Surat Hood

Surah: 11

Verse: 121

سورة هود

وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ ؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ

And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.

ایمان نہ لانے والوں سے کہہ دیجئے کہ تم اپنے طور پر عمل کئے جاؤ ہم بھی عمل میں مشغول ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
اعۡمَلُوۡا
عمل کرو
عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ
اپنی جگہ پر
اِنَّا
بےشک ہم (بھی)
عٰمِلُوۡنَ
عمل کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
لِّلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں سے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
اعۡمَلُوۡا
عمل کرتے رہو
عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ
اپنے طر یقے پر
اِنَّا
بلاشبہ ہم بھی
عٰمِلُوۡنَ
عمل کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.

ایمان نہ لانے والوں سے کہہ دیجئے کہ تم اپنے طور پر عمل کئے جاؤ ہم بھی عمل میں مشغول ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان نہیں لائے آپ ان سے کہئے کہ تم اپنے طریقہ پر عمل کرتے جاؤ۔ ہم بھی عمل کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ اُن لوگوں سے کہہ دیں جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنے طریقے پر عمل کرتے رہوبلاشبہ ہم بھی عمل کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say to those who do not believe, |"Do whatever you can. We are doing (what we can).

اور کہہ دے ان کو جو ایمان نہیں لاتے کام کئے جاؤ اپنی جگہ پر ہم بھی کام کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہہ دیجیے ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنی جگہ پر کرو ( جو کرسکتے ہو) ہم بھی کر رہے ہیں (جو کچھ ہم کرسکتے ہیں)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who are bent on not believing, tell them: 'Work according to your way and we are working according to our way.

رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ، ان سے کہو کہ : تم اپنی موجودہ حالت پر عمل کیے جاؤ ، ہم بھی ( اپنے طریقے پر ) عمل کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دے تم اپنی جگہ جو کرتے ہو کرے جائو عنقریب تم کو سزا ملے گی ہم بھی اپنی جگہ جو کرتے ہیں وہ کر رہے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے فرمادیجئے کہ تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو بیشک ہم بھی عمل کر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے کہہ دیجیے کہ تم اپنی جگہ کام کئے جائو۔ ہم اپنی جگہ پر عمل کر رہے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou unto those who believe not: work according to your condition verily We, going to work in our way.

اور آپ ان لوگوں سے کہہ دیجیے جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو ہم بھی (اپنے طور پر) عمل کررہے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ان سے کہہ دو کہ تم اپنے ڈھیرے پر چلو ، ہم اپنی روش پر چلتے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) ان سے جو ایمان نہیں لائے فرما دیجئے کہ تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو ہم ( اپنے طورپر ) عمل کر رہے ہیںاور تم بھی انتظار کر وہم بھی انتظار کر رہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ ہم (اپنی جگہ) عمل کیے جاتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہہ دو ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے (اس سب کے باوجود) کہ تم لوگ کام کرتے رہو اپنے طریقے پر، ہم کام کئے جا رہے ہیں اپنے طریقے پر،

Translated by

Noor ul Amin

او رجولوگ مومن نہیں آپ ان سے کہیے کہ تم اپنے طریقہ پر عمل کرتے جائو ، ہم بھی عمل کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ( ف۲٤۷ ) ہم اپنا کام کرتے ہیں ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے فرما دیں: تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو ( اور ) ہم ( اپنے مقام پر ) عمل پیرا ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دیجیے! تم اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کرو ( اور ہم ) اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say to those who do not believe: "Do what ever ye can: We shall do our part;

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell the unbelievers, "Do as you wish and I will do as I believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say to those who do not believe: "Act according to your ability and way, We are acting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say to those who do not believe: Act according to your state; surely we too are acting.

Translated by

William Pickthall

And say unto those who believe not: Act according to your power. Lo! We (too) are acting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान नहीं लाए उनसे कह दीजिए कि तुम अपने तरीक़े पर अमल करते रहो और हम (अपने तरीक़े पर) अमल कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ (باوجود ان حجج قاطعہ کے بھی) ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دیجیئے کہ ( میں تم سے الجھتا نہیں) تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو ہم بھی (اپنے طور پر) عمل کر رہے ہیں۔ (121)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے فرمادیں تم اپنی جگہ عمل کرو۔ یقیناً ہم بھی اپنی جگہ عمل کرنے والے ہیں۔ “ (١٢١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان لوگوں سے فرما دیجئے جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو ہم اپنی جگہ عمل کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ دے ان کو جو ایمان نہیں لاتے کام کیے جاؤ اپنی جگہ پر ہم بھی کام کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ یقین نہیں کرتے ان سے کہہ دیجئے کہ تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور ہم بھی عمل کررہے ہیں