Surat Hood

Surah: 11

Verse: 51

سورة هود

یٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ اَجۡرًا ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی الَّذِیۡ فَطَرَنِیۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۵۱﴾

O my people, I do not ask you for it any reward. My reward is only from the one who created me. Then will you not reason?

اے میری قوم! میں تم سے اس کی کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تو کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَاۤ
نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں سوال کرتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کسی اجر کا
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلَی
اس پر
الَّذِیۡ
جس نے
فَطَرَنِیۡ
پیدا کیا مجھے
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
لَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ
نہیں میں تم سے مانگتا
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کوئی اجرت
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اُ جرت میری
اِلَّا
مگر
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡ
جس نے
فَطَرَنِیۡ
مجھے پیدا کیا
اَفَلَا
تو کیانہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

O my people, I do not ask you for it any reward. My reward is only from the one who created me. Then will you not reason?

اے میری قوم! میں تم سے اس کی کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تو کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے قوم ! میں تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ کیا تم سوچتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میری قوم!میں اس پرتم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا،میری اجرت اسی پر ہے جس نے مجھے پیداکیا ہے توکیاتم سمجھتے نہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 my people, I ask you no reward for it. My reward is only on the One who created me. Have you, then, no sense?

اے قوم میں تم سے نہیں مانگتا اس پر مزدوری میری مزدوری اسی پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر کیا تم نہیں سمجھتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میری قوم کے لوگو ! میں تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ نہیں ہے میرا اجر مگر اسی کے ذمہ جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! I seek no reward from you for my work. My reward lies only with Him Who created me. Do you not understand anything?

اے برادرانِ قوم ، اس کام پر میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا ، میرا اجر تو اس کے ذمّہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، کیا تم عقل سے ذرا کام نہیں لیتے؟ 56

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے میری قوم ! میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر کسی اور نے نہیں ، اس ذات نے اپنے ذمے لیا ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھائیو میں تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو اسی خدا پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا کیا تم کو عقل نہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میری قوم ! میں تم سے اس پر کوئی صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے فرمایا پھر تم کیوں نہیں سمجھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میری قوم ! میں تم سے اس پر کوئی بدلہ (اجرت) نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو اس اللہ پر ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My people! I ask of you no hire therefor, my hire is cnly on Him who created me, will ye not then reflect?

اے میری قوم میں تم سے اس (تبلیغ) پر کچھ معاوضہ نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو بس اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے پھر کیا تم (اس کو) نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میری قوم کے لوگو! میں اس پر تم سے کسی معاوضے کا طالب نہیں ہوں ۔ میرا اجر تو بس اسی کے ذمے ہے ، جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اے میری قوم! میں تم سے اس ـ ( تبلیغ کے کام ) کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا کیا تم ( اس حقیقت کو ) نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میری قوم ! میں ( اس وعظ و نصیحت کا) تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا، میرا صلہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے میری قوم ! میں (تبلیغ کے) اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو بس اسی ذات (اقدس) کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے، کیا پھر بھی تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اے میری قوم!میں تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتامیرا صلہ تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا کیا تم سوچتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے قوم! میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا ، میری مزدوری تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ( ف۱۱۲ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میری قوم! میں اس ( دعوت و تبلیغ ) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، میرا اجر فقط اس ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے

Translated by

Hussain Najfi

اے میری قوم! میں اس ( تبلیغ ) پر تم سے کوئی مالی معاوضہ نہیں مانگتا ۔ میرا معاوضہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تم کیوں عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my people! I ask of you no reward for this (Message). My reward is from none but Him who created me: Will ye not then understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, I do not ask any reward for what I have preached to you. No one can give me my reward except my Creator. Will you then not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my people I ask of you no reward for it (the Message). My reward is only from Him Who created me. Will you not then understand"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my people! I do not ask of you any reward for it; my reward is only with Him Who created me; do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

O my people! I ask of you no reward for it. Lo! my reward is the concern only of Him Who made me. Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरी क़ौम! मैं इस पर तुमसे कोई अज्र नहीं माँगता, मेरा अज्र तो उसी पर है जिसने मुझे पैदा किया है, क्या तुम समझते नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میری قوم میں تم سے اس (تبلیغ) پر کچھ معاوضہ نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو صرف اس (الله) کے ذمہ ہے جس نے مجھ کو (عدم محض سے) پیدا کیا پھر کیا (تم اس کو) نہیں سمجھتے۔ (2) (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے میری قوم ! میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر اس کے سوا کسی پر نہیں جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے ؟ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے برادران قوم ، اس کام پر میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا ، میرا اجر تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، کیا تم عقل سے ذرا کام نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میری قوم میں تم سے اس پر کوئی مزدوری طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر صرف اللہ پر ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا کیا تم سمجھ نہیں رکھتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے قوم میں تم سے نہیں مانگتا اس پر مزدوری میری مزدوری اسی پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر کیا تم نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میری قوم میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت نہیں مانگتامیرا اجر تو صرف اس اللہ ہی پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا ہے کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے