Surat Hood

Surah: 11

Verse: 113

سورة هود

وَ لَا تَرۡکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾

And do not incline toward those who do wrong, lest you be touched by the Fire, and you would not have other than Allah any protectors; then you would not be helped.

دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہیں جھکنا ورنہ تمہیں بھی ( دوزخ کی ) آگ لگ جائے گی اور اللہ کے سوا اور تمہارا مددگار نہ کھڑا ہو سکے گا اور نہ تم مدد دیئے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَرۡکَنُوۡۤا
تم جھکو۔ مائل ہو
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
فَتَمَسَّکُمُ
ورنہ چھو لے گی تمہیں
النَّارُ
آگ
وَمَا
اور نہیں (ہوگا )
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی دوست
ثُمَّ
پھر
لَاتُنۡصَرُوۡنَ
تم مدد دیئے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَرۡکَنُوۡۤا
اور نہ تم جھکو
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
اُن کی
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
فَتَمَسَّکُمُ
ورنہ لگ جائے گی تمہیں
النَّارُ
آگ
وَمَا
اور نہیں
لَکُمۡ
تمہارا
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی مددگا ر
ثُمَّ
پھر
لَاتُنۡصَرُوۡنَ
نہیں تمہاری مددکی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

And do not incline toward those who do wrong, lest you be touched by the Fire, and you would not have other than Allah any protectors; then you would not be helped.

دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہیں جھکنا ورنہ تمہیں بھی ( دوزخ کی ) آگ لگ جائے گی اور اللہ کے سوا اور تمہارا مددگار نہ کھڑا ہو سکے گا اور نہ تم مدد دیئے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نہ ہی ان لوگوں کی طرف جھکنا جنہوں نے ظلم کیا ورنہ تمہیں بھی (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی پھر تمہیں کوئی ایسا سرپرست نہ ملے گا جو اللہ سے تمہیں بچا سکے نہ ہی کہیں سے تمہیں مدد پہنچے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کی طرف نہ جھکوجنہوں نے ظلم کیاہے ورنہ تمہیں آگ لگ جائے گی اور اﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہاراکوئی مددگار نہ ہوگاپھرتمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not incline towards the wrongdoers, lest the Fire should catch you, and you shall have no support¬ers other than Allah, then you shall not be helped.

اور مت جھکو ان کی طرف جو ظالم ہیں پھر تم کو لگے گی آگ اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوا مددگار پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کوئی جھکاؤ پیدا نہ کرنا ان لوگوں کی طرف جنہوں نے ظلم کیا اگر ایسا ہوا) تو تمہیں آگ پکڑ لے گی پھر تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی حمایتی نہیں ہوں گے پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And do not incline towards the wrong-doers lest the Fire might seize you and you will have none as your protector against Allah; and then you will not be helped from anywhere.

جو کچھ تم کر رہے ہو اس پر تمھارا رب نگاہ رکھتا ہے ۔ ان ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے اور تمھیں کوئی ایسا ولی اور سر پرست نہ ملے گا جو خدا سے تمھیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) ان ظالم لوگوں کی طرف ذرا بھی نہ جھکنا ، کبھی دوزخ کی آگ تمہیں بھی آپکڑے اور تمہیں اللہ کو چھوڑ کر کسی قسم کے دوست میسر نہ آئیں ، پھر تمہاری کوئی مدد بھی نہ کرے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ظالم ہیں ان کی طرف مت مجھ کو 8 پھر اگر ایسا کرو گے یا تم کو دوزخ کی آگ چمٹ جائے گی اور اللہ تعالیٰ کی سوا تو تمہارا کوئی مددگار نہیں پھر جب تم ظالموں کے شریک ہوں گے تو تم کو اللہ کی طرف سے 10 مدد نہ ملے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان ظالموں کی طرف مت جھکو پھر (ایسا نہ ہو کہ) تمہیں دوزخ کی آگ آلگے اور تمہارا اللہ کے سوا کوئی دوست نہیں پھر تم کو کہیں سے مدد نہ مل سکے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان ظالموں یک طرف نہ جھکو (کہیں ایسا نہ ہو کہ) آگ ہی تمہیں پہنچ جائے۔ اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے اور نہ تم مدد کئے جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ظالم ہیں، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی اور خدا کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔ اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مدد نہ مل سکے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And lean not toward those who do wrong, lest the Fire should touch you, and ye have no protectors beside Allah nor ye would then be succoured.

اور ان لوگوں کی طرف مت جھکوجو ظالم ہیں (اپنے حق میں) ۔ ورنہ تمہیں بھی (دوزخ) کی آگ چھوجائے گی اور (اس وقت) اللہ کے سوا کوئی تمہارا رفیق نہ ہوگا پھر تمہاری مدد بھی کی نہ جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی طرف مائل نہ ہوجیو جنہوں نے ظلم کیا کہ تمہیں بھی دوزخ کی آگ پکڑے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی حامی نہیں ، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ظالموں کی طرف مت جھکو ورنہ تمہیں بھی آگ چھوئے گی اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی تمہارا مددگار بھی نہ ہوگا پھر تمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ظالم ہیں ان کی طرف مائل نہ ہونا ورنہ دوزخ کی آگ تمہیں آلپیٹے گی اور اللہ کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں، اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو کہیں سے مدد نہ مل سکے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کبھی جھکنا نہیں تم (اے ایمان والو ! ) ان لوگوں کی طرف جو اڑے ہوئے ہیں اپنے (کفر و باطل اور) ظلم پر، کہ پھر آپکڑے تم کو دوزخ کی آگ اور اس وقت اللہ کے سوا تمہارا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ ہی تمہیں کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی،

Translated by

Noor ul Amin

نہ ہی ان لوگوں کی طرف جھکناجن لوگوں نے ظلم کی اور نہ تمہیں بھی آ گ آلے گی پھر تمہیں کوئی سرپرست نہ ملے گاجواللہ سے تمہیں بچاس کے نہ ہی تمہیں مدد پہنچے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی ( ف۲۳۰ ) اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حما یتی نہیں ( ف۲۳۱ ) پھر مدد نہ پاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ایسے لوگوں کی طرف مت جھکنا جو ظلم کر رہے ہیں ورنہ تمہیں آتشِ ( دوزخ ) آچھوئے گی اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار نہ ہوگا پھر تمہاری مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور خبردار! ظالموں کی طرف مائل نہ ہونا ورنہ ( ان کی طرح ) تمہیں بھی آتشِ دوزخ چھوئے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست نہ ہوگا اور نہ ہی تمہاری کوئی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And incline not to those who do wrong, or the Fire will seize you; and ye have no protectors other than Allah, nor shall ye be helped.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be inclined towards the unjust ones lest you will be afflicted by the hell fire. Besides God, no one can be your protector nor will anyone be able to help you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And incline not toward those who do wrong, lest the Fire should touch you, and you have no protectors other than Allah, nor would you then be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not incline to those who are unjust, lest the fire touch you, and you have no guardians besides Allah, then you shall not be helped.

Translated by

William Pickthall

And incline not toward those who do wrong lest the Fire touch you, and ye have no protecting friends against Allah, and afterward ye would not be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनकी तरफ़ न झुको जिन्होंने ज़ुल्म किया वर्ना तुमको आग पकड़ लेगी और अल्लाह के सिवा तुम्हारा कोई मददगार नहीं, फिर तुम कहीं मदद न पाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مسلمانو) ان ظالموں کی طرف مت جھکو کبھی تم کو دوزخ کی آگ لگ جاوے اور (اس وقت) خدا کے سوا تمہارا کوئی رفاقت کرنے والا نہ ہو پھر حمایت تو تمہاری ذرا بھی نہ ہو۔ (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کی طرف نہ جھکنا جنہوں نے ظلم کیا ورنہ تمہیں آگ آلے گی اور اللہ کے سوا کوئی دوست نہیں ہوں گے۔ تمہیں مدد نہ دی جائے گی۔ “ (١١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ، ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے اور تمہیں کوئی ایسا ولی و سرپرست نہ ملے گا جو خدا سے تمہیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں کی طرف مت جھکو جنہوں نے ظلم کیا ایسا کرو گے تو تمہیں آگ پکڑ لے گی اور تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں۔ پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت جھکو ان کی طرف جو ظالم ہیں پھر تم کو لگے گی آگ اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوا مددگار پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ خدا کی نگاہ میں ہے تم ان لوگوں کی طرف جو ظالم ہیں ذرا بھی مائل نہ ہونا کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کو دوزخ کی آگ چمٹ جائے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی مددگار نہ ہو اور تم کو کہیں سے مدد بھی نہ پہونچائی جاسکے