Surat ul Kafiroon
Surah: 109
Verse: 6
سورة الكافرون
لَکُمۡ دِیۡنُکُمۡ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾ 34
For you is your religion, and for me is my religion."
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے ۔
لَکُمۡ دِیۡنُکُمۡ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾ 34
For you is your religion, and for me is my religion."
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے ۔
To you be your religion, and to me my religion. This is similar to Allah's statement, وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّى عَمَلِى وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنتُمْ بَرِييُونَ مِمَّأ أَعْمَلُ وَأَنَاْ بَرِىءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ And if they belie you, say: "For me are my deeds and for you are your deeds! You are innocent of what I do, and I am innocent of what you do!" (10:41) and He said, لَنَأ أَعْمَـلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـلُكُمْ To us our deeds, and to you your deeds. (28:55) Al-Bukhari said, "It has been said, لَكُمْ دِينَكُمْ (To you be your religion.) means disbelief. وَلِىَ دِينِ (and to me my religion.) means, Islam. This is the end of the Tafsir of Surah Al-Kafirun, and all praise and blessings are due to Allah.
6۔ 1 یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں میں اسے کیوں چھوڑوں۔ ؟ (لنا اعمالنا ولکم اعمالکم)
[٤] شرک سے متعلق کسی قسم کی لچک اور رواداری کی کوئی گنجائش نہیں :۔ یہ ہے وہ دوٹوک فیصلہ جو صرف مکہ کے کافروں کو نہیں، دنیا بھر کے کافروں کو بھی نہیں بلکہ مسلمانوں کو بھی واضح الفاظ میں بتایا گیا کہ مشرکوں کو ان کے معبود مبارک رہیں۔ مگر مسلمان اسے کسی قیمت پر گوارا نہیں کرسکتے۔ شرک کے معاملہ میں اسلام نے کسی قسم کی لچک اور روا داری برداشت نہیں کی۔ خواہ یہ مشرک کافر ہوں یا اپنے آپ کو مسلمان ہی کہلاتے ہوں۔ کیونکہ اللہ پر ایمان لانے کے باوجود لوگوں کی اکثریت مشرک ہی ہوتی ہے جیسا کہ سورت یوسف کی آیت نمبر ١٠٦ میں فرمایا : ( وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ باللّٰهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ ١٠٦۔ ) 12 ۔ یوسف :106)
الکفرملۃ واحدۃ قول باری ہے (لکم دینکم قرلی دین ۔ تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ یہ آیت اگرچہ بعض کافروں کے بارے میں خاص ہے اور بعض دوسرے اس میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے کافر اسلام لے آئے تھے اور ارشاد باری ہے (ولا انتم عابدون مااعبد۔ اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں) تاہم یہ اس پر دلالت کرتی ہے کہ کفر سارے کا سارا ایک ملت ہے کیونکہ جو لوگ مسلمان نہیں ہوئے وہ اپنے مذاہب کے اختلاف کے باوجود آیت میں مراد ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے مذاہب کو ایک دین قرار دیا اور مذہب اسلام کو ایک دین۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ کفر اختلاف مذاہب کے باوجود ایک ملت ہے۔
آیت ٦{ لَـکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ ۔ } ” اب تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین۔ “ اب میرا تمہارا تعلق ختم۔ تم لوگ جس راستے پر جا رہے ہو تمہیں وہ راستہ مبارک ہو۔ تم اپنے حال میں مست رہو ‘ میں اپنے دین حق پر ثابت قدم ہوں۔ حق و باطل کا یہ معرکہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گا اور تم دیکھو گے کہ جلد ہی جزیرئہ عرب پر دین اسلام غالب آکر رہے گا۔
5 That is, "My religion is entirely distinct and separate from your religion. I am not a worshipper of your gods and you are not worshippers of my God. I cannot worship your gods and you are not prepared to worship my God, Therefore, you and I can never follow and walk one and the same path together." This is not a message of tolerance to the disbelievers, but a declaration of immunity, disgust with and dissociation from them as long as they are disbelievers. Its object is to disappoint them absolutely and finally that in the matter of religion the party of Allah's Messenger and his followers would ever come to terms with them. This same declaration of immunity and expression of disgust has been made in the Makki Surahs revealed after this Surah successively. Thus, in Surah Yunus, it was said: "If these people deny you, say to them: 1 am responsible for my deeds and you are responsible for yours: you are not accountable for what I do, and I am not accountable for what you do." (v. 41) . Then further on in the same Surah it was said: "O Prophet, say: O mankind, if you are still in doubt concerning my Faith, know that I do not worship those whom you worship beside Allah, but I worship that Allah alone, Who has the power to cause your death." (v. 104) . In Surah Ash-Shu'ara it was said: "If they disobey you, tell them: I am not responsible for what you do." (v. 216) . In Surah Saba it was said: "Say to them: you will not be questioned for the errors we have committed, nor shall we be answerable for what you are doing. Say, our Lord will gather us together, then He will judge between us rightly." (w. 25-26) . In Surah az-Zumar: "Tell them plainly: O my people, do whatever you will, so shall 1. Soon you shall come to know as to whom comes the disgraceful torment and who gets the enduring punishment." (w. 39-40) . Then the same lesson was taught in Madinah to aII the Muslims: "There is indeed an excellent example for you in Abraham and his companions when they said to their people plainly: `We have nothing to do with you and your gods, whom you worship beside God: we have renounced you and there has arisen between us and you enmity and hatred for ever, until you believe in Allah, the One." (Al-Mumtahinah: 4) . These continuous explanations of the Qur'an do not leave any room whatever for the doubt that the verse Lakum dims kum wa liya din dces not mean: "You may go on following your religion and allow me to follow mine", but it is the kind of declaration made in Surah Az-Zumar: 14: "O Prophet, say to them: I shall serve Allah alone, making my religion sincerely His. As for you, you may serve whomever you please beside Him." (v. 14) . From this verse lmam Abu Hanifah and Imam Shafe`i have deduced that kufr (unbelief ) , as a whole, is one community, however discordant and different from each other be the religions of the unbelievers; therefore, a Jew can inherit a Christian, and a Christian a Jew, and likewise the unbeliever of one religion can inherit the un-believer of another religion, if there exists between them a relationship by descent or marriage, or some other connection, which necessitates the passage of inheritance of one to another. On the contrary, Imam Malik, Imam Auza`i and Imam Ahmad hold the view that the followers of one religion cannot inherit the followers of another religion. They deduce this from the Hadith which has been related on the authority of Hadrat 'Abdullah bin 'Amr bin al-As, saying that Allah's Messenger (upon whom be peace) said: "The people of two different communities cannot inherit each other." (Musnad Ahmad, Abu Da'ud, Ibn Majah, Daraqutni) . A ,Hadith with almost the same content has been related by Tirmidhi from Hadrat Jabir, by Ibn Hibban from Hadrat `Ahdullah bin `Umar, and by Bazzar from Hadrat Abu Hurairah. Dealing with this legal problem comprehensively, the well known Hanafi Imam; Shamsul-A'immah Sarakhsi, writes: "The unbelievers can inherit each other mutually for alI those reasons for which the Muslims inherit each other mutually, and they can also inherit each other in certain other cases in which the Muslims do not inherit each other ... The fact is that Allah recognizes only two ways of life, the religion of Truth and the religion of falsehood; that is why He has declared: Lakum dine-kum wa liya din. And He has classified the people also into two groups, one group will go to Paradise and this consists of the believers, and the second group will go to Hell and this consists of the disbelievers collectively. And He has declared the two groups only as the potential opponents of each other: "These are the two parties who have disputed about their Lord." (AI-Hajj: 19) . That is, one group comprises all the disbelievers collectively and they are opposed to the believers ... We do not admit that they are separate and distinct communities according to their beliefs, but as against the Muslims they all form one community. For the Muslims affirm faith in the apostleship of Muhammad (upon whom be Allah's peace and blessings) and in the Qur'an and they refuse to affirm faith. For this very reason they have been declared to be unbelievers and are one community as opposed to the Muslims ... The Hadith, La yata-warith ahl millatain, points to the same thing as explained above. For the Holy Prophet has explained the word millatain (two communities) by his saying: La yarithul Muslim al-kafir wa lal-kafir al-Maslim: "The Muslim cannot inherit the disbeliever, nor the disbeliever can inherit the Muslim." (AIMabsut vol. 30, pp. 30-32) . The Hadith cited here by Imam Sarakhsi has been related by Bukhari, Muslim, Nasa'i, Ahmad, Tirmidhi, Ibn Majah and Abu Da'ud on the authority of Hadrat Usamah bin Zaid.
سورة الکافرون حاشیہ نمبر : 5 یعنی میرا دین الگ ہے اور تمہارا دین الگ ۔ میں تمہارے معبودوں کا پرستار نہیں اور تم میرے معبود کے پرستار نہیں ۔ میں تمہارے معبودوں کی بندگی نہیں کرسکتا اور تم میرے معبود کی بندگی کے لیے تیار نہیں ہو ۔ اس لیے میرا اور تمہارا راستہ کبھی ایک نہیں ہوسکتا ۔ یہ کفار کو رواداری کا پیغام نہیں ہے ، بلکہ جب تک وہ کافر ہیں ان سے ہمیشہ کے لیے براءت ، بیزاری اور لا تعلقی کا اعلان ہے ، اور اس سے مقصود ان کو اس امر سے قطعی اور آخری طور پر مایوس کردینا ہے کہ دین کے معاملہ میں اللہ کا رسول اور اس پر ایمان لانے والوں کا گروہ کبھی ان سے کوئی مصالحت کرے گا ، یہی اعلان براءت اور اظہار بیزاری اس سورۃ کے بعد نازل ہونے والی مکی سورتوں میں پے در پے کیا گیا ہے ۔ چنانچہ سورہ یونس میں فرمایا اگر یہ تجھے جھٹلاتے ہیں تو کہہ دے کہ میرا عمل میرے لیے اور تمہارا عمل تمہارے لیے ، جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری سے تم بری ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بری ہوں ۔ ( آیت 41 ) پھر آگے چل کر اسی سورہ میں فرمایا اے نبی ، کہہ دو کہ لوگو ، اگر تم میرے دین کے متعلق ( ابھی تک ) کسی شبہ میں ہو تو ( سن لو کہ ) اللہ کے سوا تم جن کی بندگی کرتے ہو میں ان کی بندگی نہیں کرتا ، بلکہ صرف اس خدا کی بندگی کرتا ہوں جس کے اختیار میں تمہاری موت ہے ( آیت 104 ) سورہ سبا میں فرمایا ان سے کہو جو قصور ہم نے کیا ہو اس کی باز پرس تم سے نہ ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی کوئی جواب طلبہ یم سے نہیں کی جائے گی ، کہو ہمارا رب ( ایک وقت ) ہمیں اور تمہیں جمع کرے گا اور ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردے گا ۔ ( آیات 25 ۔ 26 ) سورہ زمر میں فرمایا ان سے کہو ، اے میری قوم کے لوگو ، تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا ، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو ٹلنے والی نہیں ۔ ( آیات 39 ۔ 40 ) پھر یہی سبق مدینہ طیبہ میں تمام مسلمانوں کو دیا گیا کہ تم لوگوں کے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا کہ ہم تم سے اور تمہارے ان معبودوں سے ، جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پوجتے ہو ، قطعی بیزار ہیں ، ہم نے تم سے کفر کیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے عداوت ہوگئی اور بیر پڑ گیا جب تک تم اللہ واح پر ایمان نہ لاؤ ۔ ( الممتحنہ ۔ آیت 4 ) قرآن مجید کی ان پے در پے توضیحات سے اس شبہ کی گنجائش تک نہیں رہتی کہ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ کا مطلب یہ ہے کہ تم اپنے دین پر قائم رہو اور مجھے اپنے دین پر چلنے دو ۔ بلکہ یہ اسی طرح کی بات ہے جیسی سورہ زمر میں فرمائی گئی ہے کہ اے نبی ان سے کہو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اسی کی بندگی کروں گا ، تم اسے چھوڑ کر جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو ۔ ( آیت 14 ) اس آیت سے امام ابو حنیفہ اور امام شافعی نے یہ استدلال کیا ہے کہ کافروں کے مذاہب خواہ باہم کتنے ہی مختلف ہوں لیکن کفر بحیثیت مجموعی ایک ہی ملت ہے ، اس لیے یہودی عیسائی کا ، اور عیسائی یہودی کا ، اور اسی طرح ایک مذہب کا کافر دوسرے مذہب کے کافر کا وارث ہوسکتا ہے اگر ان کے درمیان نسب ، یا نکاح یا کسی سبب کی بناپر کوئی ایسا تعلق ہو جو ایک کی وراثت دوسرے کو پہنچنے کا مقتضی ہو ۔ بخلاف اس کے امام مالک ، امام اوزاعی اور امام احمد اس بات کے قائل ہیں کہ ایک مذہب کے پیرو دوسرے مذہب کے پیرو کی وراثت نہیں پاسکتے ۔ ان کا استدلال اس حدیث سے ہے جو حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا یتوارث اھل ملتین شتی ۔ دو مختلف ملتوں کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوسکتے ۔ ( مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، دار قطنی ) اس سے ملتے جلتے مضمون کی ایک حدیث ترمذی نے حضرت جابر سے اور ابن حبان نے حضرت عبداللہ بن عمر سے اور بزار نے حضرت ابو ہریرہ سے نقل کی ہے ۔ اس مسئلے پر مفصل بحث کرتے ہوئے مسلک حنفی کے مشہور امام شمس الائمہ سرخسی لکتے ہیں ۔ کفار آپس میں ان سب اسباب کی بنا پر بھی ایک دوسرے کے وارث ہوسکتے ہیں جن کی بنا پر مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہوتے ہیں ، اور ان کے درمیان بعض ایسی سورتوں میں بھی توارث ہوسکتا ہے جن میں مسلمانوں کے درمیان نہیں ہوتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے بس دو ہی دین قرار دیے ہیں ، ایک دین حق ، دوسرے دین باطل چنانچہ فرمایا لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ ۔ اور اس نے لوگوں کے دو ہی فریق رکھے ہیں ، ایک فریق جنتی ہے اور وہ مومن ہے ۔ اور دوسرا فریق دوزخی ہے اور وہ بحیثیت مجموعی تمام کفار ہیں ۔ اور اس نے دو ہی گروہوں کو ایک دوسرے کا مخالف قرار دیا ہے ۔ چنانچہ فرمایا ھٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِيْ رَبِّهِمْ ( یہ دو مد مقابل فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے ۔ الحج آیت 19 ) یعنی ایک فریق تمام کفار بحیثیت مجموعی ہیں اور ان کا جھگڑا اہل ایمان سے ہے ۔ ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ اپنے اعتقاد کے مطابق باہم الگ الگ ملتیں ہیں ، بلکہ مسلمانوں کے مقابلے میں وہ سب ایک ملت ہیں کیونکہ مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور قرآن کا اقرار کرتے ہیں اور وہ ان کا انکار کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے وہ کافر قرار پائے ہیں اور مسلمانوں کے معاملہ میں وہ سب ایک ملت ہیں ۔ حدیث لا یتوارث اھل ملتین اسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے جس کا ہم نے ذکر کیا ہے ، کیونکہ ملتین ( دو ملتوں ) کی تشریح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس ارشاد سے کردی ہے کہ لا یرث المسلم الکافر ولا الکافر المسلم ۔ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا اور نہ کافر مسلمان کا وارث ہوسکتا ہے ، ( المبسوط ، جلد 3 ، صفحات 30 ۔ 32 ) امام سرخسی نے یہاں جس حدیث کا حوالہ دیا ہے اسے بخاری ، مسلم ، نسائی ، احمد ، ترمذی ، ابن ماجہ اور ابو داؤد نے حضرت اسامہ بن زید سے روایت کیا ہے ۔
1: یہ سورت اُس وقت نازل ہوئی تھی جب مکہ مکرَّمہ کے کچھ سرداروں نے جن میں ولیدبن مغیرہ، عاص بن وائل وغیرہ شامل تھے حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم سے صلح کی یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی عبادت کرلیا کریں تو دُوسرے سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کرلیں گے۔ کچھ اور لوگوں نے اِسی قسم کی کچھ اور تجویز بھی پیش کیں جن کا خلاصہ یہی تھا کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کسی نہ کسی طرح اِن کافروں کے طریقے پر عبادت کے لئے آمادہ ہوجائیں تو آپس میں صلح ہوسکتی ہے۔ اس سورت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح فرمادیا کہ کفر اور ایمان کے درمیان اِس قسم کی کوئی مصالحت قابلِ قبول نہیں ہے، جس سے حق اور باطل کا امتیاز ختم ہوجائے اور دینِ برحق میں کفر یا شرک کی ملاوٹ کردی جائے۔ ہاں! اگر تم حق کو قبول نہیں کرتے تو تم اپنے دِین پر عمل کرو جس کے نتائج تم خود بُھگتو گے، اور میں اپنے دِین پر عمل کروں گا اور اس کے نتائج کا میں ذمہ دار ہوں، اس سے معلوم ہوا کہ غیر مسلموں سے کوئی ایسی مصالحت جائز نہیں ہے جس میں ان کے دین کے شعائر کو اِختیار کرنا پڑے، البتہ اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے امن کا معاہدہ ہوسکتا ہے، جیسا کہ قرآنِ کریم نے سورہ انفال (۸:۶۸) میں فرمایا ہے۔
(109:6) لکم دینکم ولی دین : دینکم مضاف مضاف الیہ مل کر مبتدا۔ (مؤخر) لکم خبر (مقدم) واؤ عاطفہ۔ دین اصل میں دینی تھا۔ ی ضمیر واحد متکلم کو حذف کردیا گیا۔ یہ مبتدا مؤخر ہے۔ لی خبر مقدم۔ تمہیں تمہارا بدلہ ملے گا اور مجھے میرا بدلہ ملے گا۔ مولانا دریا بادی اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ توحید پر انعام اور شرک پر عذاب۔ بعض لوگوں نے عجب خوش فہمی سے کام لے کر اس آیت کو اسلام کی رواداری اور مرنجاں مرنج پالیسی کے ثبوت میں پیش کیا ہے کہ اسلام ہر مذہب والے کو اپنی اپنی جگہ پر قائم اور باقی رہنے کی اجازت دی ہے حالانکہ واقعہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ آیت تو اکبر (فرمانروائے ہند) کے نکلالے ہوئے مخطوطی دین اور اسی قبیل کی ساری کوششوں کی لا حاصلی اور ناکامی کا اعلان کر رہی ہے۔ دین بیشک اردو میں مذہب کے مترادف ہے لیکن عربی میں اس کے یہ معنی صرف ثانوی اور مجازی ہیں۔ اصلی اور اولیٰ معنی جزاء اور بدلہ کے ہی ہیں۔ الدین ھو الحساب۔ ای لکم حسابکم ولی حسابی۔ (تفسیر کبیر) جائز ہے کہ یہاں بھی دینکم سے مراد شرک اور دینی سے مراد توحید لی جائے۔ ای لکم شرککم ولی توحیدی۔ (کشاف) ۔ آیت کی ترکیب حضر کے معنی دے رہی ہے یعنی تمہاری جزاء تمہی کو ملے گی نہ کہ کسی اور کو۔ اور میری جزاء مجھی کو ملے گی نہ کی کسی اور کو۔ یفید الحصر ومعناہ لکم دینکم ولا لغیرکم ولی دینی لا لغیری (کبیر) مرشد تھانوی نے فرمایا ہے کہ سورت میں اہل ضلال سے تبری و مفارقت کی تصریح ہے اور اسی کا دوسرا نام بغض فی اللہ ہے۔ علامہ پانی پتی فرماتے ہیں :۔ یہ دونوں جملے خبری ہیں یعنی جس دین پر تم ہو کبھی اس کو نہیں چھوڑوگے اور جس دین پر میں ہوں انشاء اللہ میں بھی اس کو نہیں چھوڑوں گا۔
ف 14 یعنی میرا تم سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر میرے سمجھانے سے نہیں سمجھتے تو نہ سمجھو آئندہ چل کر آخرت میں اپنا حشر دیکھ لو گے۔ دیکھیے سورة شوریٰ (آیت 15)
6۔ اس میں ان کے شرک پر وعید بھی سنادی، پس یہ سورت مشتمل ہے اظہار خلاف و وعید پر۔
آخر سورة میں ﴿ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَ لِيَ دِيْنِ (رح) ٠٠٦﴾ فرمایا اس کے بارے میں بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ پہلی بات کی تاکید ہے اور مطلب یہ ہے کہ تمہارا دین شرک ہے جس پر تم جمے ہوئے ہو اور میرا دین توحید ہے جس پر میں پختگی سے جما ہوا ہوں نہ تم میرا دین قبول کرنے والے ہو نہ میں تمہارے دین پر آنے والا ہوں، اور بعض مفسرین نے یہ مطلب بتایا ہے کہ تم میرا دین قبول نہیں کرتے تو تم جانو میں دعوت حق دے چكا، نجات کا راستہ بتا چكا، تم دعوت حق کو قبول نہیں کرتے تو میرا پیچھا چھوڑو، مجھے تو شرک کی دعوت نہ دو ، اور تیسرا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقیدہ اور عمل کی جزا ملے گی تمہیں تمہارے شرک و کفر کا بدلہ ملے گا اور مجھے توحید پر رہنے اور جمنے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنے کا بدلہ ملے گا۔ تم تو حق قبول نہیں کرتے اور مجھے باطل کی دعوت دے کر باطل کی جزا میں مبتلا کرنا چاہتے ہو میں اپنے رب کی طرف سے ملنے والی جزائے خیر کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ بعض حضرات نے سورة الکافرون کا یہ مطلب لے کر کہ کافروں سے صلح نہیں کی جاسکتی یوں کہا ہے کہ مضمون سورة منسوخ ہے کیونکہ شریعۃ مطہرہ میں بعض مواقع میں کفار و مشرکین سے صلح کرنا جائز ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہود مدینہ سے صلح کرلی تھی، بات یہ ہے کہ سورة الکافرون میں اس خاص قسم کی صلح سے برات ظاہر فرمائی ہے جس میں مسلمانوں کو کفر اختیار کرنا پڑے یا اصول اسلام کے خلاف کسی شرط کو قبول کرلیا جائے یا کسی ایسے عمل کو اختیار کرنا لازم آئے جو اصول اسلام کے خلاف ہو۔ عمومی احوال میں جو شریعت کے مطابق مصالحت کرنے کی اجازت ہے سورة الکافرون کی آیات کریمہ میں اس سے تعرض نہیں کیا گیا لہٰذا منسوخ کہنے کی ضرورت نہیں۔ تنبیہ : بعض ایسے فرقے جو اسلام کے مدعی ہیں لیکن اپنے عقائد کفریہ کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں جب انہیں کوئی شخص حق کی دعوت دیتا ہے اور کہتا ہے کہ خود ساختہ دین کو چھوڑو اور کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیان کردہ عقائد اور اعمال کو قبول کرو تو ﴿ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَ لِيَ دِيْنِ (رح) ٠٠٦﴾ سنا کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو پورے قرآن مجید میں بس یہی ایک آیت ملی ہے وہ بھی حق سے دور بھاگنے کے لیے یاد کر رکھی ہے۔ آیت کریمہ کا یہ مطلب نہیں کہ ایمان و کفر سے کوئی بحث نہیں اور جو شخص جو بھی دین اختیار کرلے کفر ہو یا ایمان اسے اس کی اجازت ہے۔ (العیاذ باللہ) شروع سورت میں کافروں کو کافر کہہ کر خطاب فرمایا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اعلان کروایا ہے کہ تمہارا دین الگ ہے اور میرا دین الگ ہے پھر بھلا اس دین کے اختیار کرنے کی کیسے اجازت ہوسکتی ہے جو قرآن کی تصریحات کے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ارشادات کے خلاف ہو، گمراہ فرقوں کے قائدوں نے (جنہیں یہ لوگ امام کہتے ہیں) انہیں یہ آیت بتادی ہے یہ ان کی گمراہی کی بات ہے۔ فائدہ : احادیث شریفہ میں سورة الکافرون کے پڑھنے کی فضیلت اور اس کی تلاوت کے مواقع جگہ جگہ مذکور ہیں۔ سورة الزلزال کی تفسیر میں حدیث گزر چکی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سورة اذا زلزلت نصف قرآن کے برابر ہے اور سورة ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ تہائی قرآن کے برابر ہے اور سورة ٴ ﴿قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ٠٠١﴾ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ (رواہ الترمذی) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی دو سنتوں میں ﴿ قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ٠٠١ اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ٠٠١﴾ پڑھی۔ (رواہ مسلم) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز میں ﴿ قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ٠٠١، قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ٠٠١﴾ پڑھتے تھے۔ (رواہ ابن ماجہ) اور عبداللہ بن مسعود (رض) نے بیان کیا کہ میں نہیں شمار کرسکتا کہ کتنی مرتبہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مغرب کے بعد والی دو رکعتوں میں اور فجر سے پہلے دو رکعتوں میں ﴿ قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ٠٠١ اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ٠٠١﴾ پڑھتے ہوئے سنا۔ (الاحادیث من المشکوٰۃ صفحہ ٨٠) حضرت فروہ بن نوفل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کوئی ایسی چیز بتایئے جسے میں اپنے بستر پر لیٹتے ہوئے پڑھ لیا کروں آپ نے فرمایا کہ سورت ﴿قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ٠٠١﴾ پڑھ لیا کرو کیونکہ اس میں شرک سے بیزاری ہے۔ (رواہ الترمذی ابو داؤد، الدارمی) بعض روایات میں ہے کہ اس کو پڑھ کر سو جاؤ (سوتے وقت جو آخری چیز تمہاری زبان سے نکلے وہ سورة الکافرون ہونی چاہیے) ۔ (رواہ ابو داؤد) نسال اللہ تعالیٰ الدوام علی الایمان وھو المستعان وعلیہ التکلان
4:۔ ” لکم دینکم “ یہ سلام متارکہ کا اعلان ہے۔ اگر تم نہیں مانتے ہو تو تم اپنے دین شرک پر چلتے رہو اور میں اپنے دین توحید پر چلتا ہوں، بہت جلد دونوں فریق میں اور تم اپنا اپنا انجام دیکھ لیں گے۔
(6) تمہارے لئے تمہاری راہ ہے اور میرے لئے میری راہ یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ تم کو تمہارے عمل کا بدلہ ملے گا اور مجھ کو میرے عمل کا بدلہ ملے گا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی تم نے ضد باندھی اب سمجھانا کیا فائدہ ۔ خلاصہ : یہ کہ ایسی ضد میں سمجھانا کیا سود مند ہوگا جب تک اللہ تعالیٰ کوئی فیصلہ کرے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے ہم بیزار ہیں تمہاری بدبختی تمہارے لئے ہے اور ہماری نیک روش اور صراط مستقیم کی پیروی ہمارے لئے ہے۔ تم تفسیر سورة الکفرون