مالوں کو نیست و نابود کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کردے سو یہ ایمان نہ لانے پائیں یہاں تک کہ دردناک عذاب کو دیکھ لیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور موسیٰ نے اللہ سے دعا کی : پروردگار ! تو نے اس دنیا کی زندگی میں فرعون اور اس کے درباریوں کو ٹھاٹھ باٹھ اور اموال دے رکھے ہیں کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے گمراہ کرتے رہیں۔ پروردگار ! ان کے اموال کو غارت کردے اور ان کے دلوں کو ایسا سخت بنا دے کہ جب تک وہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں، ایمان نہ لائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورموسیٰ نے کہاکہ اے ہمارے رب!بلاشبہ آپ نے فرعون کواوراس کے سرداروں کودنیاکی زندگی میں زینت اوراموال دیے ہیں اے ہمارے رب! تاکہ وہ لوگوں کوآپ کی راہ سے بھٹکادیں؟اے ہمارے رب! ان کے مالوں کو مٹادے اور ان کے دلوں پرسخت گرہ لگادے ،سو وہ ایمان نہ لائیں حتیٰ کہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa said, |"Our Lord, You have given Pharaoh and his group glamour and riches in the worldly life, so that, our Lord, they mislead (people) from Your path. Our Lord, obliterate their riches and harden their hearts, so that they may not come to believe until they witness the painful punishment.|"

اور کہا موسیٰ نے اے رب ہمارے تو نے دی ہے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو رونق اور مال دنیا کی زندگی میں اے رب اس واسطے کہ بہکائیں تیری راہ سے، اے رب مٹا دے ان کے مال اور سخت کردے ان کے دل کہ نہ ایمان لائیں جب تک دیکھ لیں عذاب دردناک،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور موسیٰ نے عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار ! تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو سامان زیب وزینت اور اموال عطا کردیے ہیں دنیا کی زندگی میں پروردگار ! اس لیے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کریں تیرے راستے سے اے ہمارے رب ! اب ان کے اموال کو برباد کر دے اور ان کے دلوں میں سختی پیدا کر دے کہ یہ ایمان نہ لائیں جب تک کہ یہ کھلم کھلا دیکھ نہ لیں عذاب الیم کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Moses prayed: 'Our Lord! You bestowed upon Pharaoh and his nobles splendour and riches in the world. Our Lord! Have You done this that they may lead people astray from Your path? Our Lord! Obliterate their riches and harden their hearts that they may not believe until they observe the painful chastisement.

موسیٰ نے دعا 86 کی اے ہمارے رب ، تونے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت 87 اور اموال 88 سے نواز رکھا ہے ۔ اے رب ، کیا یہ اس لیے ہے کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے بھٹکائیں؟ اے رب ، ان کے مال غارت کر دے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر کر دے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ۔ 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے کہا : اے ہمارے پروردگار ! آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیوی زندگی میں بڑی سج دھج اور مال و دولت بخشی ہے ، اے ہمارے پروردگار ! اس ‌كا ‌نتیجہ ‌یہ ‌ہورہا ‌ہے ‌كہ ‌وہ ‌لوگوں ‌كو ‌آپ ‌كے ‌راستے ‌سے ‌بھٹكا ‌رہے ‌ہیں ۔ ‌اے ‌ہمارے ‌پروردگار ! ان کے مال و دولت کو تہس نہس کردیجیے ، اور ان کے دلوں کو اتنا سخت کردیجیے کہ وہ اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب آنکھوں سے نہ دیکھ لیں ۔ ( ٣٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور موسیٰ نے دعا کی مالک ہمارے تو ہی نے تو فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت کا سامان (جیسے سواریاں لباس ہتھیار وغیرہ) اور مال و دولت دے رکھا ہے مالک ہمارے اس لئے دیا ہے کہ وہ تیری (سچی) راہ سے (لوگوں کو) بہکا دیں 1 مالک ہمارے ان کے مالکوں کو ملیا میٹ (تباہ و برباد) کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے وہ ایمان نہ لائیں جب تک تکلیف کا عذاب (ڈوبنا) نہ دیکھیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا اے ہمارے پروردگار ! یقینا آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بہت زیب وزینت اور مال وزر عطا فرما رکھا ہے۔ اے ہمارے پروردگار ! (اس وجہ سے) کہ یہ آپ کے راستے سے گمراہ کریں اے ہمارے پروردگار ! ان کے مال کو برباد کردیجئے اور ان کے دلوں کو سخت کردیجئے پس یہ ایمان نہ لائیں جب تک درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ نے عرض کیا اے ہمارے رب آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیاوی زندگی کی خوبصورتیاں اور مال و دولت سے نواز رکھا ہے۔ اے رب کیا یہ اس لئے ہے کہ وہ لوگوں کو تیرے راستے سے بھٹکاتے رہیں اے ہمارے رب ان کے مالوں کو برباد کر دے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دے کہ یہ اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک یہ درد ناک عذاب کو نہ دیکھ لیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں (بہت سا) سازو برگ اور مال وزر دے رکھا ہے۔ اے پروردگار ان کا مال یہ ہے کہ تیرے رستے سے گمراہ کردیں۔ اے پروردگار ان کے مال کو برباد کردے اور ان کے دلوں کو سخت کردے کہ ایمان نہ لائیں جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Musa said: our Lord! verily Thou! Thou hast vouchsafed unto Fir'awn and his chiefs adornment and riches in the life of the world, Our Lord, that they may lead men astray from Thine way. Our Lord! wipe out their riches, and harden their hearts, so that they may not believe until they behold the torment afflictive.

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کی کہ اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو (سامان) تجمل اور (طرح طرح کے) مال دنیوی زندگی میں دیئے ہی تھے اس نتیجہ کے ساتھ کہ اے پروردگار وہ تیری راہ سے (لوگوں کو) گمراہ کریں ۔ اے ہمارے پروردگار ان کے مالوں کو نابود کردے اور ان کے دلوں کو (اور زیادہ) سخت کردے سو یہ ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ عذاب درد ناک کو دیکھ لیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے دعا کی: اے ہمارے رب! تونے فرعون اور اس کے اعیان کو دنیا کی زندگی میں شان وشوکت اور مال واسباب سے بہرہ مند کیا ، اے ہمارے رب! کہ وہ تیری راہ سے لوگوں کو بے راہ کریں؟ اے ہمارے رب! ان کے مالوں کو مٹادے اور ان کے دلوں کو بند کردے کہ وہ ایمان نہ لائیں ، یہاں تک کہ دیکھ لیں دردناک عذاب کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے عرض کیا اے ہمارے رب بیشک آپ نے فرعون اوراس کے سرداروں کو سامان آرائش اور مال دنیوی زندگی میںدے رکھا ہے ۔ اے ہمارے رب! یہ اس لیے دیا ہے کہ وہ آپ کے راستے سے گمراہ کیا کریں ۔ اے ہمارے رب ان کے اموال کو بالکل تباہ فرما دیجیے اور ان کے دلوں کو سخت فرما دیجیے پس وہ ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ دردناک عذاب دیکھ لیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے رب ! تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بہت سا سازو برگ اور مال و زر دے رکھا ہے، اے اللہ ! ان کا کام یہ ہے کہ تیرے رستہ سے گمراہ کردیں، اے ہمارے رب ! ان کے مال کو برباد کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے کہ ایمان نہ لائیں جب تک درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور موسیٰ نے (بڑے ہی دو بھرے انداز میں اپنے رب کے حضور) عرض کیا کہ اے ہمارے رب تو نے جو فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیاوی زندگی میں سامان زیب وزینت اور طرح طرح کے مال و دولت سے نوازا ہے، (تو کیا یہ سب کچھ ان کو اسی لئے دیا ہے کہ) کہ تاکہ یہ لوگ بہکائیں (بھٹکائیں لوگوں کو) تیری راہ سے ؟ اے ہمارے رب، غارت کر دے ان کے مال (دولت) کو، اور ایسا سخت کر دے ان کے دلوں کو کہ یہ ایمان نہ لانے پائیں، یہاں تک کہ یہ دیکھ لیں اس دردناک عذاب کو (جس کے یہ مستحق ہوچکے ہیں)

Translated by

Noor ul Amin

اور موسی نے دعاکی: ’’ہمارے رب تونے اس دنیاکی زندگی میں فرعون اور اس کے درباریوں کو ٹھاٹھ باٹھ اور مال ودولت دے رکھے ہیں تاکہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے گمراہ کرتے رہیں اے ہمارے رب ان کے مال ودلت کو غارت کردے اور ان کے دلوں کو ایساسخت بنادے کہ جب تک وہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور موسیٰ نے عرض کی اے رب ہمارے تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو آرائش ( ف۱۸۵ ) اور مال دنیا کی زندگی میں دیے ، اے رب ہمارے! اس لیے کہ تیری راہ سے بہکادیں ، اے رب ہمارے! ان کے مال برباد کردے ( ف۱۸٦ ) اور ان کے دل سخت کردے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ( ف۱۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اے ہمارے رب! بیشک تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیوی زندگی میں اسبابِ زینت اور مال و دولت ( کی کثرت ) دے رکھی ہے ، اے ہمارے رب! ( کیا تو نے انہیں یہ سب کچھ اس لئے دیا ہے ) تاکہ وہ ( لوگوں کو کبھی لالچ اور کبھی خوف دلا کر ) تیری راہ سے بہکا دیں ۔ اے ہمارے رب! تو ان کی دولتوں کو برباد کردے اور ان کے دلوں کو ( اتنا ) سخت کردے کہ وہ پھر بھی ایمان نہ لائیں حتٰی کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں

Translated by

Hussain Najfi

اور موسیٰ نے ( دعا مانگتے ہوئے ) کہا اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیاوی زندگی میں زیب و زینت ( کی چیزوں ) اور بہت سے مال و دولت سے نوازا ہے ۔ اے پروردگار! اس کا نتیجہ اور انجام یہ ہے کہ وہ ( تیرے بندوں کو ) تیرے راستہ سے بہکاتے ہیں ۔ اے ہمارے مالک ، ان کے مالوں کو نابود کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے تاکہ جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں ( اور اس وقت ایمان کا لانا سودمند نہ ہوگا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses prayed: "Our Lord! Thou hast indeed bestowed on Pharaoh and his chiefs splendour and wealth in the life of the present, and so, Our Lord, they mislead (men) from Thy Path. Deface, our Lord, the features of their wealth, and send hardness to their hearts, so they will not believe until they see the grievous penalty."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "Lord, You have given the Pharaoh and his people great riches and splendor in this life and this makes them stray from Your path. Lord, destroy their wealth and harden their hearts in disbelief so that they will suffer the most painful torment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Musa said: "Our Lord! You have indeed bestowed on Fir`awn and his chiefs splendor and wealth in the life of this world, our Lord! That they may lead men astray from Your path. Our Lord! Destroy their wealth, and harden their hearts, so that they will not believe until they see the painful torment."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Musa said: Our Lord! surely Thou hast given to Firon and his chiefs finery and riches in this world's life, to this end, our Lord, that they lead (people) astray from Thy way: Our Lord! destroy their riches and harden their hearts so that they believe not until they see the painful punishment.

Translated by

William Pickthall

And Moses said: Our Lord! Lo! Thou hast given Pharaoh and his chiefs splendour and riches in the life of the world, Our Lord! that they may lead men astray from Thy way. Our Lord! Destroy their riches and harden their hearts so that they believe not till they see the painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मूसा (अलै॰) ने कहा: ऐ हमारे रब! आपने फ़िरऔन को और उसके सरदारों को दुनिया की ज़िंदगी में रौनक़ और माल दिया है, ऐ हमारे रब! इसलिए कि वे आपकी राह से लोगों को भटकाएं, ऐ हमारे रब! उनके माल को ग़ारत कर दीजिए और उनके दिलों को सख़्त कर दीजिए कि वे ईमान न लाएं यहाँ तक कि दर्दनाक अज़ाब को देख लें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے دعا میں عرض کیا اے ہمارے رب (ہم کو یہ بات معلوم ہوگئی ہے کہ) آپ نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو سامان تجمل اور طرح طرح کے مال دنیوی زندگی میں اے ہمارے رب اسی واسطے دیئے ہیں کہ وہ آپ کی راہ سے (لوگوں کو) گمراہ کریں اے ہمارے رب ان کے مالوں کو نیست و نابود کر دیجیئے اور ان کے دلوں کو (زیادہ) سخت کردیجیئے (جس سے ہلاکت کے مستحق ہوجائیں) سو یہ ایمان نہ لانے پاویں یہاں تک کہ عذاب الیم (کے مستحق ہو کر اس) کو دیکھ لیں۔ (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے رب ! تو نے فرعون اور اسکے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بہت سی زینت اور اموال عطا کیے ہیں۔ اے ہمارے رب ! ان کے مالوں کو ختم کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے، پس وہ ایمان نہ لائیں، یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے دعا کی اے ہمارے رب تونے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت اور اموال سے نواز رکھا ہے۔ اے رب کیا یہ اس لئے ہے کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے بھٹکائیں ؟ اے رب ، ان کے مال غارت کردے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر کردے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موسیٰ نے عرض کیا کہ اے ہمارے رب ! بیشک آپ نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو دنیاوی زندگی میں زینت اور اموال دیئے ہیں اے ہمارے رب ! یہ اس لئے ہیں کہ وہ آپ کے راستے سے ہٹایا کریں اے ہمارے رب ! ان کے مالوں کو نیست ونابود کر دیجئے اور ان کے دلوں کو سخت کر دیجئے۔ سو وہ ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ درد ناک عذاب کو دیکھ لیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا موسیٰ نے اب رب ہمارے تو نے دی ہے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو رونق اور مال دنیا کی زندگی میں اے رب اس واسطے کہ بہکائیں تیری راہ سے اے رب مٹا دے ان کے مال اور سخت کر دے ان کے دل کہ نہ ایمان لائیں جب تک دیکھ لیں عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب ! تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں بہت کچھ سامان آرائش اور طر ح طرح کے مال اس لئے دئیے ہیں کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے بےراہ کریں بس اب اے ہمارے پروردگار ان کے مالوں کو ملیا میٹ کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کردے کہ یہ لوگ جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں اس وقت تک ایمان نہ لائیں