Surat Hood

Surah: 11

Verse: 55

سورة هود

مِنۡ دُوۡنِہٖ فَکِیۡدُوۡنِیۡ جَمِیۡعًا ثُمَّ لَا تُنۡظِرُوۡنِ ﴿۵۵﴾

Other than Him. So plot against me all together; then do not give me respite.

اچھا تم سب ملکر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
فَکِیۡدُوۡنِیۡ
پس چال چلو میرے خلاف
جَمِیۡعًا
سب کے سب
ثُمَّ
پھر
لَاتُنۡظِرُوۡنِ
نہ تم مہلت دو مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِنۡ دُوۡنِہٖ
اُ س کے سوا
فَکِیۡدُوۡنِیۡ
چنانچہ تم تد بیر کرو میرے خلاف
جَمِیۡعًا
سب مل کر
ثُمَّ
پھر
لَا
نہ
تُنۡظِرُوۡنِ
تم مہلت دو مجھے
Translated by

Juna Garhi

Other than Him. So plot against me all together; then do not give me respite.

اچھا تم سب ملکر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کو چھوڑ کر باقی تم سب مل کر میرے خلاف جو تدبیر کرسکتے ہو کرو اور مجھے مہلت بھی نہ دو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کے سوا،چنانچہ تم سب مل کر میرے خلاف تدبیرکروپھرمجھے مہلت بھی نہ دو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, try your plans against me, all of you together, then give me no respite.

اس کے سوا سو برائی کرو میرے حق میں تم سب ملکر پھر مجھ کو مہلت نہ دو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس کے سواپس تم سب مل کر میرے خلاف جو چالیں چل سکتے ہو چل لو پھر مجھے ذرا مہلت نہ دو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

others than Him in His divinity. So conspire against me, all of you, and give me no respite.

تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو 62 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب تم سب کے سب ملکر میرے خلاف چالیں چل لو ، اور مجھے ذرا مہلت نہ دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو تم سب مل کر (تم اور تمہارے معبود) میری فکر کرو جو نقصان پہنچا اس کو پہنچائو اور مجھ کو دم نہ لینے دو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(جن کی تم) اس کے علاوہ (پوجا کرتے ہو) پس تم سب مل کر میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنا چاہتے ہو) کرو پھر مجھے مہلت نہ دو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم سب مل کر میرے خلاف جو کچھ کرنا چاہتے ہو وہ کر گذرو اور پھر مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی جن کی) خدا کے سوا (عبادت کرتے ہو تو) تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چاہو) کرلو اور مجھے مہلت نہ دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beside Him, so plot against me all tcgether, and then respite me not.

اللہ کے علاوہ تو تم سب میرے ساتھ داؤ گھات کرلو پھر مجھ کو ذرا مہلت نہ دو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم سب مل کی میرے خلاف چالیں چل دیکھو ، پھر مجھے ذرا مہلت نہ دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم تو یہی کہیںگے کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں کسی ( دماغی ) خرابی میں مبتلاکردیا ہے ۔ ہود ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں اللہ ( تعالیٰ ) کو گواہ بناتا ہوں اورتم بھی گواہ رہنا کہ میں ان معبودوں سے جنہیں تم اس کے علاوہ شریک بناتے ہو بیزار ہوں اللہ تعالیٰ کے علاوہ تم سب مل کر میرے خلاف سازشیں کرلو پھر مجھے مہلت بھی نہ دو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر کرنی چاہو کرلو اور مجھے مہلت نہ دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے سوا، پس تم سب ملک کر مجھ پر اپنا داؤ چلا لو، اور مجھے ذرہ بھی مہلت مت دو ،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سواتم سب میرے خلاف جو تدبیرکرو اور مجھے مہلت نہ دو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سب مل کر میرا برا چاہو ( ف۱۱۹ ) پھر مجھے مہلت نہ دو ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس ( اﷲ ) کے سوا تم سب ( بشمول تمہارے معبودانِ باطلہ ) مل کر میرے خلاف ( کوئی ) تدبیر کرلو پھر مجھے مہلت بھی نہ دو

Translated by

Hussain Najfi

تم سب مل کر میرے خلاف اپنی تدبیریں کرلو ۔ اور مجھے ( ذرا بھی ) مہلت نہ دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Other gods as partners! so scheme (your worst) against me, all of you, and give me no respite.

Translated by

Muhammad Sarwar

with the idols that you worship besides God. So plan against me without delay.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Besides Him (Allah). So plot against me, all of you, and give me no respite."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Besides Him, therefore scheme against me all together; then give me no respite:

Translated by

William Pickthall

Beside Him. So (try to) circumvent me, all of you, give me no respite.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसके सिवा, पस तुम सब मिलकर मेरे ख़िलाफ़ तदबीर करो फिर मुझको मोहलत न दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں نے اللہ پر توکل کرلیا ہے جو میرا بھی مالک ہے اور تمہارا بھی مالک ہے جتنے روئے زمین پر چلنے والے ہیں سب کی چوٹی اس نے پکڑ رکھی ہے یقینا میرا رب صراط مستقیم پر (چلنے سے ملتا) ہے۔ (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کے سوا۔ پھر تم سب میرے خلاف تد بیر کرلو پھر مجھے مہلت نہ دو “ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو ، اور مجھ کو ذرا مہلت نہ دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم سب مل کر میرے بارے میں تدبیریں کرلو پھر مجھے مہلت نہ دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کے سوا، سو برائی کرو میرے حق میں تم سب مل کر پھر مجھ کو مہلت نہ دو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو تم سب مل کر میرے حق میں جو برائی کرسکتے ہو وہ کر گزرو اور مجھ کو ذرا مہلت نہ دو