Surat Hood

Surah: 11

Verse: 53

سورة هود

قَالُوۡا یٰہُوۡدُ مَا جِئۡتَنَا بِبَیِّنَۃٍ وَّ مَا نَحۡنُ بِتَارِکِیۡۤ اٰلِہَتِنَا عَنۡ قَوۡلِکَ وَ مَا نَحۡنُ لَکَ بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۵۳﴾

They said, "O Hud, you have not brought us clear evidence, and we are not ones to leave our gods on your say-so. Nor are we believers in you.

انہوں نے کہا اے ہود! تو ہمارے پاس کوئی دلیل تو لایا نہیں اور ہم صرف تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہم تجھ پر ایمان لانے والے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰہُوۡدُ
اے ہود
مَا
نہیں
جِئۡتَنَا
لایا تو ہمارے پاس
بِبَیِّنَۃٍ
کوئی واضح دلیل
وَّمَا
اور نہیں ہیں
نَحۡنُ
ہم
بِتَارِکِیۡۤ
چھوڑنے والے
اٰلِہَتِنَا
اپنے لہوٰں کو
عَنۡ قَوۡلِکَ
تیری بات سے
وَمَا
اور نہیں ہیں
نَحۡنُ
ہم
لَکَ
تجھ پر
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰہُوۡدُ
اے ہود
مَا
نہیں
جِئۡتَنَا
تم لائے ہمارے پاس
بِبَیِّنَۃٍ
کوئی واضح دلیل
وَّمَا
اور نہیں
نَحۡنُ
ہم
بِتَارِکِیۡۤ
چھوڑنے والے
اٰلِہَتِنَا
اپنے معبودوں کو
عَنۡ قَوۡلِکَ
تمہاری بات کی وجہ سے
وَمَا
اور نہ ہی
نَحۡنُ
ہم ہیں
لَکَ
تم پر
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Hud, you have not brought us clear evidence, and we are not ones to leave our gods on your say-so. Nor are we believers in you.

انہوں نے کہا اے ہود! تو ہمارے پاس کوئی دلیل تو لایا نہیں اور ہم صرف تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہم تجھ پر ایمان لانے والے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : ہود ! تو ہمارے پاس کوئی صریح معجزہ تو لایا نہیں اور محض تیری باتوں سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ نہیں سکتے اور نہ ہی تجھ پر ایمان لاسکتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اے ہود!تم ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لے کر نہیں آئے اورہم اپنے معبودوں کو تمہاری بات کی وجہ سے چھوڑنے والے نہیں اورنہ ہی ہم تم پرایمان لانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Hud, you did not bring to us any proof, and we are not to leave our gods on your statement, and we are not to believe in you.

بولے اے ہود تو ہمارے پاس کوئی سند لیکر نہیں آیا اور ہم نہیں چھوڑنے والے اپنے ٹھاکروں (معبودوں) کو تیرے کہنے سے اور ہم نہیں تجھ کو ماننے والے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ اے ہود ! تم ہمارے پاس کوئی سند لے کر نہیں آئے اور ہم نہیں ہیں چھوڑنے والے اپنے معبودوں کو صرف تمہارے کہنے پر اور ہم تمہاری بات ماننے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: 'O Hud! You have not brought to us any clear evidence, and we are not going to forsake our gods merely because you say so. We are not going to believe you.

انہوں نے جواب دیا اے ہود ، تو ہمارے پاس کوئی صریح شہادت لے کر نہیں آیا ہے 58 ، اور تیرے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو نہیں چھوڑ سکتے ، اور تجھ پر ہم ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : اے ہود ! تم ہمارے پاس کوئی روشن دلیل لے کر نہیں آئے ۔ ( ٣١ ) اور ہم اپنے خداؤں کو صرف تمہارے کہنے سے چھوڑنے والے نہیں ہیں ، اور نہ ہم تمہاری بات پر ایمان لاسکتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے ہو تو کوئی نشانی ہمارے پاس نہیں لایا جس سے ہم تجھ کو سچا سمجھیں اور ہم تو تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے نہیں اور نہ ہم تیری بات ماننے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا اے ھود (علیہ السلام) ! تم ہمارے سامنے کوئی واضح دلیل نہیں لائے اور صرف تمہارے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ن ہم تم پر ایمان لانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا اے ھود ! تم ہمارے پاس کوئی واضح دلیل (معجزہ) لے کر نہیں آئے۔ ہم تمہارے کہنے سے نہ تو اپنے معبودوں کو چھوڑیں گے اور نہ ہم تمہارے اوپر ایمان لائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے ہود تم ہمارے پاس کوئی دلیل ظاہر نہیں لائے اور ہم (صرف) تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ تم پر ایمان لانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They sai: O Hud! thou hast not brought us an evidence, and we are not going to abandon our gods thy saying, nor are we going to be believers in thee.

وہ بولے اے ہود (علیہ السلام) تم ہمارے سامنے کوئی سند لے کر تو آئے نہیں اور ہم اپنے دیوتاؤں کو چھوڑ دینے والے نہیں تمہارے (محض) کہہ دینے سے اور ہم کسی طرح تم پر یقین کرنے والے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے ہود! تم ہمارے پاس کوئی کھلی نشانی لے کر تو آئے نہیں اور ہم مجرد تمہارے کہنے سے تو اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ہم ہرگز تمہیں ماننے والے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جواب میں کہنے لگے اے ہود! آپ ہمارے پاس کوئی دلیل لیکر تو آئے نہیں اور ہم محض آپ کے کہنے پر اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ہم آپ پر ایمان لانے والے بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے اے ھود ! تم ہمارے پاس کوئی ظاہر دلیل نہیں لائے اور ہم صرف تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ تم پر ایمان لانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے جواب دیا اے ھود، تم ہمارے پاس کوئی معجزہ لے کر نہیں آئے اور ہم محض تمہارے کہنے پر چھوڑنے والے نہیں ہیں اپنے معبودوں کو، اور نہ ہی ہم تمہاری بات ماننے والے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے: تو ہمارے پاس کوئی صریح معجزہ تولایانہیں اور محض تیری باتوں سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ نہیں سکتے اور نہ ہی تجھ پر ایمان لاسکتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے ہود تم کوئی دلیل لے کر ہمارے پاس نہ آئے ( ف۱۱۷ ) اور ہم خالی تمہارے کہنے سے اپنے خداؤں کو چھوڑنے کے نہیں نہ تمہاری بات پر یقین لائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اے ہود! تم ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لیکر نہیں آئے ہو اور نہ ہم تمہارے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ ہی ہم تم پر ایمان لانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا اے ہود ( ع ) تم ہمارے پاس کوئی کھلی ہوئی دلیل لے کر نہیں آئے ۔ اور ہم تمہارے کہنے سے اپنے خداؤں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں ۔ اور نہ ہی ہم آپ کی بات تسلیم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Hud! No Clear (Sign) that hast thou brought us, and we are not the ones to desert our gods on thy word! Nor shall we believe in thee!

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Hud, you have not shown us any miracles. We shall not give up our idols because of what you say and we shall not have any faith in you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Hud! No evidence have you brought us, and we shall not leave our gods for your (mere) saying! And we are not believers in you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Hud! you have not brought to us any clear argument and we are not going to desert our gods for your word, and we are not believers in you:

Translated by

William Pickthall

They said: O Hud! Thou hast brought us no clear proof and we are not going to forsake our gods on thy (mere) saying, and we are not believers in thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि ऐ हूद! तुम हमारे पास कोई खुली निशानी लेकर नहीं आए हो, और हम तुम्हारे कहने से अपने माबूदों को छोड़ने वाले नहीं हैं, और हम हरगिज़ तुमको मानने वाले नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہود (علیہ السلام) آپ نے ہمارے سامنے کوئی دلیل تو پیش کی نہیں اور ہم آپ کے (مجرد) کہنے سے تو اپنے معبودوں کی (عبادت) کو چھوڑنے والوں میں نہیں اور ہم کسی طرح آپ کا یقین کرنے والے نہیں۔ (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے ہود ! تو ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لے کر نہیں آیا اور ہم اپنے معبودوں کو تیرے کہنے پر ہرگز چھوڑنے والے نہیں اور نہ کسی طرح تجھ پر ایمان لانے والے ہیں۔ “ (٥٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے (جواب میں) کہا اے ہود تو ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لے کر نہیں آیا ، اور ہم تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہی ہم تجھ کو ماننے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ اے ہود ! تم ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں لائے اور ہم تمہارے کہنے کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے ہود تو ہمارے پاس کوئی سند لے کر نہیں آیا اور ہم نہیں چھوڑنے والے اپنے ٹھاکروں (معبودوں) کو تیرے کہنے سے اور ہم نہیں تجھ کو ماننے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے جواب دیا ہود (علیہ السلام) تو ہمارے پاس کوئی دلیل لیکر تو آیا نہیں اور ہم تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ تجھ پر ایمان لانے والے ہیں