Commentary After a full description of the story of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) ، first to come in the verses cited above is an address to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ (That is a part of the reports of the unseen We reveal to you), and that ` you were not there with the brothers of Yusuf (علیہ السلام) when they had decided to throw Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) into the well and were making plans for it.& The purpose of choosing to say this is that the very act of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in describing this story of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) correctly and in full details is a clear proof of his being a prophet and recipient of reve¬lation. The reason is that this story dates back to thousands of years before his time. Neither was he present there on the scene to have described it as an eye witness, nor was he ever taught by anyone to have consulted books of history, or heard it from a teacher and described it. Therefore, there is no way he could have known it in the manner he did except that it be Divine revelation itself. At this place, the Holy Qur&an has considered it sufficient to say that ` you were not there1. It has not deemed it necessary to mention that this information did not come to him through another person or book because the whole Arabia knew that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was an Ummiyy - that is, he did not learn to read and write from anyone. And also known to everyone was that he had lived his whole life in Makkah al-Mu` azzamah. He did make one of his trips to Syria with his uncle Abu Talib, a trip in which he came back home while still &enroute. The second trip he made was for business. He finished his work there and returned in a few days. In this trip too, there was no chance of his meeting some scholar or going to an educational institution. Therefore, at this place, it was not consi¬dered necessary to mention it. And at another occasion in the Holy Qur&an this too was further clarified by saying: مَا كُنتَ تَعْلَمُهَا أَنتَ وَلَا قَوْمُكَ مِن قَبْلِ هَـٰذَا ، that is, ` you did not know them (events) before this (the revelation of the Qur&an), neither you nor your people -11:49|" Imam Al-Baghawi has said that the Jews and the Quraysh had joined hands to test the veracity of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . For this purpose, they had asked the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to tell them everything about Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) as it had happened to him, if he was true in his claim of prophethood. When he told them what he had learnt through Divine revelation, they still remained sticking to their disbelief and denial. This shocked the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Thereupon, said in the next verse was: &And most of the people are not going to believe& - even though, the proofs of his being a prophet were clear, and even if he himself longed for it, or tried his best. The sense of the statement is: ` Your duty is to spread the call and seek the betterment of people. That you succeed in it is not in your control nor is this your responsibility nor should you grieve over it.& Rules and Guidance The Difference between the News of the Unseen and the Knowledge of the Unseen 1. The statement: ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ (That is a part of the reports of the unseen We reveal to you - 102) has appeared in the same words in verse 44 of Surah Al-` Imran in the context of the story of Sayyidah Mar-yam, that is: ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ (That is a part of the reports of the un¬seen We reveal to you - 3:44). Then, with a slight change, the same state-ment appears in verse 49 of Surah Hud where it is related to the story of Sayyidna Nuh (علیہ السلام) : تِلْكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْكَ (These are reports from the unseen [ events ] which We reveal to you - 11:49). From these verses we learn that Allah Ta` ala communicates to his prophets many a news of the unseen through Wahy (revelation). He has particularly blessed our Rasul |", known as the Head of all the messen¬gers, with a special portion of the news from the unseen, which is more than that which has been given to all past prophets. This is the reason why the Holy Prophet has informed the Muslim Ummah of many events due to happen right through the day of Qiyamah, either briefly, or in details. All Al-Hadith given in the Kitab al-Fitan of Hadith books are full of them. Since common people take the Knowledge of the Unseen (i1m al-Ghayb) only in the sense that a person somehow gets to become aware of the news of the unseen, and this quality is found at its best in the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، therefore, they think that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was ` Alim al-Ghayb (knower of the Unseen). But, the Holy Qur’ an has declared in very clear words that: لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّـهُ (No one in the heavens, or on the Earth, knows the unseen except Allah - 27:65) which proves that no one, other than Allah Ta` ala, can be called the ` Alim al-Ghayb or the Knower of the Unseen. The ` Jim of al-Ghayb (the knowledge of the unseen) is the unique attribute of Allah Ta` ala. Taking an apostle, messenger, prophet or angel as a sharer in this attribute amounts to equating him with Allah, and is what the Christians do, who declare a Messenger to be the son of God, and a partner in Godhead. The verses of the Holy Qur’ an quoted here make the truth of the matter very clear. It stands settled that the ilm of al-Ghayb (the knowledge of the unseen) is an exclusive attribute of Allah Ta` ala and the only ` Alim al-Ghayb (the Knower of the Unseen) is Allah jalla thana&uh Himself. However, there are many news of the unseen which Allah Ta` ala does give to his messengers through the medium of Wahy (revelation). This, in the terminology of the Holy Qur&an, is not known as the ilm of al-Ghayb (the knowledge of the unseen). Since common people do not understand this fine difference, they tend to take the news of the unseen as the knowledge of the unseen. This is why when one adheres to the ter¬minology of the Qur’ an and asserts that no one, other than Allah, can claim to know what is unseen, they would prefer to differ, rather than ac¬cept truth as it is.
خلاصہ تفسیر : یہ قصہ (جو اوپر بیان کیا گیا آپ کے اعتبار سے) غیب کی خبروں میں سے ہے (کیونکہ آپ کے پاس کوئی ظاہری ذریعہ اس کے جاننے کا نہیں تھا صرف) ہم (ہی) وحی کے ذریعہ سے آپ کو یہ قصہ بتلاتے ہیں اور (یہ ظاہر ہے کہ) آپ ان (برادران یوسف) کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جبکہ انہوں نے اپنا ارادہ (یوسف (علیہ السلام) کو کنویں میں ڈالنے کا) پختہ کرلیا تھا اور وہ (اس کے متعلق) تدبیریں کر رہے تھے (کہ آپ سے یوں کہیں کہ ان کو یوں لے جائیں وغیر ذٰلک، اور اس طرح یہ امریقینی ہے کہ آپ نے کسی سے یہ قصہ سنا سنایا بھی نہیں پس یہ صاف دلیل ہے نبوت کی اور صاحب وحی ہونے کی) اور (باوجود نبوت پر دلائل قائم ہونے کے) اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے گو آپ کا کیسا ہی جی چاہتاہو اور (ان کے ایمان نہ لانے سے آپ کا تو کوئی نقصان ہی نہیں کیونکہ) آپ ان سے (قرآن) پر کچھ معاوضہ تو چاہتے نہیں (جس میں یہ احتمال ہو کہ اگر یہ قرآن کو قبول نہ کریں گے تو آپ کا معاوضہ فوت ہوجائے گا) یہ (قرآن) تو صرف تمام جہان والوں کے لئے نصیحت ہے (جو نہ مانے گا اسی کا نقصان ہوگا) اور (جیسی یہ لوگ منکر نبوت ہیں اسی طرح باوجود دلائل کے منکر توحید بھی ہیں چنانچہ) بہت سی نشانیاں ہیں (کہ توحید پر دلالت کرنے والی) آسمانوں میں (جیسا کواکب وغیرہ) اور زمین میں (جیسے عناصر و عنصریات) جن پر ان کا گذر ہوتا رہتا ہے (یعنی ان کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں) اور وہ ان کی طرف (ذرا) توجہ نہیں کرتے (یعنی ان سے استدلال نہیں کرتے) اور اکثر لوگ جو خدا کو مانتے ہیں تو اس طرح کہ شرک بھی کرتے جاتے ہیں (پس بدون توحید خدا کا ماننا مثل نہ ماننے کے ہے پس یہ لوگ اللہ تعالیٰ کیساتھ بھی کفر کرتے ہیں اور نبوت کیساتھ بھی کفر کرتے ہیں) سو کیا (اللہ و رسول کے منکر ہو کر) پھر بھی اس بات سے مطمئن ہوئے بیٹھے ہیں کہ ان پر خدا کے عذاب کی کوئی ایسی آفت آ پڑے جو ان کو محیط ہوجائے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور ان کو (پہلے سے) خبر بھی نہ ہو (مطلب یہ ہے کہ مقتضاء کفر کا عقوبت ہے خواہ دنیا میں نازل ہوجائے یا قیامت کے دن واقع ہو رہے ان کو ڈرنا اور کفر کو چھوڑنا دینا چاہئے) آپ فرما دیجئے کہ میں خدا کی طرف اس طور پر بلاتا ہوں کہ میں (توحید کی اور اپنے داعی من اللہ ہونے کی) دلیل پر قائم ہوں میں بھی اور میرے ساتھ والے بھی (یعنی میرے پاس بھی دلیل ہے توحید و رسالت کی اور میرے ساتھ والے بھی استدلال کے ساتھ مجھ پر ایمان لائے ہیں میں بےدلیل بات کی طرف کسی کو نہیں بلاتادلیل سنو اور سمجھو پس حاصل طریق یہ ہوا کہ خدا واحد ہے اور میں داعی ہوں) اور اللہ (شرک سے) پاک ہے اور میں (اس طریق کو قبول کرتا ہوں اور) مشرکین میں سے نہیں ہوں اور (یہ جو نبوت پر شبہ کرتے ہیں کہ نبی فرشتہ ہونا چاہئے محض مہمل بات ہے کیونکہ) ہم نے آپ سے پہلے مختلف بستی والوں میں سے جتنے (رسول) بھیجے سب آدمی ہی تھے جن کے پاس ہم وحی بھیجتے تھے (کوئی بھی فرشتہ نہ تھا جنہوں نے ان کو نہ مانا اور ایسے ہی مہمل شبہات کرتے رہے ان کو سزائیں دی گئیں اسی طرح ان کو بھی سزا ہوگی خواہ دنیا میں خواہ آخرت میں اور یہ لوگ جو بےفکر ہیں تو کیا یہ الگ ملک میں (کہیں) چلے پھرے نہیں کہ (اپنی آنکھوں سے) دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا کیسا (برا) انجام ہوا جو ان سے پہلے (کافر) ہو گذرے ہیں اور (یاد رکھو کہ جس دنیا کی محبت میں مدہوش ہو کر تم نے کفر کیا ہے یہ دنیا فانی اور ہیچ ہے) البتہ عالم آخرت ان لوگوں کے لئے نہایت بہیودگی کی چیز ہے (شرک وغیرہ سے) احتیاط رکھتے ہیں (اور توحید و اطاعت اختیار کرتے ہیں) تو کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے (کہ فانی اور بےحقیقت چیز اچھی ہے یا باقی اور پائدار) معارف و مسائل : ان آیات میں حضرت یوسف (علیہ السلام) کا قصہ پورا بیان فرمانے کے بعد پہلے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب ہے، ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَ یعنی یہ قصہ غیب کی ان خبروں میں سے ہے جو ہم نے بذریعہ وحی آپ کو بتلایا ہے آپ برادران یوسف کے پاس نہ تھے، جبکہ وہ یوسف (علیہ السلام) کو کنویں میں ڈالنا طے کرچکے تھے اور اس کے لئے تدبیریں کررہے تھے، اس اظہار کا مقصد یہ ہے کہ یوسف (علیہ السلام) کے اس قصہ کو پوری تفصیل کے ساتھ صحیح صحیح بیان کردینا آپ کی نبوت اور وحی کی واضح دلیل ہے کیونکہ یہ قصہ آپ کے زمانہ سے ہزاروں سال پہلے کا ہے نہ آپ موجود تھے کہ دیکھ کر بیان فرمادیاہو اور نہ آپ نے کہیں کسی سے تعلیم حاصل کی، کہ کتب تاریخ دیکھ کر یا کسی سے سن کر بیان فرمادیا ہو اس لئے بجز وحی الہی ہونے کے اور کوئی راستہ اس کے علم کا نہیں ، قرآن کریم نے اس جگہ صرف اتنی بات پر اکتفاء فرمایا ہے کہ آپ وہاں موجود نہ تھے کسی دوسرے شخص یا کتاب سے اس کا علم حاصل نہ ہونے کا ذکر اس لئے ضروری نہیں سمجھا کہ پورا عرب جانتا تھا کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امی ہیں آپ نے کسی لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا اور یہ بھی سب کو معلوم تھا کہ آپ کی پوری عمر مکہ معظمہ میں گذری ہے ملک شام کا ایک سفر تو اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ کیا تھا جس میں راستے ہی سے واپس تشریف لے آئے دوسرا سفر تجارت کے لئے کیا چند ایام میں کام کرکے واپس تشریف لے آئے اس سفر میں بھی کسی عالم سے ملاقات یا کسی علمی ادارے سے تعلق کا کوئی شائبہ نہیں تھا اس لئے اس جگہ اس کے ذکر کرنے کی ضرورت نہ سمجھی گئی اور قرآن کریم میں دوسری جگہ اس کا بھی ذکر فرمادیا ہے مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَآ اَنْتَ وَلَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ ھٰذَا یعنی نزول قرآن سے پہلے ان واقعات کو نہ آپ جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم، امام بغوی (رح) نے فرمایا کہ یہود اور قریش نے مل کر آزمائش کے لئے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کیا تھا کہ اگر آپ اپنے دعوائے نبوت میں سچے ہیں تو یوسف (علیہ السلام) کا واقعہ بتلائیے کہ کیا اور کس طرح ہوا جب آپ نے بوحی الہی یہ سب بتلادیا اور وہ پھر بھی اپنے کفر و انکار پر جمے رہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صدمہ پہونچا اس پر اگلی آیت میں فرمایا گیا کہ آپ کی نبوت و رسالت کے دلائل واضح ہونے کے باوجودبہت سے لوگ ایمان لانے والے نہیں آپ کتنی ہی کوشش کریں مطلب یہ ہے کہ آپ کا کام تبلیغ اور اصلاح کی کوشش ہے اس کا کامیاب بنانا نہ آپ کے اختیار میں ہے نہ آپ کے ذمہ ہے نہ آپ کو اس کا کوئی رنج ہونا چاہئے اس کے بعد فرمایا، احکام و ہدایات : اخبار غیب اور علم غیب میں فرق : ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَ یہ سب کچھ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ کو وحی کے ذریعہ بتلاتے ہیں یہی مضمون تقریبا انہی الفاظ کے ساتھ سورة آل عمران آیت نمبر ٤٤ میں حضرت مریم کے قصہ میں آیا ہے ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَ اور سورة ہود کی آیت نمبر ٤٩ میں نوح (علیہ السلام) کے واقعہ سے متعلق آیا ہے تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهَآ اِلَيْكَ ان آیتوں سے ایک بات تو یہ معلوم ہوئی کہ حق تعالیٰ اپنے انبیاء (علیہم السلام) کو بہت سی غیب کی خبروں پر بذریعہ وحی مطلع کردیتے ہیں خصوصا ہمارے رسول سید الرسل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان غیب کی خبروں کا خاص حصہ عطا فرمایا ہے جو تمام انبیاع سابقین سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امت کو قیامت تک ہونے والے بہت سے واقعات کا تفصیل یا اجمال سے پتہ دیا ہے کتب حدیث میں کتاب الفتن کی تمام حدیثیں اس سے بھری ہوئی ہیں عوام الناس چونکہ علم غیب صرف اسی کو جانتے ہیں کہ کوئی شخص غیب کی خبروں سے کسی طرح واقف ہوجائے اور یہ وصف رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں بدرجہ اتم موجود ہے اس لیے خیال لئے خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عالم الغیب تھے مگر قرآن کریم نے صاف لفظوں میں اعلان فرمادیا لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الْغَيْبَ اِلَّا اللّٰهُ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالم الغیب سوائے خدائے تعالیٰ کے اور کوئی نہیں ہوسکتا علم غیب اللہ جل شانہ کی صفت خاصہ ہے اس میں کسی رسول یافرشتہ کو شریک سمجھنا ان کو برابر بنانے کی مرادف اور عیسائیوں کا عمل ہے جو رسول کو خدا کا بیٹا اور خدائی کا شریک قرار دیتے ہیں قرآن کریم کی مذکورہ آیتوں سے معاملہ کی پوری حقیقت واضح ہوگئی کہ علم غیب تو صرف اللہ تعالیٰ کی صفت خاصہ ہے اور عالم الغیب صرف اللہ جل شانہ ہی ہیں البتہ غیب کی بہت سی خبریں اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں کو بذریعہ وحی بتلا دیتے ہیں یہ قرآن کریم کی اصطلاح میں علم غیب نہیں کہلاتا اور عوام چونکہ اس باریک فرق کو نہیں سمجھتے تو غیب کہہ دیتی ہیں اور جب قرآنی اصطلاح کے مطابق غیر اللہ سے علم غیب کی نفی کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس سے اختلاف کرنے لگتے ہیں جس کی حقیقت اس سے زیادہ نہیں کہ۔ اختلاف خلق ازنام اوفتاد چوں بمعنی رفت آرام اوفتاد