Surat Hood

Surah: 11

Verse: 2

سورة هود

اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنَّنِیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ وَّ بَشِیۡرٌ ۙ﴿۲﴾

[Through a messenger, saying], "Do not worship except Allah . Indeed, I am to you from Him a warner and a bringer of good tidings,"

یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو میں تم کو اللہ کی طرف سے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّا
کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ کی
اِنَّنِیۡ
بیشک میں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا
وَّبَشِیۡرٌ
اور خوش خبری دینے والا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّا
یہ کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
اِنَّنِیۡ
بلاشبہ میں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡہُ
اس سے
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا
وَّبَشِیۡرٌ
اور خوشخبری دینے والا ہوں
Translated by

Juna Garhi

[Through a messenger, saying], "Do not worship except Allah . Indeed, I am to you from Him a warner and a bringer of good tidings,"

یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو میں تم کو اللہ کی طرف سے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ میں یقینا اس کی طرف سے تمہارے لئے ڈرانے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو،بلاشبہ میں اس کی طرف سے ایک ڈرانے والااورخوش خبری دینے والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(with an order) that you worship none but Allah - surely, I am for you a warner from Him, and a bearer of glad tidings

کہ عبادت نہ کرو مگر اللہ کی، میں تم کو اسی کی طرف سے ڈر اور خوشخبری سناتا ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اللہ کے۔ یقیناً میں ہوں تمہارے لیے اسی کی جانب سے خبردار کرنے والا اور بشارت دینے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

that you may worship none but Allah. Verily, I have come to you as a warner and a bearer of good news from Him

کہ تم نہ بندگی کرو مگر صرف اللہ کی ۔ میں اس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ کتاب پیغمبر کو حکم دیتی ہے کہ وہ لوگوں سے یہ کہیں ) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، میں اس کی طرف سے تمہیں آگاہ کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے کہ تم خدا کے سوا اور کسی کو نہ پوجو 5 میں اسی کی طرف سے تم کو ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بیشک میں اس کی طرف سے تم کو (ایمان نہ لانے پر) ڈر سنانے والا اور (ایمان لانے پر) خوشخبری دینے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے) تم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو۔ بیشک میں اس کی طرف سے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا گیا ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ یہ) کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Saying: ye shall not worship ought except Allah. Verily I am unto you from Him a warner and a bearer of glad tidings.

(اس مضمون کے ساتھ) کہ کسی کی عبادت نہ کرو بجز اللہ کے میں تم کو اس کی طرف سے ڈرانے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو ۔ میں تمہارے لئے اس کی طرف سے ہوشیار کرنے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہ تم اللہ ؟ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو ۔ بلا شبہ میں اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے تمہارے لئے ڈرانے وا؛ا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے ڈرسنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس بنیادی اور مرکزی مضمون کے ساتھ) کہ تم لوگ بندگی نہ کرو مگر ایک اللہ کی، بیشک میں تمہارے لئے (اے لوگو ! ) اس کی طرف سے خبردار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو ، بیشک میں اس کی طرف سے تمہیں ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ کہ اللہ کے سوا تم کسی کی عبادت مت کرو ، بیشک میں تمہارے لئے اس ( اللہ ) کی جانب سے ڈر سنانے والا اور بشارت دینے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ) اللہ کے سوا کسی کی عبادت ( بندگی ) نہ کرو بلاشبہ میں اس کی طرف سے تمہیں ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It teacheth) that ye should worship none but Allah. (Say): "Verily I am (sent) unto you from Him to warn and to bring glad tidings:

Translated by

Muhammad Sarwar

(It teaches), "People, do not worship anyone besides God. I, (Muhammad), am His Messenger sent to warn you and to give you the glad news.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Saying) worship none but Allah. Verily, I (Muhammad) am unto you from Him a warner and a bringer of glad tidings.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That you shall not serve (any) but Allah; surely I am a warner for you from Him and a giver of good news,

Translated by

William Pickthall

(Saying): Serve none but Allah. Lo! I am unto you from Him a warner and a bringer of good tidings.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कि तुम अल्लाह के सिवा किसी और की इबादत न करो, मैं तुम्हारी जानिब उसकी तरफ़ से डराने वाला और ख़ुश-ख़बरी देने वाला हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایک حکیم باخبر کی طرف سے ہے یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو میں تم کو (الله) کی طرف سے (ایمان نہ لانے پر عذاب سے) ڈرانے والا اور (ایمان لانے پر ثواب کی) بشارت دینے والا ہوں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، یقیناً میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والا ہوں۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہ تم نہ بندگی کرو مگر صرف اللہ کی۔ میں اس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں ، اور بشارت دینے والا بھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حکمت والے باخبر کی طرف سے ہے یہ کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بیشک میں تمہیں اللہ کی طرف سے ڈرانے والا ہوں اور بشارت دینے والا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہ عبادت نہ کرو مگر اللہ کی میں تم کو اسی کی طرف سے ڈر اور خوشخبری سناتا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مقصد یہ ہے کہ تم لوگ سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کی عبادت نہ کرویقین کرو کہ میں تم کو خدا کی طرف سے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں