Surat Hood

Surah: 11

Verse: 77

سورة هود

وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوۡطًا سِیۡٓءَ بِہِمۡ وَ ضَاقَ بِہِمۡ ذَرۡعًا وَّ قَالَ ہٰذَا یَوۡمٌ عَصِیۡبٌ ﴿۷۷﴾

And when Our messengers, [the angels], came to Lot, he was anguished for them and felt for them great discomfort and said, "This is a trying day."

جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے بہت غمگین ہوگئے اور دل ہی دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مصیبت کا دن ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَتۡ
آ گئے
رُسُلُنَا
ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
لُوۡطًا
لوط کے پاس
سِیۡٓءَ
وہ غمگین ہوا
بِہِمۡ
ان کو بارے میں
وَضَاقَ
اور وہ تنگ ہوا
بِہِمۡ
ان کے بارے میں
ذَرۡعًا
دل میں
وَّقَالَ
اور کہا
ہٰذَا
یہ
یَوۡمٌ
دن ہے
عَصِیۡبٌ
بڑا سخت
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَتۡ
آئے
رُسُلُنَا
فرشتے ہمارے
لُوۡطًا
لوط کے پاس
سِیۡٓءَ
وہ گھبرایا
بِہِمۡ
اُن کی آمد سے
وَضَاقَ
اور تنگ ہوا
بِہِمۡ
اُن سے
ذَرۡعًا
دل میں
وَّقَالَ
اور اس نے کہا
ہٰذَا
یہ
یَوۡمٌ
دن ہے
عَصِیۡبٌ
بڑی مصیبت کا
Translated by

Juna Garhi

And when Our messengers, [the angels], came to Lot, he was anguished for them and felt for them great discomfort and said, "This is a trying day."

جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے بہت غمگین ہوگئے اور دل ہی دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مصیبت کا دن ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہمارے فرستادہ (فرشتے) لوط کے پاس آئے تو انھیں ان کا آنا ناگوار محسوس ہوا اور دل گھٹ گیا اور کہنے لگے۔ یہ تو مصیبت کا دن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تووہ اُن کی آمد سے گھبرایا اوراُن کے آنے سے تنگ دل ہوااوراُس نے کہاکہ یہ بڑی مصیبت کا دن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our emissaries (angels) came to Lut, he felt uneasy and was strained in his heart on account of them, and said, |"This is a very hard day.|"

اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس غمگین ہوا ان کے آنے سے اور تنگ ہوا دل میں اور بولا آج دن بڑا سخت ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آئے ہمارے فرستادے لوط ( علیہ السلام) کے پاس تو آپ ان کی وجہ سے بڑے غمگین ہوئے اور آپ کا دل بہت تنگ ہوا اور آپ کہنے لگے کہ آج تو بہت سختی کا دن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Our messengers came to Lot, he was perturbed by their coming and felt troubled on their account, and said: 'This is a distressing day.

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس پہنچے 85 تو ان کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ آج بڑی مصیبت کا دن ہے ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے گھبرائے ، ان کا دل پریشان ہوا اور وہ کہنے لگے کہ : آج کا یہ دن بہت کٹھن ہے ۔ ( ٤٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط کے پاس پہنچے تو اس کا ان کا آنا ناگوار گزرا اور دل میں رک گیا اور کہنے لگا یہ تو بڑا سخت دن ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ مغموم ہوئے اور ان کے آنے کی وجہ سے تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے آج کا دن بہت مشکل (کا دن) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ رنجیدہ اور دل تنگ ہوا اور اس نے کہا کہ یہ دن بہت بھاری ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مشکل کا دن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our messengers came unto Lut, he was distressed on their account, and he felt straitened on their account, and he said: this is a lay dreadful.

اور جب ہمارے فرستادے لوط (علیہ السلام) کے پاس سے پہنچے تو لوط (علیہ السلام) ان کی وجہ سے کڑھے اور ان کی وجہ سے بہت تنگدل ہوئے اور بولے یہ آج کا دن بہت بھاری ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس پہنچے ، وہ ان کے سبب سے غمگین ہوا اور اس کا دل بھنچا اور بولا کہ یہ تو بہت ہی کٹھن دن ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) لوط ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو لوط ( علیہ السلام ) ان کی آمد کی وجہ سے نہایت پریشان ہوئے اور ان کی وجہ سے انتہائی تنگدل ہوئے اور فرمانے لگے کہ آج کا دن تو بڑی مصیبت کا دن ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان کے آنے سے غم ناک اور تنگدل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑا مشکل دن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب پہنچ گئے ہمارے فرشتے لوط کے پاس (اپنی اصل مہم کی انجام دہی کے لئے) تو وہ بہت غمگین ہوئے ان کی (آمد کی) بناء پر، اور ان کا دل سخت تنگ ہوگیا ان کی وجہ سے، اور انہوں نے کہا کہ یہ بڑا ہی سخت دن ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ہمارے رسول ( فرشتے ) لوط کے پاس پہنچے تووہ پر یشان اور بے قرارہوگئے اور کہنے لگے:یہ تومصیبت کادن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب لوط کے یہاں ہمارے فرشتے آئے ( ف۱۵۹ ) اسے ان کا غم ہوا اور ان کے سبب دل تنگ ہوا اور بولا یہ بڑی سختی کا دن ہے ( ف۱٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہمارے فرستادہ فرشتے لوط ( علیہ السلام ) کے پاس آئے ( تو ) وہ ان کے آنے سے پریشان ہوئے اور ان کے باعث ( ان کی ) طاقت کمزور پڑ گئی اور کہنے لگے: یہ بہت سخت دن ہے ( فرشتے نہایت خوب رُو تھے اور حضرت لوط علیہ السلام کو اپنی قوم کی بری عادت کا علم تھا سو ممکنہ فتنہ کے اندیشہ سے پریشان ہوئے )

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہمارے فرستادے لوط ( ع ) کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے مغموم ہوئے اور تنگدل ہوگئے اور کہا بڑا سخت دن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our messengers came to Lut, he was grieved on their account and felt himself powerless (to protect) them. He said: "This is a distressful day."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our Messengers came to Lot, he became sorrowful and felt totally helpless. He said, "This is indeed a distressful day".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our messengers came to Lut, he was grieved on account of them and was concerned for them. He said: "This is a distressful day."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our apostles came to Lut, he was grieved for them, and he lacked strength to protect them, and said: This is a hard day.

Translated by

William Pickthall

And when Our messengers came unto Lot, he was distressed and knew not how to protect them. He said: This is a distressful day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमारे फ़रिश्ते लूत (अलै॰) के पास पहुँचे तो वे घबराए और उनके आने से दिल तंग हुआ, उसने कहाः आज का दिन बड़ा सख़्त है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب وہ ہمارے فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو لوط (علیہ السلام) ان کے (آنے کی) وجہ سے مغموم ہوئے (کہ وہ بہت حسین نوجوان کی شکل میں تھے اور ان کو آدمی سمجھ کر) اور ان کے (آنے کے) سبب تنگدل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بہت بھاری ہے۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ملائکہ لوط کے پاس آئے وہ ان کی وجہ سے پریشان ہوئے، ان سے دل تنگ ہوا اور کہنے لگا یہ بہت سخت دن ہے۔ “ (٧٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ہمارے فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو ان کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ آج بڑی مصیبت کا دن ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے رنجیدہ ہوئے اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے آج کا دن مصیبت کا دن ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس غمگین ہوا ان کے آنے سے اور تنگ ہوا دل میں اور بولا آج دن بڑا سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہمارے وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو لوط (علیہ السلام) ان کے آنے سے غمگین اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوا اور کہنے لگا آج کا دن بڑا ہی سخت ہے