Surat Hood

Surah: 11

Verse: 35

سورة هود

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَعَلَیَّ اِجۡرَامِیۡ وَ اَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُجۡرِمُوۡنَ ﴿٪۳۵﴾  3

Or do they say [about Prophet Muhammad], "He invented it"? Say, "If I have invented it, then upon me is [the consequence of] my crime; but I am innocent of what [crimes] you commit."

کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے خود اسی نے گھڑ لیا ہے؟ تو جواب دے کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہو تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور میں ان گناہوں سے بری ہوں جو تم کر رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنِ
اگر
افۡتَرَیۡتُہٗ
گھڑا ہے میں نے اسے
فَعَلَیَّ
تو مجھ ہی پر ہے
اِجۡرَامِیۡ
جرم کرنا میرا
وَاَنَا
اور میں
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُجۡرِمُوۡنَ
تم جرم کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰىہُ
اُس نے گھڑ لیا ہے اسے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنِ
اگر
افۡتَرَیۡتُہٗ
میں نے گھڑ لیا ہے اسے
فَعَلَیَّ
تو مجھ پر ہی ہے
اِجۡرَامِیۡ
میرا جر م
وَاَنَا
اور میں
بَرِیۡٓءٌ
بے تعلق ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُجۡرِمُوۡنَ
تم جرم کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Or do they say [about Prophet Muhammad], "He invented it"? Say, "If I have invented it, then upon me is [the consequence of] my crime; but I am innocent of what [crimes] you commit."

کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے خود اسی نے گھڑ لیا ہے؟ تو جواب دے کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہو تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور میں ان گناہوں سے بری ہوں جو تم کر رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! کیا کافر یہ کہتے ہیں کہ : اس نے یہ (قرآن) خود ہی گھڑ لیا ہے آپ ان سے کہئے کہ : اگر میں نے گھڑا ہے تو میرا گناہ میرے ذمہ ہے اور جو تم جرم کر رہے ہو میں ان سے برئ الذمہ ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ کہتے ہیں کہ اس نے گھڑلیاہے اسے ؟ آپ کہہ دیں اگرمیں نے اسے گھڑلیاہے تو میراجرم مجھ ہی پر ہے اور جو جرم تم کرتے ہواُس سے میں بے تعلق ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they still say that he has forged it? Say, |"If I have forged it, then, upon me is my sin, and I am free of the sins you commit.|"

کیا کہتے ہیں کہ بنا لایا قرآن کو کہہ دے اگر میں بنا لایا ہوں تو مجھ پر ہے میرا گناہ اور میرا ذمہ نہیں جو تم گناہ کرتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (محمد) نے اس (قرآن) کو گھڑ لیا ہے ؟ آپ کہیے کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہے تو اس کا وبال مجھ ہی پر آئے گا اور میں بری ہوں اس سے جو جرم تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) Do they say that he himself has forged this message? Tell them: 'If I have forged this, the guilt of it will fall upon me, but I am not responsible for the crimes you are committing.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ سب کچھ خود گھڑ لیا ہے ؟ ان سے کہو اگر میں نے یہ خود گھڑا ہے تو مجھ پر اپنے جرم کی ذمّہ داری ہے ، اور جو جرم تم کر رہے ہو اس کی ذمّہ داری سے میں بری ہوں ۔ 39 ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ( عرب کے یہ کافر ) لوگ کہتے ہیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے یہ قرآن اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ : اگر میں نے اسے گھڑا ہوگا تو میرے جرم کا وبال مجھی پر ہوگا ، اور جو جرم تم کر رہے ہو ، میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا وہ (یعنی نوح کی قوم والے) کہتے ہیں کہ نوح نے یہ سب جھوٹ بنا لیا ہے 1 اے نوح کہہ دے اگر میں نے یہ اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ (قرآن اپنے پاس سے) بنالیا ہے۔ فرمائیے اگر میں نے اسے بنا لیا ہے تو میرے جرم کا وبال مجھ پر (ہوگا) اور جو گناہ تم کرتے ہو میں اس سے بری الذمہ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا وہ کہتے ہیں کہ اس (قرآن کو) آپ نے گھڑ لیا ہے۔ آپ کہہ دیجیے کہ اگر میں نے اس کو خود سے بنا لیا ہے تو اس الزام کی ذمہ داری میرے اوپر ہے۔ اور جو تم جرم کر رہے ہو میں اس سے بری ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے یہ قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے دل سے بنالیا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر اور جو گناہ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or say they: he hath fabricated it? Say thou: on me then be my guilt, and I am quit of that whereof ye are guilty.

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے (یعنی قرآن کو) گڑھ لیا ہے آپ کہہ دیجیے اگر میں نے اسے گڑھ لیا ہے تو میرے ہی اوپر میرا یہ جرم رہے گا اور تم جو جرم کررہے ہو میں اس سے بری رہوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو گھڑا ہے تو میرے جرم کا وبال میرے ہی اوپر ہے اور جو جرم تم کر رہے ہو ، میں اس سے بَری ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے ( قرآن کو ) خود گھڑ لیا ہے آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے اگر میں نے خود گھڑلیا ہے تو میرے جرم کا وبال مجھ ہی پر ہوگااور میں بری الذمہ ہوں ان گناہوں سے جو تم کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس پیغمبر نے قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے فرما دیں کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہے تو میرے گناہ کے وبال مجھ پر اور جو گناہ تم کرتے ہو میں اس سے بری الذمہ ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس شخص نے اس (قرآن) کو خود ہی گھڑ لیا ہے، تو (ان سے) کہو کہ اگر میں نے اس کو خود گھڑ لیا ہے تو میرے جرم کی ذمہ داری مجھ پر ہے اور میں اس جرم سے بری ہوں جو تم لوگ کر رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا کافرکہتے ہیں کہ: اس ( محمد ) نے یہ ( قرآن ) گھڑلیا ہے کہیے کہ اگرمیں نے گھڑلیا ہے تومیراگناہ میرے ذمہ اورجو تم جرم کررہے ہومیں ان سے بری ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے جی سے بنالیا ( ف۷٤ ) تم فرماؤ اگر میں نے بنالیا ہوگا تو میرا گناہ مجھ پر ہے ( ف۷۵ ) اور میں تمہارے گناہ سے الگ ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس ( قرآن ) کو خود گھڑ لیا ہے ، فرما دیجئے: اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہے تو میرے جرم ( کا وبال ) مجھ پر ہوگا اور میں اس سے بری ہوں جو جرم تم کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ( آپ ) نے ( یہ قرآن ) خود گھڑ لیا ہے ۔ تو کہیئے! اگر میں نے یہ گھڑا ہے تو اس جرم کا وبال مجھ پر ہے اور جو جرم تم کر رہے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they say, "He has forged it"? Say: "If I had forged it, on me were my sin! and I am free of the sins of which ye are guilty!

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they say that Muhammad has falsely ascribed (the Quran) to God? (Muhammad), tell them "Had I falsely ascribed it to God, I shall be responsible for my own sins. I am certainly not responsible for whatever sins you commit!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or they (the pagans of Makkah) say: "He has fabricated it." Say: "If I have fabricated it, upon me be my crimes, but I am innocent of (all) those crimes which you commit.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they say: He has forged it? Say: If I have forged it, on me is my guilt, and I am clear of that of which you are guilty.

Translated by

William Pickthall

Or say they (again): He hath invented it? Say: If I have invented it, upon me be my crimes, but I am innocent of (all) that ye commit.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे कहते हैं कि पैग़म्बर ने इसको घड़ लिया है? कह दीजिए कि अगर मैंने इसको घड़ा है तो मेरा जुर्म मेरे ऊपर है और जो जुर्म तुम कर रहे हो उससे मैं बरी हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نعوذ بالله) یہ قرآن تراش لیا ہے آپ (جواب میں) فرما دیجیئے کہ (اگر (بالفرض) میں نے تراشہ ہوگا تو میرا یہ جرم مجھ پر (عائد) ہوگا اور تم میرے جرم سے بری الزمہ ہوگے) اور میں تمہارے اس جرم سے بری الزمہ ہوں گا۔ (3) (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے بنالیا ہے۔ فرما دیں اگر میں نے اسے اپنی طرف سے بنا لیا ہے تو میرا جرم مجھ پر ہے اور میں اس سے بری ہوں جو تم جرم کرتے ہو۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ سب کچھ خود گھڑ لیا ہے ؟ ان سے کہو : اگر میں نے یہ خود ھڑا ہے تو مجھ پر اپنے جرم کی ذمہ داری ہے ، اور جو جرم تم کر رہے ہو ، اس کی ذمہ داری سے میں بری ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ کہتے ہیں کو اس نے قرآن کو اپنے پاس سے بنا لیا۔ آپ فرما دیجئے کہ اگر میں نے اس کو اپنے پاس سے بنا لیا ہے تو مجھ ہی پر اس کا جرم ہے اور میں اس سے بری ہوں جو جرم تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا کہتے ہیں کہ بنا لایا قرآن کو کہہ دے اگر میں بنا لایا ہوں تو مجھ پر ہے میرا گناہ اور میرا ذمہ نہیں جو تم گناہ کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا کفار مکہ یوں کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم پیغمبر نے گھڑ لیا ہے آپ کہہ دیجئے اگر میں نے قرآن کریم کو از خود بنایا ہے تو میرا گناہ مجھ ہی پر واقع ہوگا اور میں ان جرائم سے جن کا تم ارتکاب کرتے رہتے ہو بری الذمہ ہوں