Surat Hood

Surah: 11

Verse: 119

سورة هود

اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ رَبُّکَ ؕ وَ لِذٰلِکَ خَلَقَہُمۡ ؕ وَ تَمَّتۡ کَلِمَۃُ رَبِّکَ لَاَمۡلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾

Except whom your Lord has given mercy, and for that He created them. But the word of your Lord is to be fulfilled that, "I will surely fill Hell with jinn and men all together."

بجز ان کے جن پر آپ کا رب رحم فرمائے ، انہیں تو اسی لئے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہے کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے پر کروں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس پر
رَّحِمَ
رحم کرے
رَبُّکَ
رب آپ کا
وَلِذٰلِکَ
اور اسی لیے
خَلَقَہُمۡ
اس نے پیدا کیا انہیں
وَتَمَّتۡ
اور پوری ہوگئی
کَلِمَۃُ
بات
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
لَاَمۡلَئَنَّ
البتہ میں ضرور بھر دوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنَ الۡجِنَّۃِ
جنوں سے
وَالنَّاسِ
اور انسانوں سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جن پر
رَّحِمَ
رحم کرے
رَبُّکَ
آپ کا رب
وَلِذٰلِکَ
اور اسی لیے
خَلَقَہُمۡ
اس نے پیدا کیا ان کو
وَتَمَّتۡ
اور پوری ہوگئی
کَلِمَۃُ
بات
رَبِّکَ
تیرے رب کی
لَاَمۡلَئَنَّ
کہ میں ضرور بھر دوں گا
جَہَنَّمَ
جہنم کو
مِنَ الۡجِنَّۃِ
جنوں سے
وَالنَّاسِ
اور انسانوں سے
اَجۡمَعِیۡنَ
سبھی سے
Translated by

Juna Garhi

Except whom your Lord has given mercy, and for that He created them. But the word of your Lord is to be fulfilled that, "I will surely fill Hell with jinn and men all together."

بجز ان کے جن پر آپ کا رب رحم فرمائے ، انہیں تو اسی لئے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہے کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے پر کروں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بجز ان لوگوں کے جن پر آپ کا پروردگار رحم کردے۔ اللہ نے تو انھیں پیدا ہی اسی لیے کیا ہے (کہ وہ اختلاف کرتے رہیں) اور آپ کے پروردگار کی یہ بات پوری ہوگئی کہ : میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرجن پرآپ کارب رحم کرے اور اسی لیے اُس نے ان کوپیداکیااورتیرے رب کی وہ بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کوجنوں اورانسانوں سبھی سے ضروربھردوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except those whom Allah has blessed with mercy. And for that He has created them. And per¬fect is the word of your Lord: |"I will surely fill the hell with Jinns and the human beings, all together.|"

مگر جن پر رحم کیا تیرے رب نے اور اسی واسطے ان کو پیدا کیا ہے اور پوری ہوئی بات تیرے رب کی کہ البتہ بھر دوں گا دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے اس کے کہ جس پر آپ کا رب رحم فرما دے۔ اور اسی لیے اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہو کر رہے گی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر کر رہوں گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except for those on whom your Lord has mercy. And it is for this (exercise of freedom of choice) that He has created them. And the word of your Lord was fulfilled: 'Indeed I will fill the Hell, with men and jinn, altogether.'

اور بے راہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے جن پر تیرے رب کی رحمت ہے ۔ اِسی ﴿آزادیِ انتخاب و اختیار﴾ کے لیے ہی تو اس نے انہیں پیدا کیا تھا ۔ 116 اور تیرے رب کی وہ بات پوری ہوگئی جو اس نے کہی تھی کہ میں جہنّم کو جن اور انسان سب سے بھر دوں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جن پر تمہارا پروردگار رحم فرمائے گا ، ان کی بات اور ہے ( کہ اللہ انہیں حق پر قائم رکھے گا ) اور اسی ( امتحان ) کے لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے ۔ ( ٦٤ ) اور تمہارے رب کی وہ بات پوری ہوگی جو اس نے کہی تھی کہ : میں جہنم کو جنات اور انسانوں دونوں سے بھر دوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جن پر تیرا مالک فضل کرے اور اسی اختلاف یا فضل و کرم کے لئے ان کو پیدا کیا 2 اور تیرے مالک کا فرمانا پورا ہوا کہ میں دوزخ کو جنوں اور آدمیوں سب سے ضرور بھروں گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر جن پر آپ کے پروردگار کی رحمت ہو۔ اور سی لئے ان کو پیدا فرمایا ہے اور آپ کے پروردگار کا ارشاد پورا ہوا کہ میں ضرور دوزخ کو اکٹھے جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان لوگوں کے جن پر آپ کا رب رحم کر دے اور اسی اختیار کے لئے ان کو پیدا کیا گیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہو کر رہے گی کہ میں جہنم کی جنات اور لوگوں سے بھر دوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم کرے۔ اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save these on whom thy Lord hath mercy; and for that he hath created them. And fulfilled will be the word of thy Lord: surely I will fill Hell with the jinn and mankind together.

بجز اس کے جس پر آپ کے پروردگار کی رحمت ہو اور اسی لئے اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور آپ کے پروردگار کی یہ بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو جنات اور انسانوں سب سے بھر دوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بجز ان کے جن پر تیرا رب رحم فرمائے اور اسی لئے ان کو اس نے پیدا کیا ہے اور تیرے رب کی بات پوری ہوئی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں ، سب سے بھردوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوراگرآپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن یہ لوگ اسمیں ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے سوائے ان لوگوں کے جن پر آپ کے رب نے رحم فرمایا اور اسی لئے انہیں پیدا فرمایاہے اور آپ کے رب کی بات پوری ہوگئی کہ میں ضرور بالضرور جہنم کو انسانوں اورجنات دونوں سے بھر دوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جن پر آپ کا رب رحم کرے اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جن پر رحم فرما دے تمہارا رب (کہ وہی بےراہ روی سے بچ سکیں گے) اور اللہ نے تو ان کو پیدا ہی اسی (آزادی انتخاب و اختیار) کے لئے کیا ہے، اور پوری ہوگئی ہوگی تمہارے رب کی یہ بات کہ میں ضرور بالضرور بھر کے رہوں گا دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے،

Translated by

Noor ul Amin

سوائے ان کے جن پر آپ کارب رحم کر دے اللہ نے توانہیں پیداہی ( اختلاف ختم کرنے ) کے لئے کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات ( ان کی ہٹ دھرمی کی و جہ سے ) پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر جن پر تمہارے رب نے رحم کیا ( ف۲٤۱ ) اور لوگ اسی لیے بنائے ہیں ( ف۲٤۲ ) اور تمہارے رب کی بات پوری ہوچکی کہ بیشک ضرور جہنم بھر دوں گا جنوں اور آدمیوں کو ملا کر ( ف۲٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے اس شخص کے جس پر آپ کا رب رحم فرمائے ، اور اسی لئے اس نے انہیں پیدا فرمایا ہے ، اور آپ کے رب کا فرمان پورا ہو چکا بیشک میں دوزخ کو جِنّوں اور انسانوں میں سے سب ( اہلِ باطل ) سے ضرور بھر دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

سوائے اس کے جس پر آپ کا پروردگار رحم فرمائے اور اسی ( رحمت ) کے لئے تو ان کو پیدا کیا ہے ۔ اور آپ کے پروردگار کی بات پوری ہوگئی کہ میں جہنم کو تمام جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except those on whom thy Lord hath bestowed His Mercy: and for this did He create them: and the Word of thy Lord shall be fulfilled: "I will fill Hell with jinns and men all together."

Translated by

Muhammad Sarwar

except those upon whom God has granted His mercy. God has created them to receive mercy. The decree of your Lord that He will fill hell with both jinn and human beings has already been ordained.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except him on whom your Lord has bestowed His mercy, and for that did He create them. And the Word of your Lord has been fulfilled (His saying): "Surely, I shall fill Hell with Jinn and men all together."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those on whom your Lord has mercy; and for this did He create them; and the word of your Lord is fulfilled: Certainly I will fill hell with the jinn and the men, all together.

Translated by

William Pickthall

Save him on whom thy Lord hath mercy; and for that He did create them. And the Word of thy Lord hath been fulfilled: Verily I shall fill hell with the jinn and mankind together.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाए उनके जिन पर आपका रब रहम फ़रमाए, और उसने इसी लिए उनको पैदा किया है, और आपके रब की बात पूरी हुई कि मैं जहन्नम को जिन्नात और इंसानों से इकट्ठे भर दूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر جس پر آپ کے رب کی رحمت ہو اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اسی واسطے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہوگی کہ میں جہنم کو جنات سے اور انسانوں سے دونوں سے بھر دوں گا۔ (4) (119)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر وہی بچیں گے جن پر تیرا رب رحم کرے اور اس نے ان کو اسی لیے پیدا کیا اور تیرے رب کی بات پوری ہوگی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سے ضروربھروں گا۔ “ (١١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور بےراہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے جن پر تیرے رب کی رحمت ہے۔ اسی (آزادی انتخاب و اختیار اور امتحان) کے لیے تو اس نے انہیں پیدا کیا تھا۔ اور تیرے رب کی وہ بات پوری ہوگئی جو اس نے کی تھی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر جس پر آپ کا رب رحم فرمائے اور اللہ نے انہیں اسی لئے پیدا فرمایا اور آپ کے رب کی بات پوری ہوگی کہ میں جہنم کو جنات سے اور انسانوں سے دونوں جماعتوں سے بھر دوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جن پر رحم کیا تیرے رب نے اور اسی واسطے ان کو پیدا کیا ہے اور پوری ہوئی بات تیرے رب کی کہ البتہ بھر دوں گا دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں جن پر آپ کا رب رحم کرے اور خدا نے ان کو اسی لئے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی وہ بات پوری ہوگی کہ میں جنات اور انسان سب سے دوزخ کو پھیر دوں گا