Surat Younus

Surah: 10

Verse: 94

سورة يونس

فَاِنۡ کُنۡتَ فِیۡ شَکٍّ مِّمَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ فَسۡئَلِ الَّذِیۡنَ یَقۡرَءُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ لَقَدۡ جَآءَکَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ ﴿ۙ۹۴﴾

So if you are in doubt, [O Muhammad], about that which We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you. The truth has certainly come to you from your Lord, so never be among the doubters.

پھر اگر آپ اس کی طرف سے شک میں ہوں جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھئے جو آپ سے پہلی کتابوں کو پڑھتے ہیں ، بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے سچی کتاب آئی ہے ۔ آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کُنۡتَ
ہیں آپ
فِیۡ شَکٍّ
کسی شک میں
مِّمَّاۤ
اس کے بارے میں جو
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
فَسۡئَلِ
تو پوچھ لیجئے
الَّذِیۡنَ
ان لوگون سے جو
یَقۡرَءُوۡنَ
پڑھتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
جَآءَکَ
آگیا آپ کے پاس
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
پس ہر گز نہ آپ ہوں
مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ
شک کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کُنۡتَ
ہو آپ
فِیۡ شَکٍّ
کسی شک میں
مِّمَّاۤ
اس بارے میں جو
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
فَسۡئَلِ
تو آپ پوچھیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
یَقۡرَءُوۡنَ
پڑھتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جَآءَکَ
آیا ہے آپ کے پاس
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
سو ہر گز نہ تم ہو جاؤ
مِنَ الۡمُمۡتَرِیۡنَ
شک کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So if you are in doubt, [O Muhammad], about that which We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you. The truth has certainly come to you from your Lord, so never be among the doubters.

پھر اگر آپ اس کی طرف سے شک میں ہوں جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھئے جو آپ سے پہلی کتابوں کو پڑھتے ہیں ، بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے سچی کتاب آئی ہے ۔ آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر آپ کو اس کتاب کے بارے میں کچھ شک ہو جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئے جو آپ سے پہلے کتاب (تورات) پڑھتے ہیں۔ یقینا آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے حق آچکا ہے، لہذا آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرآپ اس بارے میں کسی شک میں ہوجوہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے توآپ اُن لوگوں سے پوچھیں جوآپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں،بلاشبہ یقیناآپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق ہی آیاہے سوآپ ہرگزشک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if you are in doubt about what We have sent down to you, ask those who read the Book (revealed) before you. Surely, truth has come to you from your Lord, so never be among those who are suspicious.

سو اگر تو ہے شک میں اس چیز سے کہ اتاری ہم نے تیری طرف تو پوچھ ان سے جو پڑھتے ہیں کتاب تجھ سے پہلے بیشک آئی ہے تیرے پاس حق بات تیرے رب سے سو تو ہرگز مت ہو شک کرنے والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی شک ہے اس چیز کے بارے میں جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تو پوچھ لیجیے ان لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی تھی آپ سے پہلے اے نبی ! ) آپ کے پاس حق آیا ہے آپ کے رب کی طرف سے تو ہرگز نہ ہوجائیں آپ شک کرنے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now, if you are in doubt concerning what We have revealed to you, then ask those who have been reading the Book before you. It is the truth that has come to you from your Lord, so do never become one of those who doubt,

اب اگر تجھے اس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں ۔ فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے لہٰذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( اے پیغمبر ) اگر ( بالفرض محال ) تمہیں اس کلام میں ذرا بھی شک ہو جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے ( آسمانی ) کتاب پڑھتے ہیں ۔ یقین رکھو کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہی آیا ہے ۔ لہذا تم کبھی بھی شک کرنے والوں میں شامل نہ ہونا ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) ہم نے جو تجھ پر اتارا (یعنی قرآن) اس میں اگر تجھ کو شک ہو تو ان لوگوں سے پوچھ لے جو تجھ سے پہلے کی کتاب (توریت) پڑھتے ہیں 1 بیشکتیرے مالک کی طرف سے تجھ کو سچی کتاب پہنچ گئی تو ہرگز شک کرنے والوں میں سے مت ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر (بالفرض) آپ کو اس (کتاب) میں کوئی شبہ ہو جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ لیجئے جو آپ سے پہلے (کی) کتاب کو پڑھتے ہی۔ بیشک آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کے پاس حق آچکا سو آپ کو ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر آپ اس کتاب کی طرف سے شک میں ہیں جس کو ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ لیجیے جو آپ سے پہلے کتاب کو پڑھتے تھے۔ بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آگیا ہے۔ آپ شک کرنے والوں میں نہ ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم کو اس (کتاب کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if thou be in doubt concerning that which We have sent down unto thee, then ask those who have read the Books before thee. Assuredly hath the truth come unto thee from thy Lord, so be not then of the doubters.

پھر اگر (بالفرض) آپ کو شک ہو ان (مضامین) کے باب میں جو ہم نے آپ پر نازل کئے ہیں ۔ تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھئے جو آپ سے پہلے کی کتابوں کو پڑھتے رہتے ہیں ۔ بالیقین آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے سچی (کتاب) آچکی ہے سو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم شک میں ہو اس چیز کے باب میں جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے کتاب پڑھتے آرہے ہیں ۔ بیشک تم پر تمہارے رب کی طرف سے حق نازل ہوا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اگر آپ کو شک ہو ( نبی ﷺ کو مخاطب بنا کر خطاب عام انسان سے کیا جا رہا ہے ) اس ( قصوں ) کے بارے میں جو ہم نے آپ پر نازل کیے ہیں پس آپ ان لوگوں سے جو پوچھ لیجیے جو آپ سے پہلے کی کتابیں پڑھتے رہے ہیں ۔ یقینی طور پر آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آگیا ہے سو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ بنئے اور جنہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں کو جھٹلایا ان میں سے نہ ہو جایئے ورنہ آپ بھی تباہ کاروں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے اتری ہوئی کتابیں پڑھتے ہیں، ان سے پوچھ لو۔ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اگر آپ کو کوئی شک (وشبہ) ہو اس (وحی و کتاب) کے بارے میں جس کو ہم نے اتارا ہے آپ کی طرف، تو آپ پوچھ لیں ان لوگوں سے جو کتاب پڑھتے ہیں آپ سے پہلے بلاشبہ آچکا آپ کے پاس حق آپ کے رب کی طرف سے، پس آپ کبھی شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا،

Translated by

Noor ul Amin

پھراگرآپکواس میں کچھ شک ہوجوہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئےجو آپ سے پہلے کتاب ( تورات ) پڑھتے ہیں یقیناآپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آچکالہٰذاآپ شک کرنے والوں میں سے نہ بنیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے سننے والے! اگر تجھے کچھ شبہ ہو اس میں جو ہم نے تیری طرف اتارا ( ف۲۰۰ ) تو ان سے پوچھ دیکھ جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں ( ف۲۰۱ ) بیشک تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے حق آیا ( ف۲۰۲ ) تو تو ہرگز شک والوں میں نہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے سننے والے! ) اگر تو اس ( کتاب ) کے بارے میں ذرا بھی شک میں مبتلا ہے جو ہم نے ( اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے ) تیری طرف اتاری ہے تو ( اس کی حقانیت کی نسبت ) ان لوگوں سے دریافت کرلے جو تجھ سے پہلے ( اللہ کی ) کتاب پڑھ رہے ہیں ۔ بیشک تیری طرف تیرے رب کی جانب سے حق آگیا ہے ، سو تُو شک کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہوجانا

Translated by

Hussain Najfi

اگر ( بالفرض ) آپ کو اس ( قرآن میں ) کچھ شک ہے جو ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تو پھر ان لوگوں ( اہل کتاب ) سے پوچھ لو جو آپ سے پہلے کتابیں ( توراۃ و انجیل وغیرہ ) پڑھتے رہتے ہیں ۔ بے شک آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کے پاس حق آیا ہے لہٰذا ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou wert in doubt as to what We have revealed unto thee, then ask those who have been reading the Book from before thee: the Truth hath indeed come to thee from thy Lord: so be in no wise of those in doubt.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you (people) have any doubt about what We have revealed to you (about the Day of Judgment and other matters of belief), ask those who read the Book that was revealed (to the Prophets who lived) before you. The truth has certainly come to you from your Lord. Thus, do not doubt it (in your heart),

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So if you are in doubt concerning that which We have revealed unto you, then ask those who are reading the Book before you. Verily, the truth has come to you from your Lord. So be not of those who doubt (it).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you are in doubt as to what We have revealed to you, ask those who read the Book before you; certainly the truth has come to you from your Lord, therefore you should not be of the disputers.

Translated by

William Pickthall

And if thou (Muhammad) art in doubt concerning that which We reveal unto thee, then question those who read the Scripture (that was) before thee. Verily the Truth from thy Lord hath come unto thee. So be not thou of the waverers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर आपको उस चीज़ के बारे में शक है जो हमने आपकी तरफ़ उतारी है तो उन लोगों से पूछ लीजिए जो आप से पहले किताब पढ़ रहे हैं, बेशक यह आप पर हक़ आया है आपके रब की तरफ़ से पस आप शक करने वालों में से न बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر بالفرض آپ اس ( کتاب) کی طرف سے شک اور (شبہ) میں ہوں جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ کر دیکھیئے جو آپ سے پہلی کتابوں کو پڑھتے ہیں (مراد توریت اور انجیل ہیں) بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے سچی کتاب آئی ہے آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر اگر آپ کو اس بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیں جو آپ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں، بلاشبہ آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آیا ہے۔ سو آپ شک کرنے والوں سے نہ ہوں۔ “ (٩٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر تجھے اس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں۔ فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے لہذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر آپ کو اس میں شک ہے جو ہم نے آپ کی طرف اتارا تو آپ ان لوگوں سے دریافت کرلیجئے جو آپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں۔ بلاشبہ آپ کے رب کے پاس سے آپ کے پاس حق آگیا ہے۔ سو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اگر تو ہے شک میں اس چیز سے کہ اتاری ہم نے تیری طرف تو پوچھ ان سے جو پڑھتے ہیں کتاب تجھ سے پہلے بیشک آئی ہے تیرے پاس حق بات تیرے رب سے سو تو ہرگز مت ہو شک کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر بالفرض آپ کو اس چیز میں جو آپ کی طرف ہم نے نازل کی ہے کچھ شبہ ہو تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھئے جو ان کتابوں کو پڑتے رہتے ہیں جو آپ سے پہلے نازل ہوئی ہیں بلاشبہ آپ کے رب کی جانب سے سچی کتاب آئی ہے تو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں