Surat Hood

Surah: 11

Verse: 8

سورة هود

وَ لَئِنۡ اَخَّرۡنَا عَنۡہُمُ الۡعَذَابَ اِلٰۤی اُمَّۃٍ مَّعۡدُوۡدَۃٍ لَّیَقُوۡلُنَّ مَا یَحۡبِسُہٗ ؕ اَلَا یَوۡمَ یَاۡتِیۡہِمۡ لَیۡسَ مَصۡرُوۡفًا عَنۡہُمۡ وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ٪﴿۸﴾  1

And if We hold back from them the punishment for a limited time, they will surely say, "What detains it?" Unquestionably, on the Day it comes to them, it will not be averted from them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.

اور اگر ہم ان سے عذاب کو گنی چنی مدت تک کے لئے پیچھے ڈال دیں تو یہ ضرور پکار اٹھیں گے کہ عذاب کو کون سی چیز روکے ہوئے ہے سنو! جس دن وہ ان کے پاس آئے گا پھر ان سے ٹلنے والا نہیں پھر تو جس چیز کی ہنسی اڑا رہے تھے وہ انہیں گھیر لے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
اَخَّرۡنَا
مؤخر کردیں ہم
عَنۡہُمُ
ان سے
الۡعَذَابَ
عذاب کو
اِلٰۤی
تک
اُمَّۃٍ
ایک مدت
مَّعۡدُوۡدَۃٍ
شمار کی ہوئی
لَّیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
مَا
کس چیز نے
یَحۡبِسُہٗ
روک رکھا ہے اسے
اَلَا
خبردار
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡہِمۡ
وہ آجائے گا ان کے پاس
لَیۡسَ
نہیں
مَصۡرُوۡفًا
پھیراجائے گا
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَحَاقَ
اور گھیر لے گا
بِہِمۡ
انہیں
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
اَخَّرۡنَا
مؤخر کر دیں ہم
عَنۡہُمُ
اُن سے
الۡعَذَابَ
عذاب کو
اِلٰۤی اُمَّۃٍ
ایک مدت تک
مَّعۡدُوۡدَۃٍ
گنی ہوئی
لَّیَقُوۡلُنَّ
تو یقیناً وہ ضرور کہیں گے
مَا
کیا چیز
یَحۡبِسُہٗ
روک رہی ہے اس کو
اَلَا
سن لو
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡہِمۡ
وہ آجائے گا اُ ن پر
لَیۡسَ
نہیں
مَصۡرُوۡفًا
ہٹایا جانے والا
عَنۡہُمۡ
اُن سے
وَحَاقَ
اور گھیر لے گا
بِہِمۡ
اُن کو
مَّا
جو
کَانُوۡا
وہ تھے
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اُڑاتے
Translated by

Juna Garhi

And if We hold back from them the punishment for a limited time, they will surely say, "What detains it?" Unquestionably, on the Day it comes to them, it will not be averted from them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.

اور اگر ہم ان سے عذاب کو گنی چنی مدت تک کے لئے پیچھے ڈال دیں تو یہ ضرور پکار اٹھیں گے کہ عذاب کو کون سی چیز روکے ہوئے ہے سنو! جس دن وہ ان کے پاس آئے گا پھر ان سے ٹلنے والا نہیں پھر تو جس چیز کی ہنسی اڑا رہے تھے وہ انہیں گھیر لے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم ایک خاص مدت تک ان سے عذاب کو مؤخر کردیں تو کہنے لگتے ہیں کہ کس چیز نے اسے (عذاب کو) روک رکھا ہے۔ دیکھو جس دن وہ عذاب آگیا تو پھر وہاں سے ٹلے گا نہیں اور وہی چیز انھیں گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااگرہم ایک گنی ہوئی مدت تک ان سے عذاب کومؤخرکردیں تویقیناوہ ضرور کہیں گے کہ کیا چیزاسے روک رہی ہے؟ سن لو!جس دن وہ ان پرآجائے گاتووہ ان سے ہٹایا جانے والانہیں اوران کووہی گھیرلے گا جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We defer the punishment for them for a certain time, they shall say, |"What is holding it back?|" Beware, the day it visits them, it shall not be turned back from them and they shall be besieged by what they used to ridicule.

اور اگر ہم روکے رکھیں ان سے عذاب کو ایک مدت معلوم تک تو کہنے لگیں کس چیز نے روک دیا عذاب کو، سنتا ہے جس دن آئے گا ان پر نہ پھیرا جائے گا ان سے اور گھیر لے گی ان کو وہ چیز جس پر ٹھٹھے کیا کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر مؤخر کیے رکھیں ہم ان سے عذاب کو ایک خاص مدت تک تو وہ کہتے ہیں کہ کس چیز نے روک رکھا ہے اسے آگاہ ہوجاؤ ! جس دن یہ ان پر آجائے گا تو ان کی طرف سے پھیرا نہیں جائے گا اور ان کو گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And were We to put off the chastisement from them for a determined period, they will cry out: 'What withholds Him from chastising?' Surely when the day of the chastisement will come, nothing will avert it and the chastisement which they had ridiculed shall encompass them.

اور اگر ہم ایک خاص مدّت تک ان کی سزا کو ٹالتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ آخر کس چیز نے اسے روک رکھا ہے ؟ سنو ! جس روز اس سزا کا وقت آگیا تو وہ کسی کے پھیرے نہ پھر سکے گا اور وہی چیز ان کو آگھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم ان لوگوں سے کچھ عرصے کے لیے عذاب کو موخر کردیں تو وہ یہی کہتے رہیں گے کہ : آخر کس چیز نے اس ( عذاب ) کو روک رکھا ہے ؟ ( ٨ ) ارے جس دن وہ عذاب آگیا تو وہ ان سے ٹلائے نہیں ٹلے گا ، اور جس چیز کا یہ مذاق اڑا رہے ہیں ، وہ ان کو چاروں طرف سے گھیر لے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم گنتی کے چند روز ان پر عذاب اتارنے میں دیر کریں تو کہیں گے کیا ہوا عذاب کیوں رک گیا سن لے جس دن عذاب ان پر آپہنچے گا پھر وہ کسی کے ٹالے ان سے ٹل نہیں سکتا اور جس عذاب کا ٹھٹھا اڑاتے تھے وہی ان کو گھیر لے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر کچھ عرصہ کے لئے (حیات دنیا میں) ہم ان سے عذاب کو موخر رکھتے ہیں تو ضرور کہیں گے اس (عذاب) کو کس چیز نے روک رکھا ہے (آتا کیوں نہیں) ؟ دیکھو ! جسن دن وہ ان پر آجائے گا تو ان سے ٹلے گا نہیں اور جس چیز کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے اور ان کو گھیر لے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم کچھ دنوں تک ان سے عذاب کو ٹال دیتے ہیں تو کہنے لگتے ہیں کہ اس عذاب کو آخر کس نے روک رکھا ہے ؟ یاد رکھو ! جس دن وہ عذاب ان پر آئے گا تو پھر کسی کے منہ پھیرنے سے ٹل نہ سکے گا اور جس عذاب کا یہ مذاق اڑا رہے تھے وہ ان پر مسلط کردیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ایک مدت معین تک ہم ان سے عذاب روک دیں تو کہیں گے کہ کون سی چیز عذاب روکے ہوئے ہے۔ دیکھو جس روز وہ ان پر واقع ہوگا (پھر) ٹلنے کا نہیں اور جس چیز کے ساتھ یہ استہزاء کیا کرتے ہیں وہ ان کو گھیر لے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if We defer from them the torment until a period determined, they say: What withholdeth it! Lo! the day it betideth them it shall not be averted from them, and shall beset them that whereat they have been mocking.

اور اگر ہم ان پر سے عذاب ملتوی رکھیں کچھ مدت تک تو کہنے لگتے ہیں کہ (آخر) کیا چیز اسے روک رہی ہے سن رکھو جس دن وہ ان پر آہی پڑے گا تو ان سے ٹل کر نہ رہے گا اور جس (عذاب) کے ساتھ یہ استہزاء کررہے ہیں وہ انہیں آہی گھیرے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم ان سے عذاب کو کچھ مدت کیلئے ٹال دیتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ اس کو کیا چیز روکے ہوئے ہے؟ آگاہ کہ جس دن وہ ان پر آدھمکے گا تو ان سے پھیرا نہ جاسکے گا اور جس چیز کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں ، وہ ان کو آ گھیرے گی!

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم ان سے کچھ عرصے تک عذاب کو ٹالے رکھیں تو ضرور بالضرور وہ یوں کہیںگے کس چیز سے اس کو روک رکھا ہے غور سے سن لیں!جس دن ان کے پاس عذاب آجائے گا تو وہ ٹالنے سے نہیں ٹلے گا اور جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ ان کو گھیر لے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ایک معین مدت تک ہم ان سے عذاب مؤخر کردیں تو کہیں گے کون سی چیز عذاب کو روکے ہوئے ہے ؟ دیکھو جس دن وہ آئے گا پھر ٹلے گا نہیں۔ اور جس چیز کا یہ مذاق اڑایا کرتے ہیں وہ ان کو گھیرلے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ف اور اگر ہم ٹال دیں ان سے اس عذاب کو (جس کے یہ حق دار ہیں) ایک گنی چنی مدت (یعنی دنیاوی زندگی) تک کے لئے، تو یہ لوگ (بڑے بےباکانہ اور مزاحیہ انداز میں) کہنے لگتے ہیں کہ آخر کس چیز نے روک رکھا ہے اس کو ؟ (وہ آتا کیوں نہیں ؟ ) سو آگاہ رہو کہ جس دن وہ ان پر آن پہنچے گا تو اسکو ان سے پھیرا نہ جائے گا، اور اپنے گھیرے میں لے کر رہے گا ان کو وہی کچھ جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرہم ایک خاص مدت تک ان سے عذاب کو ٹال دیں توکہنے لگتے ہیں کہ کس چیز نے اس ( عذاب کو ) روک رکھا ہے سن لوجس دن وہ عذاب آگیاتوپھران سے ٹلے گا نہیں وہی چیزانہیں گھیرلے گی جس کاوہ مذاق اڑایاکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم ان سے عذاب ( ف۲۰ ) کچھ گنتی کی مدت تک ہٹادیں تو ضرور کہیں گے کس چیز نے روکا ہے ( ف۲۱ ) سن لو جس دن ان پر آئے گا ان سے پھیرا نہ جائے گا ، اور انھیں گھیرے گا وہی عذاب جس کی ہنسی اڑاتے تھے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ان سے چند مقررہ دنوں تک عذاب کو مؤخر کردیں تو وہ یقینًا کہیں گے کہ اسے کس چیز نے روک رکھا ہے ، خبردار! جس دن وہ ( عذاب ) ان پر آئے گا ( تو ) ان سے پھیرا نہ جائے گا اور وہ ( عذاب ) انہیں گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم ان پر عذاب نازل کرنے میں ایک مقررہ مدت تک تاخیر بھی کر دیں تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ کون سی چیز نے اسے روک رکھا ہے؟ یاد رکھو جس دن ان پر وہ ( عذاب ) آئے گا تو پھر اسے پھیرا نہ جا سکے گا ۔ اور انہیں وہ ( عذاب ) گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We delay the penalty for them for a definite term, they are sure to say, "What keeps it back?" Ah! On the day it (actually) reaches them, nothing will turn it away from them, and they will be completely encircled by that which they used to mock at!

Translated by

Muhammad Sarwar

If We delay in afflicting them with Our punishment for an appointed time, they ask, "What is preventing it (the punishment) from taking place?" On the day when it (punishment) befalls them, no one will be able to escape from it and that which they have mocked will surround them from all sides.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if We delay the torment for them till a determined Ummah (term), they are sure to say, "What keeps it back" Verily, on the day it reaches them, nothing will turn it away from them, and they will be surrounded by (or fall in) that at which they used to mock!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We hold back from them the punishment until a stated period of time, they will certainly say: What prevents it? Now surely on the day when it will come to them, it shall not be averted from them and that which they scoffed at shall beset them.

Translated by

William Pickthall

And if We delay for them the doom until a reckoned time, they will surely say: What withholdeth it? Verily on the day when it cometh unto them, it cannot be averted from them, and that which they derided will surround them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम कुछ मुद्दत तक उनकी सज़ा को रोक दें तो कहते हैं कि क्या चीज़ उसको रोके हुए है, सुन लो! जिस दिन वह उन पर आ पड़ेगा तो उन से फेरा न जाएगा और उनको घेर लेगी वह चीज़ जिसका वे मज़ाक़ उड़ा रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تھوڑے دنوں تک (مراد دنیوی زندگی سے ہے) ہم ان سے عذاب (موعود) کو ملتوی رکھتے ہیں (کہ اس میں حکمتیں ہیں) تو (بطور انکار و استہزاء کے) کہنے لگے کہ اس عذاب کو کون چیز روک رہی ہے (3) یاد رکھو جس دن (وقت موعود پر) وہ (عذاب) ان پر ان پڑے گا تو پھر کسی کے ٹالے نہ ٹلے گا اور جس (عذاب) کے ساتھ یہ استہزاء کر رہے تھے وہ ان کو آ گھیرے گا۔ (4) (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلا شبہ اگر ہم ان سے عذاب کو ایک متعین مدت تک موخر کردیں تو ضرور کہیں گے اسے کون سی چیز روک رہی ہے ؟ خبردار ! جس دن عذاب ان پر آئے گا تو ان سے کسی طرح ہٹایا جانے والا نہیں اور انہیں عذاب گھیر لے گا جس کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر ہم ایک خاص مدت تک ان کی سزا کو ٹالتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ آخر کس چیز نے اسے روک رکھا ہے ؟ سنو ! جس روز اس سزا کا وقت آگیا تو وہ کسی کے پھیرے نہ پھر سکے گا اور وہی چیز ان کو آ گھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Missing کہ عذاب کو کون سی چیزروک رہی ہے خبردار جس دن ان کے پاس عذاب آجائے گا تو وہ ان سے ہٹایا نہ جائے گا اور جس کا وہ مذاق بنایا کرتے تھے وہ ان کو گھیر لے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم روکے رکھیں ان سے عذاب کو ایک مدت معلوم تک تو کہنے لگیں کس چیز نے روک دیا عذاب کو، سنتا ہے جس دن آئے گا ان پر نہ پھیرا جائے گا ان سے اور گھیر لے گی ان کو وہ چیز جس پر ٹھٹھے کیا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم ان سے ایک محدود معین مدت تک کے لئے عذاب کو موخر کردیں تو یوں کہنے لگتے ہیں کو کون سی چیز نے اس عذاب کو روک رکھا ہے آگاہ رہو جس دن وہ عذاب ان پر آجائے گا تو پھر ان پر سے وہ کسی طرح واپس ہونیوالا نہیں اور وہ عذاب ان کو گھیرلے گا جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے