Surat Younus

Surah: 10

Verse: 89

سورة يونس

قَالَ قَدۡ اُجِیۡبَتۡ دَّعۡوَتُکُمَا فَاسۡتَقِیۡمَا وَ لَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیۡلَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۹﴾

[ Allah ] said, "Your supplication has been answered." So remain on a right course and follow not the way of those who do not know."

حق تعالٰی نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی ، سو تم ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کی راہ نہ چلنا جن کو علم نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
قَدۡ
تحقیق
اُجِیۡبَتۡ
قبول کرلی گئی
دَّعۡوَتُکُمَا
دعا تم دونوں کی
فَاسۡتَقِیۡمَا
پس تم دونوں ثابت قدم رہو
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعٰٓنِّ
تم دونوں ہر گز پیروی نہ کرنا
سَبِیۡلَ
راستے کی
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
قَدۡ
بلاشبہ
اُجِیۡبَتۡ
قبول کر لی گئی
دَّعۡوَتُکُمَا
دعا تم دونوں کی
فَاسۡتَقِیۡمَا
چنانچہ تم دونوں ثابت قدم رہو
وَلَا تَتَّبِعٰٓنِّ
اور ہر گز نہ تم اتباع کرو
سَبِیۡلَ
راستے کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
جو نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Your supplication has been answered." So remain on a right course and follow not the way of those who do not know."

حق تعالٰی نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی ، سو تم ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کی راہ نہ چلنا جن کو علم نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم دونوں کی دعا قبول ہوچکی تم ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کی پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ بلاشبہ تم دونوں کی دُعاقبول کرلی گئی چنانچہ تم دونوں ثابت قدم رہو اور اُن کے راستے کی ہرگز اتباع نہ کروجو نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah said, |"The prayer of you both has been granted, so stand firm and never follow the way of those who do not know.|"

فرمایا قبول ہوچکی دعا تمہاری سو تم دونوں ثابت رہو اور مت چلو راہ ان کی جو ناواقف ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے فرمایا کہ (ٹھیک ہے ) تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی اب تم دونوں بھی قائم رہو اور ان لوگوں کے راستے کی پیروی مت کرنا جو علم نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah responded: 'The prayer of the two of you is accepted. So keep steadfast, and do not follow the path of the ignorant.

اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کی گئی ۔ ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے ۔ 90

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے فرمایا : تمہاری دعا قبول کرلی گئی ہے ۔ اب تم دونوں ثابت قدم رہو ، اور ان لوگوں کے پیچھے ہرگز نہ چلنا جو حقیقت سے ناواقف ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں بھائیوں کی دعا قبول ہوگئی 3 تو صبر کئے رہو 4 اور نادانوں کی راہ مت چلو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا کہ یقینا آپ دونوں کی دعا قبول فرما لی گئی پس آپ دنوں ثابت قدم رہیں اور جاہلوں کی راہ کی پیروی نہ کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی۔ تم دونوں ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے راستے کو نہ اپنانا جو علم نہیں کھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے رستے نہ چلنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: surely the petition of you twain is accepted, so keep straight on, and follow not the path of those who know not.

(اور اللہ نے) فرمایا تم دونوں کی دعا قبول ہوگئی ۔ سو تم دونوں (بدستور) قائم رہو ان لوگوں کی راہ نہ چلنے لگنا جو علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: تمہاری دعا قبول ہوئی ۔ تو تم دونوں جمے رہو اور ان لوگوں کی راہ کی پیروی نہ کیجیو ، جو علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی پس تم دونوں ثابت قدم رہو اور جاہلوں کے طریقے پر ہرگز نہ چلنا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے راستے پر نہ چلنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جواب ملا کہ قبول کرلی گئی دعاء تم دونوں کی پس تم دونوں ثابت قدم رہنا اور پیروی نہیں کرنا ان لوگوں کے راستے کی جو علم نہیں رکھتے (حق اور حقیقت کا)

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے فرمایا :تم دونوں کی دعا قبول ہو چکی تم ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کی پیروی نہ کروجوعلم نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا تم دونوں کی دعا قبول ہوئی ( ف۱۸۸ ) تو ثابت قدم رہو اور ( ف۱۸۹ ) نادانوں کی راہ نہ چلو ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوا: بیشک تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی ، سو تم دونوں ثابت قدم رہنا اور ایسے لوگوں کے راستہ کی پیروی نہ کرنا جو علم نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی ہے سو تم ثابت قدم رہو ۔ اور ان لوگوں کی پیروی نہ کرو ۔ جو ( حق و حقیقت کا ) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah said: "Accepted is your prayer (O Moses and Aaron)! So stand ye straight, and follow not the path of those who know not."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord replied, "Moses, the prayer of your brother and yourself has been heard. Both of you must be steadfast (in your faith) and must not follow the ignorant ones."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah said: "Verily, the invocation of you both is accepted. So you both keep to the straight way, and follow not the path of those who know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: The prayer of you both has indeed been accepted, therefore continue in the right way and do not follow the path of those who do not know.

Translated by

William Pickthall

He said: Your prayer is heard. Do ye twain keep to the straight path, and follow not the road of those who have no knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(अल्लाह ने) कहाः तुम दोनों की दुआ क़बूल की गई, अब तुम दोनों जमे रहो और उन लोगों की राह की पैरवी न करो जो इल्म नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حق تعالیٰ نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی سو تم دونوں (اپنے منصبی کام یعنی تبلیغ پر) مستقیم رہو اور ان لوگوں کی راہ نہ چلنا جن کو علم نہیں۔ (1) (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمایا بلا شبہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی ہے، پس دونوں ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے راستے کی پیروی نہ کرنا جو نہیں جانتے۔ “ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تعالیٰ نے جواب دیا تم دونوں کی دعا قبول کی گئی۔ ثابت قدم رہو اور لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی سو تم دونوں ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے راستہ کا ہرگز اتباع نہ کرو جو نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا قبول ہوچکی دعا تمہاری سو تم دونوں ثابت رہو اور مت چلو راہ ان کی جو ناواقف ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی سو تم دونوں اپنے حال پر ثابت رہو اور ا ن لوگوں کی راہ نہ چلنا جو علم سے محروم ہیں