Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 16

سورة يوسف

وَ جَآءُوۡۤ اَبَاہُمۡ عِشَآءً یَّبۡکُوۡنَ ؕ﴿۱۶﴾

And they came to their father at night, weeping.

اور عشاء کے وقت ( وہ سب ) اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے پہنچے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءُوۡۤ
اور وہ آ گئے
اَبَاہُمۡ
اپنے والد کے پاس
عِشَآءً
عشاء کے وقت
یَّبۡکُوۡنَ
روتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءُوۡۤ
اور وہ آئے
اَبَاہُمۡ
اپنے باپ کے پاس
عِشَآءً
رات کو
یَّبۡکُوۡنَ
وہ رو رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And they came to their father at night, weeping.

اور عشاء کے وقت ( وہ سب ) اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے پہنچے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ رات کو روتے، پیٹتے اپنے باپ کے پاس آئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ رات کواپنے باپ کے پاس آئے کہ وہ رو رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they came weeping to their father at nightfall.

اور آئے اپنے باپ کے پاس اندھیرا پڑے روتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ آئے اپنے والد کے پاس شام کو روتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

At nightfall they came to their father weeping

شام کو وہ روتے پیٹتے اپنے باپ کے پاس آئے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور رات کو وہ سب اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے پہنچ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اندھیرا ہوئے پر یعنے رات کو روتے ہوئے اپنے باپ کے پاس آئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہرات کے وقت اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے آئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ (برادران یوسف) رات کو باپ کے پاس روتے پیٹتے پہنچے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ حرکت کرکے) وہ رات کے وقت باپ کے پاس روتے ہوئے آئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they came to their father at nightfall, weeping.

اور یہ لوگ اپنے باپ کے پاس شروع رات میں روتے ہوئے پہنچے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اپنے باپ کے پاس کچھ رات گئے روتے ہوئے آئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور عشاء کے وقت روتے پیٹتے اپنے ابا کے پاس آئے اور کہا اے ابا جان ہم تو ( آپس میں ) ریس لگانے میں لگ گئے اور یوسف ( علیہ السلام ) کو ہم نے اپنے سامان کے پاس چھوڑدیا پس بھیڑیا اسے کھا گیا اور آپ ہماری بات نہیں مانیں گے اگرچہ ہم سچے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(یہ حرکت کر کے) وہ رات کے وقت باپ کے پاس روتے ہوئے آئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یہ کرتوت کرنے کے بعد) شام کو وہ آئے اپنے باپ کے پاس روتے (اور چیختے چلاتے) ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ رات کو روتے پیٹتے اپنے باپ کے پاس آ ئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رات ہوئے اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے آئے ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( یوسف علیہ السلام کو کنویں میں پھینک کر ) اپنے باپ کے پاس رات کے وقت ( مکاری کا رونا ) روتے ہوئے آئے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ شام کے وقت اپنے والد کے پاس روتے ہوئے آئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they came to their father in the early part of the night, weeping.

Translated by

Muhammad Sarwar

In the evening they returned to their father weeping

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they came to their father in the early part of the night weeping.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they came to their father at nightfall, weeping.

Translated by

William Pickthall

And they came weeping to their father in the evening.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे शाम को वालिद के पास रोते हुए आए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ادھر) وہ لوگ اپنے باپ کے پاس عشاء کے وقت روتے ہوئے پہنچے۔ (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ اپنے باپ کے پاس عشاء کے وقت روتے ہوئے آئے۔ “ (١٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شام کو وہ روتے پیٹتے اپنے باپ کے پاس آئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ شام کے وقت روتے ہوئے اپنے باپ کے پاس آئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آئے اپنے باپ کے پاس اندھیرا پڑے روتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) کے بھائی اپنے باپ کے پاس تھوڑی رات گئے روتے ہوئے آئے