TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Hood - سورة هود | Verse 20 Translations

Every available translation of Surat Hood, verse 20, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اُولٰٓئِکَ لَمۡ یَکُوۡنُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ۘ یُضٰعَفُ لَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ مَا کَانُوۡا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ السَّمۡعَ وَ مَا کَانُوۡا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۰﴾
Those were not causing failure [to Allah ] on earth, nor did they have besides Allah any protectors. For them the punishment will be multiplied. They were not able to hear, nor did they see.
نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہراسکے اور نہ ان کا کوئی حمائتی اللہ کے سوا ہوا ، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَمۡ
نہ
یَکُوۡنُوۡا
نہ وہ تھے
مُعۡجِزِیۡنَ
عاجز کرنے والے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی مددگار
یُضٰعَفُ
دوگنا کیا جائے گا
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡعَذَابُ
عذاب
مَا
نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استطاعت رکھتے
السَّمۡعَ
سننے کی
وَمَا
اور نہ ہی
کَانُوۡا
تھے وہ
یُبۡصِرُوۡنَ
وہ دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَمۡ یَکُوۡنُوۡا
نہ تھے وہ
مُعۡجِزِیۡنَ
بے بس کرنے والے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
لَہُمۡ
اُ ن کے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی مدد گا ر
یُضٰعَفُ
دوگنا کیا جائے گا
لَہُمُ
اُ ن کے لیے
الۡعَذَابُ
عذاب
مَا
نہ
کَانُوۡا
وہ تھے
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
استطاعت رکھتے
السَّمۡعَ
سننے کی
وَمَا
اور نہ ہی
کَانُوۡا
تھے وہ
یُبۡصِرُوۡنَ
وہ دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

Info

Those were not causing failure [to Allah ] on earth, nor did they have besides Allah any protectors. For them the punishment will be multiplied. They were not able to hear, nor did they see.

نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہراسکے اور نہ ان کا کوئی حمائتی اللہ کے سوا ہوا ، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

یہ لوگ زمین میں (اللہ کو) بےبس کرنے والے نہ تھے اور نہ ہی اللہ کے مقابلہ میں ان کا کوئی حامی ہوگا۔ انھیں دگنا عذاب دیا جائے گا۔ وہ نہ تو (حق بات) سننا گوارا کرسکتے تھے اور نہ ہی خود انھیں کچھ سوجھتا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

وہ زمین میں بے بس کردینے والے نہ تھے اورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کے علاوہ ان کے لیے کوئی مدد گارہیں،ان کے لیے دوگناعذاب کیاجائے گا،وہ نہ سننے کی استطاعت رکھتے تھے اور نہ ہی وہ دیکھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

They were unable to frustrate (Allah&s plan) on the earth, and there were no supporters for them besides Allah. Multiplied for them shall be the punishment. They were not able to hear, nor would they see.

وہ لوگ نہیں تھکانے والے زمین میں بھاگ کر اور نہیں ان کے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی دونا ہے ان کے لئے عذاب نہ طاقت رکھتے تھے سننے کی اور نہ دیکھتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یہ لوگ زمین میں (اللہ کو) ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی ہے ان کے لیے عذاب دو گنا کیا جاتا رہے گا اس لیے کہ) نہ تو وہ سننے کی صلاحیت رکھتے تھے اور نہ ہی دیکھتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

They had no power to frustrate Allah's design in the earth, nor did they have any protectors against Allah. Their chastisement will be doubled. They were unable to hear, nor could they see.

وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی ان کا حامی تھا ۔ انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا ۔ 25 وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

ایسے لوگ روئے زمین پر کہیں بھی اللہ سے بچ کر نہیں نکل سکتے ، اور اللہ کے سوا انہیں کوئی یارومددگار میسر نہیں آسکتے ۔ ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا ۔ ( ١٥ ) یہ ( حق بات کو نفرت کی وجہ سے ) نہ سن سکتے تھے ، اور نہ ان کو ( حق ) سجھائی دیتا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

یہ لوگ دنیا میں خدا کو تھکا نہیں سکتے اگر خدا ان کو عذاب کرنا چاہے) اور نہ خدا کے سوا ان کا کوئی حمایتی ہے قیامت کے دن 3 ان کو اوروں سے دونا عذاب ہوگا نہ وہ سچی بات سن سکتے تھے ایسے کفر و حسد میں غرق تھے اور نہ سیدھا رستہ دیکھ سکتے تھے ایسے اندھے بن گئے تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر ، اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے اور نہ اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار ہے ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کہ یہ لوگ (کفر کی وجہ سے آپ کو) نہ سن سکتے تھے اور نہ (آپکو) دیکھ سکتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

یہ وہ لوگ ہیں جو زمین پر بھی اللہ کو بےبس نہ کرسکیں گے اور ان کے لئے آخرت میں اللہ کے سوا کوئی مددگار نہ ہوگا۔ ان کے لئے دو گنا عذاب ہے۔ یہ لوگ نہ تو سننے کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ دیکھنے کی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

These could not escape on the earth, nor could there be for them protectors against Allah; doubled shall be the torment for them; they were notable to hearken, nor would they be clear sighted.

یہ لوگ زمین پر بھی (اللہ کو) عاجز نہ کرسکے اور نہ اللہ کے مقابلہ میں ان کا کوئی بھی مددگار ہوا ۔ ان کے لئے عذاب دوگنا ہوگا یہ نہ سنتے ہی تھے اور نہ دیکھتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

یہ زمین میں خدا کے قابو سے باہر نہیں اور نہ اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار ہے ۔ ان پر دونا عذاب ہوگا ۔ یہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

یہ وہ لوگ ہیںجو زمین میں بھی ( اللہ تعالیٰ کو ) عاجز کرنے والے نہ تھے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا مدد گار بھی نہیںہے ان کے لئے عذاب دوگنا کردیا جائے گا یہ لوگ سننے کی طاقت نہیںرکھتے تھے اور نہ دیکھتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

یہ لوگ زمین میں کہیں بھاگ کر اللہ کو ہرا نہیں سکتے، اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ (حق بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ دیکھ سکتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

یہ لوگ ایسے نہیں کہ عاجز کردیں (اللہ کو کہیں بھاگ کر) زمین میں، اور نہ ہی ان کا کوئی حمایتی (اور مددگار) ہوسکتا ہے اللہ کے سوا، ان کو دوہرا عذاب دیا جائے (ان کے کئے کا) یہ لوگ (شدت عناد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے) نہ تو سن سکتے تھے (پیغام حق و ہدایت کو) اور نہ ہی ان کو خود کچھ سوجھتا (دکھتا) تھا،

Translated by

Noor ul Amin

Info

یہ لوگ زمین میں ( اللہ کو ) بے بس کرنے والا نہیں بناسکتے اور نہ ہی اللہ کے مقابلے میں ان کاکوئی مدد گارہوگاانہیں دگناعذاب دیاجائے گا اسلئے کہ ( کفروحسدکی وجہ سے ) حق بات سننے کی تاب نہیں لاسکتے تھے اور نہ ہی سیدھی راہ دیکھ سکتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

وہ تھکانے والے نہیں زمین میں ( ف٤٤ ) اور نہ اللہ سے جدا ان کے کوئی حمایتی ( ف٤۵ ) انھیں عذاب پر عذاب ہوگا ( ف٤٦ ) وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

یہ لوگ ( اﷲ کو ) زمین میں عاجز کر سکنے والے نہیں اور نہ ہی ان کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہیں ۔ ان کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا ( کیونکہ ) نہ وہ ( حق بات ) سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ ( حق کو ) دیکھ ہی سکتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

Info

یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو عاجز کرنے والے نہیں تھے اور نہ خدا کے علاوہ ان کا کوئی مددگار اور کارساز تھا ۔ ان کو دوگنا عذاب ہوگا ۔ ( کیونکہ ) یہ نہ ( حق بات ) سن سکتے ہیں ۔ اور نہ ( حقیقت ) دیکھ سکتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

They will in no wise frustrate (His design) on earth, nor have they protectors besides Allah! Their penalty will be doubled! They lost the power to hear, and they did not see!

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Such people will never weaken God's (power) on earth nor will they find any guardian besides God. Their punishment will be doubled and they will not be able to hear or see.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

By no means will they escape on earth, nor have they protectors besides Allah! Their torment will be doubled! They could not bear to listen and they used not to see (the truth).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

These shall not escape in the earth, nor shall they have any guardians besides Allah; the punishment shall be doubled for them, they could not bear to hear and they did not see.

Translated by

William Pickthall

Info

Such will not escape in the earth, nor have they any protecting friends beside Allah. For them the torment will be double. They could not bear to hear, and they used not to see.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

वे लोग ज़मीन में अल्लाह को बेबस करने वाले नहीं और न अल्लाह के सिवा उनका कोई मददगार है, उन पर दोगुना अज़ाब होगा, वे न सुन सकते हैं और न देखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

یہ لوگ (تمام) زمین (کے تختہ) پر (بھی) خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کرسکتے تھے اور نہ ان کا خدا کے سوا کوئی مددگار ہوا (کہ بعد گرفتاری کے چھڑا لیتا) ایسوں کو ( اوروں سے) دونی سزا ہوگی (6) یہ لوگ سن نہ سکتے تھے اور نہ (غایت عناد سے راہ حق کو) دیکھتے تھے۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” یہ لوگ زمین میں کبھی عاجز کرنے والے نہیں اور نہ ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی دوست ہے، ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ وہ نہ سننے کی کوشش کرتے تھے اور نہ ہی دیکھا کرتے تھے۔ “ (٢٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

وہ زمین میں اللہ کو بےبس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلہ میں کوئی ان کا حامی تھا۔ انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا۔ وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

یہ وہ لوگ ہیں جو زمین میں عاجز کرنے والے نہ تھے اور اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہے۔ ان کو دوہرا عذاب کردیا جائے گا۔ یہ لوگ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے اور نہ دیکھتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

وہ لوگ نہیں تھکانے والے زمین میں بھاگ کر اور نہیں ان کے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی دونا ہے ان کے لیے عذاب نہ طاقت رکھتے تھے سننے کی اور نہ دیکھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یہ لوگ زمین میں کہیں بھاگ کر خدا کو عاجز نہیں کرسکتے تھے اور نہ ان کا خدا کے سوا کوئی حمایتی ہوا ان لوگوں کو دگنا عذاب دیا جائے گا یہ لوگ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھ سکتے تھے

Related Verses

29
Surat uz Zumur
39:47
وَ لَوۡ اَنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لَافۡتَدَوۡا بِہٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ بَدَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مَا لَمۡ یَکُوۡنُوۡا یَحۡتَسِبُوۡنَ ﴿۴۷﴾
And if those who did wrong had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby from the worst of the punishment on the Day of Resurrection. And there will appear to them from Allah that which they had not taken into account.
اگر ظلم کرنے والوں کے پاس وہ سب کچھ ہو جو روئے زمین پر ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تو بھی بدترین سزا کے بدلے میں قیامت کے دن یہ سب کچھ دے دیں اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوگا جس کا گمان بھی انہیں نہ تھا ۔
Surat ul Baqara
2:273
لِلۡفُقَرَآءِ الَّذِیۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ضَرۡبًا فِی الۡاَرۡضِ ۫ یَحۡسَبُہُمُ الۡجَاہِلُ اَغۡنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ ۚ تَعۡرِفُہُمۡ بِسِیۡمٰہُمۡ ۚ لَا یَسۡئَلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَافًا ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ﴿۲۷۳﴾٪  5 الرّبع
[Charity is] for the poor who have been restricted for the cause of Allah , unable to move about in the land. An ignorant [person] would think them self-sufficient because of their restraint, but you will know them by their [characteristic] sign. They do not ask people persistently [or at all]. And whatever you spend of good - indeed, Allah is Knowing of it.
صدقات کے مستحق صرف وہ غُربا ہیں جو اللہ کی راہ میں روک دیئے گئے جو ملک میں چل پھر نہیں سکتے نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مالدار خیال کرتے ہیں ، آپ ان کے چہرے دیکھ کر قیافہ سے انہیں پہچان لیں گے وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے تم جو کچھ مال خرچ کرو تو اللہ تعالٰی اس کا جاننے والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:98
اِلَّا الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الۡوِلۡدَانِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ حِیۡلَۃً وَّ لَا یَہۡتَدُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿ۙ۹۸﴾
Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -
مگر جو مرد عورتیں اور بچےّ بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارۂ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے ۔
Surat un Nissa
4:102
وَ اِذَا کُنۡتَ فِیۡہِمۡ فَاَقَمۡتَ لَہُمُ الصَّلٰوۃَ فَلۡتَقُمۡ طَآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ مَّعَکَ وَ لۡیَاۡخُذُوۡۤا اَسۡلِحَتَہُمۡ ۟ فَاِذَا سَجَدُوۡا فَلۡیَکُوۡنُوۡا مِنۡ وَّرَآئِکُمۡ ۪ وَ لۡتَاۡتِ طَآئِفَۃٌ اُخۡرٰی لَمۡ یُصَلُّوۡا فَلۡیُصَلُّوۡا مَعَکَ وَ لۡیَاۡخُذُوۡا حِذۡرَہُمۡ وَ اَسۡلِحَتَہُمۡ ۚ وَدَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ تَغۡفُلُوۡنَ عَنۡ اَسۡلِحَتِکُمۡ وَ اَمۡتِعَتِکُمۡ فَیَمِیۡلُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ مَّیۡلَۃً وَّاحِدَۃً ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِنۡ کَانَ بِکُمۡ اَذًی مِّنۡ مَّطَرٍ اَوۡ کُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤی اَنۡ تَضَعُوۡۤا اَسۡلِحَتَکُمۡ ۚ وَ خُذُوۡا حِذۡرَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ اَعَدَّ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۱۰۲﴾
And when you are among them and lead them in prayer, let a group of them stand [in prayer] with you and let them carry their arms. And when they have prostrated, let them be [in position] behind you and have the other group come forward which has not [yet] prayed and let them pray with you, taking precaution and carrying their arms. Those who disbelieve wish that you would neglect your weapons and your baggage so they could come down upon you in one [single] attack. But there is no blame upon you, if you are troubled by rain or are ill, for putting down your arms, but take precaution. Indeed, Allah has prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
جب تم ان میں ہو اور ان کے لئے نماز کھڑی کرو تو چائیے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ اپنے ہتھیار لئے کھڑی ہو پھر جب یہ سجدہ کر چکیں تو یہ ہٹ کر تمہارے پیچھے آ جائیں اور وہ دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی وہ آ جائے اور تیرے ساتھ نماز ادا کرے اور اپنا بچاؤ اور اپنے ہتھیار لئے رہے کافر چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے سامان سے بے خبر ہو جاؤ تو وہ تم پر اچانک دھاوا بول دیں ہاں اپنے ہتھیار اتار رکھنے میں اُس وقت تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تمہیں تکلیف ہو یا بوجہ بارش کے یا بسبب بیمار ہو جانے کے اور اپنے بچاؤ کی چیزیں ساتھ لئے رہو- یقیناً اللہ تعالٰی نے منکروں کے لئے ذلت کی مار تیار کر رکھی ہے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:192
وَ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ لَہُمۡ نَصۡرًا وَّ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۲﴾
And the false deities are unable to [give] them help, nor can they help themselves.
اور وہ ان کو کسی قسم کی مدد نہیں دے سکتے اور وہ خود بھی مدد نہیں کر سکتے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:197
وَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَکُمۡ وَ لَاۤ اَنۡفُسَہُمۡ یَنۡصُرُوۡنَ ﴿۱۹۷﴾
And those you call upon besides Him are unable to help you, nor can they help themselves."
اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وہ اپنی مدد کرسکتے ۔
Surat ut Tauba
9:18
اِنَّمَا یَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ لَمۡ یَخۡشَ اِلَّا اللّٰہَ فَعَسٰۤی اُولٰٓئِکَ اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۸﴾
The mosques of Allah are only to be maintained by those who believe in Allah and the Last Day and establish prayer and give zakah and do not fear except Allah , for it is expected that those will be of the [rightly] guided.
اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں نمازوں کے پابند ہوں زکٰوۃ دیتے ہوں ، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں
Surat ut Tauba
9:87
رَضُوۡا بِاَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۸۷﴾
They were satisfied to be with those who stay behind, and their hearts were sealed over, so they do not understand.
یہ تو خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر ریجھ گئے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اب وہ کچھ سمجھ عقل نہیں رکھتے ۔
Surat ut Tauba
9:93
اِنَّمَا السَّبِیۡلُ عَلَی الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ وَ ہُمۡ اَغۡنِیَآءُ ۚ رَضُوۡا بِاَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ ۙ وَ طَبَعَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۳﴾
The cause [for blame] is only upon those who ask permission of you while they are rich. They are satisfied to be with those who stay behind, and Allah has sealed over their hearts, so they do not know.
بیشک انہیں لوگوں پر راہ الزام ہے جو باوجود دولتمند ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں یہ خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر خوش ہیں اور ان کے دلوں پر مہر خداوندی لگ چکی ہے جس سے وہ محض بے علم ہوگئے ہیں ۔