Surat Hood

Surah: 11

Verse: 42

سورة هود

وَ ہِیَ تَجۡرِیۡ بِہِمۡ فِیۡ مَوۡجٍ کَالۡجِبَالِ ۟ وَ نَادٰی نُوۡحُۨ ابۡنَہٗ وَ کَانَ فِیۡ مَعۡزِلٍ یّٰـبُنَیَّ ارۡکَبۡ مَّعَنَا وَ لَا تَکُنۡ مَّعَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۴۲﴾

And it sailed with them through waves like mountains, and Noah called to his son who was apart [from them], "O my son, come aboard with us and be not with the disbelievers."

وہ کشتی انہیں پہاڑوں جیسی موجوں میں لے کر جا رہی تھی اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے لڑکے کو جو ایک کنارے پر تھا ، پکار کر کہا کہ اے میرے پیارے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ رہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہِیَ
اور وہ
تَجۡرِیۡ
چل رہی تھی
بِہِمۡ
ساتھ ان کے
فِیۡ مَوۡجٍ
موج / لہر میں
کَالۡجِبَالِ
پہاڑوں جیسی
وَنَادٰی
اور پکارا
نُوۡحُۨ
نوح نے
ابۡنَہٗ
اپنے بیٹے کو
وَکَانَ
اور تھا وہ
فِیۡ مَعۡزِلٍ
الگ جگہ میں
یّٰـبُنَیَّ
اے میرے بیٹے
ارۡکَبۡ
سوار ہوجاؤ
مَّعَنَا
ساتھ ہمارے
وَلَا
اور نہ
تَکُنۡ
تم ہو
مَّعَ الۡکٰفِرِیۡنَ
ساتھ کافروں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہِیَ
اور وہ
تَجۡرِیۡ
چلنے لگی
بِہِمۡ
اُ نہیں لے کر
فِیۡ مَوۡجٍ
موج میں
کَالۡجِبَالِ
پہاڑ جیسی
وَنَادٰی
اور پکارا
نُوۡحُۨ
نوح نے
ابۡنَہٗ
اپنے بیٹے کو
وَکَانَ
اور وہ تھا
فِیۡ مَعۡزِلٍ
الگ تھلگ جگہ میں
یّٰـبُنَیَّ
اے میرے چھوٹے بیٹے
ارۡکَبۡ
سوار ہو جاؤ
مَّعَنَا
ہمارے ساتھ
وَلَا
اور نہ
تَکُنۡ
تم ہو جاؤ
مَّعَ الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے ساتھ
Translated by

Juna Garhi

And it sailed with them through waves like mountains, and Noah called to his son who was apart [from them], "O my son, come aboard with us and be not with the disbelievers."

وہ کشتی انہیں پہاڑوں جیسی موجوں میں لے کر جا رہی تھی اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے لڑکے کو جو ایک کنارے پر تھا ، پکار کر کہا کہ اے میرے پیارے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ رہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کشتی ان لوگوں کو لئے چلی جارہی تھی جبکہ ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی۔ اس حال میں نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جبکہ وہ ایک کنارے پر (کھڑا) تھا : بیٹا ! ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجا اور کافروں کا ساتھ نہ دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کشتی پہاڑجیسی موج میں انہیں لے کر چلنے لگی اورنوح نے اپنے بیٹے کوپکارااوروہ الگ تھلگ جگہ میں تھا: ’’اے میرے چھوٹے بیٹے! ہمارے ساتھ سوارہوجاؤاورکافروں کے ساتھ نہ ہوجاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it was sailing with them amidst the waves like mountains. And Nuh called out to his son, who was at an isolated place, |"0 my child, come on board with us, and do not be in the company of the disbelievers.|"

اور وہ لیے جارہی تھی ان کو لہروں میں جیسے پہاڑ اور پکارا نوح نے اپنے بیٹے کو اور وہ ہو رہا تھا کنارے اے بیٹے سوار ہوجا ساتھ ہمارے اور مت رہ ساتھ کافروں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ چل رہی تھی ان سب کو لے کر پہاڑ جیسی موجوں کے درمیان سے اور نوح نے پکارا اپنے بیٹے کو اور وہ ایک کنارے کی طرف تھا کہ اے میرے بیٹے آؤ ہمارے ساتھ (کشتی میں) سوار ہوجاؤ اور کافروں کے ساتھ مت رہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Ark sailed along with them amid mountain-like waves. Noah, spotting his son at a distance, called out to him: 'My son. embark with us. and do not be with the unbelievers.'

کشتی ان لوگوں کو لیے چلی جا رہی تھی اور ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی ۔ نوح کا بیٹا دور فاصلے پر تھا ۔ نوح نے پکار کر کہا بیٹا ، ہمارے ساتھ سوار ہو جاؤ ، کافروں کے ساتھ نہ رہ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ کشتی پہاڑوں جیسی موجوں کے درمیان چلی جاتی تھی ۔ اور نوح نے اپنے اس بیٹے کو جو سب سے الگ تھا ، آواز دی کہ : بیٹے ! ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤ ، اور کافروں کے ساتھ نہ رہو ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ کشتی پہاڑوں کی سی موجوں میں ان کو لئے ہوئے جا رہی تھی اور نوح نے اپنے بیٹے کو کنعان کو آواز دی وہ کشتی سے الگ تھا بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ مت رہ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ ان کو لے کر پہاڑوں جیسی موجوں میں چلنے لگی اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو آواز دی اور وہ (کشتی سے) الگ تھا کہ میرے بیٹے ! ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤ اور کافروں کے ساتھ مت رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کشتی ان کو پہاڑ جیسی موجود (لہروں) میں لے کر چلنے لگی۔ نوح نے اپنے بیٹے کو جو ایک علیحدہ مقام پر تھا اس کو آواز دی کہ اے میرے بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہو جائو اور کافروں کے ساتھ مت رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it moved on with them amidst waves like mountains. And Nuh called out his son, and he was apart: O my son! embark with us, and be not with the infidels.

اور وہ (کشتی) انہیں لے کر چلنے لگی پہاڑ جیسی موجوں میں ۔ اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے لڑکے کو پکارا اور وہ کنارے پر تھا ۔ کہ اے میرے (پیارے) بیٹے سوار ہوجا ہمارے ساتھ اور کافروں کے ساتھ مت رہ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اوروہ کشتی ، پہاڑوں کی طرح اٹھتی موجوں کے درمیان ، ان کو لے کر چلنے لگی اور نوح نے اپنے بیٹے کو ، جو اس سے الگ تھا ، آواز دی کہ اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور ان کافروں کا ساتھ نہ دے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کشتی پہاڑ جیسی موجوں میںانہیں لے کر چلی اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے بیٹے کوآواز دی جو ( ان سے ) دور علیحدہ تھا بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کا فروں کے ساتھ نہ رہ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ ان کو لے کر طوفان کی لہروں میں چلنے لگی۔ لہریں کیا تھیں گویا پہاڑ تھے۔ اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو جو کشتی سے الگ تھا پکارا کہ بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤ اور کافروں میں شامل نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (کشتی) چلی جا رہی تھی ان سب کو لے کر پہاڑوں جیسی موجوں کے درمیان، اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکار کر کہا جب کہ وہ دور ایک فاصلے پر تھا کہ اے میرے بیٹے سوار ہوجا تو ہمارے ساتھ (اس کشتی میں) اور مت ساتھ رہ تو ان کافروں کے (جنہوں نے غرق ہونا ہے)

Translated by

Noor ul Amin

وہ کشتی پہاڑجیسی موجوں میں ان لوگوں کو لئے چلی جا رہی تھی نوح نے اپنے بیٹے کو پکاراجبکہ وہ ایک کنارے پر تھابیٹاہمارے ساتھ کشتی میں سوارہوجائواور کافروں کاساتھ نہ دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی انھیں لیے جارہی ہے ایسی موجوں میں جیسے پہاڑ ( ف۹۱ ) اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا ( ف۹۲ ) اے میرے بچے ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کشتی پہاڑوں جیسی ( طوفانی ) لہروں میں انہیں لئے چلتی جا رہی تھی کہ نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ ان سے الگ ( کافروں کے ساتھ کھڑا ) تھا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ رہ

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( کشتی ) انہیں ایسی موجوں ( لہروں ) میں سے لئے جا رہی تھی جو پہاڑوں جیسی تھیں اور نوح ( ع ) نے اپنے بیٹے کو آواز دی جوکہ الگ ایک گوشہ میں ( کھڑا ) تھا ۔ اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ ( کشتی میں ) سوار ہو جا ۔ اور کافروں کے ساتھ نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So the Ark floated with them on the waves (towering) like mountains, and Noah called out to his son, who had separated himself (from the rest): "O my son! embark with us, and be not with the unbelievers!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When the Ark sailed on with them amid the mountainous waves, Noah called out to his son who kept away from them, "My son, embark with us. Do not stay with the unbelievers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So it (the ship) sailed with them amidst waves like mountains, and Nuh called out to his son, who had separated himself (apart): "O my son! Embark with us and be not with the disbelievers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it moved on with them amid waves like mountains; and Nuh called out to his son, and he was aloof: O my son! embark with us and be not with the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And it sailed with them amid waves like mountains, and Noah cried unto his son - and he was standing aloof - O my son! Come ride with us, and be not with the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कश्ती पहाड़ जैसी मौजों के दरमियान उनको लेकर चलने लगी, और नूह (अलै॰) ने अपने बेटे को पुकारा जो उससे अलग था कि ऐ मेरे बेटे, हमारे साथ सवार हो जा और काफ़िरों के साथ मत रह।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ کشتی ان کو لے کر پہاڑ جیسی موجوں میں چلنے لگی اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے ایک (سگے یا سوتیلے) بیٹے کو پکارا اور وہ (کشتی سے) (1) علیحدٰہ مقام پر تھا کہ اے میرے پیارے بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور عقیدہ میں کافروں کے ساتھ نہ ہو۔ (2) (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کشتی ان کو لے کر پہاڑوں جیسی موجوں میں چلی جارہی تھی اور نوح نے اپنے بیٹے کو آواز دی اور وہ ایک الگ جگہ میں تھا۔ اے میرے بیٹے ! ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ شامل نہ ہو۔ “ (٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کشتی ان لوگوں کو لیے چلی جا رہی تھی اور ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی۔ نوح کا بیٹا دور فاصلے پر تھا۔ نوح نے پکار کر کہا بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا ، کافروں کے ساتھ نہ رہ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ کشتی ان کو لے کر پہاڑوں جیسی موجوں میں چلنے لگی اور نوح نے اپنے بیٹے کو آواز دی اور وہ ان سے ہٹا ہوا تھا کہ اے میرے چھوٹے سے بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤ اور کافروں کے ساتھ مت ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لیے جا رہی تھی ان کو لہروں میں جیسے پہاڑ اور پکارا نوح نے اپنے بیٹے کو اور وہ ہو رہا تھا کنارے اے بیٹے سوار ہوجا ساتھ ہمارے اور مت رہ ساتھ کافروں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ کشتی ا ن سب کو لے کر پہاڑ جیسی بلند موجود میں چلنے لگی اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے یعنی کنعان کو پکارا اور وہ بیٹا ایک علیحدہ مقام پر تھا اے میرے بیٹے ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ شامل نہ ہو