Surat Hood

Surah: 11

Verse: 48

سورة هود

قِیۡلَ یٰنُوۡحُ اہۡبِطۡ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَکٰتٍ عَلَیۡکَ وَ عَلٰۤی اُمَمٍ مِّمَّنۡ مَّعَکَ ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُہُمۡ ثُمَّ یَمَسُّہُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۴۸﴾

It was said, "O Noah, disembark in security from Us and blessings upon you and upon nations [descending] from those with you. But other nations [of them] We will grant enjoyment; then there will touch them from Us a painful punishment."

فر ما دیا گیا کہ اے نوح! ہماری جانب سے سلامتی اور ان برکتوں کے ساتھ اتر ، جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کی بہت سی جماعتوں پر اور بہت سی وہ امتیں ہونگی جنہیں ہم فائدہ تو ضرور پہنچائیں گے لیکن پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قِیۡلَ
کہا گیا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
اہۡبِطۡ
اتر جا
بِسَلٰمٍ
ساتھ سلامتی کے
مِّنَّا
ہماری طرف سے
وَبَرَکٰتٍ
اور برکتوں کے
عَلَیۡکَ
تجھ پر
وَعَلٰۤی اُمَمٍ
اور جماعتوں پر
مِّمَّنۡ
ان میں سے جو
مَّعَکَ
ساتھ ہیں تیرے
وَاُمَمٌ
اور کئی جماعتیں
سَنُمَتِّعُہُمۡ
عنقریب ہم فائدہ دیں گے انہیں
ثُمَّ
پھر
یَمَسُّہُمۡ
پہنچے گا انہیں
مِّنَّا
ہماری طرف سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قِیۡلَ
کہا گیا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
اہۡبِطۡ
اتر جاؤ
بِسَلٰمٍ
سلامتی کے ساتھ
مِّنَّا
ہماری جانب سے
وَبَرَکٰتٍ
اور بر کتوں کے ساتھ
عَلَیۡکَ
تم پر
وَعَلٰۤی
اور اوپر
اُمَمٍ
گروہوں کے
مِّمَّنۡ
اس میں سے جو
مَّعَکَ
تمہارے ساتھ ہیں
وَاُمَمٌ
اور کچھ گروہ
سَنُمَتِّعُہُمۡ
جلد ہی ہم سازو سامان دیں گے انہیں
ثُمَّ
پھر
یَمَسُّہُمۡ
پہنچے گا اُ نہیں
مِّنَّا
ہماری طرف سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

It was said, "O Noah, disembark in security from Us and blessings upon you and upon nations [descending] from those with you. But other nations [of them] We will grant enjoyment; then there will touch them from Us a painful punishment."

فر ما دیا گیا کہ اے نوح! ہماری جانب سے سلامتی اور ان برکتوں کے ساتھ اتر ، جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کی بہت سی جماعتوں پر اور بہت سی وہ امتیں ہونگی جنہیں ہم فائدہ تو ضرور پہنچائیں گے لیکن پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حکم ہوا : نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر اور ان جماعتوں پر (نازل ہوئیں) جو تیرے ساتھ ہیں، کشتی سے اتر آؤ۔ اور (ان کی نسل سے) کچھ اور امتیں ہوں گی جنہیں ہم سامان زیست دیں گے پھر انھیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہاگیا: ’’اے نوح!ہماری جانب سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ اُترجاؤ تم پراوراُن گروہوں پر جو تمہارے ساتھ ہیں اورکچھ گروہ ایسے ہیں کہ جلدہی ان کوہم سازوسامان دیں گے پھر اُنہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It was said, |"0 Nuh, disembark in peace from Us and with blessings upon you and upon the peoples (springing) from those with you. And there are peoples whom We shall give some enjoyment, then a painful punishment from Us will visit them.|"

حکم ہوا اے نوح اتر سلامتی کے ساتھ ہماری طرف سے اور برکتوں کے ساتھ تجھ پر اور ان فرقوں پر جو تیرے ساتھ ہیں، اور دوسرے فرقے ہیں کہ ہم فائدہ دیں گے ان کو پھر پہنچے گا ان کو ہماری طرف سے عذاب دردناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حکم ہوا اے نوح اتر جاؤ ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ جو آپ پر بھی ہوں گی اور ان امتوں پر بھی جو آپ کے ساتھیوں کی نسلوں سے وجود میں آئیں گی اور کچھ اور قومیں (بھی ہوں گی) جنہیں ہم (دنیا کے) کچھ فوائد دیں گے پھر ان کو ہماری طرف سے ایک دردناک عذاب آپکڑے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It was said: 'Noah! Disembark, with Our peace, and with blessings upon you and upon those who are with you. There are also people whom We shall allow to enjoy themselves for a while, and then a painful chastisement from Us shall afflict them.'

حکم ہوا اے نوح اتر جا 52 ، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہیں تجھ پر اور ان گروہوں پر جو تیرے ساتھ ہیں ، اور کچھ گروہ ایسے بھی ہیں جن کو ہم کچھ مدّت سامانِ زندگی بخشیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرمایا گیا کہ : اے نوح اب ( کشتی سے ) اتر جاؤ ، ہماری طرف سے وہ سلامتی اور برکتیں لے کر جو تمہارے لیے بھی ہیں اور تمہارے ساتھ جتنی قومیں ہیں ، ان کے لیے بھی ۔ اور کچھ قومیں ایسی ہیں جن کو ہم ( دنیا میں ) لطف اٹھانے کا موقع دیں گے ، پھر ان کو ہماری طرف سے ایک دردناک عذاب آپکڑے گا ۔ ( ٢٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پروردگار کی طرف سے کہا گیا اے نوح ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ کشتی سے اتر اور تجھ پر اور تیرے ساتھ والوں سے جو گڑھ پیدا ہوں گے ان پر برکتوں کے ساتھ 3 اور کچھ گروہ ایسے بھی پیدا ہوں گے جن کو ہم چند روز دنیا کا مزہ لینے دیں گے پھر آخرت میں ان کو ہمار طرف سے تکلیف کا عذاب پہنچے گا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا اے نوح (علیہ السلام) ! اتریں ہماری طرف سے لام اور برکتیں لے کر جو آپ پر اور ان لوگوں (جماعتوں) پر (نازل) ہوں گی جو آپ کے ساتھ ہیں اور (ایسی) امتیں (بھی) ہوں گی جن کو ہم (دنیا کے) فائدے دیں گے پھر ان کو ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہا گیا اے نوح ہماری طرف سے آپ پر جو سلامتی اور برکتیں ہیں ان کے ساتھ (اس کشتی سے) اتر جائیے اور ان جماعتوں پر بھی رحمتیں ہیں جو تمہارے ساتھ ہیں۔ لیکن وہ گروہ جن کو ہم چند دنوں کے عیش و آرام دیں گے پھر ان کو ہماری طرف سے درد ناک عذاب دیا جائیگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

حکم ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (جو) تم پر اور تمہارے ساتھ کی جماعتوں پر (نازل کی گئی ہیں) اتر آؤ۔ اور کچھ اور جماعتیں ہوں گی جن کو ہم (دنیا کے فوائد سے) محظوظ کریں گے پھر ان کو ہماری طرف سے عذاب الیم پہنچے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It was said: Nuh! get thou down with peace from us and blessings upon thee and the communities with thee. And there shall be communities whom we shall let enjoy themselves, and thereafter there shall befall them from us a torment afflictive.

ارشاد ہوا کہ اے نوح (علیہ السلام) اترو ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں لے کر اپنے اوپر بھی اور ان جماعتوں پر بھی جو تمہارے ساتھ ہیں ۔ اور جماعتیں تو ایسی بھی ہوں گی کہ ہم انہیں چند روزہ عیش دیں گے پھر ان پر ہماری طرف سے عذاب دردناک ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ارشاد ہوا: اے نوح! اترو ، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ ، اپنے اوپر بھی اور ان امتوں پر بھی جو ان سے ظہور میں آئیں جو تمہارے ساتھ ہیں اور ایسی امتیں بھی اٹھیں گی ، جن کو ہم بہرہ مند کریں گے ، پھر ان کو ہماری طرف سے ایک عذابِ دردناک پکڑے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ارشاد ہوا اے نوح! ہماری طرف سے امن و سلامتی کے ساتھ اتریئے اور برکتوں کے ساتھ جو تم پر اور ان قوموں پر ہے جو آپ کے ساتھ نازل ہوں گی اور بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہوں گی جنہیں ہم چند روزہ عیش دیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

حکم ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ جو تم پر اور تمہارے ساتھ کی جماعتوں پر کی گئی ہیں اتر آئو۔ کچھ اور جماعتیں ہوں گی جن کو ہم دنیا کے فوائد سے محظوظ کریں گے، پھر ان کو ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوا، اے نوح، اتر جاؤ، تم اس حال میں کہ ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہوں تم پر بھی، اور ان سب گروہوں پر بھی جو تمہارے ساتھ ہیں، اور تمہارے بعد والوں میں کچھ گروہ ایسے بھی ہوں گے کہ انھیں ہم کچھ مدت تک تو سامان زندگی برابر بخشتے رہیں گے، مگر پھر (ان کے کفر وعناد کے سبب) ان کو پہنچ کر رہے گا ہماری طرف سے ایک بڑا ہی دردناک عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

حکم ہوا:نوح!اب آپ ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ کشتی سے نیچے اترآئیے اور ان برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر اور تیرے ساتھی جماعتوں پر ( نازل ہوئیں ) اور کچھ قوموں کو ہم دنیامیں آرام و آزمائش دیں گے پھرانہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا گیا اے نوح! کشتی سے اتر ہماری طرف سے سلام اور برکتوں کے ساتھ ( ف۱۰۱ ) جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کے کچھ گروہوں پر ( ف۱۰۲ ) اور کچھ گروہ ہیں جنہیں ہم دنیا برتنے دیں گے ( ف۱۰۳ ) پھر انھیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ( ف۱۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرمایا گیا: اے نوح! ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ ( کشتی سے ) اتر جاؤ جو تم پر ہیں اور ان طبقات پر ہیں جو تمہارے ساتھ ہیں ، اور ( آئندہ پھر ) کچھ طبقے ایسے ہوں گے جنہیں ہم ( دنیوی نعمتوں سے ) بہرہ یاب فرمائیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب آپہنچے گا

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا ۔ اے نوح ( ع ) اترو ۔ ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہوں تم پر اور ان گروہوں پر جو تمہارے ساتھ ہیں ( یا بالفاظ مناسب تمہارے ساتھ والوں سے پیدا ہونے والی نسلوں پر ) اور تمہارے بعد کچھ ایسے گروہ بھی ہوں گے جنہیں ہم کچھ مدت کیلئے ( دنیاوی ) فائدہ اٹھانے کا موقع دیں گے پھر ( انجامِ کار ) انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The word came: "O Noah! Come down (from the Ark) with peace from Us, and blessing on thee and on some of the peoples (who will spring) from those with thee: but (there will be other) peoples to whom We shall grant their pleasures (for a time), but in the end will a grievous penalty reach them from Us."

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah was told, "Get down from the Ark. Your Lord's peace and blessings are upon you and your followers. Your Lord will grant favors to other nations and then afflict them with a painful torment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It was said: "O Nuh! Come down (from the ship) with peace from Us and blessings on you and on the people who are with you (and on some of their offspring), but (there will be other) people to whom We shall grant their pleasures (for a time), but in the end a painful torment will reach them from Us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It was said: O Nuh! descend with peace from Us and blessings on you and on the people from among those who are with you, and there shall be nations whom We will afford provisions, then a painful punishment from Us shall afflict them.

Translated by

William Pickthall

It was said (unto him): O Noah! Go thou down (from the mountain) with peace from Us and blessings upon thee and some nations (that will spring) from those with thee. (There will be other) nations unto whom We shall give enjoyment a long while and then a painful doom from Us will overtake them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा गया कि ऐ नूह! उतरो हमारी तरफ़ से सलामती के साथ और बरकतों के साथ तुम पर और उन गिरोहों पर जो तुम्हारे साथ हैं, और (उनसे ज़हूर में आने वाले) गिरोह कि हम उनको फ़ायदा देंगे फिर उनको हमारी तरफ़ से एक दर्दनाक अज़ाब पकड़ लेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہا گیا کہ اے نوح (علیہ السلام) (اب جودی پر سے زمین پر) اترو ہماری طرف سے سلام اور برکتیں لے کر جو تم پر نازل ہوں گی اور ان جماعتوں پر کہ تمہارے ساتھ ہیں اور بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہوں گی کہ ہم ان کو (دنیا میں) چند روز عیش دیں گے پھر ( آخرت میں) ان پر ہماری طرف سے سزائے سخت واقع ہوگی۔ (5) (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کہا گیا اے نوح ! ہماری طرف سے سلامتی اور برکات کے ساتھ اتر جاؤ۔ تجھ پر اور ان جماعتوں پر جو ان لوگوں سے ہوں گی جو تیرے ساتھ ہیں۔ اور جماعتیں ہیں جن کو ہم فائدہ دیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حکم ہوا اے نوح ، اتر جا ، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہیں تجھ پر اور ان گروہوں پر جو تیرے ساتھ ہیں اور کچھ گروہ ایسے بھی ہیں جن کو ہم کچھ مدت سامان زندگی بخشیں گے ، پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حکم ہوا کہ اے نوح تم اتر جاؤ سلامتی کے ساتھ جو ہماری طرف سے ہے اور برکتوں کے ساتھ جو تم پر اور ان جماعتوں پر ہیں جو تمہارے ساتھ ہیں اور بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جنہیں ہم نفع پہنچائیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حکم ہوا اے نوح اتر سلامتی کے ساتھ ہماری طرف سے اور برکتوں کے ساتھ تجھ پر اور ان فرقوں پر جو تیرے ساتھ ہیں اور دوسرے فرقے ہیں کہ فائدہ دیں گے ان کو پھر پہنچے گا ان کو ہماری طرف سے عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حکم دیا گیا اے نوح (علیہ السلام) ہماری سلامتی اور ہماری وہ برکتیں لیکر پہاڑ سے نیچے اتر جو تجھ پر اور ان جماعتوں پر جو تیرے ساتھ ہیں نازل ہوتی رہیں گی اور بہت جماعتیں ایسی بھی ہوں گی جس کو ہم تھوڑے دنوں سود مند رکھیں گے پھر ہماری جانب سے ان پردرد ناک عذاب واقع ہوگا