ConjunctionVerb

وَحُصِّلَ

And is made apparent

اور حاصل کرلیا جائے گا

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
حَصَّلَ
يُحَصِّلُ
حَصِّلْ
مُحَصِّل
مُحَصَّل
تَحْصِیْل
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلتَّحْصِیل: (تفعیل) کے معنیٰ چھلکے سے گودہ اور مغز نکالنے کے ہیں۔ مثلاً معدن کے پتھروں سے سونا نکالنا یا بھوسے اور گندم کے دانوں کو الگ الگ کرنا پس آیت کریمہ: (وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوۡرِ ) (۱۰۰:۱۰) کے معنی یہ ہیں کہ جو بھید سینوں میں ہیں وہ اس طرح نکال کر جمع کردئیے جائیں گے جس طرح کہ چھلکے سے مغز الگ کرلیا جاتا ہے۔ یا جیسے حساب کا حاصل ظاہر کیا جاتا ہے اور حُثَالَۃٌ (یعنی جھان وغیرہ) کو حصیل کہا جاتا ہے۔ حَصلَ الْفَرْسُ گھوڑے کا حثالہ وغیرہ کھانے کی وجہ سے پیٹ کے درد میں مبتلا ہونا اور پرند کے پوٹے یا سنگدانے کو حَوْصَلَۃ الطَّیر کہا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
حُصِّلَ
Surah:100
Verse:10
اور حاصل کرلیا جائے گا
And is made apparent