Surat Hood

Surah: 11

Verse: 52

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا وَّ یَزِدۡکُمۡ قُوَّۃً اِلٰی قُوَّتِکُمۡ وَ لَا تَتَوَلَّوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۵۲﴾

And O my people, ask forgiveness of your Lord and then repent to Him. He will send [rain from] the sky upon you in showers and increase you in strength [added] to your strength. And do not turn away, [being] criminals."

اے میری قوم کے لوگو! تم اپنے پالنے والے سے اپنی تقصیروں کی معافی طلب کرو اور اس کی جناب میں توبہ کرو ، تاکہ وہ برسنے والے بادل تم پر بھیج دے اور تمہاری طاقت پر اور طاقت قوت بڑھا دے اورتم جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
اسۡتَغۡفِرُوۡا
بخشش مانگو
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
ثُمَّ
پھر
تُوۡبُوۡۤا
توبہ کرو
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
یُرۡسِلِ
وہ بھیجے گا
السَّمَآءَ
آسمان کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّدۡرَارًا
بہت برسنے والا
وَّیَزِدۡکُمۡ
اور وہ زیادہ دے گا تمہیں
قُوَّۃً
قوت
اِلٰی
طرف
قُوَّتِکُمۡ
تمہاری قوت کے
وَلَا
اور نہ
تَتَوَلَّوۡا
تم منہ پھیرو
مُجۡرِمِیۡنَ
مجرم بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
اسۡتَغۡفِرُوۡا
بخشش مانگو
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
ثُمَّ
پھر
تُوۡبُوۡۤا
تو بہ کرو
اِلَیۡہِ
اُ س سے
یُرۡسِلِ
وہ بھیجے گا
السَّمَآءَ
آسمان سے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّدۡرَارًا
موسلا دھار بارش
وَّیَزِدۡکُمۡ
اور زیا دہ دے گا تمہیں
قُوَّۃً
قوت میں
اِلٰی قُوَّتِکُمۡ
تمہاری قوت کے ساتھ
وَلَا تَتَوَلَّوۡا
اور نہ تم منہ موڑو
مُجۡرِمِیۡنَ
مجرم بن کر
Translated by

Juna Garhi

And O my people, ask forgiveness of your Lord and then repent to Him. He will send [rain from] the sky upon you in showers and increase you in strength [added] to your strength. And do not turn away, [being] criminals."

اے میری قوم کے لوگو! تم اپنے پالنے والے سے اپنی تقصیروں کی معافی طلب کرو اور اس کی جناب میں توبہ کرو ، تاکہ وہ برسنے والے بادل تم پر بھیج دے اور تمہاری طاقت پر اور طاقت قوت بڑھا دے اورتم جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے قوم ! اپنے پروردگار سے معافی مانگو، پھر اسی کے آگے توبہ کرو وہ تم پر موسلا دھار بارش برسائے گا اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید اضافہ کرے گا تم مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم!اپنے رب سے بخشش مانگوپھراُس سے توبہ کرو،وہ تم پر آسمان سے موسلادھاربارش بھیجے گااورتمہاری قوت کے ساتھ تمہیں اورزیادہ قوت دے گااور تم مجرم بن کرمنہ نہ موڑو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And O my people, seek forgiveness from your Lord, then turn to Him in repentance, so that He may release the heavens pouring upon you and may increase you in strength beside your strength, and do not turn away like sinners.|"

اور اے قوم گناہ بخشواؤ اپنے رب سے پھر رجوع کرو اسی کی طرف چھوڑ دے گا تم پر آسمان سے دھاریں اور زیادہ دے گا تم کو زور پر زور اور روگردانی نہ کرو گنہگار ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! اپنے پروردگار سے استغفار کرو پھر اسی کی طرف رجوع کرو وہ آسمان سے تم پر خوب پانی برسائے گا اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ فرمائے گا اور تم روگردانی نہ کرو مجرم بن کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! Ask your Lord for forgiveness and turn to Him in repentance. He will shower abundant rains upon you from the heaven, and will add strength to your strength. Do not turn away as those given to guilt.'

اور اے میری قوم کے لوگو ، اپنے رب سے معافی چاہو ، پھر اس کی طرف پلٹو ، وہ تم پر آسمان کے دہانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا ۔ 57 مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے میری قوم ! اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ، وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارشیں برسائے گا ، ( ٣٠ ) اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا ، اور مجرم بن کر منہ نہ موڑو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے بھائیو اپنے مالک سے گزشتہ گناہوں کی بخشش چاہو پھر آئندہ گناہ کرنے سے توبہ کرو 9 وہ تم پر آسمان کے دھارے چھوڑ دے گا خوب زور کا مینہ برسائے گا 10 اور تمہارے زور پر اور زیادہ زور دے گا اور مشرک بن کر منہ مت پھر ائو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میری قوم ! اپنے پروردگار (اللہ) سے بخشش مانگو پھر اس کی طرف متوجہ رہو وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا اور تم کو طاقت دے کر تمہاری طاقت بڑھادے گا اور گنہگاربن کر روگردانی نہ کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنے رب سے بخشش (معافی) مانگو اور پھر اسی کی طرف رجوع کرو (توبہ کرو) وہ تمہارے اوپر خوب باشریں برسائے گا اور تمہاری قوت بڑھا دے گا اور تم مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو۔ وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (دیکھو) گنہگار بن کر روگردانی نہ کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My people! ask forgiveness of your Lord, then repent tcward Him; He will send the heaven upon you pouring, land He will add ycu strength upon your strength, and turn not away as guilty ones.

اور اے میری قوم والو اپنے پروردگار سے اپنے گناہ معاف کراؤ پھر اس کی طرف متوجہ رہو ۔ وہ تم پر خوب بارشیں برسائے گا اور تم کو (اور) قوت دے کر تمہاری قوت میں ترقی کردے گا اور مجرم ہو کر روگردانی مت کرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم کے لوگو! اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی چاہو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ وہ تم پر خوب خوب اپنا ابرِ کرم برسائے گا اور تمہاری قوّت میں اضافہ پر اضافہ فرمائے گا اور مجرمانہ روگردانی کی روش اختیار نہ کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم! اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور اسی کی طرف متوجہ رہووہ تم پر موسلادھار بارش برسائے گا اور تمہیں قوت دیکر تمہاری قوت میں اضافہ کردے گااور مجرم بن کر منہ نہ پھیرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے قوم ! اپنے رب سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو، وہ آسمان سے تم پر موسلادھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور دیکھو گنہگاربن کر روگردانی نہ کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے میری قوم کے لوگو ! تم سب بخشش مانگو اپنے رب سے، پھر (سچے دل سے) اس کی طرف رجوع کرو، وہ تم پر آسمان کے دھانے کھول دے گا (موسلادھار بارش کے لئے) اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ فرمائے گا، اور مت پھرو تم لوگ (اس پیغام حق سے) مجرم بن کر

Translated by

Noor ul Amin

اوراے قوم!اپنے رب سے معافی مانگو ، پھر ا س کے آگے توبہ کرووہ تم پر ( آسمان سے ) موسلادھاربارش برسائے گا اور تمہاری موجو دہ قوت میں مزید اضافہ کردے گاتم مجرم بن کر منہ نہ پھیرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے میری قوم اپنے رب سے معافی چاہو ( ف۱۱٤ ) پھر اس کی طرف رجوع لاؤ تم پر زور کا پانی بھیجے گا ، اور تم میں جتنی قوت ہے اس سے زیادہ دے گا ( ف۱۱۵ ) اور جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے لوگو! تم اپنے رب سے ( گناہوں کی ) بخشش مانگو پھر اس کی جناب میں ( صدقِ دل سے ) رجوع کرو ، وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش بھیجے گا اور تمہاری قوت پر قوت بڑھائے گا اور تم مجرم بنتے ہوئے اس سے روگردانی نہ کرنا

Translated by

Hussain Najfi

اور اے میری قوم! اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو ۔ اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو ( اس کی طرف رجوع کرو ) وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا ۔ اور تمہاری ( موجودہ ) قوت میں مزید اضافہ کر دے گا ۔ اور ( میری دعوت سے ) جرم کرتے ہوئے منہ نہ موڑو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! Ask forgiveness of your Lord, and turn to Him (in repentance): He will send you the skies pouring abundant rain, and add strength to your strength: so turn ye not back in sin!"

Translated by

Muhammad Sarwar

"My people, seek forgiveness from your Lord and turn to Him in repentance. He will send you abundant rain from the sky and will increase your power. Do not sinfully turn away from Him."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And O my people! Ask forgiveness of your Lord and then repent to Him, He will send you (from the sky) abundant rain, and add strength to your strength, so do not turn away as criminals."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! ask forgiveness of your Lord, then turn to Him; He will send on you clouds pouring down abundance of rain and add strength to your strength, and do not turn back guilty.

Translated by

William Pickthall

And, O my people! Ask forgiveness of your Lord, then turn unto Him repentant; He will cause the sky to rain abundance on you and will add unto you strength to your strength. Turn not away, guilty!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! अपने रब से माफ़ी चाहो फिर उसकी तरफ़ पलटो, वह तुम्हारे ऊपर ख़ूब बारिशें बरसाएगा और तुम्हारी क़ुव्वत पर मज़ीद क़ुव्वत का इज़ाफ़ा करेगा, और तुम मुजरिम होकर मुँह न फेर लो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے میری قوم تم اپنے گناہ (کفر و شرک وغیرہ) اپنے رب سے معاف کراؤ (یعنی ایمان لاؤ اور) پھر (ایمان لا کر) اس کی طرف متوجہ رہو (3) وہ تم پر خوب بارشیں برسا دے گا اور (ایمان و عمل کی برکت سے) تم کو اور قوت دے کر تمہاری قوت (موجودہ) میں ترقی کر دے گا (پس ایمان لے آؤ) اور مجرم رہ کر (ایمان سے) اعراض مت کرو۔ (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے میری قوم ! اپنے رب سے مغفرت طلب کرو پھر اس کی طرف پلٹ آؤ۔ وہ تم پر بادل بھیجے گا۔ جو خوب برسنے والا ہوگا اور تمہیں تمہاری قوت کے ساتھ اور قوت زیادہ دے گا اور مجرموں کی طرح رو گر دانی نہ کرو۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے میری قوم کے لوگو ، اپنے رب سے معافی چاہو ، پھر اس کی طرف پلٹو وہ تم پر آسمان کے دھانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا ، تم مجرم بن کر بندگی سے منہ نہ پھیرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔ اور اے میری قوم تم اپنے رب سے مغفرت طلب کرو اور اس کے حضور میں توبہ کرو وہ تم پر خوب بارشیں بھیج دے گا اور تمہیں جو قوت حاصل ہے اس سے زیادہ قوت عطا فرمائے گا اور تم مجرم بن کر رو گردانی کرنے والے نہ بنو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے قوم گناہ بخشواؤ اپنے رب سے پھر رجوع کرو اسی کی طرف چھوڑے گا تم پر آسمان سے دھاریں اور زیادہ دے گا تم کو زور پر زور اور روگردانی نہ کرو گناہ گار ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم تم اپنے رب سے بخشش طلب کرو پھر آئندہ کیلئے اس کی بارگاہ میں رجوع کرو وہ تم پر لگاتار مینہ برسائے گا اور تمہیں قوت دے کر تمہاری طاقت میں مزید اضافہ کرے گا اور گنہگار بن کر ایمان سے روگردانی نہ کرو